نیک لوگ فوراً جنت میں داخل ہوتے ہیں

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
منجملہ ان کے ایک وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۔ یعنی کہا گیا
کہ تو بہشت میں داخل ہو جا۔ ایسا ہی اور بہت سے مقامات ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے
جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ارواح طیبین مطہرین کے بجرد فوت ہونے کے بہشت میں داخل ہو
جاتے ہیں ۔ ایسا ہی بہت سی احادیث سے یہی مطلب ثابت ہوتا ہے اور ارواح شہداء کا بہشت
کے میوے کھانا یہ تو ایسی مشہور حدیثیں ہیں کہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں اور خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے ۔
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
یعنی جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے جاتے ہیں ان کی نسبت یہ گمان مت کرو کہ وہ مردہ ہیں
بلکہ وہ زندہ ہیں خدا تعالیٰ سے اُن کو رزق ملتا ہے۔ اور کتب سابقہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے
پس جب کہ ارواح طیبین مطہرین کا بہشت میں داخل ہونا ثابت ہے اور ظاہر ہے کہ بہشت وہ
مقام ہے جس میں انواع اقسام کی جسمانی نعماء بھی ہوں گی اور طرح طرح کے میوے
ہوں گے اور بہشت میں داخل ہونے کے یہی معنے ہیں کہ وہ نعمتیں کھاوے اس صورت میں
صرف روح کا بہشت میں داخل ہونا بے معنے اور بے سود ہے۔ کیا وہ بہشت میں داخل ہو کر ایک
محروم کی طرح بیٹھی رہے گی اور بہشت کی نعمتوں سے فائدہ نہیں اٹھائے گی؟ پس آیت و ادخلی
جنتی صاف بتلا رہی ہے کہ مومن کو مرنے کے ب و مرنے کے بعد ایک جسم ملتا ہے کہیں اسی وجہ سے تمام
واضح رہے کہ عیسائیوں کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ یسوع مسیح یعنی عیسی جسم عنصری کے ساتھ نہیں اٹھایا
گیا بلکہ مرنے کے بعد اُس کو ایک جلالی جسم ملا تھا ۔ سو افسوس بلکہ سخت افسوس کہ فیج اعوج کے
مسلمان جو قرونِ ثلاثہ کے بعد پیدا ہوئے نہ تو وہ اس مسئلہ کے بارے میں صحابہ رضی الله عنهم کا
عقیدہ رکھتے ہیں کیونکہ تمام صحابہ کا اس بات پر اجماع ہو گیا تھا کہ تمام گذشتہ انبیاء فوت ہو چکے ہیں
جن میں حضرت عیسیٰ بھی داخل ہیں۔ اور نہ یہ لوگ اس مسئلہ میں یہودیوں کے ساتھ اتفاق رکھتے ہیں
کیونکہ یہودی نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ کو لعنتی ٹھہرا کر صرف ان کے رفع روحانی کے منکر ہیں جو بعد موت
☆
ایس : ۲۷
آل عمران : ۱۷۰

