وسوسہ چہارم اور جواب

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے کاموں میں صریح فرق دیکھے اور پھر نہ دیکھے ۔ وہ اندھا اور نادان ہی ہوا اور کیا ﴿۱۹﴾
ہوا ۔ پس اس تمام تحقیقات سے ظاہر ہے کہ بے نظیر ہونے کی حقیقت اور کیفیت ربانی
کام اور کلام سے مختص ہے اور ہر یک دانشمند جانتا ہے کہ خدا کی خدائی ماننے کے لئے
بڑا بھارا ذریعہ جو کہ عقل کے ہاتھ میں ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک صادر من اللہ ایسی
بقیه حاشیه نمب
نمبراا
صفتوں کے ساتھ پھر کیونکر ممکن ہے کہ بعض صفات کاملہ اس کے بندوں کے کسی کام نہ آویں۔
کیا اس سے زیادہ تر کوئی اور کفر ہو گا کہ یہ کہا جاوے کہ وہ پورا رب العالمین نہیں ہے بلکہ آدھایا
تیسرا حصہ ہے۔
وسوسہ چہارم ۔ اگر تکمیل معرفت الہامی کتاب پر ہی موقوف ہے تو اس صورت میں بہتر یہ تھا کہ ۱۲۹
تمام بنی آدم کو الہام ہوتا تا سب لوگ براہ راست مرتبہ کمال معرفت تک پہنچ جاتے اور ربانی فیض کو
بلا واسطہ حاصل کر لیتے ۔ کسی دوسرے کی حاجت نہ ہوتی ۔ کیونکہ اگر الہام فی نفسہ ایک جائز الوقوع
امر ہے تو پھر ہر یک انسان کا ملہم ہونا جائز ہے اور اگر نہیں تو پھر کسی فرد کا بھی ملہم ہونا جائز نہیں ۔
جواب صاحب الہام ہونے میں استعداد اور قابلیت شرط ہے۔ یہ بات نہیں ہے کہ ہر کس و ناکس
خدائے تعالیٰ کا پیغمبر بن جائے اور ہر یک پر حقانی وحی نازل ہو جایا کرے ۔ اس کی طرف
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں آپ ہی اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ وَإِذَا جَاءَتُهُمْ آيَةٌ
قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ
الجز ونمبر ۸ یعنے جس وقت قرآن کی حقیت ظاہر کرنے کے لئے کوئی نشانی کفار کو دکھلائی جاتی
ہے تو کہتے ہیں کہ جب تک خود ہم پر ہی کتاب الہی نازل نہ ہو تب تک ہم ہرگز ایمان نہ لائیں
گے۔ خدا خوب جانتا ہے کہ کس جگہ اور کسی محل پر رسالت کو رکھنا چاہیئے ۔ یعنے قابل اور نا قابل
اسے معلوم ہے اور اسی پر فیضان الہام کرتا ہے کہ جو جو ہر قابل ہے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حکیم مطلق نے افراد بشریہ کو بوجہ مصالحہ مختلفہ
مختلف طوروں پر پیدا کیا ہے اور تمام بنی آدم کا سلسلۂ فطرت ایک ایسے خط سے مشابہ
الانعام : ۱۲۵

بے نظیری کے رتبہ پر ہے کہ اس صانع وحید کے وجود پر دلالت کامل کر رہا ہے ۔ ہے۔ اور اگر
۱۷۰ یہ ذریعہ نہ ہوتا تو پھر عقل کو خدا تک پہنچنے کا راستہ مسدود تھا۔ اور جبکہ خدا کو شناخت کرنا
بقیه حاشیه ن
نمبر
رکھا ہے جس کی ایک طرف نہایت ارتفاع پر واقعہ ہو اور دوسری طرف نہایت انحضاض پر۔
طرف ارتفاع میں وہ نفوس صافیہ ہیں جن کی استعداد میں حسب مراتب متفاوتہ کامل درجہ پر
ہیں اور طرف انحضاض میں وہ نفوس ہیں جن کو اس سلسلہ میں ایسی پست جگہ ملی ہے کہ
