خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بلکہ بطور بحث اور مجادلہ کے یہ حجت پیش کرتے ہو کہ گواب تک کوئی انسان اس کے بنانے پر ۱۷۷
قيه حاشيه به نمبر
قادر نہیں ہوا مگر اس کا کیا ثبوت ہے کہ آئندہ بھی قادر نہ ہو۔ نادانو ! اس کا وہی ثبوت ہے
کہ اس قسم کے باطل پرستوں کے اقوال سے حقیقی سچائی کا کچھ بھی نقصان نہیں اور ان کے بیہودہ
بکنے سے جو صداقت اپنی ذات میں بین الثبوت ہے وہ بدل نہیں سکتی۔ بلکہ وہی لوگ جھوٹ
بول کر اور سچائی کا راستہ چھوڑ کر آپ رسوا ہوتے ہیں اور دانشمندوں کی نظر سے گر جاتے ہیں ۔
وحی اللہ کے پانے کے لئے تقدس کامل شرط ہونا کچھ ایسا امر نہیں ہے جس کے ثبوت کے دلائل کمزور
ہوں یا جس کا سمجھنا سلیم العقل آدمی پر کچھ مشکل ہو۔ بلکہ یہ وہ مسئلہ ہے جس کی شہادت تمام زمین ۱۷۷
- آسمان میں پائی جاتی ہے جس کی تصدیق عالم کا ذرہ ذرہ کرتا ہے جس پر نظام تمام دنیا قائم ہے۔
قرآن شریف میں اس مسئلہ کو ایک عمدہ مثال میں بیان کیا ہے جو ذیل میں معہ ایک لطیف
تحقیقات جو اس کی تفسیر سے متعلق اور بحث ھذا کی تکمیل کے لئے ضروری ہے لکھی جاتی ہے
اور وہ یہ ہے ۔ الله نُورُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ
فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يَوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ
وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ
لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ الجزء نمبر ۱۸
خدا آسمان و زمین کا نور ہے ۔ یعنے ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے۔
خواہ وہ ارواح میں ہے ۔ خواہ اجسام میں اور خواہ ذاتی ہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری
ہے اور خواہ باطنی اور خواہ ذہنی ہے خواہ خارجی ۔ اسی کے فیض کا عطیہ ہے ۔ یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ حضرت رب العالمین کا فیض عام ہر چیز پر محیط ہو رہا ہے اور کوئی اس
کے فیض سے خالی نہیں ۔ وہی تمام فیوض کا مبدء ہے اور تمام انوار کا علت العلل اور تمام
رحمتوں کا سرچشمہ ہے۔ اسی کی ہستی حقیقی تمام عالم کی قیوم اور تمام زیر و زبر کی پناہ ہے۔
وہی ہے جس نے ہر یک چیز کو ظلمت خانہ عدم سے باہر نکالا اور خلعت وجود بخشا ۔ بجز اس
کے کوئی ایسا وجود نہیں ہے کہ جو فی حد ذاتہ واجب اور قدیم ہو ۔ یا اس سے مستفیض نہ ہو بلکہ
النور : ٣٦
جس کو تم مچھر اور مکھی میں اور درختوں کے ہر یک پتے میں خوب سمجھتے اور تسلیم کرتے ہو ۔
۱۷۸ مگر اس ربانی نور کے دیکھنے کے وقت تمہاری آنکھیں الو کی طرح اندھی ہو جاتی ہیں
بقيه حاشيه
به نمبر
خاک اور افلاک اور انسان اور حیوان اور حجر اور شجر اور روح اور جسم سب اُسی کے فیضان سے وجود
پذیر ہیں۔ یہ تو عام فیضان ہے جس کا بیان آیت الله نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ میں