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
بقيه حاشيه
ائمہ اور اکابر متصوفین اس بات کے قائل ہیں کہ مومن جو طیب اور مطہر ہوتے ہیں وہ بجرد فوت
ہونے کے ایک پاک اور نورانی جسم پاتے ہیں جس کے ذریعہ سے وہ نعماء جنت سے لذت
اٹھاتے ہیں اور بہشت کو صرف شہیدوں کے لئے مخصوص کرنا ایک ظلم ہے بلکہ ایک کفر ہے کیا کوئی
مومن کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ کاٹھ پر لٹکائے جانے کا نتیجہ صرف رفع روحانی سے محروم رہنا
اور لعنتی بننا ہے نہ اور کچھ ۔ اور نہ یہ لوگ اس مسئلہ میں عیسائیوں کے ساتھ اتفاق رکھتے ہیں
کیونکہ عیسائی حضرت عیسی کے رفع جسم کے تو قائل ہیں مگر ان لوگوں کی طرح جسم عنصری کے رفع
کے قائل نہیں بلکہ جلالی جسم کے رفع کے قائل ہیں جو بزعم ان کے بعد موت حضرت عیسیٰ کو ملا ۔ سو
ہم اس بات سے منکر نہیں ہو سکتے کہ بعد موت حضرت عیسی کو جلا لی جسم ملا ہو جو خا کی جسم نہیں ہے ﴿۲۱۵
کیونکہ وہ ہر ایک مومن راستباز کو بعد موت ملتا ہے جیسا کہ آیت و ادخلی جنتی اس پر شاہد
ہے۔ کیونکہ مجرد روح بہشت میں داخل ہونے کے لائق نہیں ۔ پس اس میں حضرت عیسی کی کوئی
خصوصیت نہیں ۔ ہاں عیسائیوں کی یہ غلطی ہے کہ جو عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ جلالی جسم صلیبی موت
کے بعد حضرت عیسی کو ملا تھا ۔ کیونکہ حضرت عیسیٰ صلیب پر ہرگز نہیں مرے ورنہ وہ نعوذ باللہ اپنے
لئے یونس نبی کی مثال پیش کرنے میں دروغ گوٹھہرتے ہیں اور نیز لعنت کے مفہوم کے مصداق
بنتے ہیں ۔ کیونکہ ملعون وہ ہوتا ہے جس کا دل شیطان کی طرح خدا سے برگشتہ ہو جائے اور وہ
خدا کا دشمن اور خدا اس کا دشمن ہو جائے اور شیطان کی طرح راندہ درگاہ الہی ہو کر خدا کا سرکش
ہو جائے تو کیا ہم یہ مفہوم حضرت عیسی کی نسبت تجویز کر سکتے ہیں ؟ ہر گز نہیں ۔ اور کیا کوئی
عیسائی یہ گستاخی کر سکتا ہے کہ صلیب پانے کے بعد حضرت عیسی خدا سے برگشتہ ہو گئے تھے اور
شیطان سے تعلقات پیدا کر لئے تھے ۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے لعنت کا یہی مفہوم قرار دیا ۲۱۲
گیا ہے جس پر تمام قوموں کو اتفاق ہے ۔ مگر افسوس عیسائیوں نے کبھی اس مفہوم پر غور نہیں کی ورنہ
ہزار بیزاری سے اس مذہب کو ترک کرتے ۔ ماسوا اس کے جن واقعات کو انجیلوں نے پیش کیا ہے
اُن سے ظاہر ہے کہ صلیب سے رہائی پانے کے بعد صرف خاکی جسم حضرت عیسی کا مشاہدہ کیا گیا

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
سچا مومن یہ گستاخی کا کلمہ زبان پر لاسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو ابھی تک بہشت سے
باہر ہیں جن کے روضہ کے نیچے بہشت ہے مگر وہ لوگ جنہوں نے آپ کے ذریعہ سے ایمان اور
تقویٰ کا مرتبہ حاصل کیا وہ شہید ہونے کی وجہ سے بہشت میں داخل ہیں اور بہشتی میوے
کھا رہے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کو وقف کر دیا وہ شہید
ہو چکا۔ پس اس صورت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اول الشہداء ہیں ۔ سو جب کہ یہ بات
ثابت ہے تو ہم بھی کہتے ہیں کہ مسیح بھی مع جسم آسمان پر اٹھایا گیا ( مگر اُس جسم کے ساتھ جو اس
۲۵ عنصری جسم سے الگ ہے ) اور پھر خدا تعالیٰ کے بندوں میں داخل ہوا اور بہشت میں داخل ہوا۔
اس صورت میں ہماری اور ہمارے مخالفوں کی نزاع صرف لفظی نزاع نکلی ۔ اب جب کہ اس
صورت پر رفع مع جسم ثابت ہوا تو اس کے بعد کیا ضرورت اور حاجت ہے کہ ایک مسلّم سنت اللہ سے
جو تمام انبیاء کی نسبت ایک پاک جسم عطا کرنے کی ہے منہ پھیر کر حضرت عیسی کو مع خاکی جسم کے
آسمان پر اٹھایا جائے اور اگر یہ اعتقاد ہو کہ ان کو بھی بعد موت ایک نورانی جسم ملا تھا جیسا کہ
حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ اور حضرت یحی وغیرہ انبیاء کو جسم ملا تھا اور اُسی جسم کے ساتھ وہ
خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے تھے تو ہم کب اس سے انکار کرتے ہیں۔ اس قسم کے جسم کے ساتھ
حضرت مسیح کا آسمان پر جانا ہمیں بدل و جان منظور ہے۔ ع چشم ما روشن و دل ما شاد۔
اور اگر چہ آیات ممدوحہ بالا حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات پر نصوص صریحہ قطعیہ ہیں مگر
تا ہم اگر قرآن شریف کو غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اور بھی بہت سی ایسی آیات ہیں
جیسا کہ جب دھو ما حواری نے شک کیا کہ کیونکر عیسی صلیب سے رہائی پا کر آ گیا تو حضرت عیسی نے
ثبوت دینے کے لئے اپنے زخم اس کو دکھلائے اور دھومانے اُن زخموں میں انگلی ڈالی ۔ پس کیا ممکن ہے
کہ جلالی جسم میں بھی زخم موجود رہے اور کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جلالی جسم بھی ملا پھر بھی زخموں سے رہائی
نہ ہوئی بلکہ جلالی جسم وہ تھا جو کشمیر میں وفات پانے کے بعد ملا ۔ منہ
بقيه
حاشيه

آج 10 میں سے 10 باقی