وسوسہ اول اور جواب

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بے نظیری ان کی منجانب اللہ ہونے پر دلیل قاطع ہونا ان کی صادر من اللہ ہونے
کے لئے شرط ضروری ہے ۔ تو اس تحقیق سے جھوٹ اُن لوگوں کا صاف کھل گیا جن کی ۱۵۶
بقي
مبراا
ہیں وہ اس جگہ دور کئے جاویں۔ لہذا معہ الجواب ذیل میں لکھے جاتے ہیں:۔
وسوسہ اول۔ یہ بحث کہ کوئی کتاب الہامی انسانی طاقتوں سے باہر ہے۔ اصل بحث
الہام کی ایک فرع ہے اور الہام کی نسبت یہ ثابت ہے کہ وہ عند العقل ضروری نہیں اور جب
الہام کی کچھ ضرورت نہیں تو پھر یہ بحث کرنا ہی بے فائدہ ہے کہ کسی کتاب کی نظیر بنانے سے
قومی بشریہ عاجز ہیں یا نہیں۔
جواب۔ اس کا جواب ابھی گزر چکا ہے کہ بذریعہ قیاسات عقلیہ کے جو کچھ خدا اور
امور آخرت کے بارے میں سوچا جاتا اور فکر کیا جاتا ہے اُس سے نہ یقین کامل حاصل ہوتا ہے نہ
معرفت کامل ۔ اور جو جو وساوس قیاس پرستوں کے جی میں کھٹکتے رہتے ہیں ان کا تدارک بجز الہام
کے ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ اگر نیچر سے اس قدر سمجھا بھی گیا کہ عالم کا ایک صانع ضرور چاہیے لیکن
اس کا بیان کرنے والا کون ہے کہ وہ صانع ہے بھی۔ ہاں یہ سچ ہے کہ عمارت کو دیکھ کر معمار پر یقین
آ سکتا ہے۔ پر وہ یقین عادی طور پر ہم کو حاصل ہے کیونکہ جیسے ہم عمارتوں کو دیکھتے ہیں ساتھ ہی
معماروں کو بھی دیکھتے ہیں لیکن زمین آسمان بنانے والے کو کون دکھاوے۔ اس کا تو تب ہی پورا پورا
یقین آوے کہ جب معماروں کی طرح اس کا بھی کچھ پتہ لگے ۔ اگر عقل نے گواہی بھی دی کہ
کوئی اس عالم کا بنانے والا چاہیے تو وہی عقل پھر آپ ہی حیرت کے دریا میں ڈوبے گی کہ اگر یہ
خیال سچا ہے تو پھر اس صانع کا آج تک کوئی پتہ بھی تو لگا ہوتا ۔ پس اگر عقل نے صانع کے وجود کی
طرف کسی قدر رہبری کی تو پھر دیکھنا چاہیے کہ رہزن بھی تو وہی عقل ہوئی ۔ کسی کو دہر یہ بنایا۔ کسی کو
طبعیہ ۔ کوئی کسی طرف جھکا اور کوئی کسی طرف۔ بھلا فقط عقلی خیال سے کہ جس کی تصدیق کبھی نہیں
ہوئی اور نہ آئندہ کبھی ہوگی یقین کیونکر آوے۔ اگر عقل نے قیاس بھی دوڑایا کہ بنانے والا ضرور
چاہیے تو اب کون ہے کہ ہمیں پوری پوری تسلی دے کہ اس قیاس میں کچھ دھوکا نہیں اور اس سے
زیادہ اگر ہم غور بھی کریں تو کیا کریں۔ اگر عقل سے ہی پورا پورا کام نکلتا ہے۔ تو پھر کیوں عقل

یہ رائے ہے کہ کلام الہی کا بے نظیر ہونا ضروری نہیں یا اس کے بے نظیر ہونے
۱۵۷ سے اس کا خدا کی طرف سے ہونا ثابت نہیں ہو سکتا ۔ لیکن اس جگہ بغرض اتمام
ہمیں راستہ میں چھوڑ کر آگے چلنے سے انکار کرتی ہے۔ کیا مرتبہ اعلیٰ ہماری معرفت اور خدا شناسی کا
یہی ہے کہ ہم صرف اتنے پر ہی کفایت کریں کہ کوئی بنانے والا چاہئے ۔ کیا ایسے اٹکل پچو خیال سے
ر ہم اس خوشحالی دائی کے وارث ہو سکتے ہیں کہ جو کامل الیقین اور کامل المعرفت لوگوں کے لئے طیار
۱۵۶ کی گئی ہے جس یقین کامل کے لئے ہماری روح تڑپتی ہے۔ اگر وہ صرف عقل سے ہم کو مل جاتا تو
پھر یہ قول بھی ہمارا بجا ہوتا کہ اب ہمیں الہام کی کچھ حاجت نہیں ، اپنے مطلب کو پہنچ جو گئے۔ لیکن
جب ہم بیمار ہو کر پھر بھی علاج کے متلاشی نہ ہوں اور صحت کامل کے وسائل طلب نہ کریں تو یہ
ہماری بدبختی کی نشانی ہے۔
ای در انکار مانده از الهام
بخویش آوردی
رو
کرد عقل تو عقل را بدنام
از خدا
این چه آئین و کیش آوردی
تانه کس سر ز خویشتن تابد
تا نه بر فرق نفس پا بزنی
کے
به
راز توحید را چه سان یابد
پاک و پلید فرق کنی
ہر که شد تابع کلام خدا
از خود و نفس خود خلاص شده
رست از اتباع حرص و ہوا
مهبط فیض نور خاص شده
برتر از رنگ این جهان گشته
ما
اسیران نفس
اماره
آنچه ناید بوهم آن گشته
بے خدائیم سخت ناکارہ
تا میاں بست وحی حق بر شاد
اے بسا عقد ہائے ما کہ کشاد
نه شود از تو کار ربانی آسیائے تہی
گردانی
چه
تو و علم تو ما و علم خدا
فرق بین از کجاست تا بکجا
آن یکی را نگار خویش به بر
دیگرے چشم انتظار
به در
آن یکے ہمنشین به مه روئے
دیگرے ہر زہ گرد در کوئے

آج 10 میں سے 10 باقی