جسمانی وجود جنت میں داخل نہیں ہو سکتا
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اُن لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کو خدا بنایا گیا ہے یا جن کو اپنی مشکل کشائی کے لئے پکارا جاتا ہے
بلکہ وہ ان سب لوگوں میں سے اول نمبر پر ہیں کیونکہ جس اصرار اور غلو کے ساتھ حضرت عیسیٰ کے
خدا بنانے کے لئے چالیس کروڑ انسان کوشش کر رہا ہے اس کی نظیر کسی اور فرقہ میں ہر گز نہیں پائی جاتی۔
یہ تمام آیات جو ہم نے اس جگہ لکھی ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی موت ثابت کرنے کے
لئے کافی ہیں۔ اور پھر جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث طیبہ کی طرف دیکھتے ہیں تو ان سے
بھی یہی مطلب ثابت ہوتا ہے صرف فرق یہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے اقوال سے حضرت عیسی علیہ السلام
کی وفات پر گواہی دیتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رؤیت سے حضرت مسیح کی
موت پر شہادت دیتے ہیں ۔ سو خدا تعالیٰ نے اپنے قول سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے فعل سے یعنی رؤیت سے اس بات پر مہر لگا دی کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں کیونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رؤیت سے یہ گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے معراج کی رات میں
حضرت عیسی کو آسمان پر ان گذشتہ نبیوں میں دیکھا ہے جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں اور دوسرے عالم
میں پہنچ گئے ہیں اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ جس قسم کے دوسرے انبیاء علیہم السلام کے جسم دیکھے اسی
قسم کا جسم حضرت عیسی کا دیکھا اور ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایسا سمجھنا غلطی ہے کہ پہلے انبیاء علیہم السلام
جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں اُن کی صرف آسمان پر روحیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ نورانی اور جلالی
اجسام ہیں جن اجسام کے ساتھ وہ مرنے کے بعد دنیا میں سے اٹھائے گئے جیسا کہ آیت
وَادْخُلِي جَنَّتِی اس بات پر نص صریح ہے کیونکہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے جسم کی
ضرورت ہے اور قرآن شریف جابجا تصریح سے فرماتا ہے کہ جو لوگ بہشت میں داخل ہوں گے
ان کے ساتھ جسم بھی ہوں گے کوئی مجرد روح بہشت میں داخل نہیں ہوگی ۔ پس آیت وَ ادْخُلِی
جنتي اس بات کے لئے نص صریح ہے کہ ہر ایک راستباز جو مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہوتا
ہے اس کو مرنے کے بعد ضرور ایک جسم ملتا ہے پھر دوسری شہادت جسم ملنے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲۲۴
کی رؤیت ہے کیونکہ آپ نے معراج کی رات میں آسمان میں صرف انبیاء کی روحیں نہیں دیکھیں
بلکہ ان کے اجسام بھی دیکھے۔ اور حضرت مسیح کا کوئی نرالا جسم نہیں دیکھا بلکہ جیسے تمام انبیاء کے جسم دیکھے
الفجر : ٣١
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ویسا ہی حضرت مسیح کا بھی جسم دیکھا ۔ پس اگر انسان ناحق باطل پرستی پر ضد نہ کرے تو اس کے
لئے اس بات کا سمجھنا بہت ہی سہل ہے کہ حضرت عیسیٰ جس جسم کے ساتھ اٹھائے گئے وہ
عنصری جسم نہ تھا بلکہ وہ جسم تھا جو مرنے کے بعد ہر ایک مومن کو ملتا ہے۔ کیونکہ عنصری جسم کے لئے
خود اللہ تعالی منع فرماتا ہے کہ وہ آسمان پر جاوے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ
كِفَاتًا أَحْيَاءً وَ اَمْوَاتًا - ترجمہ - یعنی کیا ہم نے زمین کو ایسے طور سے نہیں بنایا کہ وہ
انسانوں کے اجسام کو زندہ اور مردہ ہونے کی حالت میں اپنی طرف کھینچ رہی ہے کسی جسم کو
نہیں چھوڑتی کہ وہ آسمان پر جاوے۔
اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا -
یعنی جب کافروں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی کہ یہ
معجزہ دکھلا دیں کہ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائیں تو ان کو یہ جواب ملا کہ قُلْ سُبْحَانَ