د ظاہر فرمایا گیا۔ یہی فیضان ہے جس نے دائرہ کی طرح ہر یک چیز پر احاطہ کر رکھا ہے جس کے
فائض ہونے کے لئے کوئی قابلیت شرط نہیں۔ لیکن بمقابلہ اس کے ایک خاص فیضان بھی ہے جو
مشروط بشرائط ہے اور انہیں افراد خاصہ پر فائض ہوتا ہے جن میں اس کے قبول کرنے کی
قابلیت و استعداد موجود ہے۔ یعنی نفوس کا ملہ انبیاءعلیھم السلام پر جن میں سے افضل و اعلیٰ ذات
جامع البرکات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے دوسروں پر ہرگز نہیں ہوتا۔ اور چونکہ وہ
فیضان ایک نہایت باریک صداقت ہے اور دقائق حکمیہ میں سے ایک دقیق مسئلہ ہے۔ اس
لئے خداوند تعالیٰ نے اول فیضان عام کو ( جو بدیہی الظہور ہے ) بیان کر کے پھر اس فیضان
خاص کو بغرض اظہار کیفیت نور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ایک مثال میں بیان فرمایا
ہے کہ جو اس آیت سے شروع ہوتی ہے۔ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ - الخ ۔ اور
بطور مثال اس لئے بیان کیا کہ تا اس دقیقہ نازک کے سمجھنے میں ابہام اور دقت باقی نہ رہے۔
کیونکہ معانی معقولہ کو صور محسوسہ میں بیان کرنے سے ہر یک نبی و بلید بھی بآسانی سمجھ سکتا ۔
بقیه ترجمه آیات ممدوحہ یہ ہے۔ اس نور کی مثال ( فرد کامل میں جو پیغمبر ہے ) یہ ہے جیسے
ایک طاق (یعنے سینہ مشروح حضرت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ) اور طاق میں ایک چراغ
(یعنے وحی اللہ ) اور چراغ ایک شیشہ کی قندیل میں جو نہایت مصفی ہے (یعنے
نہایت پاک اور مقدس دل میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دل ہے جو کہ اپنی اصل فطرت
میں شیشہ سفید اور صافی کی طرح ہر ایک طور کی کثافت اور کدورت سے منزہ اور مطہر ہے۔ اور
تعلقات ماسوی اللہ سے بکلی پاک ہے ) اور شیشہ ایسا صاف کہ گویا ان ستاروں میں
سے ایک عظیم النور ستارہ ہے جو کہ آسمان پر بڑی آب و تاب کے ساتھ چمکتے
ہے۔
یا دھندلا جاتی ہیں ۔ اس لئے تم مگس طینتی سے مگس ہی کی عظمت کے قائل ہو خدا کے نور کی
قیه حاشيه نمبر
ا ا
عظمت کے قائل نہیں ۔ جن لفظوں کو کہتے ہو کہ معانی کی طرح وہ بھی خدا ہی کے مونہہ ۱۷۹
ہوئے نکلتے ہیں جن کو کو کب دری کہتے ہیں (یعنے حضرت خاتم الانبیاء کا دل ایسا صاف کہ
کو کب دری کی طرح نہایت منور اور درخشندہ جس کی اندرونی روشنی اس کے بیرونی قالب پر پانی
کی طرح بہتی ہوئی نظر آتی ہے ) وہ چراغ زیتون کے شجرہ مبارکہ سے (یعنی زیتون کے
روغن سے روشن کیا گیا ہے ( شجرہ مبارکہ زیتون سے مراد وجود مبارک محمدی ہے کہ جو بوجہ
نہایت جامعیت وکمال انواع و اقسام کی برکتوں کا مجموعہ ہے جس کا فیض کسی جہت و مکان و زمان
سے مخصوص نہیں ۔ بلکہ تمام لوگوں کے لئے عام علی سبیل الدوام ہے اور ہمیشہ جاری ہے کبھی منقطع
نہیں ہوگا) اور شجرہ مبارکہ نہ شرقی ہے نہ غربی (یعنے طینت پاک محمدی میں نہ افراط ہے نہ
