نورِ قلب

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ لیکن خدا کے کلام کی فصاحت اور بلاغت ایسی بے نظیر نہیں
ہو سکتی جس پر نظر کرنے سے اس کلام کا خدا کی طرف سے ہونا ثابت ہو ۔ غافلو !
منتر جنتر یا کوئی خاص مذہب اختیار کرنا اس کی طبیعت کو بدلا دے گا۔ اسی جہت سے اُس نبی
معصوم نے جس کی لبوں پر حکمت جاری تھی فرمایا ہوں پر حکمت جاری تھی فرمايا خيارهم في الجاهلية خيارهم في
الاسلام یعنے جو لوگ جاہلیت میں نیک ذات ہیں وہی اسلام میں بھی داخل ہو کر نیک ذات
ہوتے ہیں۔ غرض طبائع انسانی جواہر کانی کی طرح مختلف الاقسام ہیں ۔ بعض طبیعتیں چاندی
کی طرح روشن اور صاف ۔ بعض گندھک کی طرح بد بودار اور جلد بھڑ کنے والی ۔ بعض
- زیبق کی طرح بے ثبات اور بے قرار ۔ بعض لوہے کی طرح سخت اور کثیف ۔ اور جیسا یہ
اختلاف طبائع بدیہی الثبوت ہے ایسا ہی انتظام ربانی کے بھی موافق ہے۔ کچھ بے قاعدہ بات
نہیں۔ کوئی ایسا امر نہیں کہ قانون نظام عالم کے برخلاف ہو بلکہ آسائش و آبادی عالم اسی پر
موقوف ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر تمام طبیعتیں ایک ہی مرتبہ استعداد پر ہوتیں تو پھر مختلف طور کے کام
جو مختلف طور کی استعدادوں پر موقوف تھے ) جن پر دنیا کی آبادی کا مدار تھا خیر التوا میں رہ
جاتے ۔ کیونکہ کثیف کاموں کے لئے وہ طبیعتیں مناسب حال ہیں جو کثیف ہیں اور لطیف
کاموں کے لئے وہ طبیعتیں مناسبت رکھتی ہیں جو لطیف ہیں۔ یونانی حکیموں نے بھی یہی رائے
ظاہر کی ہے کہ جیسے بعض انسان حیوانات کے قریب قریب ہوتے ہیں ۔ اسی طرح عقل تقاضا
کرتی ہے کہ بعض انسان ایسے بھی ہوں جن کا جو ہر نفس کمال صفوت اور لطافت پر واقعہ ہو۔ تا
جس طرح طبائع انسانی کا سلسلہ نیچے کی طرف اس قدر متنزل نظر آتا ہے کہ حیوانات سے جا کر
اتصال پکڑ لیا ہے اسی طرح اوپر کی طرف بھی ایسا متصاعد ہو کہ عالم اعلیٰ سے اتصال پکڑ لے۔
اب جبکہ ثابت ہو گیا کہ افراد بشر یہ عقل میں ۔ قومی اخلاقیہ میں ۔ نور قلب میں
متفاوت المراتب ہیں تو اسی سے وحی ربانی کا بعض افراد بشریہ سے خاص ہونا یعنے ان سے جو
من كل الوجوہ کامل ہیں یہ پایہ ثبوت پہنچ گیا ۔ کیونکہ یہ بات تو خود ہر یک عاقل پر روشن ہے
کہ ہر یک نفس اپنی استعداد و قابلیت کے موافق انوار الہیہ کو قبول کرتا ہے۔ اس سے زیادہ

اور عقل کے اندھو! کیا تمہارے نزدیک خدا کے کلام کی فصاحت بلاغت مکھی کے ﴿۱۷۵
بقیه حاشیه نمب
نہیں۔ اس کے سمجھنے کے لئے آفتاب نہایت روشن مثال ہے۔ کیونکہ ہر چند آفتاب اپنی
کرنیں چاروں طرف چھوڑ رہا ہے۔ لیکن اس کی روشنی قبول کرنے میں ہر یک مکان برابر
نہیں ۔ جس مکان کے دروازے بند ہیں اس میں کچھ روشنی نہیں پڑ سکتی اور جس میں بمقابل
آفتاب ایک چھوٹا سا روز نہ ہے اس میں روشنی تو پڑتی ہے مگر تھوڑی جو بکلی ظلمت کو نہیں
اٹھا سکتی۔ لیکن وہ مکان جس کے دروازے بمقابل آفتاب سب کے سب کھلے ہیں اور
دیوار میں بھی کسی کثیف شے سے نہیں بلکہ نہایت مصطفی اور روشن شیشہ سے ہیں۔ اس میں صرف
یہی خوبی نہیں ہو گی کہ کامل طور پر روشنی قبول کرے گا ۔ بلکہ اپنی روشنی چاروں طرف پھیلا دے گا
اور دوسروں تک پہنچاوے گا ۔ یہی مثال موخر الذکر نفوس صافیہ انبیاء کے مطابق حال ہے۔
یعنی جن نفوس مقدسہ کو خدا اپنی رسالت کے لئے چن لیتا ہے وہ بھی رفع حجب اور مکمل صفوت
میں اس شیش محل کی طرح ہوتے ہیں جس میں نہ کوئی کثافت ہے اور نہ کوئی حجاب باقی ہے ۔ پس
ظاہر ہے کہ جن افراد بشریہ میں وہ کمال تام موجود نہیں ۔ ایسے لوگ کسی حالت میں مرتبہ رسالت
الہی نہیں پا سکتے ۔ بلکہ یہ مرتبہ قسام ازل سے انہیں کو ملا ہوا ہے جن کے نفوس مقدسہ حجب ظلمانی
سے بکلی پاک ہیں۔ جن کو اغشیہ جسمانی سے بغایت درجہ آزادگی ہے۔ جن کا تقدس و تنزہ اس
درجہ پر ہے جس کے آگے خیال کرنے کی گنجائش ہی نہیں ۔ وہی نفوس تا مہ کاملہ وسیلہ ہدایت
جمیع مخلوقات ہیں اور جیسے حیات کا فیضان تمام اعضاء کو قلب کے ذریعہ سے ہوتا ہے۔ ایسا ہی
حکیم مطلق نے ہدایت کا فیضان انہیں کے ذریعہ سے مقرر کیا ہے۔ کیونکہ وہ کامل مناسبت جو
مفیض اور مستفیض میں چاہیئے وہ صرف انہیں کو عنایت کی گئی ہے۔ اور یہ ہرگز ممکن نہیں کہ
خداوند تعالی جو نہایت تجرد و تنزہ میں ہے ایسے لوگوں پر افاضہ انوار وحی مقدس اپنے کا کرے
جن کی فطرت کے دائرہ کا اکثر حصہ زہ کا اکثر حصہ ظلمانی اور دود آمیز ہے اور نیز نہایت تنگ اور منقبض اور جن
کی طبائع خسیسہ کدورات سفلیہ میں منغمس اور آلودہ ہیں۔ اگر ہم اپنے تئیں آپ ہی دھوکا نہ ۱۷۶
دیں تو بے شک ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ مبدء قدیم سے اتصال تام پانے کے لئے اور اس