ربي الخ ۔ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس بات سے پاک ہے کہ اپنے عہد اور وعدہ کے
برخلاف کرے۔ وہ پہلے کہہ چکا ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پر نہیں ، ا م عنصری آسمان پر نہیں جائے گا ۔ جیسا کہ فر گا ۔ جیسا کہ فرمایا
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاءً وَ اَمْوَاتًا اور جیسا کہ فرمایا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ
اور جیسا کہ فرمایا وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعُ إِلى حِينٍ پس یہ عرب کے کفار
کی شرارت تھی کہ وہ لوگ بر خلاف وعدہ و عہد الہی معجزہ مانگتے تھے اور خوب جانتے تھے کہ
ایسا معجزہ دکھایا نہیں جائے گا کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کے اس قول کے برخلاف ہے جو گذر چکا
ہے ۔ اور خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ اپنے عہد کو توڑے ۔ اور پھر فرمایا کہ ان کو کہہ
دے کہ میں تو ایک بشر ہوں اور خدا تعالیٰ فرما چکا ہے کہ بشر کے لئے ممتنع ہے کہ اس کا جسم
۲۲۵ خاکی آسمان پر جائے ہاں پاک لوگ دوسرے جسم کے ساتھ آسمان پر جا سکتے ہیں جیسا
کہ تمام نبیوں اور رسولوں اور مومنوں کی روحیں وفات کے بعد آسمان پر جاتی ہیں اور
انہیں کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مُفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ یعنی مومنوں کے لئے آسمان کے
ل المرسلت : ۲۶-۲۷ بنی اسرآئیل : ۹۴
ه الاعراف : ۲۵
ص: ۵۱
المرسلت : ۲۶، ۲۷ الاعراف : ۲۶
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
دروازے کھولے جائیں گے۔ یادر ہے کہ اگر صرف روحیں ہوتیں تو اُن کے لئے لھم کی ضمیر نہ
آتی ۔ پس یہ قرینہ قویہ اس بات پر ہے کہ بعد موت جو مومنوں کا رفع ہوتا ہے وہ مع جسم ہوتا ہے مگر
یہ جسم خاکی نہیں ہے بلکہ مومن کی روح کو ایک اور جسم ملتا ہے جو پاک اور نورانی ہوتا ہے اور اس
دکھ اور عیب سے محفوظ ہوتا ہے جو عنصری جسم کے لوازم میں سے ہے یعنی وہ ارضی غذاؤں کا
محتاج نہیں ہوتا ۔ اور نہ زمینی پانی کا حاجت مند ہوتا ہے اور وہ تمام لوگ جن کو خدا تعالیٰ کی
ہمسائیگی میں جگہ دی جاتی ہے ایسا ہی جسم پاتے ہیں ۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی نے
بھی وفات کے بعد ایسا ہی جسم پایا تھا اور اسی جسم کے ساتھ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے تھے۔
بعض نادان اس جگہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جس حالت میں قرآن شریف کی یہ آیت کہ
وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ اور آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ
صاف طور پر بتلا رہی ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خدا تعالیٰ کے حضور میں یہ عذر پیش کریں گے کہ
میری وفات کے بعد لوگ بگڑے ہیں نہ میری زندگی میں تو اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اگر یہ
عقیدہ صحیح ہے کہ حضرت عیسیٰ صلیب سے بیچ کر کشمیر کی طرف چلے گئے تھے اور کشمیر میں ۸۷ برس عمر
بسر کی تھی تو پھر یہ کہنا کہ میری وفات کے بعد لوگ بگڑ گئے صحیح نہیں ہوگا بلکہ یہ کہنا چاہیے تھا کہ
میرے کشمیر کے سفر کے بعد بگڑے ہیں کیونکہ وفات تو صلیب کے واقعہ سے ستاسی برس بعد ہوئی۔
پس یادر ہے کہ ایسا وسوسہ صرف قلت تدبّر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ورنہ کشمیر کا سفر اس
فقرہ کی ضد نہیں کیونکہ ما دمت مادمت فيهم کے یہ معنے ہیں کہ جب تک میں اپنی امت میں تھا جو
میرے پر ایمان لائے تھے یہ معنے نہیں کہ جب تک میں اُن کی زمین میں تھا کیونکہ ہم قبول
کرتے ہیں کہ حضرت عیسی زمین شام میں سے ہجرت کر کے کشمیر کی طرف چلے گئے تھے مگر ۲۲۶
ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ کی والدہ اور آپ کے حواری پیچھے رہ گئے تھے بلکہ
تاریخ کی رو سے ثابت ہے کہ حواری بھی کچھ تو حضرت عیسی کے ساتھ اور کچھ بعد میں آپ کو
آملے تھے جیسا کہ دھو ما حواری حضرت عیسیٰ کے ساتھ آیا تھا باقی حواری بعد میں آگئے تھے
ا المآئدة : ١١٨