خاتمہ

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خاتمة
خاتمه نصرة الحق
الف
بڑا اہم مطلب جو اس خاتمہ میں لکھنے کے لئے پیش نظر ہے وہ یہ ہے کہ گذشتہ چار
بام مجمل بیان کئے گئے ہیں یا جن پیشگوئیوں کا ان حصوں میں
حصوں میں جو جو امور یا جو جو الہام لهام جم
ذکر ہو چکا ہے اور وہ اس زمانہ میں ظہور میں نہیں آئیں مگر بعد میں رفتہ رفتہ ظہور میں آگئیں ان
سب امور کے ظہور اور وقوع کا اس خاتمہ میں ذکر کیا جائے اور جن امور کی بعد میں حقیقت کھل
گئی اس حقیقت کو بیان کیا جائے ۔ پس یہ حصہ پنجم در حقیقت پہلے حصوں کے لئے بطور شرح
کے ہے اور ایسی شرح کرنا میرے اختیار سے باہر تھا جب تک خدا تعالیٰ تمام سامان اپنے
ہاتھ سے میسر نہ کرتا ۔ کیونکہ حصص سابقہ کی الہامی پیشگوئیوں میں بہت سے نشانوں کے ظاہر
ہونے کا وعدہ دیا گیا ہے۔ اور یہ بھی وعدہ ہے کہ خدا تعالیٰ اس عاجز کو قرآن شریف کے حقائق
اور معارف سکھلائے گا اور انہیں حصوں میں میرا نام مریم اور عیسی اور موسیٰ اور آدم غرض تمام
انبیاء کا نام رکھا گیا ہے ۔ اور یہ راز بھی معلوم نہ تھا کہ کیوں رکھا گیا اور ان تمام امور کا سمجھنا
بجز الہی طاقت کے میرے لئے غیر ممکن تھا۔ خاص کر آسمانی نشانوں کا ظاہر کرنا تو وہ امر ہے
جو بدیہی طور پر بشری قوت سے بالاتر اور بلندتر ہے۔ اور ان تمام امور کے ظاہر ہونے کے
لئے خدا تعالیٰ کے ارادہ نے ایک وقت مقدر کر رکھا تھا اور کتاب کے پنجم حصہ کا لکھنا انہیں
امور کی شرح پر موقوف ۔ پس اس صورت میں کیونکر ممکن تھا کہ بغیر ظہور ان امور کے جو
حصص سابقہ کے لئے بطور شرح کے تھے پنجم حصہ لکھا جاتا کیونکہ وہی امور تو پنجم حصہ
کے لئے نفس مضمون تھے اور جب مدت التوا پر چوبیسواں سال آیا تو عنایت الہی کی نسیم رحمت ب)

خاتمه نصرة الحق
نے تمام وہ امور جو براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں مخفی اور مستور تھے اُن پر ہر ایک پہلو سے
روشنی ڈال دی۔ ایک طرف وہ موعودہ پیشگوئیاں جن کے ظہور کی انتظار تھی کافی طور پر ظہور میں
آگئیں اور دوسری طرف قرآنی حقائق اور معارف جو معرفت کو کامل کرتے تھے بخوبی کھل گئے
اور ساتھ اس کے اسماء الانبیاء کا راز بھی جو پہلے چار حصوں میں سر بستہ تھا یعنی وہ نبیوں کے اسماء
جو میری طرف منسوب کئے گئے تھے ان کی حقیقت بھی کما حقہ منکشف ہو گئی یعنی یہ راز بھی کہ
خدا تعالیٰ نے تمام انبیاء علیهم السّلام کا نام براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام
کیوں رکھ دیا ہے اور نیز یہ راز بھی کہ اخیر پر بنی اسرائیل کے خاتم الانبیاء کا نام جو عیسی ہے
اور اسلام کے خاتم الانبیاء کا نام جو احمد اور محمد ہے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ دونوں نام بھی میرے
نام کیوں رکھ دیئے ؟ ان تمام چھپی ہوئی حقیقتوں کا بھی انکشاف ہو گیا ۔ اور میرا نام آسمان پر
عیسیٰ وغیرہ ہونا وہ راز تھا جس کو اسی طرح خدا تعالیٰ نے صد ہا سال تک مخفی رکھا تھا جیسا کہ
اصحاب کہف کو مخفی رکھا تھا۔ اور ضرور تھا کہ وہ تمام را ز سر بستہ رہیں جب تک کہ وہ زمانہ آجائے
جو ابتدا سے مقدر تھا۔ اور جب وہ زمانہ آگیا اور یہ تمام باتیں پوری ہو گئیں تو وقت آگیا کہ
پنجم حصہ لکھا جائے ۔ پس اسی بات نے براہین احمدیہ کی تکمیل کو تینتیس برس تک معرض التوا
میں رکھا تھا۔ یہ خدا کے اسرار ہیں جن پر انسان بجز اس کے مطلع کرنے کے اطلاع نہیں
پاسکتا۔ ہر ایک انسان جو اس پنجم حصہ کو پڑھے گا وہ اس بات کے لئے مجبور ہوگا کہ یہ اقرار
کرے کہ اگر ان پیشگوئیوں اور دوسرے اسرار کے کھلنے سے پہلے پنجم حصہ لکھا جاتا تو وہ گذشتہ
حصوں کی حقیقت دکھلانے کے لئے ہر گز آئینہ نہ ٹھہر سکتا بلکہ اس کا لکھنا محض بے ربط اور بے تعلق
ہوتا ۔ پس وہ خدا جو حکیم اور عالم اجو حکیم اور عالم الغیب ہے اور ہر ایک کام اس کا اوقات سے وابستہ ہے
اس نے یہی پسند کیا کہ اوّل وہ تمام پیشگوئیاں اور تمام حقیقتیں ظاہر ہو جائیں جو حصص سابقہ
کے وقت میں ابھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں پھر بعد میں پنجم حصہ لکھا جائے تا وہ ان تمام امور کے

