وسوسہ سوم اور جواب

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مقابلہ کریں ورنہ اگر یونہی بلا پیش کرنے نظیر کے انکار کرتے رہیں تو اپنے گھر کو
غارت اور کی
بقیه حاشیه نمبر
☆
اپنی عورتوں کی کنیز کیں اور اپنے آپ کو مقتول سمجھیں ۔ کیا ایسا دعوی ۱۶۷
وسوسہ سوم۔ اگر مجرد عقل کے ذریعہ سے معرفت تام و یقین تام میسر نہ ہو تب بھی کسی قدر
معرفت تو حاصل ہوتی ہے وہی نجات کے لئے کافی ہے۔
جواب۔ یہ وسوسہ بالکل متعصبانہ خیال ہے۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ کسی دغدغہ کے بغیر
خاتمہ نیک ہو جانا یقین کامل پر موقوف ہے اور یقین کامل خدا کی بے نظیر کتاب کے بدوں حاصل
نہیں ہو سکتا۔ ایسا ہی غلطیوں سے بچے رہنا بجز معرفت کامل ممکن نہیں اور معرفت کامل بھی الہام
کامل کے بغیر غیر ممکن ۔ پھر مجرد عقل ناقص کیونکر نجات کے لئے کافی ہو سکتی ہے۔ بالخصوص وہ
طریقہ خدا شناسی جس کو برہمو سماج والوں کی عقل عجیب نے بہ تبعیت بعض یورپ کے فلاسفروں
کے پسند کیا ہے۔ ایسا خراب اور تر ڈد انگیز ہے کہ اس سے کوئی معرفت کا مرتبہ حاصل ہونا تو کیا
امید کی جائے ، خود وہ انسان کو طرح طرح کے شکوک اور شبہات میں ڈالتا ہے۔ کیونکہ اُنہوں نے
خداوند تعالیٰ کو ایک ایسا پتلا بے جان فرض کر لیا ہے۔ جس سے ساری عزت اور بزرگی اس کی دور
ہوتی ہے۔ ان کا مقولہ ہے کہ خدا کے وجود کا پتہ لگ جانا خدا کی طرف سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک
اتفاقی امر ہے کہ عقلمندوں کی کوششوں سے ظہور میں آیا اور یوں بیان کرتے ہیں کہ اول اول جب
بنی آدم پیدا ہوئے محض بے عقل اور وحشیوں کی طرح تھے خدا نے اپنے وجود سے کسی کوخبر نہیں دی
تھی۔ پھر رفتہ رفتہ لوگوں کو آپ ہی خیال آیا کہ کوئی معبود مقرر کریں۔ اول پہاڑ اور درخت دریا
وغیرہ کو کہ آس پاس اور ارد گرد کی چیزیں تھیں، اپنا خدا ٹھہرایا۔ پھر کچھ ذرا اوپر چڑھے اور ہوا۔
طوفان وغیرہ کو قادر مطلق خیال کیا۔ پھر اور بھی آگے قدم بڑھا کر سورج۔ چاند۔ ستاروں کو اپنا
رب سمجھ بیٹھے۔ اسی طرح آہستہ آہستہ غور کامل کرنے سے حقیقی خدا کی طرف رجوع لے آئے ۔
اب دیکھئے کہ اس تقریر سے خدا تعالیٰ کی ہستی حقیقی پر کس قدر شک پڑتا ہے اور اُس کے حی و قیوم ۱۶۸
اور مدبر بالا رادہ ہونے کی نسبت کیا کیا بد گمانیاں عائد ہوتی ہیں کہ نعوذ باللہ یہ ماننا پڑتا ہے کہ خدا
نے (جیسا کہ ایک ذات موجود عالم الغیب اور قادر مطلق کا خاصہ ہونا چاہیئے ) اپنے وجود کی آپ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے عورتوں کو “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

اور پھر اس زور و شور کا کبھی کسی انسان نے بھی کیا ؟ ہر گز نہیں ۔ پس جس حالت میں
ه حاشیه
بقيه
۱۶۸ کسی بشر نے اپنی کلام کے بے مثل ہونے میں دم بھی نہ مارا۔ اور نہ اپنی قومی کو قوئی
بشریہ سے کچھ زیادہ خیال کیا بلکہ صد ہا نامی گرامی شاعروں نے لڑ کر مرنا اختیار کیا مگر
قرآن شریف جیسا کوئی کلام بقدر ایک سورت بھی نہ بنا سکے تو پھر خواہ نخواہ ان
بیچاروں کی کلام خام کو بے نظیر ٹھہرانا اور صفت کا ملہ خاصہ الہیہ میں انہیں شریک کرنا
پرلے درجے کی نادانی وکوری ہے۔ کیونکہ جو شخص اس قدر دلائل واضحہ سے خدا اور انسان
اطلاع نہیں دی۔ بلکہ یہ سارا منصوبہ انسان ہی کا ہے۔ اسی کے دل میں خود بخود بیٹھے بیٹھے یہ بات
گد گدائی کہ کوئی خدا مقرر کریں۔ چنانچہ اس نے کبھی پانی کو خدا بنایا کبھی درختوں کو کبھی پتھروں
کو ۔ آخر آپ ہی دل میں یہ خیال جمالیا کہ یہ چیزیں خدا نہیں ہیں خدا کوئی اور ہوگا جو ہمیں نظر
نہیں آتا۔ کیا یا اعتقاد انسان کو اس وہم میں نہیں ڈالے گا کہ اگر واقعی طور پر اس خدائے مفروض
کا کچھ وجود بھی ہوتا تو وہ کبھی تو ان لوگوں کی طرح جو زندہ اور موجود ہوتے ہے ہیں اپنے وجود سے
اطلاع دیتا ۔ بالخصوص جب اس خیال کا پابند دیکھے گا کہ خدا تعالیٰ کو ادھورا اور ناقص یا گونگا تجویز
کرنا ٹھیک نہیں بیٹھتا بلکہ جیسے اُس کے لئے دیکھنا۔سننا۔ جاننا وغیرہ صفات کا ملہ ضروری ہیں ایسا
ہی اس میں قدرت تکلم بھی پائی جانا ضروری معلوم ہوتی ہے تو پھر اس حیرت میں پڑے گا کہ اگر
کلام کرنے کی قدرت بھی اس میں پائی جاتی ہے تو اس کا ثبوت کہاں ہے۔ اور اگر نہیں پائی جاتی
تو پھر وہ کامل کیونکر ہوا۔ اور اگر کامل نہیں تو پھر خدا بننے کے لائق کیونکر ٹھہرا۔ اور اگر اس کا گونگا
ہونا جائز ہے تو پھر کیا وجہ کہ بہرہ ہونا یا اندھا ہونا جائز نہیں ۔ پس وہ ان شبہات سے صرف
الہام پر ایمان لا کر نجات پائے گا ورنہ جیسے ہزار ہا فلاسفر دہر یہ پن کے گڑھے میں گر کر
مر گئے ایسا ہی وہ بھی گر کر مرے گا۔ اب ہر ایک منصف آپ ہی انصاف کرے کہ کیا یہ
اعتقاد خدا سے انکار کرانے کی بڑی جمانے والا ہے یا نہیں ۔ کیا جس شخص کی نظر میں خدا ایسا
کمزور ہے کہ اگر منطقی لوگ پیدا نہ ہوتے تو وہ ہاتھ ہی سے گیا تھا اُس کے ایمان کا بھی کچھ
ٹھکانہ ہے؟ نادان لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا تو اپنی تمام صفتوں کے ساتھ بندوں کا پرورندہ ہے نہ بعض

آج 10 میں سے 10 باقی