توحید خالص

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کلام نہیں ہوا مگر وہ خدا کی کلام تسلیم نہیں ہو سکتی۔ سو واضح ہو کہ یہ وہم قلت تفکر اور
صحیح نہیں ۔ ظاہر ہے کہ عقل اپنے اطلاق اور کلیت کے مرتبہ میں تو کوئی کارروائی نہیں کر سکتی ۔
کیونکہ اس مرتبہ میں وہ ایک کی ہے اور کی کاوجود بجز وجود افرا تفق نہیں ہوسکتا بلک لایت (۱۹۵۸)
بقیه حاشیه نمب
مبراا
اس کی بذریعہ اس کے افراد کے معلوم ہوتی ہے۔ لیکن ایسے فرد کامل کو کون دکھا سکتا ہے جس
نے فقط عقل کا تابعدار ہو کر اپنے خود تراشیدہ عقائد میں کبھی غلطی نہیں کی ۔ الہیات کے بیان
میں کبھی ٹھو کر نہیں کھائی ۔ ایسا عاقل کہاں ہے جس کا یقین وجود صانع عالم اور جزا سزا وغیرہ
امور معاد پر ہے کے مرتبہ تک پہنچ گیا ہو۔ جس کی توحید میں شرک کی کوئی رگ باقی نہ رہی
ہو۔ جس کے جذبات نفسانیہ پر رجوع الی اللہ غالب آ گیا ہو ۔ اور ہم ابھی اس سے پہلے لکھ
چکے ہیں کہ خود حکماء کا اقرار ہے کہ انسان مجرد عقل کے ذریعہ سے اللہیات کے مسائل میں
مرتبہ یقین کامل تک نہیں پہنچ سکتا ۔ بلکہ صرف ایک مشتبہ اور مظنون رائے کا مالک ہوتا ہے ۔
اور ظاہر ہے کہ جب تک کسی کا علم مشتبہ اور مظنون ہے اور مرتبہ یقین سے منزل اور فروتر ۔
تب تک غلطی کرنے سے اس کو امن حاصل نہیں جیسے اندھے کو راستہ بھولنے سے ۔ اور یہ
خیال کرنا کہ مجرد عقل سے غلطیاں تو ہو جاتی ہیں پر وہ مکر رسہ کر رنظر سے رفع بھی ہو جاتی
ہیں ۔ یہ بھی تمہاری عجیب عقل کی ایک غلطی ہی ہے جو اب تک رفع نہیں ہوئی ۔ کیونکہ ہم اس
سے پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ عقل انسانی سے امور ماوراء المحسوسات میں بوجہ نقصان
مرتبہ بصیرت کامل کبھی نہ کبھی اور کہیں نہ کہیں غلطی ہو جانا ایک امر لازمی ہے جس سے کسی
عاقل کو انکار نہیں۔ لیکن ( تم خوب سوچ کر دیکھ لو ) کہ ہر ایک غلطی پر متنبہ ہو جانا اور اس کی
اصلاح کر لینا امر لازمی نہیں ہے ۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ لازمی کا تدارک غیر
لازمی سے ہمیشہ اور ہر حال میں ممکن نہیں ۔ بلکہ غلطی لازمی کی اصلاح وہی شے کر سکتی ہے جس
کو بمقابلہ اس کے صحت و راستی لازم ہو ۔ جس میں ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ لے کی
صفت پائی جائے ۔ اور یہ بات کہ کیوں توحید خالص الہام الہی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی ۔
البقرة : 3

به نمبرا
تدبر سے ناشی ہوا ہے۔ ورنہ ورنہ صاف ظاہر ہے کہ گو کسی بشر کا کلام کیسا ہی صاف
اور کیوں الہام کا منکر شرک کی آلودگی سے پاک نہیں ہوتا خود توحید کی حقیقت پر نظر کرنے سے
معلوم ہو سکتی ہے کیونکہ تو حید اس بات کا نام ہے کہ خدا کی ذات اور صفات کو شرکت بالغیر سے
منزہ سمجھیں ۔ اور جو کام اس کی قوت اور طاقت سے ہونا چاہیئے وہ کام دوسرے کی طاقت سے
انجام پذیر ہو جانا روا نہ رکھیں ۔ اسی توحید کے چھوڑنے سے آتش پرست آفتاب پرست بت
