مکالمہ کا خلاصہ
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ہاں اس جگہ ایک طالب حق کا یہ حق ضرور ہے کہ وہ یہ سوال پیش کرے کہ اس میں کیا
حکمت اور مصلحت تھی کہ توریت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف مثیل موسیٰ کر کے بیان
کیا گیا لیکن انجیل میں خود عیسی کر کے ہی بیان کر دیا گیا۔ اور کیوں جائز نہیں کہ عیسیٰ سے مراد
در حقیقت عیسی ہی ہو اور وہی دوبارہ آنے والا ہو۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام تو کسی طرح دوبارہ نہیں آسکتے
کیونکہ وہ وفات پاگئے اور اُن کا وفات پا جانا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں صریح لفظوں میں
بیان فرمادیا ہے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسی علیہ السلام کو اس جماعت
میں آسمان پر بیٹھے ہوئے دیکھ لیا جو اس جہان سے گزر چکے ہیں۔ پھر تیسری شہادت یہ کہ تمام
اصحاب رضی الله عنهم کے اجماع سے تمام نبیوں کا فوت ہو جانا ثابت ہو گیا۔ پھر بعد اس
کے عقل سلیم کی شہادت ہے جو شہادات ثلاثہ مذکورہ کی مؤید ہے کیونکہ جب سے دنیا پیدا ہوئی
ہے عقل نے اس واقعہ کی کوئی نظیر نہیں دیکھی اور کوئی نبی آج تک نہ کبھی مع جسم عنصری آسمان پر
گیا اور نہ واپس آیا ، پس چار شہادتیں باہم مل کر قطعی فیصلہ دیتی ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں اور ان کا زندہ آسمان پر مع جسم عنصری جانا اور اب تک زندہ ہونا اور پھر کسی
وقت مع جسم عنصری زمین پر آنا یہ سب ان پر تہمتیں ہیں ۔ افسوس کہ اسلام بت پرستی سے بہت
دور تھا لیکن آخر کار اسلام میں بھی بت پرستی کے رنگ میں یہ عقیدہ پیدا ہو گیا کہ حضرت عیسیٰ کو
۲۳۱ ایسی خصوصیتیں دی گئیں جو دوسرے نبیوں میں نہیں پائی جاتیں۔ خدا تعالیٰ مسلمانوں کو اس قسم کی
بت پرستی سے رہائی بخشے۔ عیسی کی موت میں اسلام کی زندگی ہے اور عیسیٰ کی زندگی میں اسلام
کی موت ہے۔ خدا وہ دن لاوے کہ غافل مسلمانوں کی نظر اس راہ راست پر پڑے۔ آمین
اب خلاصہ کلام یہ کہ جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات قطعی طور پر ثابت ہے تو
پھر یہ گمان بداہت باطل ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ رہا سوال
مذکورہ کے اس حصہ کا جواب کہ ایک امتی کا عیسی نام رکھنے میں کیا مصلحت تھی اور کیوں انجیل
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور احادیث نبویہ میں اس کا نام عیسی رکھا گیا اور کیوں مثیل موسیٰ کی طرح اس جگہ بھی مثیل
عیسی کے لفظ سے یاد نہ کیا گیا۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ ایک عظیم واقعہ میں جو اسرائیلی عیسی پر
وارد ہو چکا تھا اس اُمت کے آخری خلیفہ کو شریک کرے اور وہ اس واقعہ میں اسی حالت میں
شریک ہو سکتا تھا کہ جب اس کا نام عیسی رکھا جائے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ دونوں
سلسلوں کی مطابقت دکھلاوے اس لئے اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مثیل موسیٰ
رکھا کیونکہ حضرت موسیٰ کو جو فرعون کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں اُس واقعہ کی مشابہت اسی صورت میں نمایاں ہو سکتی تھی کہ جب آپ کو مثیل موسیٰ کر کے
پکارا جاتا مگر جو واقعہ حضرت عیسیٰ کو پیش آیا تھا وہ اس امت کے آخری خلیفہ میں اسی صورت
میں متحقق ہو سکتا تھا کہ جب اُس کا نام عیسی رکھا جاتا کیونکہ اس عیسی علیہ السلام کو یہودیوں نے
صرف اس وجہ سے قبول نہیں کیا تھا کہ ملا کی نبی کی کتاب میں یہ لکھا گیا تھا کہ جب تک الیاس
نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا تب تک وہ عیسی ظاہر نہیں ہوگا لیکن الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ
آیا اور یوحنا یعنی حضرت یحییٰ کو ہی الیاس قرار دیا گیا ۔ اس لئے یہود نے حضرت عیسیٰ کو قبول
نہ کیا ۔ پس خدا تعالیٰ کی تقدیر میں مماثلت پوری کرنے کے لئے یہ قرار پایا تھا کہ آخری
زمانہ میں بعض اسی اُمت کے لوگ ان یہودیوں کی طرح ہو جائیں گے۔ جنہوں نے الیاس ۲۳۲
آنے والے کی حقیقت کو نہ سمجھ کر حضرت عیسیٰ کی نبوت اور سچائی سے انکار کیا تھا۔ پس ایسے
یہودیوں کے لئے کسی ایسی پیشگوئی کی ضرورت تھی جس میں کسی گذشتہ نبی کی آمد کا ذکر ہوتا
جیسا کہ الیاس کی نسبت پیشگوئی تھی اور تقدیر الہی میں قرار پا چکا تھا کہ ایسے یہودی اس امت
میں بھی پیدا ہوں گے ۔ پس اس لئے میرا نام عیسی رکھا گیا جیسا کہ حضرت یحییٰ کا نام الیاس
رکھا گیا تھا ۔ چنانچہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں اسی کی طرف اشارہ ہے پس
عیسی کی آمد کی پیشگوئی اِس اُمت کے لئے ایسی ہی تھی جیسا کہ یہودیوں کے لئے حضرت یحیی
الفاتحة :
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہ
کی آمد کی پیشگوئی ۔ غرض یہ نمونہ قائم کرنے کے لئے میرا نام عیسی رکھا گیا ۔ اور نہ صرف اس
قدر بلکہ اس عیسی کے مکذب جو اس اُمت میں ہونے والے تھے ان کا نام یہود رکھا گیا چنانچہ
آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں انہیں یہودیوں کی طرف اشارہ ہے ۔ یعنی وہ یہودی
جو اس امت کے عیسیٰ سے منکر ہیں جو ان یہودیوں کے مشابہ ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو
قبول نہیں کیا تھا۔ پس اس طور سے کامل درجہ پر مشابہت ثابت ہو گئی کہ جس طرح وہ یہودی
جو الیاس نبی کی دوبارہ آمد کے منتظر تھے حضرت عیسیٰ پر محض اس عذر سے کہ الیاس دوبارہ دنیا
میں نہیں آ یں آیا ایمان نہ لائے ۔ اسی طرح یہ لوگ اِس اُمت کے عیسی پر محض اس عذر پر حض اس عذر سے ایمان
ائے کہ وہ اسرائیلی عیسی دوبارہ دنیا میں نہیں آ ہیں آیا ۔ پس ان یہودیوں میں جو حضرت عیسی پر
ایمان نہیں لائے تھے اس وجہ سے کہ الیاس دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اور ان یہودیوں میں جو
حضرت عیسی کی دوبارہ آمد کے منتظر ہیں مشابہت ثابت ہو گئی اور یہی خدا تعالیٰ کا مقصد تھا۔ اور
جیسا کہ اسرائیلی یہودیوں اور ان یہودیوں میں مشابہت ثابت ہوگئی اسی طرح اسرائیلی عیسی
اور اس عیسی میں جو میں ہوں مشابہت بدرجہ کمال پہنچ گئی کیونکہ وہ عیسی اسی وجہ سے یہودیوں
کی نظر سے رڈ کیا گیا کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اسی طرح یہ عیسیٰ جو میں ہوں ان
یہودیوں کی نگاہ میں رد کیا گیا ہے کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا۔ اور صاف ظاہر ہے
کہ جن لوگوں کو احادیث نبویہ اس امت کے یہودی ٹھہراتی ہیں جن کی طرف آیت
۲۳۳﴾ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ بھی اشارہ کرتی ہے وہ اصل یہودی نہیں ہیں بلکہ اسی اُمت کے
لوگ ہیں جن کا نام یہودی رکھا گیا ہے۔ اسی طرح وہ عیسیٰ بھی اصل عیسی نہیں ہے جو بنی اسرائیل
میں سے ایک نبی تھا بلکہ وہ بھی اسی اُمت میں سے ہے اور یہ خدا تعالیٰ کی اس رحمت اور فضل سے
بعید ہے جو اس اُمت کے شامل حال رکھتا ہے کہ وہ اِس اُمت کو یہودی کا خطاب تو دے بلکہ
ان یہودیوں کا خطاب دے جنہوں نے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی حجت پیش کر کے حضرت
عیسیٰ کو کافر اور کذاب ٹھہرایا تھا لیکن اِس اُمت کے کسی فرد کو عیسیٰ کا خطاب نہ دے تو کیا
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا ہے کہ یہ امت خدا تعالیٰ کے نزدیک کچھ ایسی بد بخت اور بد قسمت ہے
کہ اس کی نظر میں شریر اور نافرمان یہودیوں کا خطاب تو پاسکتی ہے مگر اس اُمت میں ایک فرد
بھی ایسا نہیں کہ عیسی کا خطاب پاوے پس یہی حکمت تھی کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ نے اس
اُمت کے بعض افراد کا نام یہودی رکھ دیا اور دوسری طرف ایک فرد کا نام عیسی بھی رکھ دیا۔
بعض لوگ محض نادانی سے یا نہایت درجہ کے تعصب اور دھوکا دینے کی غرض سے
حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی پر اس آیت کو بطور دلیل لاتے ہیں کہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ
الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ اور اس سے یہ معنے نکالنا چاہتے ہیں کہ اس وقت
