حاشیہ 11

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
مب
ہر یک صادر من اللہ سے متعلق ہے۔ دوطور سے ثابت ہوتا ہے۔ اول قیاس سے ۔ کیونکہ
از روئے قیاس پیچ و قیاس صحیح ومستحکم کے خدا کا تحکم کے خدا کا اپنی ذات اور صفات او مات اور افعال میں واحد لاشریک ہونا
ضروری ہے اور اس کی کسی صنعت یا قول یا فعل میں شراکت مخلوق کی جائز نہیں۔ دلیل اس
پر یہ ہے کہ اگر اس کی کسی صنعت یا قول یا فعل میں شراکت مخلوق کی جائز ہو تو البتہ
اس جگہ پر بعض نادان ( جن کو عمیق فکر کرنے کی عادت نہیں ) یہ وسوسہ پیش کرتے ہیں کہ
بلا شبہ حروف اور الفاظ مفردہ خدا کی کلام اور انسانوں کی کلام میں مشترک ہیں ۔ سو حروف اور
الفاظ مفردہ میں شراکت انسان کی خدا کے ساتھ لازم آئی ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جیسا متن
میں بہ تفصیل مندرج ہے۔ تعلیم زبان کی خدا کی طرف سے ہے۔ پس حروف اور الفاظ مفردہ
بھی خدا ہی نے انسانوں کو سکھلائے ہیں۔ انسان نے ان کو اپنی عقل سے ایجاد نہیں کیا ۔ جس
بات کو انسان ایجاد کرتا ہے وہ صرف ترکیب کلمات ہے۔ یعنی فقط یہ امر انسان کا اختیاری اور
کسی ہے کہ کسی مضمون کے ظاہر کرنے کے لئے اپنی طرف سے ایک عبارت طیار کر سکتا ہے
جس میں کوئی فقرہ کسی جگہ پر اور کوئی فقرہ کسی جگہ پر وضع کرتا ہے۔ اور کسی ترکیب کو کسی محل پر
اور کسی ترکیب کو کسی محل پر رکھتا ہے۔ سو یہی املاء انشاء اس کا اپنی طرف سے ہوتا ہے۔ اور اس
میں ہم کہتے ہیں کہ خدا کی املاء انشاء سے انسان کا املاء انشاء ہرگز برابر نہیں ہو سکتا اور نہ برابر
ہونا جائز ہے۔ کیونکہ اس سے مشارکت باری کی مخلوق سے لازم آتی ہے۔ لیکن انسان کا وہی
حروف اور الفاظ مفردہ بولنا جو خدا نے اپنے کلام میں استعمال کئے ہیں یہ مشارکت نہیں بلکہ یہ
تو بعینہ ایسی بات ہے کہ جیسے انسان مٹی کو جو خدا کی پیدائش ہے اپنے استعمال میں لاتا ہے اور
طرح طرح کے برتن وغیرہ بناتا ہے۔ پس اس سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ انسان خدا کا
شریک ہو گیا ہے۔ کیونکہ مٹی تو بلا شبہ خدا کی مخلوق ہے نہ انسان کی مخلوق ۔ شراکت تو تب ثابت
ہو کہ جب کوئی انسان خدا کی طرح اس مٹی سے حیوانات اور نباتات اور طرح طرح کے
جواہرات بنا کر دکھلاوے۔ سو ظاہر ہے کہ انسان میں یہ مقدور نہیں کہ جو کام خدا نے مٹی سے پورا

بقیه حاشیه نمبر
پھر سب صفات اور افعال میں جائز ہو۔ اور اگر سب صفات اور افعال میں جائز ہو تو پھر ۱۴۷
کوئی دوسرا خدا بھی پیدا ہونا جائز ہو۔ کیونکہ جس چیز میں تمام صفات خدا کی پائی جائیں ۔
اسی کا نام خدا ہے اور اگر کسی چیز میں بعض صفات باری تعالیٰ کی پائی جائیں تب بھی ۱۴۸
کیا ہے وہ بھی اسی خاک سے پورا کر سکے۔ یہ تو سچ بات ہے کہ مادہ ایجاد اور انشاء کا انسان کے ۱۴۷
ہاتھ میں بھی وہی ہے جس کو خدا اپنے قوانین قدرتیہ کی پابندی سے استعمال میں لاتا ہے۔ پر
نعوذ باللہ یہ کب سچ ہو سکتا ہے کہ ایجاد اور انشاء انسان کا خدا کی ایجاد اور انشاء سے برابر ہے۔اگر
انسان خدا کا مقابلہ کرنے میں آسانی کی چال بھی چلے یعنے یہ کرے کہ جس مخلوق کے اعضاء متفرق
ہو چکے ہوں ۔ اسی کی ہڈیاں اور گوشت اور پوست جمع کر کے پھر وہی جاندار بنانا چاہے یا جان نہیں
سہی ویسا ہی قالب طیار کرنا چاہے تو یہ بھی اس کے لئے ممکن نہیں ۔ پس انسان ضعیف البنیان خدا کا
مقابلہ کیونکر کر سکے۔ اس سے تو حیوانات کا مقابلہ بھی نہیں ہو سکتا۔ بلکہ چھوٹے چھوٹے کیڑوں
مکوڑوں کے مقابلہ کرنے سے بھی عاجز ہے اور بعض کیڑے اپنی صنائع میں اس سے کہیں زیادہ
ہیں ۔ کوئی اس کے لئے ریشم بناتا ہے اور کوئی اس کو شہد کا شربت پلاتا ہے۔ ایسا ہی کوئی کچھ اور کوئی
کچھ طیار کرتا ہے اور انسان کو ان میں سے ایک بھی ہنر یاد نہیں ۔ تو پھر دیکھئے نادانی ہے یا نہیں کہ اس
منہ اور اس لیاقت سے خدا کے ساتھ مقابلہ ۔
چون نیست بیک مگسے تاب ہمسری پس چون کنی بقادر مطلق برابری
شرم آیدت زدم زنی خود به کردگار رو قدر خود به بین که ز یک کرم کمتری
اس جگہ یہ بات بخوبی یا د رکھنی چاہئے کہ جیسے عناصر جسم انسان کے خدا کی طرف سے ہیں۔ ایسا ہی
عناصر کلام کے بھی خدا کی طرف سے ہیں ۔ اور عناصر کلام سے مراد ہماری حروف اور الفاظ اور
چھوٹے چھوٹے فقرے ہیں جن پر تعلیم زبان کی موقوف ہے۔ جیسے خدا ہے ۔ بندہ فانی ہے ۔
الحمد لله رب العالمین وغیرہ وغیرہ یہ سب عناصر کلام ہی ہیں جو خدا نے اپنی طرف سے
انسان پر ظاہر کئے ہیں کیونکہ خدا کا صرف اتنا کام نہیں تھا کہ وہ صرف ایک پتلا خاک کا بنا کر پھر
الگ ہو جاتا ۔ بلکہ ظاہر ہے کہ انسان نے جو کچھ اپنی تکمیل فطرت کے لئے پایا وہ سب خدا ہی سے

آج 10 میں سے 10 باقی