پروں اور پاؤں سے بھی درجہ میں کمتر اور خوبی میں فروتر ہے۔ کیا افسوس کا مقام ہے کہ
۱۷۲ ایک مچھر کی ترکیب جسمی کی نسبت تم صاف اقرار کرتے ہو کہ ایسی ترکیب انسان سے
نہیں بن سکتی اور نہ آئندہ بنے گی لیکن کلام الہی کی نسبت کہتے ہو کہ وہ بن سکتی ہے ۔
قدوس اعظم کا ہمکلام بننے کے لئے ایک ایسی خاص قابلیت اور نو را نیت شرط ہے کہ جو اس
مرتبہ عظیم کی قدر اور ان کے لائق ہے۔ یہ بات ہرگ بات ہر گز نہیں کہ ہر ایک شخص ج نص جو عین نقصان اور
فرومائیگی اور آلودگی کی حالت میں ہے اور صد ہا حجب ظلمانیہ میں محجوب ہے وہ با وصف اپنی
پست فطرتی اور دون ہمتی کے اس مرتبہ کو پا سکتا ہے۔ اس بات سے کوئی دھوکا نہ کھاوے کہ
منجملہ اہل کتاب عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ انبیاء کے لئے جو وحی اللہ کے منزل علیہ
ہیں تقدس اور تنزہ اور عصمت اور کمال محبت الہیہ حاصل نہیں ۔ کیونکہ عیسائی لوگ اصول حقہ
کو کھو بیٹھے ہیں اور ساری صداقتیں صرف اس خیال پر قربان کر دی ہیں کہ کسی طرح حضرت
مسیح خدا بن جائیں اور کفارہ کا مسئلہ جم جائے ۔ سو چونکہ نبیوں کا معصوم اور مقدس ہونا ان کی
اس عمارت کو گراتا ہے جو وہ بنا رہے ہیں اس لئے ایک جھوٹ کی خاطر سے دوسرا جھوٹ بھی
انہیں گھڑنا پڑا اور ایک آنکھ کے مفقود ہونے سے دوسری بھی پھوڑنی پڑی ۔ پس نا چارا نہوں
نے باطل سے پیار کر کے حق کو چھوڑ دیا۔ نبیوں کی اہانت روا رکھی ۔ پاکوں کو نا پاک بنایا۔
اور ان دلوں کو جو مہبط وحی تھے کثیف اور مکدر قرار دیا تا کہ ان کے مصنوعی خدا کی کچھ
عظمت نہ گھٹ جائے یا منصوبہ کفارہ میں کچھ فرق نہ آجائے ۔ اسی خود غرضی کے جوش سے
انہوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ اس سے فقط نبیوں کی تو ہین نہیں ہوتی بلکہ خدا کی قدوسی پر بھی
حرف آتا ہے ۔ کیونکہ جس نے نعوذ باللہ نا پاکوں سے ربط ارتباط اور میل ملاپ رکھا
وہ آپ بھی کا ہے کا پاک ہوا ۔ خلاصہ کلام یہ کہ عیسائیوں کا قول بوجہ شدت باطل پرستی
حق سے تجاوز کر گیا ہے اور اب وہ خواہ نخواہ اسی عقیدہ باطلہ کو سر سبز کرنا چاہتے ہیں جس
پر ان کے مخلوق پرست بزرگوں نے قدم مارا ہے گو اس سے تمام صداقتیں منقلب
ہو جائیں یا کیسا ہی حق اور راستی کے برخلاف چلنا پڑے ۔ مگر طالب حق کو سمجھنا چاہیئے

آج 10 میں سے 10 باقی