حضرت عیسیٰ کی وفات (جاری)
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
وہ لوگ ایسے شخص کے مقابل پر جو عین ضرورت کے زمانہ میں اور عین صدی کے سر پر آیا ہے
اور قومی نشانوں سے اپنا دعوی ثابت کرتا ہے کچھ حیا اور شرم کرتے کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کا
نام تو حکم نہیں رکھا تا مسیح موعود کے مقابل پر اپنی بات کو اور اپنے قول کو وہ ترجیح دیں ۔
بلکہ مسیح موعود کا نام حکم رکھا ہے ۔ پس شرط تقوی یہ تھی کہ اگر کچھ دلائل ظنیہ اُن کے ہاتھ
ہوتے بھی تب بھی ایسے شخص کے مقابل پر جو دلائل شرعیہ یقینیہ پیش کرتا ہے اور آسمانی نشان
دکھلاتا ہے اپنے دلائل کو چھوڑ دیتے مگر افسوس کہ وہ لوگ یہودیوں کے قدم پر قدم رکھتے ہیں
اور محض جھوٹ کی حمایت کرتے ہیں ۔ میں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو کر آیا ہوں
مگر وہ میرے پر حکم بننا چاہتے ہیں۔ بناء
اب ہم اس بات کے لکھنے کے لئے متوجہ ہوتے ہیں کہ فی الواقع حضرت عیسی علیہ السلام ۲۰۵
☆
فوت ہو گئے ہیں اور ان کی حیات کا عقیدہ قرآن شریف اور احادیث صحیحہ کے مخالف ہے۔
سو یا د رہے کہ قرآن شریف صاف لفظوں میں بلند آواز سے فرما رہا ہے کہ عیسی اپنی
طبعی موت سے فوت ہو گیا ہے جیسا کہ ایک جگہ تو اللہ تعالیٰ وعدہ کے طور پر یہ فرماتا ہے یعیسی
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى اور دوسری آیت میں اس وعدے کے پورا ہونے
کی طرف اشارہ فرماتا ہے ۔ جیسا کہ اس کا یہ قول ہے وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ
الیہ کے پہلی آیت کے یہ معنے ہیں کہ اے عیسی ! میں تجھے طبعی موت دوں گا یعنی قتل اور صلیب
معلوم رہے کہ زبان عرب میں لفظ تو فی صرف موت دینے کو نہیں کہتے بلکہ طبعی موت دینے کو کہتے
ہیں جو بذریعہ قتل و صلیب یا دیگر خارجی عوارض سے نہ ہو۔اسی لئے صاحب کشاف نے جو علامہ
لسان عرب ہے اس مقام میں تفسیر انی متوفیک میں لکھا ہے کہ إِنِّي مُمِيتُكَ حَتْفَ
انفک یعنی میں تجھے طبعی موت دوں گا ۔ اسی بناء پر لسان العرب اور تاج العروس میں لکھا ہے۔
توفى الميّت استيفاء مُدّته التي وفيت له و عدد ايامه و شهوره و اعوامه في الدنيا ۔
یعنی مرنے والے کی توفی سے مراد یہ ہے کہ اس کی طبعی زندگی کے تمام دن اور مہینے اور برس پورے
کئے جائیں اور یہ صورت اُسی حالت میں ہوتی ہے جب طبعی موت ہو بذریعہ قتل نہ ہو ۔ منہ
حاشيه
آل عمران : ۵۶ ۲ النساء : ۱۵۹،۱۵۸
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے ذریعہ سے تو ہلاک نہیں کیا جائے گا اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا ۔ پس یہ آیت تو بطور
ایک وعدہ کے تھی۔ اور دوسری آیت ممدوحہ بالا میں اس وعدہ کے ایفاء کی طرف اشارہ ہے جس کا
ترجمہ مع تشریح یہ ہے کہ یہود خود یقیناً اعتقاد نہیں رکھتے کہ انہوں نے عیسی کو قتل کیا ہے اور جب قتل
