نورِ وحی
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۸۳ جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
اندرونی کا قوت عقلیہ ہے۔ پھر ان تمام نوروں پر ایک نور آسمانی کا جو وحی ہے نازل ہونا بیان
فرمایا۔ یونور دی ہے۔ اور انوار لا ڈیل کر لوگو کی ہدایت کا موجب ٹھہرے۔ یہی حقانی اصول
قیه حاشیه ن
المنه
ہے جو وحی کے بارہ میں قدوس قدیم کی طرف سے قانون قدیم ہے اور اس کی ذات پاک کے
مناسب ۔ پس اس تمام تحقیقات سے ثابت ہے کہ جب تک نور قلب و نور عقل کسی انسان میں کامل
درجہ پر نہ پائے جائیں تب تک وہ نور وحی ہرگز نہیں پاتا اور پہلے اس سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ
کمال عقل و کمال نورانیت قلب صرف بعض افراد بشریہ میں ہوتا ہے کل میں نہیں ہوتا۔ اب ان
دونوں ثبوتوں کے ملانے سے یہ امر بپا یہ ثبوت پہنچ گیا کہ وحی اور رسالت فقط بعض افراد کاملہ کو
ملتی ہے نہ ہر یک فرد بشر کو۔ پس اس قطعی ثبوت سے برہم سماج والوں کا خیال فاسد بکلی درہم برہم
ہو گیا اور یہی مطلب تھا۔
وسوسہ پنجم ۔ بعض برہمو سماج والے یہ وسوسہ پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر کامل معرفت قرآن
پر ہی موقوف ہے تو پھر خدا نے اس کو تمام ملکوں میں اور تمام معمورات قدیم وجدید میں کیوں
شائع نہ کیا اور کیوں کروڑ ہا مخلوقات کو اپنی معرفت کاملہ اور اعتقاد صحیح سے محروم رکھا۔
جواب۔ یہ وسوسہ بھی کو تہ اندیشی سے پیدا ہوا ہے کیونکہ جس حالت میں بکمال صفائی ثابت ہو چکا
ہے کہ حصول یقین کامل و معرفت کامل مجرد عقل کے ذریعہ سے ہر گز ممکن نہیں بلکہ وہ اعلیٰ درجہ کا یقین
اور کامل عرفان صرف ایسے الہام کے ذریعہ سے ملتا ہے جو اپنی ذات اور کمالات میں بے مثل و مانند
ہو اور بوجہ بے نظیری منجانب اللہ ہونا اس کا بین الثبوت ہو اور نیز ہم نے کتاب لھذا میں یہ بھی
ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے مثل کتاب جو دنیا میں پائی جاتی ہے فقط قرآن شریف ہے وبس ۔ تو اس
صورت میں سیدھا راستہ طالب حق کے لئے یہ ہے کہ یا تو ہماری دلائل کو توڑ کر یہ ثابت کر کے
دکھلا دے کہ مجرد عقل انسان کو امور معاد میں یقین کامل و معرفت صحیحہ ویقینیہ کے مرتبہ تک پہنچا
سکتی ہے اور اگر یہ ثابت نہ کر سکے تو پھر قرآن شریف کی حقانیت کو قبول کرے جس کے ذریعہ سے
معرفت کامل کا مرتبہ حاصل ہوتا ہے۔ اور اگر اس کو بھی قبول کرنا منظور نہ ہو تو پھر اس کی کوئی نظیر
بقیه حاشیه نمبر
نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلام پاک رحماں ہے
پیش کرے اور جو جو اس کے کمالات خاصہ ہیں کہ ہیں کسی دوسری کتاب میں نکال کر دکھلائے تا اس قدر
ثابت ہو جائے کہ اگر چہ تکمیل مراتب یقین و معرفت کے لئے الہامی کتاب کی اشد ضرورت ہے
مگر ایسی کتاب دنیا میں موجود نہیں۔ لیکن اگر کوئی مخاصم ان باتوں میں سے کسی بات کا جواب نہ