حیوانات لا یعقل کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں اور درمیان میں وہ نفوس ہیں جو عقل وغیرہ میں
درمیان کے درجہ میں ہیں ۔ اور اس کے اثبات کے لئے مشاہدہ افراد مختلفة الاستعداد
- کافی دلیل ہے ۔ کیونکہ کوئی عاقل اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ افراد بشر یہ عقل کے رو سے
تقویٰ اور خدا ترسی کے لحاظ سے محبت الہیہ کی وجہ سے مختلف مدارج پر پڑی ہوئی ہیں ۔ اور
جس طرح قدرتی واقعات سے کوئی خوبصورت پیدا ہوتا ہے کوئی بدصورت کوئی سوجا کھا کوئی
اندھا کوئی ضعیف البصر کوئی قوی البصر کوئی تام الخلقت کوئی ناقص الخلقت ۔ اسی طرح قوی
دماغیہ اور انوار قلبیہ کا تفاوت مراتب بھی مشہود اور محسوس ہے۔ ہاں یہ سچ بات ہے کہ ہر یک
فرد بشر بشرطیکه نرا مخبط الحواس اور مسلوب العقل نہ ہو عقل میں ، تقویٰ میں ، محبت الہیہ میں
ترقی کر سکتا ہے مگر اس بات کو بخوبی یا د رکھنا چاہیئے کہ کوئی نفس اپنے دائرہ قابلیت سے زیادہ
ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ ایک شخص جو اپنے قولی دماغیہ میں من حیث الفطرت نہایت کمزور ہے۔
مثلاً فرض کرو کہ ایک ایسا ادھورا آدمی ہے جس کو ہمارے ملک کے عوام الناس دولے شاہ کا
چوہا کہا کرتے ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگرچہ اس کی تعلیم وتربیت میں کیسی ہی کوشش و محنت کی
جائے اور خواہ کیسا ہی کوئی بڑا فلاسفر اس کا اتالیق بنایا جاوے لیکن تب بھی وہ اس فطرتی حد
سے جو خدا نے اس کے لئے مقرر کر دی ہے زیادہ ترقی کرنے پر قادر نہیں ہوگا ۔ کیونکہ وہ
باعث تنگی دائرہ قابلیت ان مراتبہ عالیہ تک ہر گز پہنچ نہیں سکتا جن تک ایک وسیع القوئی آدمی پہنچ
سکتا ہے۔ یہ ایسا بد یہی مسئلہ ہے کہ میں باور نہیں کر سکتا کہ کوئی عاقل اس میں غور کر کے پھر اس
سے منکر رہے ۔ ہاں جو شخص ربقہ عقل سے قطعا منخلع ہو اگر وہ منکر ہو تو کچھ تعجب نہیں ۔ ظاہر

اسی اصول سے وابستہ ہے کہ جو کچھ اس کی طرف سے ہے وہ بے نظیر مان لیں۔ تو پھر بندوں
نية
قیه حاشیه نمبر
کے لئے بھی وہی صفت تجویز کرنا جو کہ خدا کی صفت خاصہ ہے عقل اور ایمان کی ۱۷۱
ہے کہ اگر تفاوت فی العقول نہ ہو تو فہم علوم میں کیوں اختلاف پایا جاوے۔ کیوں بعض
اذہان بعضوں پر سبقت لے جائیں ۔ حالانکہ جو لوگ تعلیم و تربیت کا پیشہ رکھتے ہیں وہ اس
امر کو خوب سمجھتے ہوں گے کہ بعض طالب العلم ایسے ذکی الطبع ہوتے ہیں کہ ادنی رمز اور
اشارت سے مطلب کو پا جاتے ہیں ۔ بعض ایسے بیدار مغز کہ خود اپنی طبع سے عمدہ عمدہ باتیں
نکالتے ہیں اور بعضوں کی طبیعتیں اصل فطرت سے کچھ ایسی نبی و بلید واقع ہوتی ہیں کہ
ہزار تم اُن سے مغز زنی کرو کیسا ہی کھول کر سمجھاؤ بات کو نہیں سمجھتے اور اگر تعب شدید کے
بعد کچھ سمجھے بھی تو پھر حافظہ ندارد۔ ایسے جلد بھولتے ہیں جیسے پانی کا نقش مٹ جاتا ہے ۔
