تین حکمتیں

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۸۸) یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے
ہمیں کچھ کیں نہیں بھائیو ! نصیحت ہے غریبانہ کوئی جو پاک دل ہو وے دل و جاں اُس پہ قرباں ہے
ختم نہیں تو اس صورت میں سلسلہ سوالات مخلوق کبھی ختم نہ ہوگا اور ہر ایک مرتبہ پیدائش پر
الی غیر النہایت اس کو اپنے حق کے مطالبہ کا استحقاق حاصل ہوگا اور یہی تسلسل ہے۔
ہاں اگر یہ جستجو ہے کہ اس تفاوت مراتب رکھنے میں حکمت کیا ہے۔ تو سمجھنا چاہیئے کہ
اس بارہ میں قرآن شریف نے تین حکمتیں بیان فرمائی ہیں جو عند العقل نہایت بدیہی اور روشن
ہیں جن سے کوئی عاقل انکار نہیں کر سکتا اور وہ بہ تفصیل ذیل ہیں :۔
بقیه حاشیه نمبر
اول ۔ یہ کہ تا مہمات دنیا یعنی امور معاشرت با حسن وجہ صورت پذیر ہوں جیسا فرمایا ہے۔
وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هُذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ
قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ
بَعْضًا سُخْرِيًّا وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ - الجزو نمبر ۲۵۔ یعنی کفار کہتے ہیں کہ
یہ قرآن مکہ اور طائف کے بڑے بڑے مالداروں اور رئیسوں میں سے کسی بھاری
رئیس اور دولتمند پر کیوں نازل نہ ہوا ۔ تا اس کی رئیسا نہ شان کے شایان ہوتا اور نیز
اس کے رعب اور سیاست اور مال خرچ کرنے سے جلد تر دین پھیل جاتا ۔ ایک غریب
آدمی جس کے پاس دنیا کی جائداد میں سے کچھ بھی نہیں کیوں اس عہدہ سے ممتاز کیا گیا
( پھر آگے بطور جواب فرمایا ) أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ کیا قسام ازل کی
رحمتوں کو تقسیم کرنا ان کا اختیار ہے ۔ یعنی یہ خدا وند حکیم مطلق کا فعل ہے کہ بعضوں کی
استعداد یں اور ہمتیں پست رکھیں اور وہ زخارف دنیا میں پھنسے رہے اور رئیس اور
امیر اور دولتمند کہلانے پر پھولتے رہے اور اصل مقصود کو بھول گئے اور بعض کو فضائل
روحانیت اور کمالات قدسیہ عنایت فرمائے اور وہ اس محبوب حقیقی کی محبت میں محو ہو کر
مقرب بن گئے اور مقبولانِ حضرت احدیت ہو گئے ۔ ( پھر بعد اس کے اس حکمت کی
طرف اشارہ فرمایا کہ جو اس اختلاف استعدادات اور تباین خیالات میں مخفی ہیں )
ا الزخرف : ۳۳۳۲

فيه حاشیه نمبر
اگر چہ یہاں تک جو کچھ کلام الہی کی بے نظیری کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ﴿۱۸۹
وہ اس زمانہ کے بعض ناقص الفہم اور آزاد مشرب مسلمانوں کے لئے بیان ہوا ہے
نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُم - الخ ۔ یعنی ہم نے اس لئے بعض کو دولت مند اور بعض کو ۱۸۹
درویش اور بعض کو لطیف طبع اور بعض کو کثیف طی اور بعض طبیعتوں کوسی پیشہ کی طرف مائل اور بعض کو
کسی پیشہ کی طرف مائل رکھا ہے تا ان کو یہ آسانی پیدا ہو جائے کہ بعض کے لئے بعض کار برار اور
خادم ہوں اور صرف ایک پر بھار نہ پڑے اور اس طور پر مہمات بنی آدم باآسانی تمام چلتے رہیں۔
اور پھر فرمایا کہ اس سلسلہ میں دنیا کے مال و متاع کی نسبت خدا کی کتاب کا وجود زیادہ تر نفع رساں
ہے۔ یہ ایک لطیف اشارہ ہے جو ضرورت الہام کی طرف فرمایا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ انسان
مدنی الطبع ہے اور بجز ایک دوسرے کی مدد کے کوئی امر اس کا انجام پذیر نہیں ہو سکتا۔ مثلاً ایک روٹی کو
دیکھئے جس پر زندگانی کا مدار ہے۔ اس کے طیار ہونے کے لئے کس قدر تمدن و تعاون درکار ہے۔
زراعت کے تردد سے لیکر اس وقت تک کہ روٹی پک کر کھانے کے لائق ہو جائے بیسیوں پیشہ وروں
کی اعانت کی ضرورت ہے۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ عام امور معاشرت میں کس قدر تعاون اور
باہمی مدد کی ضرورت ہوگی ۔ اسی ضرورت کے انصرام کے لئے حکیم مطلق نے بنی آدم کو مختلف
طبیعتوں اور استعدادوں پر پیدا کیا تاہر یک شخص اپنی استعداد اور میل طبع کے موافو کے موافق کسی کام میں
بہ طیب خاطر مصروف ہو۔ کوئی کھیتی کرے۔ کوئی آلات زراعت بناوے۔ کوئی آٹا پیسے۔ کوئی پانی
لاوے۔ کوئی روٹی پکاوے۔ کوئی سوت کاتے۔ کوئی کپڑا بنے ۔ کوئی دوکان کھولے۔ کوئی تجارت کا
اسباب لاوے۔ کوئی نوکری کرے اور اس طرح پر ایک دوسرے کے معاون بن جائیں اور بعض کو
بعض مدد پہنچاتے رہیں۔ پس جب ایک دوسرے کی معاونت ضروری ہوئی تو ان کا ایک دوسرے
سے معاملہ پڑنا بھی ضروری ہو گیا ۔ اور جب معاملہ اور معاوضہ میں پڑ گئے اور اس پر غفلت بھی
جو استغراق امور دنیا کا خاصہ ہے عائد حال ہوگئی تو ان کے لئے ایک ایسے قانون عدل کی
ضرورت پڑی جو ان کو ظلم اور تعدی اور بغض اور فساد اور غفلت من اللہ سے روکتا ر ہے تا نظام
عالم میں ابتری واقعہ نہ ہو۔ کیونکہ معاش و معاد کا تمام مدار انصاف و خدا شناسی پر ہے اور التزام

۱۹۰ جن کو انگریزی کی سوفسطائی اور مغشوش تعلیموں نے مغرور اور کور باطن کر کے فرقان مجید
کے بے مثل و مانند ہونے سے جو کہ اس کے منجانب اللہ ہونے کے لئے خاصہ لازمی ہے
انصاف و خدا ترسی ایک قانون پر موقوف ہے جس میں دقائق معدلت و حقائق معرفت الہی بدرستی
تمام درج ہوں اور ہوا یا عمد کی نوع کا ظلم یاکسی نوع کی غلطی نہ پائی جاوے۔ اور ایسا قانون اس کی
طرف سے صادر ہو سکتا ہے جس کی ذات سہو و خطا و ظلم و تعدی سے بگلی پاک ہو اور نیز اپنی ذات میں
۱۹۰ واجب الانقیاد اور واجب التعظیم بھی ہو۔ کیونکہ گوگوئی قانون عمدہ ہو مگر قانون کا جاری کرنے والا اگر
ایسا نہ ہو جس کو باعتبار مرتبہ اپنے کے سب پر فوقیت اور حکمرانی کا حق ہو یا اگر ایسا نہ ہو جس کا وجود
لوگوں کی نظر میں ہر یک طور کے ظلم و خبث اور خطا اور غلطی سے پاک ہو تو ایسا قانون اول تو چل ہی
نہیں سکتا اور اگر کچھ دن چلے بھی تو چند ہی روز میں طرح طرح کے مفاسد پیدا ہو جاتے ہیں اور
بجائے خیر کے شر کا موجب ہو جاتا ہے۔ ان تمام وجوہ سے کتاب الہی کی حاجت ہوئی کیونکہ ساری
نیک صفتیں اور ہر یک طور کی کمالیت و خوبی صرف خدا ہی کی کتاب میں پائی جاتی ہے وبس۔
دوم ۔ حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں یہ ہے کہ تا نیک اور پاک لوگوں کی خوبی ظاہر ہو
کیونکہ ہر یک خوبی مقابلہ ہی سے معلوم ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا ہے ۔ إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ
زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا الجزو نمبر ۱۵ نمبر ۱۵ یعنے ہم نے ہر یک چیز کو جو زمین پر ہے
زمین کی زینت بنا دیا ہے تا جو لوگ صالح آدمی ہیں۔ بمقابلہ برے آدمیوں کے ان کی صلاحیت
آشکارا ہو جائے اور کثیف کے دیکھنے سے لطیف کی لطافت کھل جائے ۔ کیونکہ ضد کی حقیقت ضد ہی
سے شناخت کی جاتی ہے اور نیکوں کا قدرومنزلت بدوں ہی سے معلوم ہوتا ہے۔
سوم ۔ حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں انواع واقسام کی قدرتوں کا ظاہر کرنا اور
اپنی عظمت کی طرف توجہ دلانا ہے۔ جیسا فرمایا۔ مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا
وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا نمبر ۲۹ ۔ یعنے تم کو کیا ہو گیا کہ تم خدا کی عظمت کے قائل نہیں
ہوتے حالانکہ اس نے اپنی عظمت ظاہر کرنے کے لئے تم کو مختلف صورتوں اور سیرتوں پر
پیدا کیا ۔ یعنے اختلاف استعدادات و طبائع اسی غرض سے حکیم مطلق نے کیا تا اُس کی
الكهف: ۸ ۲ نوح : ۱۵،۱۴

آج 10 میں سے 10 باقی