دے بلکہ دم بھی نہ مار سکے تو پھر آپ اس کو انصاف کرنا چاہیے کہ جس حالت میں ایک صداقت
پختہ دلائل سے ثابت ہو چکی ہے جس کا رد اس کے پاس موجود نہیں۔ نہ اس کی دلائل کو وہ تو ڑسکتا ہے
تو پھر ثبوت قطعی کے مقابلہ پر اوہام فاسدہ پیش کرنا کس قدر دیانت اور ایمانداری سے بعید ہے۔
سارا جہان جانتا ہے کہ جس امر کی صحت و حقانیت براہین قاطعہ سے یہ پایہ ثبوت پہنچ چکی ہو۔ جب
تک وہ براہین نہ توڑی جائیں تب تک وہ امرا ایک ثابت شدہ صداقت ہے جو صرف واہی خیالوں
سے غلط نہیں ٹھہر سکتی ۔ کیا وہ مکان جس کی بنیاد اور دیواریں اور چھت نہایت مضبوط ہے۔ وہ صرف
مونہہ کی پھوک سے گر سکتا ہے؟ اور خود یہ شبہ کہ خدا نے اپنی کتاب کو تمام ملکوں میں کیوں شائع نہ کیا
اور کیوں تمام طبائع مختلفہ اس سے منتفع نہ ہوئیں صرف ایک سودائیوں کا سا خیال ہے۔ اگر
آفتاب عالمتاب کی روشنی بعض امکنہ ظلمانیہ تک نہیں پہنچی یا اگر بعض نے الو کی طرح آفتاب کو ۱۸۴
دیکھ کر آنکھیں بند کر لیں تو کیا اس سے یہ لازم آ جائے گا کہ آفتاب منجانب اللہ نہیں؟ اگر مینہ
کسی زمین شور پر نہیں پڑا یا کوئی کلری زمین اس سے فیض یاب نہیں ہوئی تو کیا اس سے وہ
باران رحمت انسان کا فعل خیال کیا جائے گا ؟ ایسے اوہام دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ ہی
قرآن شریف میں بکمال وضاحت اس بات کو کھول دیا ہے کہ الہام الہی کی ہدایت ہر یک طبیعت
کے لئے نہیں بلکہ ان طبائع صافیہ کے لئے ہے جو صفت تقوی اور صلاحیت سے متصف ہیں۔ وہی
لوگ ہدایت کاملہ الہام سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس سے منتفع ہوتے ہیں اور ان تک الہام الہی
بہر صورت پہنچ جاتا ہے۔ چنانچہ بعض آیات اُن میں سے ذیل میں لکھی جاتی ہیں ۔
الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
۱۸۴ بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہے
بقیه حاشیه ن
کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ
وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ )
خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ
عَذَابٌ عَظِيمُ ) الجزو نمبرا ۔ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ
وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِيْنٍ )
- وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - الجزء نمبر ۲۸ - آیات مندرجہ بالا میں پہلے اس آیت پر یعنے
الم ذلك الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پر غور کرنا چاہیے کہ کس لطافت اور
خوبی اور رعایت ایجاز سے خدائے تعالیٰ نے وسوسہ مذکور کا جواب دیا ہے ۔ اوّل
قرآن شریف کے نزول کی علت فاعلی بیان کی اور اس کی عظمت اور بزرگی کی
طرف اشارہ فرمایا اور کہا الم میں خدا ہوں جو سب سے زیادہ جانتا ہوں یعنی
نازل کنندہ اس کتاب کا میں ہوں جو علیم و حکیم ہوں جس کے علم کے برابر کسی کا
علم نہیں ۔ پھر بعد اس کے علت مادی قرآن کے بیان میں فرمائی اور اس کی عظمت
کی طرف اشارہ فرمایا اور کہا ذلك الكتب وہ کتاب ہے یعنے ایسی عظیم الشان اور
عالی مرتبت کتاب ہے جس کی علت مادی علم الہی ہے یعنی جس کی نسبت ثابت
ہے کہ اس کا منبع اور چشمہ ذات قدیم حضرت حکیم مطلق ہے ۔ اس جگہ
اللہ تعالیٰ نے وہ کا لفظ اختیار کرنے سے جو بعد اور دوری کے لئے آتا ہے ۔ اس
بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ کتاب اس ذات عالی صفات کے علم سے ظہور پذیر
ہے جو اپنی ذات میں بے مثل و مانند ہے جس کے علوم کاملہ واسرار دقیقہ نظر انسانی کی
حد جولان سے بہت بعید اور دور ہیں ۔ پھر بعد اس کے علت صوری کا قابل تعریف
البقرة : ٢ - الجمعة : ۳-۵
ه حاشیه
خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے ﴿۱۸۵
ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لا علمی سخن میں اس کے ہمتائی کہاں مقدور انساں ہے
ہونا ظاہر فرمایا اور کہا لَا رَيْبَ فِيهِ یعنی قرآن اپنی ذات میں ایسی صورت مدلل و معقول پر
واقعہ ہے کہ کسی نوع کے شک کرنے کی اس میں گنجائش نہیں ۔ یعنی وہ دوسری کتابوں کی طرح
بطور کتھا اور کہانی کے نہیں بلکہ ادلہ یقینیہ و براہین قطعیہ پر مشتمل ہے اور اپنے مطالب پر
حجج بینہ اور دلائل شافیہ بیان کرتا ہے اور فی نفسہ ایک معجزہ ہے جو شکوک اور شبہات کے
دور کرنے میں سیف قاطع کا حکم رکھتا ہے۔ اور خدا شناسی کے بارے میں صرف ہونا چاہیے
کے فنی مرتبہ میں نہیں چھوڑتا بلکہ ہے کے یقینی اور قطعی مرتبہ تک پہنچاتا ہے ۔ یہ تو علل ثلاثہ
کی عظمت کا بیان فرمایا اور پھر باوجود عظیم الشان ہونے ان ہر سہ علتوں کے جن کو تاثیر
اور اصلاح میں دخل عظیم ہے۔ علت رابعہ یعنے علت غائی نزول قرآن شریف کو جو
رہنمائی اور ہدایت ہے صرف متقین میں منحصر کر دیا اور فرمایا هُدًى لِلْمُتَّقِين بعنے یہ کتاب
صرف ان جواہر قابلہ کی ہدایت کے لئے نازل کی گئی ہے جو بوجہ پاک باطنی و عقل سلیم و
فهم مستقیم و شوق طلب حق و نیت صحیح انجام کار درجه ایمان و خدا شناسی و تقوی کامل پر پہنچ
جائیں گے ۔ یعنے جن کو خدا اپنے علم قدیم سے جانتا ہے کہ ان کی فطرت اس ہدایت کے
مناسب حال واقعہ ہے۔ اور وہ معارف حقانی میں ترقی کر سکتے ہیں ۔ وہ بالآخر اس کتاب
سے ہدایت پا جائیں گے اور بہر حال یہ کتاب ان کو پہنچ رہے گی۔ اور قبل اس کے جو وہ
مریں ۔ خدا ان کو راہ راست پر آنے کی توفیق دے دے گا ۔ اب دیکھو اس جگہ خدائے تعالیٰ ۱۸۶
نے صاف فرمادیا کہ جو لوگ خدائے تعالیٰ کے علم میں ہدایت پانے کے لائق ہیں
اور اپنی اصل فطرت میں صفت تقوی سے متصف ہیں وہ ضرور ہدایت پا جائیں گے۔
اور پھر ان آیات میں جو اس آیت کے بعد میں لکھی گئی ہیں اسی کی زیادہ تر تفصیل کر دی اور فرمایا
کہ جس قدر لوگ ( خدا کے علم میں ) ایمان لانے والے ہیں وہ اگر چہ ہنوز مسلمانوں میں شامل
نہیں ہوئے پر آہستہ آہستہ سب شامل ہو جائیں گے اور وہی لوگ باہر رہ جائیں گے جن کو