جنت میں داخلہ بغیر موت کے ممکن نہیں

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مراد ہے جس کے بعد روح خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائی جاتی ہے۔ جیسے مومنوں کی وفات ہوتی
ہے۔ یہی محاورہ خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں میں موجود ہے۔
اور آیت ممدوحہ بالا میں جو فرمایا ہے فادخلی فی عبادی جس کے معنے پہلے فقرہ
کے ساتھ ملانے سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف واپس آجا اور پھر خدا کے بندوں میں داخل
ہو جا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی شخص گذشتہ ارواح میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک
وفات نہ پالے۔ پس جب کہ بموجب نص قرآن شریف کے گذشتہ ارواح میں داخل ہونا
بجز مرنے کے ممتنع اور محال ہے تو پھر کیونکر حضرت عیسیٰ بغیر فوت ہونے کے حضرت یحییٰ کے
پاس دوسرے آسمان میں جا بیٹھے۔
اس جگہ یہ نکتہ بھی یادر ہے کہ آیت ممدوحہ بالا میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے و ادخلی جنتی
جس کے معنے اس فقرہ کو تمام آیت کے ساتھ ملانے سے یہ ہوتے ہیں کہ اے نفس آرام یافتہ
اپنے خدا کی طرف واپس آجا تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی اور میرے بندوں میں داخل
۲۳ ہو جا اور میرے بہشت میں داخل ہو جا، پس جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مشاہدہ
سے جو معراج کی رات میں آپ کو ہوا یہ ثابت ہے کہ قرآن شریف کی اس آیت کے مطابق نبیوں
اور رسولوں کی روحیں جو دنیا سے گذر چکی ہیں وہ عالم ثانی میں ایک ایسی جماعت کی طرح ہیں جو
بلا توقف پچھلی فوت ہونے والے پہلوں کے گروہ میں جاملتی ہیں اور ان میں داخل ہو جاتی ہیں ۔
جیسا کہ آیت فادخلی فی عبادی کا منشاء ہے۔ پھر آخری فقرہ ان آیات کا یعنی و ادخلی
جنتی بھی یہی چاہتا ہے کہ وہ تمام عباداللہ بلا توقف بہشت میں داخل ہوں اور جیسا کہ آیت
فی عبادی کا مفہوم کوئی مترقب امر نہیں جو دور دراز زمانہ کے بعد ظہور میں آوے بلکہ راستبازوں
کے مرنے کے ساتھ ہی بلا توقف اُس کا ظہور ہوتا ہے یعنی ایک جماعت جو بعد میں مرتی ہے
پہلوں میں بلا توقف جاملتی ہے۔ پس اسی طرح لازم آتا ہے کہ دوسرا فقرہ آیت کا یعنی وادخلی

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جنتی وہ بھی بلا توقف ظہور میں آتا ہو۔ یعنی ہر ایک شخص جو طیب اور طاہر مومنوں میں سے مرے
وہ بھی بلا توقف بہشت میں داخل ہو جائے ۔ اور یہی بات حق ہے جیسا کہ قرآن شریف کے
☆
دوسرے مقامات میں بھی اس کی تشریح ہے
اس جگہ بظاہر یہ اعتراض لازم آتا ہے کہ جب کہ ہر ایک مومن طیب اور طاہر جن کی گردن پر کوئی
1 بوجھ گناہ اور معاصی کا نہیں بلا توقف بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں حشر اجساد
اور اس کے تمام لوازم متعلقہ سے انکار لازم آتا ہے ۔ کیونکہ جب کہ بہشت میں داخل ہو چکے تو پھر
بموجب آیت وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ اُن کا بہشت سے نکنا ممتنع ہے۔ پس اس سے تمام
کارخانه حشر اجساد و واقعات معاد کا باطل ہوا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا عقیدہ جو مومنین مطہرین
بلا توقف بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں یہ میری طرف سے نہیں بلکہ یہی عقیدہ ہے جس کی قرآن شریف
نے تعلیم دی ہے ۔ اور دوسری تعلیم جو قرآن شریف میں ہے جو حشر اجساد ہوگا اور مردے
زندہ ہوں گے وہ بھی حق ہے اور ہم اس پر ایمان لاتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ یہ بہشت میں
داخل ہونا صرف اجمالی رنگ میں ہے اور اس صورت میں جو مومنوں کو مرنے کے بعد بلا توقف
اجسام دیئے جاتے ہیں وہ اجسام ابھی ناقص ہیں مگر حشر اجساد کا دن تجلع اعظم کا دن ہے اور اُس دن کامل
اجسام ملیں گے اور بہشتیوں کا تعلق کسی حالت میں بہشت سے الگ نہیں ہوگا ۔ مِنْ وَ جُہ وہ بہشت
میں ہوں گے اور مِنْ وَجْهِ خدا تعالیٰ کے سامنے آئیں گے ۔ کیا وہ شہداء جو سبز چڑیوں کی طرح بہشت
میں پھل کھاتے ہیں کیا وہ چڑیاں بہشت سے باہر نکل کر خدا کے سامنے پیش نہیں ہوں گی؟ فتدبر - منه
جنت میں داخل ہونے کے لئے جسم ضروری ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ وہ جسم عنصری ہو بلکہ ایسا جسم
چاہیے کہ جو عنصری نہ ہو کیونکہ جنت کے پھل وغیرہ بھی عنصری نہیں بلکہ وہ خلق جدید ہے اس لئے جسم بھی
خلق جدید ہوگا جو پہلے جسم کے مغائر ہوگا مگر مومنوں کے لئے مرنے کے بعد جسم کا ملنا ضروری ہے اور اس
پر نہ صرف جنتی کا لفظ دلالت کرتا ہے بلکہ معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کی
صرف روحیں نہیں دیکھیں بلکہ سب کے جسم دیکھے اور حضرت عیسیٰ کا جسم ان سے الگ طور کا نہ تھا۔ منہ
ا الحجر : ۴۹

آج 10 میں سے 10 باقی