دو طور کے آدمی
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۸۶ بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اُس پہ آساں ہے
ارے لوگو کرو کچھ پاس شان کبریائی کا زباں کو تھام لواب بھی اگر کچھ بوئے ایماں ہے
بقیه حاشیه ه ن
خدا خوب جانتا ہے کہ طریقہ حقہ اسلام قبول نہیں کریں گے اور گوان کو نصیحت کی جائے یا نہ کی
جائے ایمان نہیں لائیں گے یا مراتب کاملہ تقوی و معرفت تک نہیں پہنچیں گے ۔ غرض ان آیات
میں خدائے تعالیٰ نے کھول کر بتلا دیا کہ ہدایت قرآنی سے صرف متقی منتفع ہو سکتے ہیں جن کی
اصل فطرت میں غلبہ کسی ظلمت نفسانی کا نہیں اور یہ ہدایت ان تک ضرور پہنچ رہے گی۔ لیکن جو
لوگ متقی نہیں ہیں ۔ نہ وہ ہدایت قرآنی سے کچھ نفع اٹھاتے ہیں اور نہ یہ ضرور ہے کہ خواہ نخواہ ان
- تک ہدایت پہنچ جائے ۔ خلاصہ جواب یہ ہے کہ جس حالت میں دنیا میں دوطور کے آدمی پائے
جاتے ہیں۔ بعض متقی اور طالب حق جو ہدایت کو قبول کر لیتے ہیں اور بعض مفسد الطبع جن کو نصیحت
کرنا نہ کرنا برابر ہوتا ہے۔ اور ابھی ہم یہ بھی بیان کر چکے ہیں کہ قرآن شریف ان تمام لوگوں کو
جن تک اس کی ہدایت دم مرگ تک نہیں پہنچی یا آئندہ نہ پہنچے قسم دوم میں داخل رکھتا ہے تو اس
صورت میں بمقابلہ قرآن شریف یہ دعویٰ کرنا کہ شاید وہ لوگ جن کو ہدایت قرآنی نہیں پہنچی اول
قسم میں یعنے ہدایت پانے والوں کے گروہ میں داخل ہوں گے احمقانہ دعویٰ ہے۔ کیونکہ شاید کوئی
دلیل قطعی نہیں ہے لیکن قرآن شریف کا کسی امر کے بارہ میں خبر دینا دلیل قطعی ہے ۔ وجہ یہ کہ وہ
دلائل کا ملہ سے اپنا منجانب اللہ اور مخبر صادق ہونا ثابت کر چکا ہے۔ پس جو شخص اس کی خبر کو دلیل
قطعی نہیں سمجھتا۔ اس پر لازم ہے کہ اس کی حقانیت کے دلائل کو جن میں سے کسی قدر ہم نے بھی
اس کتاب میں لکھے ہیں تو ڑ کر دکھلائے ۔ اور جب تک توڑنے سے عاجز اور لا جواب ہے تب
تک اس کے لئے طریق انصاف و ایمانداری یہ ہے کہ اس امر کو صحیح اور درست سمجھے جس کے صحیح
ہونے کی نسبت ایسی کتاب میں خبر موجود ہے جو فی نفسہ ثابت الصداقت ہے کیونکہ ایک کتاب
ثابت الصداقت کا کسی امر ممکن الوقوع کی نسبت خبر دینا اس امر کے وجود واقعی پر شہادت
قاطعہ ہے اور ظاہر ہے کہ ایک شہادت قاطعہ اور ثبوت قطعی کو چھوڑ کر بمقابلہ اس کے بے بنیاد
وہموں کو پیش کرنا اور خیالات بے اصل کو دل میں جگہ دینا غباوت اور سادہ لوحی کی نشانی ہے ۔
خدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے خدا سے کچھ ڈرو یا رویہ کیسا کذب و بہتاں ہے ﴿۱۸۷
اگر اقرار ہے تم کو خدا کی ذات واحد کا تو پھر کیوں اسقدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے
اور اگر یہ کہو کہ جن تک کتاب الہامی نہیں پہنچی ان کی نجات کا کیا حال ہے۔ اس کا یہ
جواب ہے کہ اگر ایسے لوگ بالکل وحشی اور عقل انسانی سے بے بہرہ ہیں تو وہ ہر ایک باز پرس سے
و بری اور مرفوع القلم ہیں اور مجانین اور مسلوب الحواسوں کا حکم رکھتے ہیں۔ لیکن جن میں کسی قدر عقل
اور ہوش ہے ان سے بقدر عقل ان کی محاسبہ ہوگا۔
نمبرا
یه حاشیه نمب
اور اگر دل میں یہ وہم گزرتا ہو کہ خدا نے مختلف طبائع کیوں پیدا کیں اور کیوں سب کو ایسی
- قوتیں عنایت نہ فرمائیں جن سے وہ معرفت کا ملہ اور محبت کاملہ کے درجہ تک پہنچ جاتے تو یہ سوال بھی
خدا کے کاموں میں ایک فضول دخل ہے جو ہرگز جائز نہیں۔ ہر یک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ تمام مخلوقات کو
ایک ہی درجے پر رکھنا اور سب کو اعلیٰ کمالات کی قوتیں بخشا خدا پر حق واجب نہیں ۔ یہ تو صرف اس کا
فضل ہے۔ اسے اختیار ہے جس پر چاہے کرے اور جس پر چاہے نہ کرے۔ مثلاً تم کو خدا نے آدمی
بنایا اور گدھے کو آدمی نہ بنایا۔ تم کو عقل دی اور اس کو نہ دی۔ یا تمہارے لئے علم حاصل ہوا اور اس کو نہ
ہوا۔ یہ سب مالک کی مرضی کی بات ہے کوئی ایسا حق نہیں کہ تمہارا تھا اور اس کا نہ تھا۔ غرض جس
حالت میں خدا کی مخلوقات میں صریح تفاوت مراتب پایا جاتا ہے جس کے تسلیم کرنے سے کسی عاقل
کو چارہ نہیں۔ تو کیا مالک با اختیار کے سامنے ایسی مخلوقات جن کا موجود ہونے میں بھی کوئی حق نہیں
چہ جائیکہ بڑا بننے میں کوئی حق ہو کچھ دم مار سکتی ہے۔ خدائے تعالیٰ کا بندوں کو خلعت وجود بخشنا ایک
عطا اور احسان ہے اور ظاہر ہے کہ معطی و حسن اپنی عطا اور احسان میں کمی بیشی کا اختیار رکھتا ہے۔ اور
اگر اس کو کم دینے کا اختیار نہ ہو تو پھر زیادہ دینے کا بھی اختیار نہ ہو۔ تو اس صورت میں وہ مالکانہ
اختیارات کے نافذ کرنے سے بالکل قاصر رہ جائے۔ اور خود ظاہر ہے کہ اگر مخلوق کا خالق پر خواہ نخواہ
کوئی حق قرار دیا جائے تو اس سے تسلسل لازم آتا ہے۔ کیونکہ جس درجہ پر خالق کسی مخلوق کو بنائے گا ۱۸۸
اسی درجہ پر وہ مخلوق کہہ سکتا ہے کہ میرا حق اس سے زیادہ ہے۔ اور چونکہ خدائے تعالیٰ غیر متناہی
مراتب پر بنا سکتا ہے اور اس کی لا انتہا قدرت کے آگے صرف آدمی بنانے پر فضیلت پیدائش