کفرِ عظیم

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بقیه حاشیه نمبر
کامل نہ رہتی اور امر معرفت صانع عالم کا بالکل مشتبہ ہو جاتا ۔ کیونکہ جب بعض ان اشیاء ۱۵۴
کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے صادر ہوئی ہیں بجز خدا کے کوئی اور بھی بنا سکتا ہے تو پھر
ہے۔ اسی وقت سے خدا کے ماننے کے لئے اس کے دل میں ایک تخم بویا جاوے گا۔ کیونکہ اس وہم کے
کرنے کی اس کو گنجائش ہی نہیں کہ اس کلام کے متکلم کا وجود قیاسی ہے نہ واقعی ۔ اس جہت سے کہ کلام کا
وجود بغیر وجود متکلم کے ہو ہی نہیں سکتا۔ ماسوا اس کے کلام بے مثل میں یہ بھی خوبی ہے کہ جو کچھ علم مبدء
اور معاد کا تکمیل نفس کے لئے ضروری ہے۔ وہ سب بطور امر واقعہ کے اس میں لکھا ہوا موجود ہے۔ اور
یہ خوبی بھی زمین آسمان میں موجود نہیں۔ کیونکہ اول تو ان کے ملاحظہ سے اسرار دینیہ کچھ معلوم ہی نہیں
ہوتے۔ اور اگر کچھ ہوں بھی تو اکثر اوقات وہی مثل مشہور ہے کہ گونگے کے اشارے اس کی ماں ہی
سمجھے ۔ اب اس تمام تقریر سے ظاہر ہو گیا کہ بے مثل ہونا کلام الہی کا صرف اسی جہت سے واجب
نہیں کہ استحفاظ سلسلہ قانون قدرت کا اس پر موقوف ہے۔ بلکہ اس جہت سے بھی واجب ہے کہ بغیر
بے مثل کلام کے نجات کا امر ہی ادھورا رہتا ہے۔ کیونکہ جب خدا پر ہی یقین کامل نہ ہوا تو پھر نجات کیسی
اور کہاں سے۔ جو لوگ خدا کی کلام کا بے مثل و مانند ہونا ضروری نہیں سمجھتے۔ ان کی کیسی نادانی ہے کہ
حکیم مطلق پر بدگمانی کرتے ہیں کہ ہر چند اس نے کتابیں بھیجیں پر بات وہی بنی بنائی رہی جو پہلے
تھی۔ اور وہ کام نہ کیا جس سے لوگوں کا ایمان اپنے کمال کو پہنچتا۔ افسوس ہے کہ یہ لوگ سوچتے نہیں
کہ خدا کا قانون قدرت ایسا محیط ہے کہ اس نے کیڑوں مکوڑوں کو بھی کہ جن ۔ سے کچھ ایسا بڑا فائدہ
متصور نہیں بے نظیر بنانے سے دریغ نہیں کیا تو کیا اس کی حکمت پر یہ اعتراض نہ ہوگا کہ اس کو دریغ
کرنے کا مقام کہاں آ کر سوجھا جس سے تمام انسانوں کی کشتی ہی غرق ہوتی ہے اور جس سے یہ خیال
کرنا پڑتا ہے کہ گویا خدا کو ہرگز منظور ہی نہیں کہ کوئی انسان نجات کا مرتبہ حاصل کرے۔ مگر جس حالت ۱۵۴
میں خدائے تعالیٰ کی نسبت ایسا گمان کرنا کفر عظیم ہے۔ تو بالآخر یہ دوسری بات جو خدا کی شان کے
لائق اور بندوں کی حاجت کے موافق ہے ماننی پڑی۔ یعنے یہ کہ خدا نے بندوں کی نجات اور تکمیل معرفت
کے لئے ضرور ایسی کتاب بھیجی ہے جو عدیم النظیر ہونے کی وجہ سے معرفت کامل تک پہنچاتی ہے
اور جو کام مجرد عقل سے نہیں ہو سکتا۔ اس کو پورا کر کے دکھاتی ہے۔ سو وہ کتاب قرآن شریف

۱۵۵) اس بات پر کیا دلیل ہے جو کل اشیاء کو کوئی اور نہیں بنا سکتا ۔ اب جبکہ دلائل مستحکمہ
سے ثابت ہو گیا کہ جو چیزیں خدا کی طرف سے ہیں اُن کا بے نظیر ہونا اور پھر ان کی
بقیه حاشیه نمبراا
ہے جس نے اس کمال تام کا دعویٰ کیا ہے اور اس کو بپا یہ صداقت پہنچایا ہے۔
هست فرقان آفتاب علم و دین تا برندت از گمان سوئے یقین
هست فرقان از خدا حبل المتين تا کشندت سوئے رب العالمین
هست فرقان روز روشن از خدا
تا دهندت روشنی
حق فرستاد این کلام بے مثال
دیده با
تا رسی در حضرت قدس و جلال
داروئے شک است الہام خدائے کان نماید قدرت تام خدائے
ہر کہ روئے خود از فرقان در کشید جان او روئے یقین ہرگز نہ دید
جان خود را می کنی در خودروی باز می مانی همان گول و غوی
کاش جانت میل عرفان داشته کاش سعیت تخم حق را کاشتے
خود نگه کن از سر انصاف و دین
از گمان ہا کے شود کار یقین
هر که را سویش درے بکشوده است از یقین نے از گمان ها بوده است
قدر فرقان نزدت اے غدار نیست این ندانی کت جز از وے یار نیست
وحی فرقان مردگان را جان دهد
صد خبر از کوچه عرفان دهد
از یقین ها می نماید عالمی
کان نہ بیند کس بصد عالم ہے
اس جگہ برہمو سماج والوں نے بڑی جان کنی سے چند وساوس بنا رکھے ہیں تا کہ خدا کی
کتاب کے قبول کرنے سے عذر کرنے کی کوئی وجہ پیدا ہو جائے اور کسی طرح انتظام امر دین
ادھورا ہی رہے اپنے کمال کو نہ پہنچے۔ اور کہیں یہ نہ کہنا پڑے کہ خدا وہ رحیم کریم ہے کہ جس نے
انسان کی جسمانی تربیت کیلئے سورج اور چاند وغیرہ چیزیں بنائیں تا کہ انسان کی خوراک کا
بند و بست کرے اور روحانی تربیت کے لئے اپنی کتابیں بھیجیں تا انتظام ہدایت فرماوے ۔
سو چونکہ یہ لوگ خداوند کریم و رحیم پر بخل اور بے مروتی اور بدانتظامی کی تہمت لگانا چاہتے ہیں
اور ان کے عقائد فاسدہ میں حضرت باری تعالیٰ کی نسبت طرح طرح کی بدگمانیاں اور تحقیر
اور تو ہین پائی جاتی ہے اس لئے مناسب ہے کہ جہاں تک وساوس اُن کے اس بحث سے متعلق

آج 10 میں سے 10 باقی