اسی طرح قومی اخلاقیہ اور انوار قلبیہ میں بغایت درجہ تفاوت پایا جاتا ہے ۔ ایک ہی باپ
کے دو بیٹے ہوتے ہیں اور ایک ہی استاد سے تربیت پاتے ہیں پر کوئی ان میں سے سلیم الطبع
اور نیک ذات نکلتا ہے اور کوئی خبیث اور شریر النفس اور کوئی بزدل اور کوئی شجاع اور کوئی
غیور اور کوئی بے غیرت کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ شریر النفس بھی وعظ و نصیحت سے کسی قدر
صلاحیت پر آ جاتا ہے کبھی بزدل بھی بوجہ کسی نفسانی طمع کے کچھ دلیری ظاہر کرتا ہے جس سے
کم تجربہ آدمی اس غلطی میں پڑ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی اصلیت کو چھوڑ دیا ہے ۔ لیکن ہم اے
بار بار یاد دلاتے ہیں کہ کوئی نفس اپنی قابلیت کی حد سے آگے قدم نہیں رکھتا ۔ اگر کچھ ترقی
کرتا ہے تو اسی دائرے کے اندر اندر کرتا ہے جو اس کی فطرتی طاقتوں کا دائرہ ہے ۔ بہت
سے کم فہم لوگوں نے یہ دھوکا کھایا ہے کہ قومی فطرتیہ بذریعہ ریاضات مناسبہ اپنے پیدائشی
اندازے سے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔ اس سے بھی زیادہ تر مہمل اور دور از عقل عیسائیوں کا
قول ہے کہ صرف مسیح کو خدا ماننے سے انسان کی فطرت منقلب ہو جاتی ہے اور گو کیسا ہی
کوئی من حيث الخلقت قومی سبعیہ یا قومی شہو یہ کا مغلوب ہو ۔ یا قوت عقلیہ میں ضعیف ہو ۔
وہ فقط حضرت عیسیٰ کو خدائے تعالیٰ کا اکلوتا بیٹا کہنے سے اپنی جبلی حالت چھوڑ دیتا ہے ۔ لیکن

بقیه حاشیه نم
بیخ کنی ہے۔ جبکہ یہ بات نہایت واضح اور مضبوط دلائل سے ثابت ہوتی ہے کہ بندوں
یا د رکھنا چاہیئے کہ ایسے خیالات انہیں لوگوں کے دل میں اٹھتے ہیں جنہوں نے علوم طبعی اور طبابت
میں کبھی غور نہیں کی۔ یا جن کی آنکھیں فرط تعصب اور مخلوق پرستی سے اندھی ہوگئی ہیں ورنہ طبائع
مختلفہ کا مسئلہ یہاں تک ثابت ہے کہ حکماء نے جب اس بارہ میں تحقیق کی تو متواتر تجربوں سے ان
پر یہ امر کل گیا کہ بزدل یا شجاع ہونا اور طبعاً ممسک ہونا پاسخی ہونا اور ضعیف العقل یا قوی العقل ہونا
اور دنی الہمت یا رفیع الہمت ہونا اور بردبار یا مغلوب الغضب ہونا اور فاسد الخیال یا صالح الخيال
ہونا یہ اس قسم کے عوارض نہیں ہیں کہ سرسری اور اتفاقی ہوں ۔ بلکہ صانع قدیم نے بنی آدم کی کیفیت
مواد اور کمیت اخلاط اور سینہ اور دل اور کھوپڑی کی وضع خلقت میں مختلف طور پر طرح طرح کے فرق
رکھے ہیں۔ انہیں فرقوں کے باعث سے افراد انسانی کی قومی اخلاقیہ اور عقلیہ میں فرق بین نظر آتا
ہے۔ اس قدیم رائے کو ڈاکٹروں نے بھی تسلیم کر لیا ہے ۔ ان کا بھی یہ قول ہے کہ چوروں اور
ڈاکوؤں کی کھو پریوں کو جب غور سے دیکھا گیا تو ان کی وضع ترکیب ایسی پائی گئی جو اسی فرقہ
فاسد الخیال سے مخصوص ہے ۔ بعض یونانیوں نے اس سے بھی کچھ بڑھ کر لکھا ہے۔ بعض گردن اور
آنکھ اور پیشانی اور ناک اور دوسرے کئی اعضاء سے بھی اندرونی حالات کا استنباط کرتے ہیں۔