پرست و غیره و غیره مشرک کہلاتے ہیں ۔ کیونکہ وہ اپنے بتوں اور دیوتاؤں سے ایسی ایسی
مرادیں مانگتے ہیں جن کا عطا کرنا صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو لوگ الہام
سے انکاری ہیں ۔ وہ بھی بت پرستوں کی طرح خدا کی صفتوں سے مخلوق کا متصف ہونا اعتقاد
رکھتے ہیں اور اُس قادر مطلق کی طاقتوں کا بندوں میں پایا جانا مانتے ہیں ۔ کیونکہ ان کا یہ خیال
ہے کہ ہم نے اپنی ہی عقل کے زور سے خدا کا پتہ لگایا ہے اور ہمیں انسانوں کو ابتدا میں یہ خیال
آیا تھا کہ کوئی خدا مقرر کرنا چاہیئے اور ہماری ہی کوششوں سے وہ گوشہ گمنامی سے باہر نکلا۔
شناخت کیا گیا ۔ معبود خلائق ہوا ۔ قابل پرستش ٹھہرا۔ ورنہ پہلے اسے کون جانتا تھا۔ اس کے
وجود کی کسے خبر تھی ۔ ہم عقلمند لوگ پیدا ہوئے ۔ تب اس کے بھی نصیب جاگے ۔ کیا یہ اعتقاد بت
پرستوں کے اعتقاد سے کچھ کم ہے ؟ ہر گز نہیں۔ اگر کچھ فرق ہے تو صرف اتنا ہے کہ بت پرست
لوگ اور اور چیزوں کو اپنا منعم اور محسن قرار دیتے ہیں۔ اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر اپنی ہی دود آمیز
عقل کو اپنی ہادی اور محسن جانتے ہیں۔ بلکہ اگر غور کیجئے۔ تو بت پرستوں سے بھی ان کا پلہ کچھ
بھاری معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگر چہ بت پرست اس بات کے تو قائل ہیں کہ خدا نے ہمارے
دیوتاؤں کو بڑی بڑی طاقتیں دے رکھی ہیں ۔ اور وہ کچھ نذر نیاز لے کر اپنے پوجاریوں کو
مرادیں دے دیا کرتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے یہ رائے ظاہر نہیں کی کہ خدا کا پتہ انہیں
دیوتاؤں نے لگایا ہے اور یہ نعمت عظمی وجود حضرت باری کی انہیں کے زور بازو سے معلوم
ہوئی ہے یہ بات تو انہیں حضرات ( منکرین الہام ) کو سو بھی جنہوں نے خدا کو بھی اپنی ایجادات
کی فہرست میں درج کر لیا اور بکمال خر دماغی بلند آواز سے بول اٹھے کہ خدا کی طرف سے

اور شستہ ہو مگر اس کی نسبت یہ کہنا جائز نہیں ہو سکتا کہ فی الواقعہ تالیف اُس کی ۱۵۹
قیه حاشیه نم
مبر ا ا
انا الموجود ہونے کی کبھی آواز نہیں آئی ۔ یہ ہماری ہی بہادری ہے جنہوں نے خود بخود
بے جتلائے ، بے بتلائے اسے معلوم کر لیا۔ وہ تو ایسا چپ تھا جیسے کوئی سویا ہوا یا مرا ہوا ہوتا
ہے۔ ہمیں نے فکر کرتے کرتے۔ کھودتے کھودتے اس کا کھوج لگایا۔ گویا خدا کا احسان تو ان پر
کیا ہونا تھا۔ ایک طور پر انہیں کا خدا پر احسان ہے کہ اس بات کی پختہ خبر ملنے کے بغیر کہ خدا بھی
ہے اور اس امر کے یقین کامل ہونے کے بدوں کہ اس کی نافرمانی سے ایسا ایسا عذاب اور اس
کی فرمانبرداری سے ایسا ایسا انعام مل رہے گا ۔ یونہی بے کہے کہائے اور سنے سنائے کے اس
خدائے موہوم کی فرمانبرداری کا طوق اپنے گلے میں ڈال لیا۔ گویا آپ ہی پکایا اور آپ ہی
کھایا ۔ لیکن خدا ایسا کمزور اور ضعیف تھا کہ اس سے اتنا نہ ہو سکا کہ اپنے وجود کی آپ خبر دیتا۔
اور اپنے وعدوں کے بارے میں آپ تسلی بخشا۔ بلکہ وہ چھپا ہوا تھا۔ انہوں نے ظاہر کیا۔ وہ
