حضرت عیسیٰ کے زندہ ہونے پر مخالفین کا اصرار

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
سچ پر ہے۔ اور پھر اس بحث کے طے ہونے کے بعد دوسری فروعی بخشیں غیر ضروری ہو جاتی
ہیں بلکہ فریق مغلوب کے دوسرے عذرات خود بخود رد ہو جاتے ہیں ۔ سو طالب حق کے لئے
نہایت ضروری یہی مسئلہ ہے جس پر اسے پوری توجہ کے ساتھ غور کرنا لازم ہے۔
اس جگہ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ قرآن شریف نے صریح لفظوں میں
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا بیان فرمایا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صریح لفظوں ﴿۲۰۳
میں حضرت عیسی کا ان ارواح میں داخل ہونا بیان فرمادیا ہے جو اس دنیا سے گذر چکی ہیں۔ اور
اصحاب رضی اللہ عنہم نے کھلے کھلے اجماع کے ساتھ اس فیصلہ پر اتفاق کر لیا ہے کہ تمام نبی فوت ہو چکے
ہیں کیا پھر بھی ہمارے مخالف بار بار حضرت عیسیٰ کی حیات کو پیش کرتے ہیں۔ قرآن شریف
اتھ
حاشيه
۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کو آپ کی وفات سے سخت صدمہ گذرا تھا اور اسی
صدمہ کی وجہ سے حضرت عمرؓ نے بعض منافقوں کے کلمات سن کر فرمایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
دوبارہ دنیا میں آئیں ۔ ئیں گے اور منافقوں کے ناک اور کان کاٹیں گے۔ پس چونکہ یہ خیال غلط تھا اس لئے اول
حضرت ابو بکر صدیق حضرت عائشہ صدیقہ کے گھر آئے اور آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ پر سے چادر اٹھا کر
پیشانی مبارک کو بوسہ دیا اور کہا ۔ أَنْتَ طَيِّبٌ حَيًّا و مَيْتًا لَنْ يَجْمَعَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْمَوْتَيْنِ إِلَّا
مَوْتَتَكَ الأولی یعنی تو زندہ اور میت ہونے کی حالت میں پاک ہے خدا تعالیٰ ہرگز تیرے پر دو
موتیں جمع نہیں کرے گا مگر پہلی موت ۔ اس قول سے مطلب یہی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں
واپس نہیں آئیں گے اور پھر تمام اصحاب رضی الله عنهم کو مسجد نبوی میں جمع کیا۔ اور حسن اتفاق
سے اس دن تمام صحابہ جو زندہ تھے مدینہ میں موجود تھے پس سب کو جمع کر کے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
۲۰۴ نے منبر پر چڑھ کر یہ آیت پڑھی ۔ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف
L
نبی ہیں اور پہلے اس سے سب نبی فوت ہو چکے ہیں۔ پس کیا اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں
ال عمران : ۱۴۵

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کو چھوڑتے ہیں ۔ حدیث کو چھوڑتے ہیں صحابہ کے اجماع کو چھوڑتے ہیں اور اپنے باپ دادوں
کی غلطی کو مضبوط پکڑتے ہیں۔ اور ایک ذرہ اُن کے پاس اس بات کا ثبوت نہیں کہ حضرت عیسی
فوت نہیں ہوئے ۔ اور آخری زمانہ میں دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ صرف وہ حسدان کو مخالفت پر
آمادہ کر رہا ہے کہ جو ہمیشہ بوجہ معاصرت خود پسند لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جایا کرتا ہے۔ اگر
بفرض محال یہ امر بھی درمیان ہوتا جو میرے دلائل کے مقابل پر حضرت عیسیٰ کی حیات پر ان کے
۲۰۴ پاس قرآن شریف یا حدیث کی رو سے کچھ دلائل ہوتے تب بھی تقویٰ کا تقاضا یہ ہونا چاہیے تھا کہ
حاشيه
یا قتل کئے جائیں تو تم لوگ دین کو چھوڑ دو گے؟ یہ پہلا اجماع تھا جو صحابہ رضی اللہ عنھم میں ہوا۔ جس
سے ثابت ہوا کہ کل نبی فوت ہو چکے ہیں جن میں حضرت عیسیٰ بھی داخل ہیں۔ اور یہ کہنا کہ خَلَت
کے معنوں میں زندہ آسمان پر جانا بھی داخل ہے یہ سراسر ہٹ دھرمی ہے۔ کیونکہ عرب کی تمام لغت
دیکھنے سے کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ زندہ آسمان پر جانے کے لئے بھی خلت کا لفظ آ سکتا ہے۔ ماسوا
اس کے اس جگہ اللہ تعالیٰ نے خلت کے معنے دوسرے فقرہ میں خود بیان فرما دیئے ہیں۔ کیونکہ
فرمایا ۔ آفَابِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِل ۔ پس خلت کے معنے دوصورتوں میں محدود کر دیئے ۔ ایک یہ کہ طبعی موت
سے مرنا دوسرے قتل کئے جانا۔ ورنہ تشریح یوں ہونی چاہیئے تھی ۔ اَفَإِن مَّات او قتل او رفع الى
السماء مع جسمه العنصری ۔ یعنی اگر مر جائے یا قتل کیا جائے یا مع جسم آسمان پر اٹھا دیا
جائے ۔ یہ تو بلاغت کے برخلاف ہے کہ جس قدر معنوں پر خلت کا لفظ بقول مخالفین مشتمل تھا۔ ان میں
سے صرف دو معنے لئے اور تیسرے کا ذکر تک نہ کیا۔ ماسوا اس کے اصل مطلب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا
یہ تھا کہ دوسری مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نہیں آئیں گے۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشانی پر بوسہ دینے کے وقت حضرت ابوبکر نے اس کی تصریح بھی کر دی تھی تو بہر حال مخالف کو
ماننا پڑے گا کہ کسی طرح حضرت عیسی دنیا میں نہیں آسکتے گو بفرض محال زندہ ہوں ۔ ورنہ غرض
استدلال باطل ہو جائے گی ۔ اور یہ صحابہ کا اجماع وہ چیز ہے جس سے انکار نہیں ہو سکتا ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی