کلامِ الٰہی کے بےمثل ہونے کی ضرورت

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ بعض میں شریک باری تعالیٰ کے ہوئے ۔ اور شریک الباری به بداہت عقل ممتنع ہے۔
پس اس دلیل سے ثابت ہے کہ خدا کا اپنی تمام صفات اور اقوال اور افعال میں واحد
نمبراا
پایا۔ گھر سے تو کچھ نہ لایا ۔ سو طالب حق کو چاہیے کہ اس سے دھوکا نہ کھاوے کہ حروف اور الفاظ
مفردہ یا چھوٹے چھوٹے فقرات جو خدا کی کلام میں موجود ہیں وہ انسان کی کلام میں بھی موجود
ہیں ۔ اور اس بات کو بخوبی یادرکھے کہ یہ عناصر کلام کے ہیں جو خدا کی طرف سے ہیں ۔ انسان
بھی ان کو اپنے استعمال میں لاتا ہے اور خدا بھی۔ لیکن فرق یہ ہے کہ خدا کی کلام میں جو لفظا ومعناً
خدا کی کلام ہے وہ الفاظ اور فقرات ایسی ترتیب محکم اور پر حکمت سے اور کمال موزونیت اور
اعتدال سے اپنے اپنے محل پر موضوع ہوتے ہیں ۔ جیسے سارے کام خدا کے جو دنیا میں پائے
جاتے ہیں کمال موزونیت اور اعتدال اور رعایت حکمت سے ہیں ۔ انسان کو اپنی انشاء میں وہ
مرتبہ خدائی کا حاصل نہیں ہو سکتا ۔ جیسا دوسرے تمام کاموں میں حاصل نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ
تمام کفار قرآن شریف کے مقابلہ پر باوصف دعوائے فصاحت اور بلاغت اور ملک الشعراء
کہلانے کے زبان بند کئے بیٹھے رہے اور اب بھی خاموش اور لاجواب بیٹھے ہیں اور یہی
خاموشی ان کی عجز پر گواہی دے رہی ہے ۔ کیونکہ عجز اور کیا ہوتا ہے یہی تو عجز ہے کہ مخاصم کی
حجت کو سن اور سمجھ کر تو ڑ کر نہ دکھلا دیں ۔
یہاں تک تو اس حاشیے میں کلام الہی کے بے مثل ہونے کی ضرورت ہم نے
قانون قدرت کے رو سے ثابت کی ہے۔ لیکن بجز اس کے بے مثل ہونا کلام الہی کا
ایک اور طریق سے بھی واجب ٹھہرتا ہے ۔ جس کا بیان کرنا اسی حاشیہ میں قرین مصلحت
ہے اور وہ یہ ہے ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ بلا دغدغہ انسان کا ایسا نیک خاتمہ ہو جانا
جس پر بالیقین نجات کی اُمید ہو ۔ اس بات پر موقوف ہے کہ اس کو صانع حقیقی کے وجود
اور اس کے قادر مطلق ہونے کی نسبت اور اس کے وعدہ جزا سزا کی بابت یقین کامل کا
مرتبہ حاصل ہو جائے ۔ اور یہ امر صرف ملاحظہ مخلوقات سے حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ اس

