اے بھائیو برہمو سماج والو
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حجت ان کا ایک وہم جو ان کے دلوں کو پکڑتا ہے دور کرنا قرین مصلحت ہے
اور وہ یہ ہے کہ ان کو باعث کو تہ اندیشی یہ خیال فاسد دل میں متمکن ہے کہ
بقیه حاشیه نمبر
آن یکے کام یافته به تمام دیگرے سوختہ بفکرت کام
عارت آید ز عالم اسرار
خود ز خود دم زنی زہے پندار
ہمہ کار تو نا تمام افتاد
وه چه کارت بعقل خام افتاد
سواے بھائیو برہمو سماج والو !! جب کہ آپ لوگوں کو خداوند کریم نے دیکھنے بھالنے کے
لئے آنکھیں دی ہیں تو پھر تم آپ ہی ذرہ آنکھ کھول کر دیکھ لو کہ ضرورت الہام کی ثابت ہے یا
نہیں اور زیادہ تر تفصیل اس کی بحوالہ دلائل عقلیہ قرآن شریف کے اپنے موقعہ پر مندرج
ہے۔ وہاں پڑھ لو۔ پھر اگر خدا سے خوف کر کے سچا راستہ قبول کر لو اور منصب رہنمائی کا خدا ہی
کے لئے رہنے دو تو یہ بڑی خوش قسمتی کی نشانی ہے۔ ورنہ اگر کچھ بس چل سکتا ہے تو ان دلائل کو
مدل بیان سے توڑ کر دکھلاؤ۔ لیکن سودائیوں کی چال تو مت چلو کہ جو کسی کی سنتے نہیں اور اپنی ہی
بکی جاتے ہیں ۔ کیا تعجب کریں یا نہ کریں کہ تم لوگ بات بات میں کٹتے جاتے ہو اور قدم قدم
میں رکے جاتے ہو۔ پھر نہ جانے کہ کس بلا کے پردے ہیں کہ وہ اٹھتے ہی نہیں ۔ کیسے دل ہیں
کہ سمجھتے ہی نہیں ۔ عقل کی کسوٹی کس طاق میں رکھ کر بھول گئے کہ کھرے کو کھوٹا اور کھوٹے کو کھرا
خیال کرنے لگے ۔ خیال پرستی کرنا کس کو نہیں آتا۔ یہ تم کونسا نیا تحفہ لائے کہ جس پر بغلیں بجاتے
ہو۔ کوئی باعث نہیں کھلتا کہ کیوں تمہارے دل کے کواڑ نہیں کھلتے ۔ کیوں تمہاری آنکھیں دیکھنے
سے عاجز ہو رہی ہیں ۔ عقل نے تم سے کیسی بے وفائی کی کہ تم جیسے پوجاریوں سے دور بھاگ ۱۵۷
گئی ۔ حضرات !! تم خوب سوچ کر دیکھ لو کہ الہام کے بغیر نہ یقین کامل ممکن ہے نہ غلطی سے بچنا
ممکن نہ توحید خالص پر قائم ہونا ممکن ۔ نہ جذبات نفسانیہ پر غالب آنا حیز امکان میں داخل ہے۔
وہ الہام ہی ہے جس کے ذریعہ سے خدا کی نسبت ہے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اور تمام دنیا
ہست ہست کر کے اس کو پکار رہی ہے۔ وہ الہام ہی ہے جو ابتدا سے دلوں میں جوش ڈالتا آیا
بہت سی کلام انسان کی دنیا میں ایسی موجود ہیں جن کی مثل آج تک دوسرا
بقیه حاشیه نمبراا
کہ خدا موجود ہے ۔ وہی ہے جس سے پرستاروں کو پرستش کی لذت آتی ہے ۔ ایمانداروں
کو خدا کے وجود اور عالم آخرت پر تسلی ملتی ہے ۔ وہی ہے جس سے کروڑ ہا عارفوں نے بڑی
استقامت اور جوش محبت الہیہ سے اس مسافر خانے کو چھوڑا۔ وہی ہے جس کی صداقت پر
ہزار ہا شہیدوں نے اپنے خون سے مہریں کر دیں ۔ ہاں وہی ہے جس کی قوت جاذبہ سے
بادشاہوں نے فقر کا جامہ پہن لیا۔ بڑے بڑے مالداروں نے دولتمندی پر درویشی اختیار
کر لی ۔ اسی کی برکت سے لاکھوں اُمّی اور ناخواندہ اور بوڑھی عورتوں نے بڑے پر جوش
ایمان سے کوچ کیا۔ وہی ایک کشتی ہے جس نے بارہا یہ کام کر دکھایا کہ بے شمار لوگوں کو
ورطہ مخلوق پرستی اور بدگمانی سے نکال کر ساحل توحید اور یقین کامل تک پہنچا دیا۔ وہی
آخری دم کا یار اور نازک وقت کا مددگار ہے ۔ لیکن فقط عقل کے پردے سے جس قدر دنیا
کو ضرر پہنچا ہے ۔ وہ کچھ پوشیدہ نہیں ۔ بھلا تم آپ ہی بتلاؤ ۔ کس نے افلاطون اور اس کے
توابع کو خدا کی خالقیت سے منکر بنایا ؟ کس نے جالینوس کو روحوں کے باقی رہنے اور جزا
سزا کے بارے میں شک میں ڈال دیا ؟ کس نے تمام حکیموں کو خدا کے عالم بالجزئیات
ہونے سے انکاری رکھا ؟ کس نے بڑے بڑے فلاسفروں سے بت پرستی کرائی ؟ کس نے
مورتوں کے آگے مرغوں اور دوسرے حیوانات کو ذبح کرایا ؟ کیا یہی عقل نہیں تھی جس کے
ساتھ الہام نہ تھا۔ اور یہ شبہ پیش کرنا کہ بہت سے لوگ الہام کے تابع ہو کر بھی مشرک بن
گئے ۔ نئے نئے خدا بنا لئے ۔ درست نہیں ۔ کیونکہ یہ خدا کے سچے الہام کا قصور نہیں بلکہ ان
لوگوں کا قصور ہے جنہوں نے سچ کے ساتھ جھوٹ ملا دیا اور خدا پرستی پر ہوا پرستی کو اختیار
کر لیا ۔ پھر بھی الہام الہی ان کے تدارک سے غافل نہیں رہا۔ ان کو فراموش نہیں کیا بلکہ
جن جن باتوں میں وہ حق سے دور پڑ گئے ۔ دوسرے الہام نے ان باتوں کی اصلاح کی
اور اگر یہ کہو کہ عقل کا بگاڑ بھی نیم عاقلوں کا قصور ہے نہ عقل کامل کا قصور تو یہ قول