تفریط ۔ بلکہ نہایت توسط واعتدال پر واقع ہے اور احسن تقویم پر مخلوق ہے۔ اور یہ جو فرمایا کہ اس
شجرہ مبارکہ کے روغن سے چراغ وحی روشن کیا گیا ہے۔ سو روغن سے مراد عقل لطیف نورانی محمدی
معه جميع اخلاق فاضلہ فطرتیہ ہے جو اس عقل کامل کے چشمہ صافی سے پروردہ ہیں۔ اور وحی کا
چراغ لطائف محمد یہ سے روشن ہونا ان معنوں کر کے ہے کہ ان لطائف قابلہ پر وحی کا فیضان ہوا
اور ظہور وحی کا موجب وہی ٹھہرے۔ اور اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ فیضانِ وحی ان لطائف محمد یہ
کے مطابق ہوا۔ اور انہیں اعتدالات کے مناسب حال ظہور میں آیا کہ جو طینت محمد یہ میں موجود ۱۷۹
تھی۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ ہر یک وحی نبی منزل علیہ کی فطرت کے موافق نازل ہوتی ہے۔ جیسے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مزاج میں جلال اور غضب تھا۔ تو ریت بھی موسوی فطرت کے
موافق ایک جلالی شریعت نازل ہوئی ۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے مزاج میں حلم اور نرمی تھی ۔
سوانجیل کی تعلیم بھی حلم اور نرمی پر مشتمل ہے۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج بغایت درجہ
وضع استقامت پر واقعہ تھا نہ ہر جگہ حلم پسند تھا اور نہ ہر مقام غضب مرغوب خاطر تھا۔ بلکہ حکیمانہ
طور پر رعایت محل اور موقعہ کی ملحوظ طبیعت مبارک تھی ۔ سو قرآن شریف بھی اسی طرز موزون و
معتدل پر نازل ہوا کہ جامع شدت و رحمت و ہیبت و شفقت و نرمی و درشتی ہے۔ سو اس جگہ اللہ تعالی
سے نکلے ہیں اُن کو تم اس لعاب کے برابر نہیں سمجھتے کہ جو مکھی کے منہ سے نکلتا ہے
بقیه حاشیه نمبر
نے ظاہر فرمایا کہ چراغ وحی فرقان اس شجرہ مبارکہ سے روشن کیا گیا ہے کہ نہ شرقی ہے اور نہ غربی ۔
ھنے طینت معادل محمدیہ کے موافق نازل ہوا ہے جس میں نہ مزاج موسوی کی طرح درشتی ہے۔ نہ
مزاج عیسوی کی مانند نرمی ۔ بلکہ درشتی اور نرمی اور قہر اور لطف کا جامع ہے۔ اور مظہر کمال اعتدال اور
جامع بین الجلال والجمال ہے اور اخلاق معتدلہ فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ جو بمعیت عقل
لطیف روغن ظهور روشنی وحی قرار پائی۔ ان کی نسبت ایک دوسرے مقام میں بھی اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا ہے اور وہ یہ ہے اِإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ - الجزء نمبر ۲۹
یعنے تو اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق و مفطور ہے یعنے اپنی ذات میں تمام مکارم اخلاق کا ایسا
مستم و مکمل ہے کہ اس پر زیادت من متصور نہیں کیونکہ لفظ عظیم محاورہ عرب میں اس چیز کی صفت میں
بولا جاتا ہے جس کو اپنا نوعی کمال پورا پورا حاصل ہو۔ مثلاً جب کہیں کہ یہ درخت عظیم ہے تو اس
