قرآن میں حضرت عیسیٰ کی وفات کے حق میں دلیل (۳۰:۵۵)

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
شبہ پڑے گا کہ وہ انسان نہیں ہیں ۔ خاص کر اس صورت میں کہ ایسے فوق الانسانیت خواص
دکھلانے میں کوئی دوسرا انسان ان کا شریک نہیں۔
اور پھر ایک اور دلیل حضرت عیسیٰ کی وفات پر قرآن شریف کی یہ آیت ہے ۔ اللہ
الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعْفًا
وَشَيْبَةً ( ترجمہ ) یعنی خداوہ خدا ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیدا کیا پھر ضعف کے بعد قوت
دے دی۔ پھر قوت کے بعد ضعف اور پیرانہ سالی دی۔ اب ظاہر ہے کہ یہ آیت تمام انسانوں کے لئے
ہے یہاں تک کہ تمام انبیاء علیهم السّلام اس میں داخل ہیں۔ اور خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو
نبیوں کے سردار ہیں وہ بھی اس سے باہر نہیں۔ آپ پر بھی پیرانہ سالی کے علامات ظاہر ہو گئے تھے
اور چند بال سفید ریش مبارک میں آگئے تھے۔ اور آپ خود اپنی آخری عمر میں آثار پیرانہ سالی کے
ضعف کے اپنے اندر محسوس کرتے تھے۔ لیکن بقول ہمارے مخالفین کے حضرت عیسیٰ اس سے
بھی باہر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک خصوصیت ان کی ہے جو فوق العادت ہے اور یہی
حضرت عیسی علیہ السلام کی خدائی پر ایک دلیل ہے۔ پس حضرت عیسی کی خدائی پر صرف ایک دلیل نہیں
بلکہ پانچ دلیلیں ہیں جو بزعم نصاری اور عقیدہ ہماری قوم کے مخالفوں کے اس جگہ موجود ہیں جن کا
ابطال بغیر اس خصوصیت کے توڑنے کے ممکن نہیں کیونکہ جس حالت میں حضرت عیسی ہی اپنی
ذات میں یہ خصوصیت رکھتے ہیں کہ وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے کوئی دوسرا انسان ان کا
شریک نہیں ۔ اور پھر دوسری یہ خصوصیت بھی رکھتے ہیں کہ صد ہا سال تک بغیر آب و دانہ کے
آسمان پر زندہ رہنے والے وہی ٹھہرے جس میں ان کا کوئی دوسرا انسان شریک نہیں ۔ اور پھر
تیسری یہ خصوصیت رکھتے ہیں کہ آسمان پر اتنی مدت تک پیرانہ سالی اور ضعف سے محفوظ رہنے
والے وہی ٹھہرے جس میں ان کا کوئی آدمی شریک نہیں ۔ اور پھر چوتھی یہ خصوصیت رکھتے ہیں
کہ مدت دراز کے بعد آسمان سے مع ملائک نازل ہونے والے وہی ٹھہرے جس میں ان کا ایک
بشر بھی شریک نہیں ۔ اب سوچنا چاہیے کہ یہ چار خصوصیتیں جو محض ان کی ذات میں تسلیم کی جاتی ہیں
الروم : ۵۵

