تنازع کی اصل بات الفاظ کی تشریح ہے

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے۔ چنانچہ منجملہ ان کے یہ آیت ہے۔ وَمَا
مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمُ
عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔ یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محض ایک رسول ہیں اور ان سے پہلے سب
رسول فوت ہو چکے ہیں ۔ پس کیا اگر وہ فوت ہو گئے یا قتل کئے گئے تو تم دین اسلام کو چھوڑ دو
گے۔ اور جیسا کہ ابھی میں بیان کر کہ ابھی میں بیان کر چکا ہوں یہ صحیح نہیں ہے کہ ۔ یہ صیح نہیں ہے کہ خلت کا لفظ ا کا لفظ اور تمام نبیوں کے لئے تو
وفات دینے کے لئے آتا ہے مگر حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ان معنوں پر آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
ان کو مع جسم عنصری آسمان پر اٹھالیا۔ یہ دعوی سراسر بے دلیل ہے۔ اس پر کوئی دلیل پیش نہیں
کی گئی بلکہ جہاں جہاں قرآن شریف میں خلت کا لفظ آیا ہے وفات کے معنوں پر ہی آیا ہے
اور کوئی شخص قرآن شریف سے ایک بھی ایسی نظیر پیش نہیں کر سکتا کہ ان معنوں پر آیا ہو کہ
کوئی شخص مع جسم عنصری آسمان پر اٹھایا گیا ۔ ماسوا اس کے جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں
خدا تعالیٰ نے انہیں آیات میں خلت کے لفظ کی خود تشریح فرمادی ہے اور خلت کے مفہوم کو ۲۱۶
صرف موت اور قتل میں محدود کر دیا ہے۔ یہی آیت شریفہ ہے جس کی رو سے صحابہ رضی اللہ
عنهم كا اس بات پر اجماع ہو گیا تھا کہ تمام نبی اور رسول فوت ہو چکے ہیں اور کوئی ان میں
سے دنیا میں واپس آنے والا نہیں بلکہ اس اجماع کی اصل غرض یہی تھی کہ دنیا میں واپس آنا
کسی کے لئے ممکن نہیں اور اس اجماع سے اس خیال کا ازالہ مطلوب تھا کہ جو حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے دل میں آیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پھر دنیا میں واپس آئیں گے اور
منافقوں کے ناک اور کان کاٹیں گے۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ اگر اسلام میں کسی نبی کا دنیا
میں واپس آنا تسلیم کیا جاتا تو اس آیت کے پڑھنے سے حضرت عمرؓ کے خیال کا ازالہ غیر ممکن
ہوتا اور ایسی صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی کسر شان تھی بلکہ ایسی صورت میں
حضرت ابو بکر کا اس آیت کو پڑھنا ہی بے محل تھا۔ غرض یہ آیت بھی وہ عالی شان آیت ہے کہ جو
ال عمران : ۱۴۵