خاتمه نصرة الحق
ظاہر اور کامل ہونے کی اطلاع دے جو پہلے مخفی اور مستور تھے اور در حقیقت اس کتاب کے پہلے ج)
حصے جس قدر تحریر پر ختم ہو چکے ہیں ان کے لئے ایک ایسی حالت منتظرہ باقی تھی جو بجز اس طرز
کے پنجم حصہ کے پوری نہیں ہو سکتی تھی۔ کیونکہ ان چار حصوں میں ایک بڑا حصہ پیشگوئیوں کا ہے
جن میں خبر دی گئی ہے کہ آئندہ خدا ایسے ایسے امور کو ظاہر کرے گا۔ اور جب تک وہ پیشگوئیاں
پوری نہ ہو جا تیں تو کیونکر کوئی سمجھ سکتا تھا کہ وہ تمام الہام جن میں یہ پیشگوئیاں لکھی گئیں وہ خدا
کی طرف سے ہیں اور اسی وجہ سے تمام مخالف ان پیشگوئیوں کے مکذب رہے اور خدا نہیں چاہتا
تھا کہ اُس کی پیشگوئیوں کو تکذیب کی نظر سے دیکھا جائے اور خود یہ بات محققانہ طرز سے دور تھی
کہ ابھی گذشتہ حصوں کی سچائی کا ثبوت نہ دیا جائے اور ایک غیر متعلق پنجم حصہ لکھا جائے ۔ پس
ضرور تھا کہ قضاء وقدر ربانی اس عاجز کو پنجم حصہ کے لکھنے سے اُس مدت دراز تک روکے رکھے
جب تک کہ وہ تمام پیشگوئیاں اور دوسرے امور ظہور میں آجائیں کہ جو پہلے چار حصوں میں مخفی
اور مستور تھے۔ سو الحمد لله و المنة اس مدت میں کہ جو پوری تیئیس سال تھی وہ سب باتیں
ظہور میں آگئیں اور یہ سب سامان خدا نے آپ میسر کر دیا اور علاوہ ظہور نشانوں کے خدا تعالیٰ کی
کشفی تجلیات نے حقیقت اسلام کی اور نیز بہت سے مشکل مقامات قرآن شریف کے میرے پر
کھول دیئے ورنہ میری طاقت سے باہر تھا کہ میں ان دقائق عالیہ کو خود بخود معلوم کر سکتا لیکن اس
سامان کے پیدا ہونے کے بعد میں اس لائق ہو گیا کہ پنجم حصہ میں پہلے چار حصوں کے ان مقامات
کی شرح لکھوں کہ جو اس گذشتہ زمانہ میں میں لکھ نہیں سکتا تھا۔ پس میں نے اس پورے سامان کے
بعد ارادہ کیا کہ اول اس خاتمہ میں اسلام کی حقیقت لکھوں کہ اسلام کیا چیز ہے؟ اور بعد میں قرآن
شریف کی اعلیٰ اور کامل تعلیم کا اُس کی آیات کے حوالہ سے کچھ بیان کروں ۔ اور یہ ظاہر کروں
که در حقیقت تمام آیات قرآنی کے لئے اسلام کا مفہوم بطور مرکز کے ہے اور تمام آیات قرآنی

خاتمه نصرة الحق
اسی کے گرد گھوم رہی ہیں ۔ اور پھر بعد اس کے ان نشانوں کا ذکر کروں جن کا میرے ہاتھ پر
د ظاہر ہونا براہین احمدیہ کے پہلے حصوں میں وعدہ تھا جو اتباع قرآن شریف کا ایک نتیجہ ہیں ۔
اور سب کے بعد ان الہامات کی تشریح لکھوں جن میں میرا نام خدا تعالیٰ نے عیسی رکھا ہے یا
دوسرے نبیوں کے نام سے مجھے موسوم کیا ہے یا ایسا ہی اور بعض الہامی فقرے جو تشریح کے
لائق ہیں بیان فرمائے ہیں ۔ پس مذکورہ بالا ضرورتوں کے لحاظ سے اس خاتمہ کو چار فصلوں پر
منقسم کیا گیا ہے۔
فصل اول۔ اسلام کی حقیقت کے بیان میں ۔
فصل دوم - قرآن شریف کی اعلیٰ اور کامل تعلیم کے بیان میں ۔
فصل سوم ۔ ان نشانوں کے بیان میں جن کے ظہور کا براہین احمد یہ میں وعدہ تھا اور خدا نے
میرے ہاتھ پر وہ ظاہر فرمائے۔
فصل چہارم ۔ ان الہامات کی تشریح میں جن میں میرا نام عیسی رکھا ہے یا دوسرے نبیوں کے
نام سے مجھے موسوم کیا ہے یا ایسا ہی اور بعض الہامی فقرے جو تشریح کے لائق ہیں بیان فرمائے
ہیں ۔ اب انشاء اللہ اسی تشریح سے فصول اربعہ کا ذیل میں ذکر ہوگا ۔ وَ مَا تَوْفِيقِی إِلَّا بِاللَّهِ
رَبِّ انْطِقْنَا بِالْحَقِّ وَ اكْشِفُ عَلَيْنَا الْحَقَّ وَاهْدِنَا إِلَى حَةٍ مُّبِينٍ۔
امین ثم آمین

آج 10 میں سے 10 باقی