تک حضرت عیسی فوت نہیں ہوں گے جب تک کل اہل کتاب اُن پر ایمان لے آویں
لیکن ایسے معنے وہی کرے گا جس کو فہم قرآن سے پورا حصہ نہیں ہے یا جو دیانت کے طریق سے
دور ہے کیونکہ ایسے معنے کرنے سے قرآن شریف کی ایک پیشگوئی باطل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ اور پھر
دوسری جگہ فرماتا ہے ۔ وَالْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - ان
آیتوں کے یہ معنے ہیں کہ ہم نے قیامت تک یہود اور نصاری میں دشمنی اور عداوت
ڈال دی ہے پس اگر آیت ممدوحہ بالا کے یہ معنے ہیں کہ قیامت سے پہلے تمام یہودی ۲۳۴
حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے تو اس سے لازم آتا ہے کہ کسی وقت یہود و نصاری
کا بغض با ہمی دور بھی ہو جائے گا اور یہودی مذہب کا تخم زمین پر نہیں رہے گا حالانکہ
قرآن شریف کی ان آیات سے اور کئی اور آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودی مذہب
قیامت تک رہے گا۔ ہاں ذلت اور مسکنت ان کے شامل حال ہوگی اور وہ دوسری طاقتوں کی
پناہ میں زندگی بسر کریں گے ۔ پس آیت ممدوحہ بالا کا صحیح ترجمہ یہ ہے کہ ہر ایک شخص جو اہل
کتاب میں سے ہے وہ اپنی موت سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا حضرت عیسیٰ پر ایمان
لے آویں گے ۔ غرض موتہ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف پھرتی ہے نہ حضرت عیسیٰ کی طرف
اسی وجہ سے اس آیت کی دوسری قراءت میں موتھم واقع ہے۔ اگر حضرت عیسیٰ کی طرف
ا النساء : ١٦٠
المائدة : ۱۵
المائدة : ۶۵
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
روحانی خزائن جلد ۲۱
کے
یہ ضمیر پھرتی تو دوسری قراءت میں موتھم کیوں ہوتا ؟ دیکھو تفسیر ثنائی کہ اس میں بڑے زور
سے ہمارے اس بیان کی تصدیق موجود ہے اور اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
دیک یہی معنے ہیں مگر صاحب تفسیر لکھتا ہے کہ ”ابو ہریرہ فہم قرآن میں ناقص ۔ میں ناص ہے اور اس
کی درایت پر محدثین کو اعتراض ہے۔ ابو ہریرہ میں نقل کرنے کا مادہ تھا اور درایت اور فہم سے
بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا۔ اور میں کہتا ہوں کہ اگر ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایسے معنے کئے ہیں تو
یہ اس کی غلطی ہے جیسا کہ اور کئی مقام میں محدثین نے ثابت کیا ہے کہ جو امور فہم اور درایت
کے متعلق ہیں اکثر ابو ہریرہ اُن کے سمجھنے میں ٹھو کر کھاتا ہے اور غلطی کرتا ہے۔ یہ مسلم امر ہے
کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں ہو سکتی ۔ شرعی حجت صرف اجماع صحابہ ہے ۔ سو ہم
بیان کر چکے ہیں کہ اس بات پر اجماع صحابہ ہو چکا ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔
اور یا درکھنا چاہیے کہ جبکہ آیت قبل موتہ کی دوسری قراءت قبل موتهم موجود ہے
جو بموجب اصول محد ثین کے حکم صحیح حدیث کا رکھتی ہے یعنی ایسی حدیث جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے ثابت ہے تو اس صورت میں محض ابو ہریرہ کا اپنا قول رد کرنے کے لائق ہے کیونکہ
وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کے مقابل پر پیچ اور لغو ہے اور اُس پر اصرار کرنا کفر تک
پہنچا سکتا ہے۔ اور پھر صرف اسی قدر نہیں بلکہ ابو ہریرہ کے قول سے قرآن شریف کا باطل ہونا
لازم آتا ہے کیونکہ قرآن شریف تو جا بجا فرماتا ہے کہ یہود و نصاری قیامت تک رہیں گے ان
کا بکلی استیصال نہیں ہوگا۔ اور ابو ہریرہ کہتا ہے کہ یہود کا استیصال بکلی ہو جائے گا اور یہ سراسر
مخالف قرآن شریف ہے۔ جو شخص قرآن شریف پر ایمان لاتا ہے اس کو چاہیے کہ ابو ہریرہ کے
قول کو ایک رڈی متاع کی طرح پھینک دے بلکہ چونکہ قراءت ثانی حسب اصول محد ثین
حدیث صحیح کا حکم رکھتی ہے اور اس جگہ آیت قبل موتہ کی دوسری قراءت قبل موتهم
موجود ہے جس کو حدیث صحیح سمجھنا چاہیے ۔ اس صورت میں ابو ہریرہ کا قول قرآن اور حدیث
دونوں کے مخالف ہے۔ فلا شك انه باطل و من تبعه فانه مفسد بطال
تم