ثابت نہیں تو پھر موت طبعی ثابت ہے جو ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے۔ پس اس صورت
میں جس امر کو یہودیوں نے اپنے خیال میں حضرت عیسیٰ کے رفع الی اللہ کے لئے مانع ٹھہرایا
تھا یعنی قتل اور صلیب وہ مانع باطل ہوا اور خدا نے اپنے وعدہ کے موافق ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔
اور اس جگہ اس بات پر ضد کرنا بے فائدہ ہے کہ توفی کے معنے مارنا نہیں کیونکہ اس بات
پر تمام ائمہ لغت عرب اتفاق رکھتے ہیں کہ جب ایک علم پر یعنی کسی شخص کا نام لے کر توفی کا لفظ
اُس پر استعمال کیا جائے مثلاً کہا جائے توفی الله زیدا تو اس کے یہی معنے ہونگے کہ خدا
نے زید کو مار دیا ۔ اسی وجہ سے ائمہ لغت ایسے موقع پر دوسرے معنے لکھتے ہی نہیں ۔ صرف وفات
دینا لکھتے ہیں۔ چنانچہ لسان العرب میں ہمارے بیان کے مطابق یہ فقرہ ہے توفی فلان و
توفاه الله اذا قبض نفسه و في الصحاح اذا قبض روحہ یعنی جب یہ بولا جائے گا کہ
توفی فلان یا یہ کہا جائے گا تو فاہ اللہ تو اس کے صرف یہی معنے ہوں گے کہ فلاں شخص مر گیا اور
صحیح بخاری میں بھی جو بعد کتاب اللہ اصح الکتب کہلاتی ہے توفی کے معنے مارنا ہی لکھا ہے کیونکہ
حضرت ابن عباس سے آیت يُعيسى سے آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کی نسبت یہ روایت لکھی ہے کہ
انی مُمِیتُک ۔ اور امام بخاری نے بھی اپنا یہی مذہب ظاہر کیا ہے کیونکہ وہ اس کی تائید کے لئے ایک
اور حدیث لایا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جیسا کہ عیسی قیامت کو کہے گا
کہ جو لوگ میری اُمت میں سے بگڑ گئے ہیں وہ میری موت کے بعد بگڑے ہیں۔ میں بھی یہی کہوں گا کہ جولوگ
میری اُمت میں سے بگڑے ہیں وہ میری موت کے بعد بگڑے ہیں۔ پس ایسی صورت میں جو توفی کے لفظ کا
فاعل خدا اور کوئی نام لے کر مفعول یہ ہو ضرور مارنا ہی معنے ہوتے ہیں جس سے انکار کی کوئی صورت نہیں ۔ منہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
خدا نے اُس کو مار دیا۔ اس مقام میں تاج العروس میں یہ فقرہ لکھا ہے۔ تُوُفِّيَ فَلان اذا مات
یعنی تُوفِّيَ فلان اس شخص کی نسبت کہا جائے گا ۔ جب وہ مر جائے گا۔ دوسرا فقرہ تاج العروس
میں یہ لکھا ہے تَوَفَّاهُ الله عَزَّ وَجَلَّ : إِذَا قَبَضَ نَفْسَهُ یعنی یہ فقرہ کہ تَوَفَّاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ اس
مقام میں بولا جائے گا۔ جب خدا کسی کی روح قبض کرے گا ۔ اور صحاح میں لکھا ہے تَوَفَّاهُ اللهُ
قَبَضَ رُوحَہ یعنی اس فقرہ تَوَفَّاهُ الله کے یہ معنے ہیں کہ فلاں شخص کی روح کو خدا تعالیٰ نے
قبض کر لیا ہے۔ اور میں نے جہاں تک ممکن تھا صحاح ستہ اور دوسری احادیث نبویہ پر نظر ڈالی تو
معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام اور صحابہؓ کے کلام اور تابعین کے کلام اور