بہر حال یہ ثابت ہو چکا ہے اور اس کے ماننے سے کچھ چارہ نہیں کہ بنی آدم کا خلقی اور عقلی
استعدادوں میں فطرتی تفاوت واقع ہے اور ہر یک نفس کسی قدر صلاحیت کی طرف تو قدم رکھتا
ہے۔ مگر اپنی قابلیت کے دائرہ سے زیادہ نہیں۔
شاید کسی کے دل میں یہ شبہ پیدا ہو کہ خدا نے اعتقاد توحید کو سب انسانوں میں
فطرتی بیان کیا ہے اور فرمایا ہے ۔ فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ
لِخَلْقِ الله - الجزو نمبر ۲۱ یعنی توحید پر قائم ہونا ا تنے توحید پر قائم ہونا انسان کی فطرت میں داخل ہے جس پر
انسانی پیدائش کی بنیاد ہے اور نیز فرمایا۔ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى - الجزو نمبر و یعنی
ہر یک روح نے ربوبیت الہیہ کا اقرار کیا۔ کسی نے انکار نہ کیا۔ یہ بھی فطرتی اقرار کی طرف
الروم : ۲۳ الاعراف: ۱۷۳

کا کوئی کام بے نظیر نہیں ! ں اور خدا کے سارے کام اور جو کچھ اُس سے صادر ہوا بے نفع
بے نظیر ہے ﴿۱۷۲
بقیه حاشیه ن
نمبر ا ا
اشارہ ہے اور نیز فرمایا۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
الجزو نمبر ۲۷۔ یعنے میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری پرستش کریں۔ یہ بھی اسی کی
طرف اشارہ ہے کہ پرستش الہی ایک فطرتی امر ہے۔ پس جب تو حید الہی اور پرستش الہی سب
بنی آدم کے لئے فطرتی امر ہوا اور کوئی آدمی سرکشی اور بے ایمانی کے لئے پیدا نہ کیا گیا تو پھر جو
امور بر خلاف خدا دانی و خدا ترسی ہیں کیونکر فطرتی امر ہو سکتے ہیں۔
یہ شبہ صرف ایک صداقت کی غلط فہمی ہے کیونکہ وہ امر جو آیات مندرجہ بالا سے
ثابت ہوتا ہے وہ تو صرف اسی قدر ہے کہ انسان کی فطرت میں رجوع الی اللہ اور اقرار
وحدانیت کا تخم بویا گیا ۔ یہ کہاں آیات موصوفہ میں لکھا ہے کہ وہ تخم ہر یک فطرت میں مساوی
ہے بلکہ جا بجا قرآن شریف میں اسی بات کی تصریح ہے کہ وہ تخم بنی آدم میں متفاوت المراتب
ہے۔ کسی میں نہایت کم ۔ کسی میں متوسط کسی میں نہایت زیادہ ۔ جیسا ایک جگہ فرمایا ہے۔
فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ الجزء نمبر ۲۲
یعنے بنی آدم کی فطرتیں مختلف ہیں ۔ بعض لوگ ظالم ہیں جن کے نور فطرتی کو قوئی بہیمیہ یا غصبیہ
نے دبایا ہوا ہے۔ بعض درمیانی حالت میں ہیں ۔ بعض نیکی اور رجوع الی اللہ میں سبقت لے
گئے ہیں ۔ اسی طرح بعض کی نسبت فرمایا۔ وَاجْتَبَینھم سے الجزو نمبرے ۔ اور ہم نے ان کو چن
لیا یعنے وہ باعتبار اپنی فطرتی قوتوں کے دوسروں میں سے چیدہ اور برگزیدہ تھے۔ اس لئے قابل
رسالت و نبوت ٹھہرے۔ اور بعض کی نسبت فرمایا۔ أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ " الجزو نمبر و یعنے
ایسے ہیں جیسے چار پائے اور نور فطرتی ان کا اس قدر کم ہے کہ ان میں اور مویشی میں کچھ تھوڑا ہی فرق
ہے۔ پس دیکھنا چاہیئے کہ اگر چہ خدائے تعالیٰ نے یہ بھی فرما دیا ہے کہ تخم توحید ہر یک نفس میں موجود