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور ان میں وہ وحدہ لا شریک خیال کئے جاتے ہیں ۔ کس قدر یہ عقیدہ لوگوں کے لئے
☆
۲۲۰ موجب ابتلا ہو سکتا ہے۔ اور ہے۔ اور خدا بنانے والوں کے لئے کس قدر وجوہات ملتے ہے وہات ملتے ہیں جو خود مسلمانوں
کے اقرار سے ثابت شدہ امور ہیں۔ پس اگر خدا نے حضرت عیسیٰ کو وفات شدہ قرار دے کر ان تمام
ماسوا اس کے ہمارے مخالف مسلمان بد قسمتی اور جہالت کی وجہ سے ایک پانچویں خصوصیت بھی حضرت عیسی
1 کے لئے قائم کرتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ تمام انبیاء میں سے مس شیطان سے بھی وہی پاک ہیں اور کوئی نبی
پاک نہیں ۔ اور پھر چھٹی خصوصیت یہ کہ روح القدس ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا مگر کسی دوسرے نبی کے
ساتھ ایسی دائمی رفاقت روح القدس نے نہیں کی مگر یہ ان لوگوں کی تمام غلطیاں ہیں ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ ہر
ایک نبی مس شیطان سے پاک ہوتا ہے لیکن خدا نے جو اس جگہ اپنے رسول کے فرمودہ کے ذریعہ سے
حضرت عیسیٰ کا مع اس کی والدہ کے مس شیطان سے پاک ہونا ذکر فرمایا اس میں حکمت یہ ہے کہ نعوذ باللہ
یہود نا مسعود حضرت مریم صدیقہ کو ایک زانیہ عورت خیال کرتے تھے اور حضرت عیسیٰ کو ایک ولد الزنا
سمجھتے تھے اور خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ ان الزاموں سے ان کی بریت کرے ۔ پس اس طرح اس نے ان کی
بریت کی کہ آنحضرت نے فرمادیا کہ وہ دونوں مس شیطان سے پاک ہیں یعنی زنا ایک شیطانی فعل ہے
اور عیسی اور مریم اس شیطانی فعل سے محفوظ ہیں۔ یہ مطلب نہیں کہ صرف وہ محفوظ ہیں اور دوسرے نبی آلودہ
ہیں ۔ اسی طرح یہودیوں کا خیال تھا کہ بوجہ نا جائز ولادت کے حضرت عیسی کا رفیق شیطان ہے اور یہی
توریت کی رو سے ان کا عقیدہ تھا۔ پس اُن کے رد میں روح القدس کی رفاقت بیان فرمائی گئی اور یہ بھی
صحیح نہیں کہ عیسی میں ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ ان کا تولد روح القدس کے سایہ سے ہوا کیونکہ
قرآن شریف اور توریت کی رو سے یہ بات قرار پا چکی ہے کہ بعض انسان شیطان کے سایہ سے پیدا
ہوتے ہیں اور ان میں شیطانی خصلتیں ہوتی ہیں اور بعض انسان روح القدس کے سایہ سے پیدا
ہوتے ہیں اور ان میں پاک خصلتیں ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو ولد الحرام ہوں وہ شیطان کے سایہ
سے ہی رحم مادر میں وجود پکڑتے ہیں ۔ پس اس بات کا رد کرنا ضروری تھا کہ حضرت عیسیٰ کی ولادت
نا جائز نہیں ۔ لہذا اُس کی نسبت روح القدس کے سایہ کا انجیل میں بھی ذکر کیا گیا تا معلوم ہو کہ وہ
شیطان کے سایہ سے پیدا نہیں ہوئے اور ان کی ولادت نا جائز نہیں ۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
خصوصیتوں کو رد نہیں کر دیا تو پھر دوسرا طریق رد کا یہ تھا کہ خدا تعالیٰ چند ایسی نظیریں پیش کرتا
جس سے معلوم ہوتا کہ ان خوارق میں بعض اور انسان بھی اس کے شریک ہیں ۔ جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے بے پدر ہونے میں حضرت آدم کی نظیر پیش کر دی تھی ۔ مگر جب کہ خدا تعالیٰ نے
نہ حضرت عیسی کو فوت شدہ قرار دیا اور نہ ان تمام خصوصیتوں کو توڑا تو اس صورت میں گویا خدا تعالیٰ
عیسائیوں کی حجت کے سامنے لا جواب ہو گیا۔ اور اگر کہو کہ ہم یہ بھی تو کہتے ہیں کہ حضرت عیسی
آخری زمانہ میں آکر ایک مدت کے بعد فوت ہو جائیں گے تو اس بات کو عیسائی قبول
نہیں کرتے ۔ وہ تمہارے اقرارات سے تمہیں ملزم کرتے ہیں۔ اور ان پر واجب نہیں ہے کہ
تمہارے دعوی بے دلیل کو مان لیں ۔ کیونکہ جب حضرت عیسی قیامت کے دن تک زندہ
رہیں اور سب خدائی کی علامتیں احیاء موتے وغیرہ ان میں موجود ہوں تو ممکن ہے کہ موت ۲۲۱
سے بچ رہیں اور عیسائیوں کا تو یہی عقیدہ ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہو کر نہیں مریں گے بلکہ
بحیثیت خدا ہونے کے لوگوں کو جزا سزا دیں گے ۔ اور جس حالت میں تمہارے اپنے اقرار
سے یہ چار خصوصیتیں حضرت عیسی میں ثابت ہیں تو عیسائی تو اس صورت میں آپ لوگوں پر
سوار ہو جائیں گے کیونکہ ان کے نزدیک یہ چار خصوصیتیں حضرت عیسیٰ کے خدا بنانے کے لئے
کافی ہیں اور خدا تعالیٰ کی مصلحت سے بعید ہے کہ وہ ایسے شخص کو یہ چار خصوصیتیں عطا کرے جس کو
چالیس کروڑ انسان خدا بنا رہا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں نے
حضرت عیسی کی خصوصیت کے بارے میں صرف ایک بات پیش کی تھی کہ وہ بغیر باپ پیدا ہوا
ہے تو خدا تعالیٰ نے فی الفور اس کا جواب دیا اور فرمایا ۔ اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ
كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یعنی خدا تعالیٰ کے نزدیک عیسی
کی مثال آدم کی مثال ہے خدا نے اس کو مٹی سے بنایا پھر کہا کہ ہو جا پس وہ زندہ جیتا جاگتا
ہو گیا ۔ یعنی عیسی علیہ السلام کا بے باپ ہونا کوئی امر خاص اس کے لئے نہیں تا خدا ہونا
اس کا لازم لاوے ۔ آدم کے باپ اور ماں دونوں نہیں ۔ پس جس حالت میں خدا تعالیٰ
ال عمران : ۲۰

آج 10 میں سے 10 باقی