گمنام تھا۔ انہوں نے شہرت دی۔ وہ چپ تھا۔ انہوں نے اس کا کام آپ کیا۔ گویا وہ تھوڑی
ہی مدت سے اپنی خدائی میں مشہور ہوا ہے اور وہ بھی اُن کی کوششوں سے۔ ہر یک عاقل جانتا
ہے کہ یہ قول بت پرستوں سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ بت پرست لوگ اپنے دیوتاؤں کو صرف
اپنی نسبت محسن اور منعم قرار دیتے ہیں۔ لیکن منکرین الہام نے تو حد کر دی کہ ان کے زعم میں ان ۱۲۰
کی دیوی کا کہ عقل ہے ) نہ فقط لوگوں پر بلکہ خدا پر بھی احسان ہے کہ جس کے ذریعہ
سے ( بقول ان کے ) خدا نے شہرت پائی۔ اِس صورت میں نہایت روشن ہے کہ الہام کے
انکاری ہونے سے صرف ان میں یہی فساد نہیں کہ خدا کے وجود پر مشتبہ اور مظنون طور پر ایمان
لاتے ہیں اور طرح طرح کی غلطیوں میں مبتلا ہیں۔ بلکہ یہ فساد بھی ہے کہ توحید کامل سے بھی
محروم اور بے نصیب ہیں اور شرک سے آلودہ ہیں ۔ کیونکہ شرک اور کیا ہوتا ہے ۔ یہی تو
شرک ہے کہ خدا کے احسانات اور انعامات کو دوسرے کی طرف سے سمجھا جاوے۔ اس جگہ
شاید بر ہمو سماج والے یہ جواب دیں کہ ہم اپنی عقل کو خدا ہی کی طرف سے سمجھتے ہیں اور
اس کے فضل و احسان کے قائل ہیں۔ لیکن یادر ہے کہ یہ جواب ان کا دھوکا ہے۔ انسان کی فطرت

انسانی طاقتوں سے باہر ہے اور مؤلف نے ایک خدائی کا کام کیا ہے۔ بلکہ جس کو
بقیه حاشیه نم
نمبر ا ا
میں یہ بات داخل ہے کہ جس چیز پر اپنے نفس کو قادر سمجھتا ہے یا جس بات کو اپنی محنت سے
پیدا کرتا ہے ۔ اس کو اپنے ہی نفس کی طرف منسوب کرتا ہے۔ دنیا میں جس قدر حقوق پیدا
ہوتے ہیں صرف اسی خیال سے پیدا ہوتے ہیں کہ ہر ایک شخص جس چیز کو اپنی سعی سے حاصل
کرتا ہے اس کو اپنی ملک اور اپنا مال جانتا ہے۔ صاحب خانہ اگر یہ سمجھے کہ جو کچھ میرے پاس
ہے وہ خدا کا ہے۔ اس میں میرا حق نہیں ہے۔ تو پھر چور کو کیوں پکڑے۔ اپنے مقروضوں
- سے قرض کا کیوں مطالبہ کرے ۔ بلا شبہ انسان جو کچھ اپنی قوتوں سے کرتا ہے۔ اس کو اپنی ہی
طرف نسبت دیتا ہے ۔ خدا نے بھی دنیا کے انتظام کے لئے یہی قانون قدرت رکھا ہے اسی
پر ہر یک فطرت مائل ہے ۔ مزدور مزدوری کر کے اجرت پانے کا دعویٰ رکھتا ہے ۔ نوکر نوکری
بجا لا کر اپنی تنخواہ مانگتا ہے ۔ ایک کا دخل بے جا دوسرے کے حق پر اس کو مجرم ٹھہرا دیتا ہے۔
غرض یہ بات ہرگز ممکن نہیں کہ مثلاً کوئی شخص تمام رات جاگ کر ایک ایک لمحہ کو اپنی آنکھوں
سے نکال کر جنگل میں بھوکا پیاسا رہ کر شدت سردی کی تکلیف اٹھا کر اپنے کھیت میں آبپاشی
کرے اور صبح خدا کا ایسا ہی شکر بجالا وے جیسا اس حالت میں بجالاتا کہ وہ ساری رات گھر
میں آرام سے سویا رہتا۔ علی الصباح کھیت پر جا کر اُ سے معلوم ہوتا کہ رات با دل آیا اور خوب
بارش ہو کر جس قدر ضرورت تھی اس کے کھیت کو بھر دیا۔ پس ظاہر ہے کہ جو شخص اس بات کا
قائل نہیں کہ خدا نے انسان کو عاجز و کمزور اور ناقص اور بے علم اور مغلوب النفس دیکھ کر اور
