رفع کے معنی

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مبلغ دو شور و پیر نق دوں گا۔ ایسے شخص کو صرف یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ حدیث جس کو وہ پیش کرتا
ہے وہ حدیث صحیح نبوی ہے یا گذشتہ عرب کے شاعروں میں سے کسی ایسے شاعر کا قول ہے جو علم
محاورات عرب میں مسلم الکمال ہے اور یہ ثبوت دینا بھی ضروری ہوگا کہ قطعی طور پر اس حدیث یا
اس شعر سے ہمارے دعوی کے مخالف معنے نکلتے ہیں اور ان معنوں سے ج سے جو ہم لیتے ہیں وہ مضمون
فاسد ہوتا ہے یعنی وہ حدیث یا وہ شعر ان معنوں پر قطعیۃ الدلالت ہے۔ کیونکہ اگر اس حدیث یا
اُس شعر میں ہمارے معنوں کا بھی احتمال ہے تو ایسی حدیث یا ایسا شعر ہرگز پیش کرنے کے لائق
نہ ہوگا کیونکہ کسی فقرہ کو بطور نظیر پیش کرنے کے لئے اُس مخالف مضمون کا قطعی الدلالت ہونا
شرط ہے۔ وجہ یہ کہ جس حالت میں صدہا نظائر قطعیۃ الدلالت سے ثابت ہو چکا ہے کہ توفی کا
لفظ اس صورت میں کہ خدا تعالیٰ اس کا فاعل اور کوئی علم یعنی کوئی نام لے کر انسان اس کا مفعول به
ہو بجز وفات دینے اس مفعول بہ کے کسی دوسرے معنوں پر آہی نہیں سکتا تو پھر ان نظائر متواترہ
کثیرہ کے برخلاف جو شخص دعوی کرتا ہے۔ یہ بار ثبوت 1 یہ بار ثبوت اس کی گردن پر ہے کہ وہ ایسی کوئی صریح
نظیر جو قطعية الدلالت ہو بر خلاف ہمارے دعوی کے پیش کرے ۔ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ
تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۔
پھر دوسری پختہ اور قطعی دلیل حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات پر خدا تعالیٰ کا یہ قول ہے بل رفعه
الله اليه کیونکہ قرآن شریف اور احادیث کی تتبع - اور احادیث کی تتبع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رفع الی اللہ جو
رفعه الله الیہ کے فقرہ سے ظاہر ہے بجز موت کی حالت کے کسی حالت کی نسبت بولا نہیں
جاتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے یا يَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى
(۲۱۲) رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی ۔ یعنی اے نفس مطمئنہ جو خدا
سے آرام یافتہ ہے اپنے خدا کی طرف واپس چلا آ اس حالت میں کہ خدا تجھ سے راضی اور تو
خدا سے راضی اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں داخل ہو جا۔
اب ظاہر ہے کہ یہ مقولہ اللہ جل شانہ کا کہ خدا کی طرف واپس چلا آ کوئی اہل اسلام میں سے اس کے
البقرة : ۲۵ الفجر : ۲۸ تا ۳۱

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
☆
یہ معنے نہیں کرتا کہ زندہ مع جسم عنصری آسمان پر جا بیٹھ ۔ بلکہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کے
معنے موت ہی لئے جاتے ہیں۔ پس جب کہ خدا تعالیٰ کی طرف واپس جانا بموجب نص صریح
قرآن شریف کے موت ہے تو پھر خدا کی طرف اٹھائے جانا جیسا کہ آیت بل رفعه الله اليه سے
ظاہر ہوتا ہے کیوں موت نہیں کہ یہ تو انصاف اور عقل اور تقویٰ کے برخلاف ہے کہ جو معنے نصوص
قرآنیہ سے ثابت اور متحقق ہوتے ہیں اُن کو ترک کیا جائے۔ اور جن معنوں اور جس محاورہ کی اپنے پاس
کوئی بھی دلیل نہیں اس پہلو کو اختیار کیا جائے۔ کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ رفع الی اللہ کے زبان عرب
اور محاورہ عرب میں بجز وفات دیئے جانے کے کوئی اور بھی معنے ہیں؟ ہاں اس وفات سے ایسی وفات
L
حد ایسا ہی بہت سی اور آیتیں قرآن شریف کی ہیں جن سے بداہت یہی معلوم ہوتا ہے کہ رفع الی اللہ اور
رجوع الی اللہ کے الفاظ ہمیشہ فوت ہی کے لئے آیا کرتے ہیں ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا
ہے۔ قُلْ يَتَوَفَّكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ -
یعنی وہ فرشتہ تمہیں وفات دیگا جو تم پر موکل ہے اور پھر تم اپنے رب کی طرف واپس کئے جاؤ گے۔ اور جیسا کہ
ایک دوسری جگہ فرقان حمید میں فرماتا ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
یعنی ہر نفس موت کا مزا چکھے گا اور پھر ہماری طرف واپس کئے جاؤ گے ۔ اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۔ یعنی ہم نے اس کو یعنی اس نبی کو عالی مرتبہ کی جگہ اٹھا لیا۔ اس آیت کی تشریح
یہ ہے کہ جو لوگ بعد موت خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے جاتے ہیں ان کے لئے کئی مراتب ہوتے ہیں سو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس نبی کو بعد اٹھانے کے یعنی وفات دینے کے اس جگہ عالی مرتبہ دیا۔
نواب صدیق حسن خاں اپنی تفسیر فتح البیان میں لکھتے ہیں کہ اس جگہ رفع سے مراد رفع روحانی ہے جو
موت کے بعد ہوتا ہے ۔ ورنہ یہ محذور لازم آتا ہے کہ وہ نبی مرنے کے لئے زمین پر آوے ۔ افسوس ان
لوگوں کو آیت انّی متوفیک و رافعک التی میں یہ معنے بھول جاتے ہیں حالانکہ اس آیت میں ۲۱۳
پہلے متوفیک کا لفظ موجود ہے اور بعد اس کے رافعک۔ پس جبکہ لفظ رافعک میں معنے موت
لے سکتے ہیں تو متوفیک اور رافعک کے معنے کیوں موت نہیں ہیں ؟ منه
ا السجدة : ١٢ العنكبوت : ۵۸ مریم : ۵۸

آج 10 میں سے 10 باقی