لا شریک ہونا ضروری ہے اور ذات اس کی ان تمام نالائق امور سے متنزہ ہے جو شریک ۱۴۹
الباری پیدا ہونے کی طرف منجر ہوں ۔ دوسرے ثبوت اس دعوئی کا استقراء تام سے ہوتا
مرتبہ یقین تک پہنچانے کے لئے ایک ایسی الہامی کتاب کی ضرورت ہے جس کی مثل بنانا انسانی
طاقتوں سے باہر ہو۔ اب اس تقریر کو اچھی طرح سمجھانے کے لئے دو باتوں کا بیان کرنا ضروری
ہے اول یہ کہ یقینی طور پر نجات کی امید یقین کامل سے کیوں وابستہ ہے۔ دوم یہ کہ وہ یقین کامل
صرف ملاحظہ مخلوقات سے کیوں حاصل نہیں ہو سکتا۔ سو پہلے یہ سمجھنا چاہئیے کہ یقین کامل اس اعتقاد
صحیح جازم کا نام ہے جس میں کوئی احتمال شک کا باقی نہ رہے۔ اور امر مقصود التحقیق کی نسبت
پوری پوری تسلی اور تشفی دل کو حاصل ہو جائے ۔ اور ہر یک اعتقاد جو اس حد سے منزل اور فروتر ہو
وہ مرتبہ یقین کامل پر نہیں ہے بلکہ شک یا غایت کا رظن غالب ہے۔
اور یقینی طور پر نجات کی امید یقین کامل پر اس لئے موقوف ہے کہ مدار نجات کا اس بات پر
ہے کہ انسان اپنے مولیٰ کریم کی جانب کو تمام دنیا اور اس کے عیش و عشرت اور اس کے مال و متاع
اور اس کے تمام تعلقات پر یہاں تک کہ اپنے نفس پر بھی مقدم سمجھے۔ اور کوئی محبت خدا کی محبت پر
غالب ہونے نہ پاوے۔ لیکن انسان پر یہ بلا وارد ہے کہ وہ بر خلاف اس طریقہ کے جس پر اس کی
نجات موقوف ہے۔ ایسی چیزوں سے دل لگا رہا ہے جن سے دل لگانا خدا سے دل ہٹانے کو مستلزم ۱۴۹
ہے اور دل بھی ایسا لگایا ہوا ہے کہ یقینی طور پر سمجھ رہا ہے کہ تمام راحت اور آرام میرا انہیں تعلقات
میں ہے اور نہ صرف سمجھ رہا ہے بلکہ وہ لذات بہ یقین کامل اس کے لئے مشہود اور محسوس ہیں جن
کے وجود میں اس کو ایک ذرا سا شک نہیں۔ پس ظاہر ہے کہ جب تک انسان کو خدا تعالیٰ کے وجود اور
اس کی لذت وصال اور اس کی جزا وسزا اور اس کی آلاء نعماء کی نسبت ایسا ہی یقین کامل نہ ہو
جیسا اس کو اپنے گھر کی دولت پر اور اپنے صندوق کے گئے ہوئے روپیوں پر اور اپنے ہاتھ کے
لگائے ہوئے باغوں پر اور اپنی زرخرید یا موروثی جائداد پر اور اپنی آزمودہ اور چشیدہ لذتوں پر
اور اپنے دل آرام دوستوں پر حاصل ہے تب تک خدا کی طرف جوش دلی سے رجوع لانا محال ہے۔

اولد
براہین احمدیہ حصہ سوم
بقیه حاشیه نمب نمبر
۱۵۰ ہے جو ان سب چیزوں پر جو صادر من اللہ ہیں نظر تدبر کر کے یہ پایہ صحت پہنچ گیا ہے۔
کیونکہ تمام جزئیات عالم جو خدا کی قدرت کاملہ سے ظہور پذیر ہیں جب ہم ہر یک کو
کیونکہ کمزور خیال زبر دست خیال پر غالب نہیں آ سکتا اور بلا شبہ یہ سچ بات ہے کہ جب ایسا آدمی
جس کا یقین به نسبت امور آخرت کے دنیا پر زیادہ ہے اس مسافر خانہ سے کوچ کرنے لگے اور وہ
نازک وقت جس کو جان کندن کہتے ہیں یکا یک اس کے سر پر نمودار ہو کر اس کو ان یقینی لذات
سے دور ڈالنا چاہے جو دنیا میں اس کو حاصل ہیں اور اُس کو اُن پیاروں سے علیحدہ کرنا چاہے جن کو
وہ یقیناً بچشم خود ہر روز دیکھتا ہے۔ اور ان مالوں اور ملکوں اور دولتوں سے اس کو جدا کرنے لگے
جن کو وہ بلا شبہ اپنی ملکیت سمجھتا ہے تو ایسی حالت میں ممکن نہیں کہ اس کا خیال خدائے تعالیٰ کی
طرف قائم رہے ۔ مگر صرف اسی صورت میں کہ جب اس یقین کامل کے مقابل پر خدائے تعالیٰ
کے وجود اور اس کی لذت وصال اور اس کے وعدہ جزا سزا پر بھی ایسا ہی یقین کامل بلکہ اس سے
زیادہ ہو۔ اور اگر اس آخری وقت میں اس درجہ کا یقین جو خیالات دنیوی کی مدافعت کر سکے
اس کو حاصل نہ ہو تو یہ امر غالبا اس کے لئے بد خاتمہ کا موجب ہوگا۔
اور یہ بات کہ صرف ملاحظہ مخلوقات سے یقین کامل حاصل نہیں ہو سکتا ۔ اس طرح پر
ثابت ہے کہ مخلوقات کوئی ایسا صحیفہ نہیں ہے کہ جس پر نظر ڈال کر انسان یہ لکھا ہوا پڑھ لے کہ ہاں
اس مخلوق کو خدا نے پیدا کیا ہے اور واقعی خدا موجود ہے اور اسی کی لذت وصال راحت حقیقی ہے۔
اور وہی مطیعوں کو جزا اور نافرمانوں کو سزا دے گا۔ بلکہ مخلوقات کو دیکھ کر اور اس عالم کو ایک ترتیب
احسن اور ابلغ پر مرتب پا کر فقط قیاسی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مخلوقات کا کوئی خالق ہونا
چاہیے۔ اور لفظ ہونا چاہیے اور ہے کے مصداق میں بڑا فرق ہے۔ مفہوم ہونا چاہیے اس
یقین جازم تک نہیں پہنچا سکتا جس تک مفہوم ہے کا پہنچاتا ہے بلکہ اس میں کسی قدر رگ شک باقی
رہ جاتی ہے اور جو شخص کسی امر کی نسبت ما نسبت بطور قیاسی ہونا چاہیے کہتا ۔
چاہیے کہتا ہے اس کے قول کا صرف
اس قدر خلاصہ ہے کہ میرے قیاس میں تو ہونا لازم ہے اور آگے مجھے خبر نہیں کہ واقعہ میں ہے بھی یا