ہے۔ لیکن ساتھ ہی اُس کے یہ بھی کئی مقامات میں کھول کر بتلا دیا ہے کہ وہ تخم سب میں مساوی
نہیں۔ بلکہ بعض کی فطرتوں پر جذبات نفسانی ان کے ایسے غالب آگئے ہیں کہ وہ نور کا لمفقود ہو گیا
ہے۔ پس ظاہر ہے کہ قومی بہیمیہ یا غضبیہ کا فطرتی ہونا وحدانیت الہی کے فطرتی ہونے کو منافی
الذاریات: ۵۷ ۲ فاطر : ۳۳ ۳ الانعام: ۸۸ الاعراف: ۱۸۰

تو پھر اگر تم کو ایسی استقراء تام پر بھی اعتبار نہیں کہ جو خدا کے سارے قانون قدرت
پر نظر کر کے بنایا گیا ہے تو عقل اور قانون قدرت کا نام نہ لو اور منطق اور فلسفہ کی
۱۷۳ بیسو د کتابوں کو چاک کر کے دریا برد کرو ۔ کیا تم کو یہ بات منہ سے نکالتے ہوئے شرم
نہیں آتی کہ ایک مکھی جس کے دیکھنے سے بھی طبیعتیں کراہت کرتی ہیں وہ اپنی ظاہری
، حاشیه ن
یه نمبر
نہیں ہے خواہ کوئی کیسا ہی ہوا پرست اور نفس امارہ کا مغلوب ہو یا اور نفس امارہ کا مغلوب ہو پھر بھی کسی نہ کسی قدر نور
فطری اس میں پایا جاتا ہے۔ مثل جو شخص وجہ بوجه نامہ قواے شہ یہ دیہ با یا غضب یہ چوری کرتا ہے یا خون
کرتا ہے یا حرامکاری میں مبتلا ہوتا ہے تو اگر چہ یہ فعل اس کی فطرت کا مقتضا ہے لیکن بمقابلہ
اُس کے نور صلاحیت جو اس کی فطرت میں رکھا گیا ہے وہ اس کو اسی وقت جب اس سے کوئی
حرکت بے جا صادر ہو جائے ملزم کرتا ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے۔
فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُونَهَا - الجزء نمبر ۳۰ ۔ یعنے ہر یک انسان کو ایک قسم کا خدا نے الہام
عطا کر رکھا ہے جس کو نور قلب کہتے ہیں ۔ اور وہ یہ کہ نیک اور بد کام میں فرق کر لینا ۔ جیسے کوئی
چور یا خونی چوری یا خون کرتا ہے تو خدا اس کے دل میں اسی وقت ڈال دیتا ہے کہ تو نے یہ کام
برا کیا اچھا نہیں کیا ۔ لیکن وہ ایسے القاء کی کچھ پرواہ نہیں رکھتا کیونکہ اس کا نور قلب نہایت ضعیف
ہوتا ہے اور عقل بھی ضعیف اور قوت بہیمیہ غالب اور نفس طالب ۔ سو اس طور کی طبیعتیں بھی دنیا
میں پائی جاتی ہیں جن کا وجود روزمرہ کے مشاہدات سے ثابت ہوتا ہے۔ ان کے نفس کا شورش
اور اشتعال جو فطرتی ہے کم نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ جو خدا نے لگا دیا اس کو کون دور کرے۔ ہاں خدا
نے ان کا ایک علاج بھی رکھا ہے ۔ وہ کیا ہے؟ توبہ واستغفار اور ندامت یعنی جب کہ برا
فعل جو ان کے نفس کا تقاضا ہے ان سے صادر ہو یا حسب خاصہ فطرتی کوئی برا خیال دل میں
آوے تو اگر وہ تو بہ اور استغفار سے اس کا تدارک چاہیں تو خدا اس گناہ کو معاف کر دیتا ہے۔
ب وہ بار بار ٹھوکر کھانے سے بار بار نادم اور تائب ہوں تو وہ ندامت اور توبہ اس آلودگی کو دھو
ڈالتی ہے۔ یہی حقیقی کفارہ ہے جو اس فطرتی گناہ کا علاج ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ
جب
ا الشمس : 9

آج 10 میں سے 10 باقی