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا بلند آواز سے اعلان کرتی ہے۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
پھر ایک اور آیت ہے جس سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ كَانَا يَأْكُلْنِ الطَّعَامَ الجزو نمبر ۶ غ یعنی عیسی مسیح ایک رسول
ہے۔ پہلے اُس سے سب رسول فوت ہو چکے ہیں اور ماں اس کی ایک عورت راستباز تھی اور
دونوں جب زندہ تھے روٹی کھایا کرتے تھے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام کی خدائی کا ابطال کرتا ہے اور فرماتا ہے
کہ پہلے اس سے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔ اور پھر باوجود اس کے یہ خیال کہ مسیح زندہ
آسمان پر بیٹھا ہے باطل ہے۔ پس کس طرح اس دلیل سے اس کی خدائی ثابت کی جاتی ہے
کیونکہ یہ دلیل ہی فاسد ہے بلکہ حق یہ ہے کہ موت نے کسی کو نہیں چھوڑا سب مر گئے ۔ دوسری
۲۷ دلیل اس کی عبودیت پر یہ ہے کہ اس کی ماں تھی جس سے وہ پیدا ہوا اور خدا کی کوئی ماں نہیں ۔
تیسری دلیل اس کی عبودیت پر یہ ہے کہ جب وہ اور اس کی ماں زندہ تھے دونوں روٹی کھایا
کرتے تھے۔ اور خدا روٹی کھانے سے پاک ہے ۔ یعنی روٹی بدل ما تحلل ہوتی ہے اور خدا
اس سے بلند تر ہے کہ اس میں تحلیل پانے کی صفت ہو۔ مگر مسیح روٹی کھاتا رہتا تھا۔ پس اگر وہ
خدا ہے تو کیا خدا کا وجود بھی تحلیل پاتا رہتا ہے ؟ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ طبعی
تحقیقات کی رو سے انسان کا بدن تین برس تک بالکل بدل جاتا ہے اور پہلے اجزاء تحلیل ہو کر
دوسرے اجزاءان کے قائم مقام کے قائم مقام پیدا ہو جاتے ہیں مگر اتے ہیں مگر خدا میں یہ نقص ہر گز نہیں۔ یہ دلیل ہے
جس کو خدا تعالیٰ حضرت عیسی کے انسان ہونے پر لایا ہے۔
مگر افسوس ان لوگوں پر کہ جو حضرت عیسیٰ کو آسمان پر پہنچا کر پھر اعتقاد رکھتے ہیں
کہ ان کے وجود میں انسانوں کی طرح یہ خاصیت نہیں کہ سلسلہ تحلیل کا ان میں جاری
رہے اور بغیر اس کے جو بذریعہ غذا بدل ما يتحلل اُن کو ملتا ہو ان کا وجو دفنا سے بچا ہوا ہوگا
ا المائدة : ٧٦

ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
اس طرح پر وہ خدا کی اس برہان اور دلیل کو توڑنا چاہتے ہیں جو آیت ممدوحہ بالا میں اس نے
قائم کی ہے یعنی خدا تو حضرت عیسی علیہ السلام کے انسان ہونے کی یہ دلیل دیتا ہے کہ اور
انسانوں کی طرح وہ بھی محتاج غذا تھا اور بغیر غذا کے اس کا بدن قائم نہیں رہ سکتا تھا بلکہ
بدل ما تحلل کی ضرورت تھی۔ لیکن یہ لوگ جو حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری آسمان پر پہنچاتے ہیں وہ
یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کا وجود بغیر غذا کے قائم رہ سکتا ہے تو گویا وہ بر خلاف منشاء اللہ تعالیٰ کے
حضرت عیسی کی خدائی کی ایک دلیل پیش کرتے ہیں۔ شرم کی جگہ ہے کہ جس دلیل کو خدا نے اس
غرض سے پیش کیا ہے کہ تا حضرت عیسیٰ کی انسانیت ثابت ہو یہ لوگ اُس دلیل کی بے عزتی
کرتے ہیں کیونکہ جس بات سے خدا تعالیٰ انکار کرتا ہے کہ وہ بات مسیح میں موجود نہیں تا اس کو
خدا ٹھہرایا جائے یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ بات اُس میں موجود ہے پس یہ خدا کی اس حجت کاملہ کی
بے عزتی ہے جو حضرت عیسی کے انسان ہونے کے لئے وہ پیش کرتا ہے۔ اگر یہ بات سچ ہے کہ
حضرت عیسی با وجود جسم عنصری کے روٹی کھانے کے محتاج نہیں اور ان کا بدن خدا کے وجود کی ۲۱۸
طرح خود بخود قائم رہ سکتا ہے تو یہ تو اُن کی خدائی کی ایک دلیل ہے جو قدیم سے عیسائی پیش
کیا کرتے ہیں اور اس کے جواب میں یہ کہنا کافی نہیں کہ زمین پر تو وہ روٹی کھایا کرتے تھے
گو وہ آسمان پر نہیں کھاتے کیونکہ مخالف کہہ سکتا ہے کہ زمین پر وہ محض اپنے اختیار سے کھاتے
تھے انسانوں کی طرح روٹی کے محتاج نہ تھے اور اگر محتاج ہوتے تو آسمان پر بھی ضرور محتاج
ہوتے مجھے بار بار اس قوم پر افسوس آتا ہے کہ خدا تو حضرت مسیح کا روٹی کھانا ان کی انسانیت پر
دلیل لاوے اور یہ لوگ اعتقاد رکھیں کہ گو حضرت مسیح نے زمین پر تمہیں برس تک روٹی کھائی مگر
آسمان پر اُنیس سو برس سے بغیر روٹی کھانے کے جیتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی