مسلمانوں کی حالت

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يا الله *
مسلمانوں کی حالت اور اسلام کی غربت اور نیز بعض ضروری امور سے اطلاع
آج کل غربت اسلام کی علامتیں اور دین متین محمدی پر مصیبتیں ایسی ظاہر ہو رہی ہیں کہ جہاں تک زمانہ
بعثت حضرت نبوی کے بعد میں ہم دیکھتے ہیں کسی قرن میں اس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ اس سے زیادہ تر اور کیا
مصیبت ہوگی کہ مسلمان لوگ دینی غمخواری میں بغایت درجہ سست اور مخالف لوگ اپنے اعتقادوں کی ترویج
اور اشاعت میں چاروں طرف سے کمر بستہ اور چست نظر آتے ہیں۔ جس سے دن بدن ارتداد اور
بد عقیدگی کا دروازہ کھلتا جاتا ہے۔ اور لوگ فوج در فوج مرتد ہو کر نا پاک عقا ئد اختیار کرتے جاتے ہیں۔ کس
قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مخالف جن کے عقائد فاسدہ بدیہی البطلان ہیں۔ دن رات اپنے اپنے
دین کی حمایت میں سرگرم ہیں بعد یکہ یورپ اور امریکہ میں عیسائی دین کے پھیلانے کے لئے بیوہ عورتیں
بھی چندہ دیتی ہیں۔ اور اکثر لوگ مرتے وقت وصیت کر جاتے ہیں کہ اس قدر تر کہ ہمارا خالص مسیحی مذہب
کے رواج دینے میں خرچ ہو۔ مگر مسلمانوں کا حال کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ ان کی غفلت اس حد تک پہنچ گئی
ہے۔ کہ نہ وہ آپ دین کی کچھ مخواری کرتے ہیں اور نہ کسی غمخوار کو نیک ظنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خیال کرنا
چاہئیے کہ غمخواری دینی کا کیسا موقعہ تھا۔ اور خدمت گزاری کا کیا ضروری محل تھا کہ کتاب براہین احمد یہ کہ جس
میں تین سو مضبوط دلیل سے حقیت اسلام ثابت کی گئی ہے اور ہر ایک مخالف کے عقائد باطلہ کا ایسا استیصال
کیا گیا ہے کہ گویا اس مذہب کو ذبح کیا گیا کہ پھر زندہ نہیں ہوگا۔ اس کتاب کے بارے میں بجز چند عالی
ہمت مسلمانوں کے جن کی توجہ سے دو حصے اور کچھ تیسرا حصہ چھپ گیا۔ جو کچھ اور لوگوں نے اعانت کی وہ
ایسی ہے کہ اگر بجائے تصریح کے صرف اسی پر قناعت کریں کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون تو مناسب ہے۔
ايها الاخوان المؤمنون۔ مالكم لا تتوجهون۔ شوقناكم فلم تشتاقوا۔ ونبهناكم فلم تتنبهوا
۔ اسمعوا عباد الله اسمعوا۔ انصروا توجروا۔ وفي الانصار تبعثوا۔ وفي الدارين ترحموا۔
وفي مقعد صدق تقعدوا۔ رحمنا الله واياكم هو مولانا نعم المولى ونعم النصير۔ اور اگر کوئی
اب بھی متوجہ نہ ہو تو خیر ہم بھی ارحم الراحمین سے کہتے ہیں اور اس کے پاک وعدے ہم غریبوں کو تسلی بخش
ہیں۔ اور اس جگہ یہ امر بھی واجب الاطلاع ہے کہ پہلے یہ کتاب صرف تیس پینتیس جز تک تالیف ہوئی تھی اور
پھر سو جز تک بڑھادی گئی اور دس روپیہ عام مسلمانوں کے لئے اور پچیس روپے دوسری قوموں اور خواص کے لئے
یه اشتهار طبع اول ۱۸۸۲ ء اور طبع دوم ۱۹۰۰ ء میں نہیں ہے صرف طبع سوم ۱۹۰۵ء میں ہے۔ (شمس)

الله
براہین احمدیہ حصہ سوم
مقرر ہوئی ۔ مگر اب یہ کتاب بوجه احاطه جميع ضروریات تحقیق و تدقیق اور اتمام حجت کے لئے تین سو جز تک
پہنچ گئی ہے جسکے مصارف پر نظر کر کے یہ واجب معلوم ہوتا تھا کہ آئندہ قیمت کتاب سو روپیہ رکھی جائے۔
بار
مگر باعث پست ہمتی اکثر لوگوں کے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اب وہی قیمت مقررہ سابقہ کہ گویا کچھ
بھی نہیں ایک دوامی قیمت قرار پاوے اور لوگوں کو ان کے حوصلہ سے زیادہ تکلیف دے کر پریشان خاطر نہ
کیا جائے لیکن خریداروں کو یہ استحقاق نہیں ہوگا کہ جو بطور حق واجب کے اس قد را جزا کا مطالبہ کریں بلکہ جو
اجزا زائد از حق واجب ان کو پہنچیں گی وہ محض اللہ فی اللہ ہوں گی اور ان کا ثواب ان لوگوں کو پہنچے گا کہ جو
خالصاً اللہ اس کام کے انجام کے لئے مدد کریں گے۔ اور واضح رہے کہ اب یہ کام صرف ان لوگوں کی ہمت
سے انجام پذیر نہیں ہو سکتا کہ جو مجرد خریدار ہونے کی وجہ سے ایک عارضی جوش رکھتے ہیں بلکہ اس وقت کئی
ایک ایسے عالی ہمتوں کی تو جہات کی حاجت ہے کہ جنکے دلوں میں ایمانی غیوری کے باعث سے حقیقی اور
واقعی جوش ہے اور جن کا بے بہا ایمان صرف خرید و فروخت کے تنگ ظرف میں سما نہیں سکتا بلکہ اپنے مالوں
کے عوض میں بہشت جاودانی خریدنا چاہتے ہیں و ذلک فضل الله يؤتيه من يشاء ۔ بالآخر ہم اس
مضمون کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں۔ کہ اے خداوند کریم تو اپنے خالص بندوں کو اس طرف کامل توجہ بخش۔
اے رحمان و رحیم تو آپ اُن کو یاد دلا۔ اے قادر توانا تو ان کے دلوں میں آپ الہام کر۔ آمین ثم آمین۔
ونتوكل على ربنا ربّ السموات والارض رب العالمين۔
اعلام اب کی دفعہ ان صاحبوں کے نام جنہوں نے کتاب کو خرید فرما کر قیمت پیشگی بھیجی یا محض اللہ
اعانت کی بوجہ عدم گنجائش نہیں لکھے گئے ۔ اور بعض صاحبوں کی یہ بھی رائے ہے کہ لکھنا کچھ ضرورت
نہیں۔ بہر حال حصہ چہارم میں جو کچھ اکثر صاحبوں کی نظر میں قرین مصلحت ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔
خاکسار میرزا غلام احمد
عذر۔ اب کی دفعہ کہ جو حصہ سوم کے نکلنے میں قریب دو برس کے توقف ہو گئی غالبا اس توقف سے
اکثر خریدار اور ناظرین بہت ہی حیران ہوں گے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ تمام توقف مہتمم صاحب سفیر ہند
کی بعض مجبوریوں سے جنکے مطبع میں کتاب چھپتی ہے ظہور میں آئی ہے۔
خاکسار
غلام احمد علی اللہ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی