پہلی فصل

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پہلی فصل
ان براہین کے بیان میں جو قرآن شریف کی حقیت اور
افضلیت پر بیرونی اور اندرونی شہادتیں ہیں۔
قبل از تحریر براہین فصل ھذا کے چند ایسے امور کا بطور تمہید بیان کرنا ضروری ہے جو
دلائل آتیہ کے اکثر مطالب دریافت کرنے اور ان کی کیفیت اور ماہیت سمجھنے کے لئے
قواعد کلیہ ہیں ۔ چنانچہ ذیل میں وہ سب تمہیدیں لکھی جاتی ہیں۔
الله ما
تمہید اول ۔ بیرونی شہادتوں سے وہ واقعات خارجیہ مراد ہیں جو ایک ایسی حالت
پر واقعہ ہوں کہ جس حالت پر نظر کرنے سے کسی کتاب کا منجانب اللہ ہونا ثابت ہوتا ہو۔ یا
اس کے منجانب اللہ ہونے کی ضرورت ثابت ہوتی ہو۔ اور اندرونی شہادتوں سے وہ ذاتی
کمالات کسی کتاب کی مراد ہیں کہ خود اسی کتاب میں موجود ہوں جن پر نظر کرنے سے عقل
اس بات پر قطع واجب کرتی ہو کہ وہ خدا کی کلام ہے اور انسان اس کے بنانے پر قادر نہیں۔
تمہید دوم ۔ وہ براہین جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر بیرونی
شہادتیں ہیں چار قسم پر ہیں ۔ ایک وہ جو امور محتاج الاصلاح سے ماخوذ ہیں ۔ دوسری وہ
جوامور محتاج التکمیل سے ماخوذ ہیں۔ تیسری وہ جو امور قد رتنیہ سے ماخوذ ہیں۔ چوتھی
وہ جو امور غیبیہ سے ماخوذ ہیں۔ لیکن وہ براہین جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر ۱۴۰

اندرونی شہادتیں ہیں ۔ وہ تمام امور قد رتیہ ہی سے ماخوذ ہیں ۔ اور تعریف اقسام مذکورہ کی
بہ تفصیل ذیل ہے :۔
امور محتاج الاصلاح سے وہ امور کفر اور بے ایمانی اور شرک اور بدعملی کے مراد
ہیں۔ جن کو بنی آدم نے بجائے عقائد حقہ اور اعمال صالحہ کے اختیار کر رکھا ہو۔ اور جو عام
طور پر تمام دنیا میں پھیلنے کی وجہ سے اس لائق ہو گئے ہوں کہ عنایت از لیہ ان کی اصلاح کی
طرف توجہ کرے۔
امور محتاج التکمیل سے وہ امور تعلیمیہ مراد ہیں جو کتب الہامیہ میں ناقص طور پر پائے
جاتے ہوں اور حالت کا ملہ تعلیم پر نظر کرنے سے ان کا ناقص اور ادھورا ہونا ثابت ہوتا ہو۔ اور
اس وجہ سے وہ ایک ایسی کتاب الہامی کے محتاج ہوں جو ان کو مرتبہ کمال تک پہنچاوے ۔
امور قدرتیہ دو طور پر ہیں :۔
ا۔ بیرونی شہادتیں ۔ ان سے وہ امور مراد ہیں جو بغیر وسیلہ انسانی تدبیروں کے خدا کی
طرف سے پیدا ہو جائیں ۔ اور ہر ایک ذرہ بے مقدار کو وہ شوکت و شان اور عظمت و بزرگی
بخشیں جس کا حاصل ہونا عند العقل مل محالات عادیہ سے متصور ہو اور جس کی نظیر صفحہ دنیا میں محالات
کہیں نہ پائی جاتی ہو۔
۲ اندرونی شہادتیں ۔ ان سے وہ محاسن صوری اور معنوی کتاب الہامی کے مراد ہیں
جن کا مقابلہ کرنے سے قومی بشریہ عاجز ہوں اور جو فی الواقعہ بے مثل و مانند ہو کر ایسے قادر
یکتا پر دلالت کرتی ہوں کہ گویا آئینہ خدا نما ہوں ۔
امور غیبیہ سے وہ اُمور مراد ہیں جو ایک ایسے شخص کی زبان سے نکلیں جس کی
نسبت یہ یقین کیا جائے کہ ان امور کا بیان کرنا من کل الوجوہ اس کی طاقت سے باہر
ہے یعنی ان امور پر نظر کرنے اور اس شخص کے حال پر نظر کرنے سے یہ بات بہ بداہت

واضح ہو کہ نہ وہ امور اس کے لئے حکم بدیہی اور مشہود کا رکھتے ہیں اور نہ بذریعہ نظر اور فکر کے ۱۳۱
اس کو حاصل ہو سکتے ہیں اور نہ اس کی نسبت عند العقل یہ گمان جائز ہے کہ اس نے بذریعہ کسی
دوسرے واقف کار کے ان امور کو حاصل کر لیا ہوگا۔ گو وہی امور کسی دوسرے شخص کی طاقت
سے باہر نہ ہوں۔ پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ امور غیبیہ اضافی اور نسبتی امور ہیں۔ یعنے
ایسے امور ہیں کہ جب بعض خاص اشخاص کی طرف ان کو نسبت دی جاتی ہے تو اس قابل
ہو جاتے ہیں کہ امور غیبیہ ہونے کا ان پر اطلاق ہو۔ اور پھر جب وہی امور بعض دیگر کی
طرف منسوب کئے جائیں ۔ تو یہ قابلیت ان میں متحقق نہیں ہوتی ۔
تمثیلات
س ہے جو
( الف ) زید ایک زید ایک شخص ہے جو ہمارے اس زمانہ میں پیدا ہوا۔ اور پیدا ہوا۔ اور بکر ایک شخص ۔
پچاس برس بعد زید کے پیدا ہوا۔ جس کا زمانہ زید نے نہیں پایا اور نہ اس کے واقعات سے
مطلع ہونے کا زید کو کوئی خارجی ذریعہ حاصل ہوا۔ سو وہ واقعات جو بکر پر گزرے اگر چہ وہ بکر
کی نسبت امور غیبیہ نہیں ہیں۔ کیونکہ وہ اسی کے واقعات ہیں اور اس کے لئے مشہود اور محسوس
ہیں ۔ لیکن اگر انہیں واقعات سے زید ٹھیک ٹھیک اطلاع دے۔ ایسا کہ سر مو فرق نہ ہو۔ تو کہا
جائے گا کہ زید نے امور غیبیہ سے اطلاع دی۔ کیونکہ وہ امور زید کے لئے مشہود اور محسوس
نہیں ہیں اور نہ ممکن تھا کہ ان کے حصول کے لئے زید کو کوئی ذریعہ خارجی حاصل ہوتا ۔
(ب) بکر ایک فلاسفر ہے جس نے کتب فلسفیہ میں ایک زمانہ دراز تک بغور تمام
نظر اور فکر کر کے دقائق حکمیہ کے جاننے اور معلوم کرنے میں ملکہ کاملہ پیدا کیا ہے۔ اور
بوجه تحصیل علوم عقلیہ اور مطالعہ تالیفات اولین اور حصول ذخائر تحقیقات متقدمین اور
نیز باعث ہمیشہ کے سوچ اور بچار اور مشق اور مغز زنی اور استعمال قواعد مقررہ صناعت

۱۳۴ منطق کے بہت سے حقائق علمیہ اور دلائل یقینیہ اس کو متحضر ہو گئے ہیں۔ اور زید ایک شخص
ہے جس کی نسبت یہ واقعہ ثابت ہے کہ نہ اس نے کچھ منطق و فلسفہ وغیرہ سے کوئی حرف پڑھا
ہے اور نہ کتب فلسفہ سے اس کو کچھ اطلاع ہے۔ اور نہ طریقہ نظر اور فکر میں اس کو کچھ مشق
ہے۔ اور نہ کسی اہل علم اور حکمت سے اس کی مخالطت اور صحبت ہے بلکہ محض اُمی ہے اور
امیوں میں ہمیشہ بود و باش رکھتا ہے۔ پس وہ علوم جو بکر نے بتمامتر محنت و کلفت و مشقت
حاصل کئے ہیں ۔ وہ بکر کی نسبت امور غیبیہ نہیں ہیں ۔ کیونکہ بکر نے ان کو ایک مدت مدید تک
جہد شدید سے تعلیم پا کر حاصل کیا ہے۔ لیکن زید جو بالکل نا خواندہ ہے۔ اگر حکمت اور فلسفہ
کے باریک اور دقیق علوم کو ایسا صاف اور صحیح بیان کرے جس میں سرمو تفاوت نہ ہو۔ اور علوم
عالیہ کی نازک اور اعلیٰ صداقتوں کو ایسے کامل طور پر ظاہر کرے جس میں کسی نوع کا فتور اور
نقصان نہ پایا جائے ۔ اور دقائق حکمیہ کا ایسا مکمل مجموعہ پیش کرے۔ جن کا باستيفاء بیان کرنا
پہلے اس سے کسی حکیم کو میسر نہ ہوا ہو تو ہر یک امر کی نسبت مکمل بیان اس کا جس میں
شرائط مذکورہ بالا پائی جائیں امور غیبیہ میں داخل ہوگا۔ کیونکہ اس نے ان امور کو بیان کیا
جن کا بیان کرنا اس کی طاقت اور استعداد اور انداز ہ علم اور فہم سے باہر تھا اور جن کے بیان
کرنے میں اس کے پاس اسباب عادیہ میں سے کوئی ذریعہ موجود نہ تھا۔
( ج ) بکر ایک پادری یا پنڈت یا کسی اور مذہب کا عالم اور فاضل اور ماہر جز وکل
ہے ۔ جس نے ایک کلاں حصہ اپنی عمر کا خرچ کر کے اور بیسیوں برس محنت اور مشقت
اٹھا کر اس مذہب کے متعلق جو نہایت دقیق باتیں ہیں دریافت کیں ۔ اور جو کچھ اس
مذہب کی کتاب میں صواب یا خطا ہے یا جو غایت درجہ کی باریک صداقتیں ہیں ۔ وہ
سب مدت دراز کے تفکر اور تدبر سے معلوم کر لیں ۔ اور زید ایک شخص ہے جس کی

نسبت یہ واقعہ ثابت ہے کہ باعث ناخواندہ ہونے کے کسی کتاب کو پڑھ نہیں سکتا ہے سو اگر
بکر ان کتابوں میں سے کچھ امور یا مسائل یا واقعات بیان کرے تو وہ امور غیبیہ نہیں ہیں ۱۴۳
کیونکہ بکر بذریعہ تعلیم کامل اور عرصہ دراز کی مشق کے ان کتابوں کے مضامین پر بخوبی مطلع
اور حاوی ہے۔ لیکن اگر زید جو محض اُمی ہے ان حقائق عمیقہ کو بیان کر دے جن کا جاننا بجز
واقفیت تام کے محال عادی ہے اور ان کتابوں کی ایسی بار یک صداقتوں کو کھول دے جو بجز
خواص علماء کے کسی پر منکشف نہیں ہوتیں اور ان کے وہ تمام معائب اور نقصانات ظاہر
کر دے جن کا ظاہر کرنا بجز نہایت درجہ کی دقت نظر کے عادنا ممتنع ہے۔ اور پھر اس منصب
تدقیق اور تحقیق میں ایسا کامل ہو جو اپنی نظیر نہ رکھتا ہو۔ تو اس صورت میں اس کی نسبت یہ کہنا
حق اور راست ہوگا کہ اس نے امور غیبیہ کو بیان کیا۔
تشریح
شاید کوئی معترض اس تمہید پر یہ اعتراض کرے کہ ان سہل اور آسان منقولات کا بیان کرنا
جو مذہبی کتابوں میں مدون اور مرقوم ہیں۔ بذریعہ سماعت بھی ممکن ہے جس میں لکھا پڑھا ہونا
کچھ ضروری نہیں کیونکہ نا خواندہ آدمی کسی واقعہ کو کسی خواندہ آدمی سے سن کر بیان کر سکتا ہے۔ یہ
کچھ مسائل دقیقہ علمیہ نہیں ہیں جن کا جانا بغیر تعلم با قاعدہ کے محال ہو۔ ایسے معترض سے یہ
سوال کیا جائے گا کہ تمہاری کتابوں میں کوئی ایسی بار یک صداقتیں بھی ہیں یا نہیں جن کو بجز
اعلیٰ درجہ کے عالم اور اجل فاضل کے ہر یک شخص کا کام نہیں کہ دریافت کر سکے بلکہ انہیں لوگوں
کے ذہن ان کی طرف سبقت کرنے والے ہیں جنہوں نے زمانہ دراز تک ان کتابوں کے مطالعہ
میں خون جگر کھایا ۔ جگر کھایا ہے اور مکاتب علمیہ میں کامل ا میں کامل استادوں سے پڑھا۔ پڑھا سیکھا ہے پس اگر اس
سوال کا یہ جواب دیں کہ ایسی اعلیٰ درجے کی دقیق صداقتیں ہماری کتابوں میں موجود نہیں ہیں بلکہ
ان میں تمام موٹی اور سرسری اور بے مغز با تیں بھری ہوئی ہیں جن کو عوام الناس بھی ادنی التفات ۱۴۴

سے معلوم کر سکتے ہیں ۔ اور جن پر ایک کم فہم لڑکا بھی سرسری نظر مارکر ان کی تہ تک پہنچ سکتا
ہے۔ اور جن کا جاننا کچھ فضیلت علمیہ میں داخل نہیں ۔ بلکہ غایت کار مثل ان کتابوں کے
ہیں جن میں قصے کہانیاں لکھی جاتی ہیں یا جو محض اطفال اور عوام کے مطالعہ کے لئے بنائے
جاتے ہیں۔ تو افسوس ایسی گئی گزری کتابوں پر ۔ کیونکہ یہ امر نہایت صاف اور واضح ہے کہ
اگر مضامین کسی کتاب کے صرف عوام الناس کی موٹی عقل تک ہی ختم ہوں اور حقائق دقیقہ
کے مرتبہ سے بکلی مستنزل ہوں۔ تو وہ کتاب بھی کوئی عمدہ کتاب نہیں کہلاتی ۔ بلکہ وہ بھی
عقلمندوں کی نظر میں ایسی ہی موٹی اور کم عزت ہوتی ۔ ہے۔ جیسے اس کے مضامین موٹے
ہیں۔ اور اس کا مضمون کوئی ایسی شے نہیں ہوتا جس کو علوم حکمیہ کی سلک میں منسلک کیا
جائے یا حقائق عالیہ کے رتبہ پر سمجھا جائے ۔ پس جو شخص اپنی الہامی کتاب کی نسبت ایسا
دعوی کرتا ہے کہ اس کی تمام باتیں موٹی اور خفیف ہیں اور ان جميع صداقتوں سے خالی اور عاری
ہیں جو نہایت باریک اور دقیق ہیں اور جن کا جاننا ارباب علم اور نظر اور فکر سے مخصوص ہے
تو وہ آپ ہی اپنی کتاب کی توہین کرتا ہے اور اس سے اس کی شیخی بھی قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ
جس چیز کی تہ تک پہنچنے میں عوام الناس بھی اس کے ساتھ شریک اور مساوی ہیں ۔ اس چیز
کے حاصل کرنے سے وہ کسی ایسی فضیلت علمیہ کو حاصل نہیں کر سکتا کہ عوام الناس سے اس کو
امتیاز بخشے یا کوئی لقب عالم یا فاضل کا اس کو عطا کرے۔ بلکہ وہ بھی بلا شبہ عوام کا لانعام میں
سے ہوگا۔ کیونکہ اس کے علم اور معرفت کا اندازہ عوام سے زیادہ نہیں ۔ اور بلا ریب ایسی
بیہودہ اور ذلیل کتابوں کا علم امور غیبیہ میں داخل نہیں ہوگا۔ لیکن پھر بھی یہ شرط ہے کہ
تعلیمات ان کی ایسی شائع اور متعارف ہوں جن کی نسبت یہ باور کرنے کی وجہ ہو کہ ہر یک
۱۳۵ امی اور نا خواندہ آدمی بھی ادنی توجہ سے اُن کے مضامین پر مطلع ہو سکتا ہے کیونکہ اگر مضامین
ان کے شائع اور مشہور نہ ہوں تو گو وہ کیسی ہی بے مغز اور موٹی باتیں ہوں تب بھی اس

آج 10 میں سے 10 باقی