تبع تابعین کے کلام میں کوئی ایک نظیر بھی ایسی نہیں پائی جاتی جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی علم پر توفی
کا لفظ آیا ہو یعنی کسی شخص کا نام لے کر تو فی کا لفظ اس کی نسبت استعمال کیا گیا ہو اور خدا فاعل اور
وه شخص مفعول بہ ٹھہرایا گیا ہو اور ایسی صورت میں اس فقرہ کے معنے بجز وفات دینے کے کوئی اور
کئے گئے ہوں بلکہ ہر ایک مقام میں جب نام لے کر کسی شخص کی نسبت تو فی کا لفظ استعمال کیا گیا
ہے اور اس به جگہ خدا فاعل اور وہ شخص مفعول بہ ہے جس کا نام لیا گیا تو اس سے یہی معنے مراد
لئے گئے ہیں کہ وہ فوت ہو گیا ہے ۔ چنانچہ ایسی نظیریں مجھے تین سو سے بھی زیادہ احادیث میں
سے ملیں جن سے ثابت ہوا کہ جہاں کہیں توفی کے لفظ کا خدا فاعل ہو اور وہ شخص مفعول به ہو ۲۰۷
جس کا نام لیا گیا ہے تو اس جگہ صرف مار دینے کے معنے ہیں نہ اور کچھ مگر با وجود تمام تر تلاش کے
ایک بھی ایسی حدیث مجھے نہ ملی جس میں توفی کے فعل کا خدا فاعل ہو اور مفعول بہ علم ہو یعنی
نام لے کر کسی شخص کو مفعول بہ ٹھہرایا گیا ہو اور اس جگہ بجز مارنے کے کوئی اور معنے ہوں۔
اسی طرح جب قرآن شریف پر اول سے آخر تک نظر ڈالی گئی تو اس سے بھی یہی ثابت
ہوا جیسا کہ آیت تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَالْحِقْنِي بِالصُّلِحِينَ اور آیت وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ
بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ وغیرہ آیات سے ثابت ہے اور پھر میں نے
ا يوسف : ۱۰۲ یونس : ۴۷
L
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
عرب کے دیوانوں کی محض اسی غرض سے سیر کی اور جاہلیت اور اسلامی زمانہ کے اشعار بڑے
غور سے دیکھے اور بہت سا وقت ان کے دیکھنے میں خرچ ہوا مگر میں نے ان میں بھی ایک نظیر
ایسی نہ پائی کہ جب خدا توفی کے لفظ کا فاعل ہو اور ایک علم مفعول به ہو یعنی کوئی شخص اس کا نام
لیکر مفعول بہ ٹھہرایا گیا ہو تو ایسی صورت میں بجز مار دینے کے کوئی اور معنے ہوں بعد اس کے
میں نے اکثر عرب کے اہل علم اور اہل فضل و کمال سے دریافت کیا تو ان کی زبانی بھی یہی
معلوم ہوا کہ آج کے دنوں تک تمام عرب کی سرزمین میں یہی محاورہ جاری وساری ہے کہ جب
ایک شخص دوسرے شخص کی نسبت بیان کرتا ہے کہ توفی اللہ فلانا تو اس کے معنے قطعی اور
یقینی طور پر یہی سمجھے جاتے ہیں کہ فلاں شخص کو خدا تعالیٰ نے مار دیا ۔ اور جب ایک عرب کو
دوسرے عرب کی طرف سے خط آتا ہے اور اس میں مثلاً یہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ توفی الله
زیدا تو اس کا یہی مطلب سمجھا جاتا ہے کہ خدا نے زید کو مار دیا۔ پس اس قدر تحقیق کے بعد جو
حق الیقین تک پہنچ گئی ہے یہ امر فیصلہ ہو گیا ہے اور امور مشہودہ محسوسہ کے درجہ تک پہنچ گیا ہے
کہ ایک شخص جس کی نسبت اس طور سے لفظ تو فی استعمال کیا جائے ۔ اس کے یہی معنے ہوں
گے کہ وہ شخص وفات پا گیا ہے نہ اور کچھ اور چونکہ اسی طور سے لفظ تو فی قرآن شریف
میں حضرت عیسیٰ علیہ السلا السلام کی نسبت دو مقام میں استعمال پایا ہے ۔ پس قطعی اور یقینی طور پر
۲۰۸) معلوم ہوا کہ در حقیقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پاچکے ہیں اور ان کا رفع وہی ہے جو روحانی
رفع ہوتا ہے۔ اور ان کی وفات بذریعہ قتل اور صلیب کے نہیں ہوئی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں خبر دی ہے بلکہ وہ اپنی طبعی موت سے وفات پاگئے ہیں۔
اور لسان العرب اور دیگر کتب لغت سے ظاہر ہے کہ اصل معنی توفی کے یہی
ہیں کہ طبعی موت سے کسی کو مارا جائے اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ زبان عرب کا ایک
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
☆
بے مثل امام جس کے مقابل پر کہ ، مقابل پر کسی کو چون و چرا کی گنجائش نہیں یعنی علامہ زمخشری آیت
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے یہی معنی کرتا ہے کہ اِنِّی مُمِیتک حتف انفک ۔ یعنی اے عیسیٰ!
میں تجھے طبعی موت ماروں گا ۔ حتف لغت عرب میں موت کو کہتے ہیں اور انف کہتے ہیں
ناک کو۔ اور عربوں میں قدیم سے یہ عقیدہ چلا آتا ہے کہ انسان کی جان ناک کی راہ سے نکلتی
ہے۔ اس لئے طبعی موت کا نام انہوں نے حتف انف رکھ دیا۔ اور عربی زبان میں توفی کے
لفظ کا اصل استعمال طبعی موت کے محل پر ہوتا ہے اور جہاں کوئی شخص قتل کے ذریعہ سے ہلاک
ہو وہاں قتل کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور یہ ایسا محاورہ ہے کہ جو کسی عربی دان پر پوشیدہ نہیں ۔
ہاں یہ عرب کے لوگوں کا قاعدہ ہے کہ کبھی ایسے لفظ کو کہ جو اپنی اصل وضع میں استعمال اس کی
کسی خاص محل کے لئے ہوتا ہے ایک قرینہ قائم کر کے کسی غیر محل پر بھی مستعمل کر دیتے ہیں
یعنی استعمال اس کا وسیع کر دیتے ہیں۔ اور جب ایسا قرینہ موجود نہ ہو تو پھر ضروری ہوتا ہے کہ
ایسی صورت میں وہ لفظ اپنی اصل وضع پر استعمال پاوے ۔ سو اس جگہ جو علامہ امام زمخشری نے ۲۰۹
زیر آیت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ یہ لکھا ہے کہ انی متوفیک حتف انفک یعنی اے عیسیٰ میں
تجھے تیری طبعی موت سے ماروں گا ۔ ان معنوں کے کرنے میں علامہ موصوف نے صرف لفظ
توفی کی اصل وضع استعمال پر نظر نہیں رکھی بلکہ مقابل پر اس آیت کو دیکھ کر کہ ماقتلوہ یقینا اور
اس آیت کو دیکھ کر کہ ما قتلوه و ما صلبوه اس بات پر قرینہ تو یہ پایا کہ اس جگہ لفظ متوفیک
واضح رہے کہ اس جگہ جو ہم نے زمخشری کو علامہ اور امام کے نام سے یاد کیا ہے وہ محض باعتبار متبحر فن لغت
ل کے ہے کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ شخص زبان عرب کی لغات اور ان کے استعمال کے محل اور