بقیه حاشیه نمبر
اُن میں سے عمیق نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اعلیٰ سے ادنیٰ تک بعد یکہ حقیر سے حقیر ۱۵۱
چیزوں کو جیسے مکھی اور مچھر اور عنکبوت وغیرہ ہیں ۔ خیال میں لاتے ہیں تو ان میں سے
نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ فقط مخلوقات پر نظر کرنے والے گزرے ہیں ۔ وہ نتیجہ نکالنے میں کبھی
متفق نہیں ہوئے اور نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہونا ممکن ہے۔ ہاں اگر آسمان کے کسی گوشہ پر موٹی
اور جلی قلم سے یہ لکھا ہوا ہوتا کہ میں بے مثل و مانند خدا ہوں جس نے ان چیزوں کو بنایا ہے اور جو
نیکوں اور بدوں کو ان کی نیکی اور بدی کا عوض دے گا۔ تو پھر بلا شبہ ملاحظہ مخلوقات سے خدا کے وجود
پر اور اس کی جزا سزا پر یقین کامل ہو جایا کرتا۔ اور ایسی حالت میں کچھ ضرور نہ تھا کہ خدائے تعالیٰ
کوئی اور ذریعہ یقین کامل تک پہنچانے کا پیدا کرتا۔ لیکن اب تو وہ بات نہیں ہے۔ اور خواہ تم کیسی ہی
غور سے زمین آسمان پر نظر ڈالو۔ کہیں اس تحریر کا پتہ نہیں ملے گا۔ صرف اپنا قیاس ہے اور بس ۔ اسی
جہت سے تمام حکماء اس بات کے قائل ہیں کہ زمین آسمان پر نظر ڈالنے سے وجود باری کی نسبت
شہادت واقعہ حاصل نہیں ہوتی ۔ صرف ایک شہادت قیاسی حاصل ہوتی ہے جس کا مفہوم فقط اس
قدر ہے کہ ایک صانع کا وجود چاہیئے ۔ اور وہ بھی اس کی نظر میں کہ جو وجود ان چیزوں کا خود بخود ہونا
محال سمجھتا ہو۔ لیکن دہریہ کی نظر میں وہ شہادت درست نہیں کیونکہ وہ قدامت عالم کا قائل ہے۔
اسی بناء پر اس کی یہ تقریر ہے کہ اگر کوئی وجود بے موجد جائز نہیں ہے تو پھر خدا کا وجود بے موجد کیوں
جائز ہے۔ اگر جائز ہے تو پھر انہیں چیزوں کا وجود جن کو کسی نے بنتے ہوئے بچشم خود نہیں دیکھا
بے موجد کیوں نہ مانا جاوے۔ اب ہم کہتے ہیں کہ وجو د قدیم حضرت باری میں تب ہی دہر یہ کو
ایک قیاس پرست کے ساتھ نزاع کرنے کی گنجائش ہے کہ مخلوقات پر نظر کرنے سے واقعی
شہادت صانع عالم پر پیدا نہیں ہوتی یعنے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ فی الحقیقت ایک صانع عالم موجود
ہے۔ بلکہ صرف اس قدر ظاہر ہوتا ہے کہ ہونا چاہیئے ۔ اور اسی وجہ سے امر معرفت صانع عالم کا صرف
قیاسی طور سے دہریہ پر مشتبہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ہم اس مطلب کو کسی قدر حاشیہ نمبر ۴ میں بیان کر
آئے ہیں جس میں ہم نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ عقل صرف موجود ہونے کی ضرورت کو

آج 10 میں سے 10 باقی