کے یہ معنے ہوں گے کہ جس قد ر طول و عرض درخت میں ہو سکتا ہے وہ سب اس میں موجود ہے۔
اور بعضوں نے کہا ہے کہ عظیم وہ چیز ہے جس کی عظمت اس حد تک پہنچ جائے کہ حیطۂ ادراک سے
باہر ہو۔ اور خلق کے لفظ سے قرآن شریف اور ایسا ہی دوسری کتب حکمیہ میں صرف تازہ روی اور
حسن اختلاط یا نرمی و تلطف و ملائمت ( جیسا عوام الناس خیال کرتے ہیں ) مراد نہیں ہے بلکہ خلق
بفتح خا اور خُلق بضم خاد و لفظ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل واقعہ ہیں۔ خلق بفتح خا سے مراد وہ
صورت ظاہری ہے جو انسان کو حضرت واہب الصور کی طرف سے عطا ہوئی ۔ جس صورت کے
ساتھ وہ دوسرے حیوانات کی صورتوں سے ممیز ہے۔ اور خُلق بضم خا سے مراد وہ صورت باطنی یعنے
خواص اندرونی ہیں جن کی رو سے حقیقت انسانیہ حقیقت حیوانیہ سے امتیاز کلی رکھتی ہے۔ پس جس
قدر انسان میں من حیث الانسانیت اندرونی خواص پائے جاتے ہیں اور شجرہ انسانیت کو نچوڑ
کر نکل سکتے ہیں جو کہ انسان اور حیوان میں من حیث الباطن ما بہ الامتیاز ہیں ۔ اُن سب کا نام
خلق ہے۔ اور چونکہ شجرۂ فطرت انسانی اصل میں توسط اور اعتدال پر واقعہ ہے۔ اور ہر یک
افراط و تفریط سے جو قوی حیوانیہ میں پایا جاتا ہے منزہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ
القلم : ۵
بقیه حاشیه نمب
یعنے تمہارے نزدیک انسان شہد بنانے پر تو قادر نہیں پر خدا کی کلام کے بنانے پر ۱۸۰
قادر ہے ۔ تمہاری نگاہ میں کیڑے مکوڑے کیسے بچ گئے اور ایسے من کو بھا گئے کہ
خدا کی کلام ان کی مانند بھی نہیں ۔ جاہلو ! اگر خدا کی کلام بے مثل نہیں تو کیڑوں
فرمایا ہے ۔ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ لا الجزو نمبر ۳۰ ۔ اس لئے خلق کے لفظ
سے جو کسی مذمت کی قید کے بغیر بولا جائے ہمیشہ اخلاق فاضلہ مراد ہوتے ہیں۔ اور وہ اخلاق
فاضلہ جو حقیقت انسانیہ ہے۔ تمام وہ خواص اندرونی ہیں جو نفس ناطقہ انسان میں پا۔ پائے جاتے
ہیں جیسے عقل ذکا - سرعت فہم ۔ صفائی ذہن ۔ حسن تحفظ - حسن تذکر ۔ عفت - حیا۔ صبر -
قناعت ۔ زہد - تورع - جوانمردی - استقلال - عدل ۔ امانت ۔ صدق لہجہ - سخاوت فی محلہ ۔
ایثار فی محله - کرم فی محله - مروت فی محله - شجاعت فی محله - علو همت في محلہ حکم فی محله متحمل
فی محله - حمیت فی محله - تواضع فی محله - ادب فی محله - شفقت فی محله - رافت في محله - رحمت فی
محلہ ۔ خوف الہی ۔ محبت الہیہ ۔ انس بالله انقطاع الی اللہ وغیرہ وغیرہ) اور تیل ایسا صاف
اور لطیف کہ بن آگ ہی روشن ہونے پر آمادہ (یعنے عقل اور جمیع اخلاق فاضلہ اس نبی
معصوم کے ایسے کمال موزونیت و لطافت و نو را نیت پر واقعہ کہ الہام سے پہلے ہی خود بخود
روشن ہونے پر مستعد تھے ) نور علی نور ۔ نور فائض ہو انور پر (یعنے جب کہ وجو د مبارک
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں کئی نور جمع تھے سو ان نوروں پر ایک اور نور آسمانی
جو وحی الہی ہے وارد ہو گیا اور اس نور کے وارد ہونے سے وجود باجود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار
بن گیا ۔ پس اس میں یہ اشارہ فرمایا کہ نور وحی کے نازل ہونے کا یہی فلسفہ ہے کہ وہ نور پر
ہی وارد ہوتا ہے۔ تاریکی پر وارد نہیں ہوتا ۔ کیونکہ فیضان کے لئے مناسبت شرط ہے ۔ اور
تاریکی کو نور سے کچھ مناسبت نہیں ۔ بلکہ نور کو نور سے مناسبت ہے اور حکیم مطلق بغیر رعایت
مناسبت کوئی کام نہیں کرتا ۔ ایسا ہی فیضان نور میں بھی اس کا یہی قانون ہے کہ جس کے
پاس کچھ نور ہے اسی کو اور نور بھی دیا جاتا ہے ۔ اور جس کے پاس کچھ نہیں اس کو کچھ نہیں
دیا جاتا ۔ جو شخص آنکھوں کا نور رکھتا ہے وہی آفتاب کا نور پاتا ہے اور جس کے پاس
ا التين : ۵
بقیه حاشیه نمبر
اور درختوں کے پتوں کے بے مثل ہونے کی تم کو کہاں سے خبر پہنچ گئی ۔ تم ذرا سو چتے
نہیں کہ اگر کلام ربانی کی ترکیب میں ایک کیڑے کی ترکیب جتنی بھی کمالیت نہیں تو
آنکھوں کا نور نہیں وہ آفتاب کے نور سے بھی بے بہرہ رہتا ہے اور جس کو فطرتی نور کم ملا ہے اس کو دوسرا
اور بھی کم ہی ملتا ہےاور جس کو فطرتی نور زیادہ ملاہے اس کو دوسرا نو بھی زیادہ ملتا ہے۔ اورانبیاء مجملہ
سلسله متفاوته فطرت انسانی کے وہ افراد عالیہ ہیں جن کو اس کثرت اور کمال سے نور باطنی عطا ہوا ہے کہ
گویا وہ نور مجسم ہو گئے ہیں۔ اسی جہت سے قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور اور
اور سراج منیر رکھا ہے جیسا فرمایا ہے ۔ قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللَّهِ نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ إِلى الجزء نمبر ٢ -
وَدَاعِيَّا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا - الجزء نمبر ۲۲۔ یہی حکمت ہے کہ نور وحی جس کے لئے
نور فطرتی کا کامل اور عظیم الشان ہونا شرط ہے صرف انبیاء کو ملا اور انہیں سے مخصوص ہوا۔ پس
اب اس حجت موجہ سے کہ جو مثال مقدم الذکر میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ۔ بطلان ان لوگوں
کے قول کا ظاہر ہے جنہوں نے با وصف اس کے کہ فطرتی تفاوت مراتب کے قائل ہیں ۔ پھر محض
حمق و جہالت کی راہ سے یہ خیال کر لیا ہے کہ جو نور افراد کامل الفطرت کو ملتا ہے وہی نور افراد
نا قصہ کو بھی مل سکتا ہے۔ ان کو دیانت اور انصاف سے سوچنا چاہیئے کہ فیضان وحی کے بارہ میں کس
قدر غلطی میں وہ مبتلا ہو رہے ہیں ۔ صریح دیکھتے ہیں کہ خدا کا قانون قدرت ان کے خیال باطل
کی تصدیق نہیں کرتا۔ پھر شدت تعصب و عناد سے اسی خیال فاسد پر جمے بیٹھے ہیں۔ ایسا ہی
عیسائی لوگ بھی نور کے فیضان کے لئے فطرتی نور کا شرط ہونا نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ جس
دل پر نو روحی نازل ہو اس کے لئے اپنے کسی خاصہ اندرونی میں نورانیت کی حالت ضروری