مقام اور ان کے الفاظ فصیح اور غیر فصیح اور لغت جید اور لغت رڈی اور مترادف الفاظ کے فروق اور
خصوصیتیں اور اُن کی ترکیبات اور اُن کے الفاظ قدیم اور مستحدث اور قواعد لطیفہ صرف و نحو و بلاغت
سے خوب ماہر اور ان سب باتوں میں امام اور علامہ وقت تھا نہ کہ اور کسی بات میں ۔ منہ
حاشيه
لیے سہو کتابت ہے۔ درست ممیتک ہے جیسا کہ اسی صفحہ کی دوسری سطر میں تحریر ہے۔ (ناشر)
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کا استعمال اپنی اصل وضع پر ضروری اور واجب ہے۔ یعنی اس جگہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے
عیسیٰ میں تجھے تیری طبعی موت سے ماروں گا ۔ اسی وجہ سے اس نے آیت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کی
یہ تفسیر کی کہ انسی ممیتک حتف انفک یعنی میں تجھے طبعی موت سے ماروں گا پس
امام زمخشری کی نظر عمیق نہایت قابل تعریف ہے کہ انہوں نے لفظ تو فی کے صرف اصل وضع
استعمال پر حصر نہیں رکھا بلکہ بالمقابل قرآن شریف کی ان آیتوں پر نظر ڈال کر کہ عیسی قتل نہیں کیا
گیا اور نہ صلیب دیا گیا اصل وضع لفظ کے مطابق متوفیک کی تفسیر کر دی ۔ اور ایسی تفسیر بجز
ماہر فن علم لغت کے ہر ایک نہیں کر سکتا ۔ یادر ہے کہ علامہ امام زمخشری لسان عرب کا مسلم عالم
ہے اور اس فن میں اس کے آگے تمام ما بعد آنے والوں کا سر تسلیم خم ہے۔ اور کتب لغت کے
لکھنے والے اس کے قول کو سند میں لاتے ہیں ۔ جیسا کہ صاحب تاج العروس بھی جا بجا اس
کے قول کی سند پیش کرتا ہے۔
L
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ جب کہ آیت مَا قَتَلُوهُ يَقِينًا اور آیت وَمَا قَتَلُوهُ
صرف توفی کے لفظ کی توضیح کے لئے بیان فرمائی گئی ہے کوئی نیا مضمون نہیں
وَمَا صَلَبُوه صرف:
ہے بلکہ صرف یہ تشریح مطلوب ہے کہ جیسا کہ لفظ مُتَوَفِيكَ میں یہ وعدہ تھا کہ عیسیٰ کو اس
کی طبعی موت سے مارا جائے گا ۔ ایسا ہی وہ طبعی موت سے مر گیا ۔ نہ کسی نے قتل کیا اور نہ کسی
نے صلیب دیا۔ پس یہ خیال بھی جو یہود کے دل میں پیدا ہوا تھا جو عیسی نعوذ باللہ لعنتی ہے اور
اس کا روحانی رفع نہیں ہوا ساتھ ہی باطل ہو گیا ۔ کیونکہ اس خیال کی تمام بنا صرف قتل اور
۲۰ صلیب پر تھی اور اسی سے یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی ملعون اور راندہ درگاہ الہی ہیں
چونکہ یہودیوں کے عقیدہ کے موافق کسی نبی کا رفع روحانی طبعی موت پر موقوف ہے اور قتل اور صلیب
رفع روحانی کا مانع ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اوّل یہود کے رڈ کے لئے یہ ذکر فرمایا کہ عیسی کے لئے
طبعی موت ہوگی اور پھر چونکہ رفع روحانی طبعی موت کا ایک نتیجہ ہے اس لئے لفظ متوفیک کے بعد
رافعک التی لکھ دیا۔ تا یہودیوں کے خیالات کا پورا رڈ ہو جائے ۔ منہ
ا النساء : ۱۵۸