سہو ونسیان میں مبتلا پا کر اُس پر آپ رحمت کر کے الہام کے ذریعہ سے سیدھا راستہ دکھلایا ہے
بلکہ یہ خیال کرتا ہے کہ ہم نے آپ ہی محنت اور جانفشانی سے سارا کام خدا کے پتہ لگانے اور
اس کے پہچاننے کا کیا ہے ۔ وہ ہرگز ہرگز خدا کی شکرگزاری میں اس شخص کے برابر نہیں ہو سکتا
جو یقین دلی سے اعتقاد رکھتا ہے کہ خدا نے سراسر لطف و احسان سے میری کسی محنت اور کوشش
کے بغیر مجھ کو اپنی کلام سے سیدھے راستہ کی ہدایت کی ہے۔ میں سویا ہوا تھا۔ خدا ہی نے مجھے
جگایا۔ میں مرا ہوا تھا۔ خدا ہی نے مجھے جلایا ۔ میں نالائق تھا۔ خدا ہی نے میری دستگیری کی ۔ پس :

ذرا بھی عقل ہے وہ خوب جانتا ہے کہ جس چیز کو قوائے بشریہ نے بنایا ہے اُس کا ۱۶۰
بنانا بشری طاقت سے باہر نہیں ورنہ کوئی بشر اس کے بنانے پر قادر نہ ہو سکتا ۔
جب تم نے ایک کلام کو بشر کی کلام کہا تو اس ضمن میں تم نے آپ ہی قبول کر لیا کہ
بشری طاقتیں اس کلام کو بنا سکتی ہیں ۔ اور جس صورت میں بشری طاقتیں اس کو ۱۶۱
بنا سکتی ہیں تو پھر وہ بے نظیر کا ہے کی ہوئی ۔ پس یہ خیال تو سرا سر سودائیوں اور
اس تمام تقریر سے ثابت ہے کہ منکرین الہام کامل توحید سے بے نصیب ہیں اور ہرگز ممکن
نہیں کہ ان کی روح میں سے بچے ایمانداروں کی طرح یہ آواز نکل سکے کہ الْحَمْدُ لِلهِ
الَّذِي هَدُنَا لِهَذَا الهُذَا وَ وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدُنَا الله - الجزء نمبر سب ۸ تعریفیں
بقیه حاشیه ن
خدا کو ہیں ۔ جس نے جنت کی طرف ہم کو آپ رہبری کی اور ہم کیا چیز تھے کہ خود بخود منزل مقصود
تک پہنچ جاتے اگر خدار ہبری نہ کرتا۔ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی قدر شناسی خوب کی کہ جو صفتیں اس
کی طرف منسوب کرنی واجب تھیں وہ اپنی عقل کی طرف منسوب کر دیں اور جو جلال اس کا ظاہر کرنا
چاہیئے تھا وہ اپنے نفس کا ظاہر کیا۔ اور جو جو طاقتیں اس کے لئے خاص تھیں اُن سب کے مالک آپ بن
گئے ۔ ان کے حق میں خداوند کریم نے سچ فرمایا ہے۔ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِةٍ إِذْ قَالُوا مَا
انْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ " الجزء نبرے یعنی الہام کے منکروں نے اللہ تعالیٰ کی ذات
با برکات کا کچھ قدر شناخت نہیں کیا اور اس کی رحمت کو جو بندوں کی ہر یک حاجت کے وقت جوش
مارتی ہے نہیں پہچانا ۔ تب ہی انہوں نے کہا کہ خدا نے کوئی کتاب کسی بشر پر نازل نہیں کی۔
ترا عقل تو ہر دم پائے بند کبر میدارد بر و عقلی طلب کن کت ز خود بینی برون آرد
ہماں بہتر کہ ما آن علم حق از حق بیا موزیم که این علمی که ما داریم صد سهو و خطا وارد
که گوید بهتر از قولش گراو خاموش بنشیند که گیرد دستت اے نادان گر او دست تو بگذارد
بر و قدرش به بین و از حجت بے اصل دم درکش که این حجت که می آری بلا با بر سرت آرد
میں جداً و قطعاً کہتا ہوں کہ الہام کے بغیر مجرد عقل کی پیروی میں صرف ایک نقصان نہیں
الاعراف: ۲۴۴ الانعام : ۹۲

آج 10 میں سے 10 باقی