نہیں بلکہ اگر کوئی بجائے عقل سلیم کے کمال درجہ کا نادان اور سفیہ ہوا اور بجائے صفت شجاعت
کے کمال درجہ کا بزدل اور بجائے صفت سخاوت کے کمال درجہ کا بخیل اور بجائے صفت حمیت کے
کمال درجہ کا بے غیرت اور بجائے صفت محبت الہیہ کے کمال درجہ کا محب دنیا اور بجائے صفت
زہد و ورع وامانت کے بڑا بھارا چور اور ڈاکو اور بجائے صفت عفت و حیا کے کمال درجہ کا
بے شرم اور شہوت پرست اور بجائے صفت قناعت کے کمال درجہ کا حریص اور لالچی ۔
المائدة : ١٦ الاحزاب : ۴۷
گویا یہ خدا پر ہی اعتراض ٹھہرا جس نے ادنی کو اعلیٰ سے زیادہ تر شرف دے دیا اور ۱۸۲
ادنی کو اپنی ذات پر وہ دلالتیں بخشیں کہ جو اعلیٰ کو نہیں ۔
بقیه حاشیه نمب
تو ایسا شخص بھی بقول حضرات عیسائیاں با وصف ایسی حالت خراب کے خدا کا نبی اور مقرب
ہو سکتا ہے۔ بلکہ ایک مسیح کو باہر نکال کر دوسرے تمام انبیاء جن کی نبوت کو بھی وہ مانتے ہیں اور
ان کی الہامی کتابوں کو بھی مقدس مقدس کر کے پکارتے ہیں وہ نعوذ باللہ بقول ان کے ایسے ہی
تھے اور کمالات قدسیہ سے جو مستلزم عصمت و پاک دلی ہیں محروم تھے ۔ عیسائیوں کی عقل اور
خدا شناسی پر بھی ہزار آفرین۔ کیا اچھا نو روحی کے نازل ہونے کا فلسفہ بیان کیا مگر ایسے فلسفہ
کے تابع ہونے والے اور اس کو پسند کرنے والے وہی لوگ ہیں جو سخت ظلمت اور کور باطنی کی
حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ ورنہ نور کے فیض کے لئے نور کا ضروری ہونا ایسی بدیہی ۱۸۲
صداقت ہے کہ کوئی ضعیف العقل بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا ۔ مگر ان کا کیا علاج جن کو عقل
سے کچھ بھی سروکار نہیں اور جو کہ روشنی سے بغض اور اندھیرے سے پیار کرتے ہیں اور چمگادڑ
کی طرح رات میں ان کی آنکھیں خوب کھلتی ہیں لیکن روز روشن میں وہ اندھے ہو جاتے
ہیں ) خدا اپنے نور کی طرف (یعنے قرآن شریف کی طرف ) جس کو چاہتا ہے ہدایت
دیتا ہے اور لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے اور وہ ہر یک چیز کو بخوبی
جانتا ہے (یعنے ہدایت ایک امر منجانب اللہ ہے۔ اسی کو ہوتی ہے جس کو عنایت از لی سے
توفیق حاصل ہو ۔ دوسرے کو نہیں ہوتی ۔ اور خدا مسائل دقیقہ کو مثالوں کے پیرا یہ میں بیان
فرماتا ہے تا حقائق عمیقہ قریب بہ افہام ہو جائیں ۔ مگر وہ اپنے علم قدیم سے خوب جانتا ہے کہ
کون ان مثالوں کو سمجھے گا اور حق کو اختیار کرے گا اور کون محروم و مخذول رہے گا ) پس اس
مثال میں جس کا یہاں تک جلی قلم سے ترجمہ کیا گیا ۔ خدا تعالیٰ نے پیغمبر علیہ السلام کے دل کو
شیشہ مصفی سے تشبیہ دی جس میں کسی نوع کی کدورت نہیں ۔ یہ نور قلب ہے۔ پھر آنحضرت کے
فہم و ادراک و عقل سلیم اور جمیع اخلاق فاضلہ جبلی و فطرتی کو ایک لطیف تیل سے تشبیہ دی جس
میں بہت سی چمک ہے اور جو ذریعہ روشنی چراغ ہے یہ نور عقل ہے کیونکہ منبع و منشاء جميع لطائف