وسوسہ نہم اور جواب

براہین احمدیہ حصہ سوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۱۰) پس جبکہ من کل الوجوہ ثابت ہے کہ جو فرق علمی اور عقلی طاقتوں میں مخفی ہوتا ہے ۔
وہ ضرور کلام میں ظاہر ہو جاتا ہے اور ہرگز ممکن ہی نہیں کہ جو لوگ من حيث العقل
بقیه حاشیه نمبرا
نہ چاہا اور جس قدر پیاس لگادی اس قدر پانی دینا منظور نہ ہوا۔ مگر دانشمند لوگ اس بات کو خوب سمجھتے ہیں
کہ ایسا خیال سرا سر خدا کی عظیم الشان رحمتوں کی ناقدر شناسی ہے۔ جس حکیم مطلق نے انسان کی ساری
سعادت اس میں رکھی ہے کہ وہ اسی دنیا میں الوہیت کی شعاعوں کو کامل طور پر دیکھے تا اس زبر دست
کشش سے خدا کی طرف کھینچا جائے۔ پھر ایسے کریم اور رحیم کی نسبت یہ گمان کرنا کہ وہ انسان کو اپنی
سعادت مطلوبہ اور اپنے مرتبہ فطر تنیہ تک پہنچانا نہیں چاہتا۔ یہ حضرات برہمو کی عجب عقلمندی ہے۔
وسوسہ نیم :۔ یہ اعتقاد کہ خدا آسمان سے اپنا کلام نازل کرتا ہے یہ بالکل درست نہیں کیونکہ
قوانین نیچر یہ اس کی تصدیق نہیں کرتے اور کوئی آواز اوپر سے نیچے کو آتی ہم کبھی نہیں سنتے ۔ بلکہ
الهام صرف ان خیالات کا نام ہے کہ جو فکر اور نظر کے استعمال سے عقلمند لوگوں کے دلوں میں پیدا
ہوتے ہیں وبس ۔
جواب: جو صداقت بجائے خود ثابت ہے اور جس کو بے شمار صاحب معرفت لوگوں نے بچشم
خود مشاہدہ کر لیا ہے اور جس کا ثبوت ہر زمانہ میں طالب حق کو مل سکتا ہے اگر اس سے کوئی ایسا انسان
منکر ہو کہ جو روحانی بصیرت سے بے بہرہ ہے یا اگر اس کی تصدیق سے کسی محجوب القلب کا فکر
قاصر اور علم ناقص ناکام رہے تو اس صداقت کا کچھ بھی نقصان نہیں اور نہ وہ ایسے لوگوں کے بک
بک کرنے سے قوانین قدرتیہ سے باہر ہو سکتی ہے مثلاً تم سوچو کہ اگر کوئی اس قوت جاذبہ سے جو
مقناطیس میں ہے بے خبر ہو اور اس نے کبھی مقناطیس دیکھا ہی نہ ہو اور یہ دعوی کرے کہ مقناطیس
ایک پتھر ہے اور جہاں تک قوانین قدرتیہ کا مجھے علم ہے اس طور کی کشش کو میں نے کبھی کسی پتھر میں
مشاہدہ نہیں کیا اس لئے میری رائے میں جو مقناطیس کی نسبت ایک خاصیت جذب خیال کی گئی ہے
وہ غلط ہے کیونکہ قوانین نیچریہ کے برخلاف ہے۔ تو کیا اس کی اس فضول گوئی سے مقناطیس کی ایک
متحقق خاصیت غیر معتبر اور مشکوک ہو جائے گی ہر گز نہیں بلکہ ایسے نادان کی ان فضول باتوں سے
اگر کچھ ثابت بھی ہوگا تو یہی ثابت ہوگا کہ وہ سخت درجہ کا احمق اور جاہل ہے کہ جو اپنے عدم علم کو

والعلم افضل اور اعلیٰ ہیں وہ فصاحت بیانی اور رفعت معانی میں یکساں ہو جائیں اور ۲۱
بقیه حاشیه نمبر نم
کچھ ما بہ الامتیاز باقی نہ رہے۔ تو اس صداقت کا ثابت ہونا اس دوسری صداقت
عدم شے پر دلیل ٹھہراتا ہے اور ہزار ہا صاحب تجربہ لوگوں کی شہادت کو قبول نہیں کرتا۔ بھلا یہ کیونکر
ہو سکے کہ قوانین قدرتیہ کے لئے بھی شر ہو کہ ہر یک فردبشر عام طور پرخوان کو آزما لیے۔ خدا
نے نوع انسان کو ظاہری و باطنی قوتوں میں متفاوت پیدا کیا ہے۔ مثلاً بعض کی قوت باصرہ نہایت
تیز ہے بعض ضعیف البصر ہیں۔ بعض بعض اندھے بھی ہیں ۔ جو ضعیف البصر ہیں وہ جب دیکھتے
ہیں کہ تیز بصارت والوں نے دور سے کسی بار یک چیز کو مثلاً ہلال کو دیکھ لیا تو وہ انکار نہیں کرتے بلکہ
انکار کرنا اپنی ذلت اور پردہ دری کا موجب سمجھتے ہیں اور اندھے بیچارے تو ایسے معاملہ میں دم بھی
نہیں مارتے ۔ اسی طرح جن کی قوت شامہ مفقود ہے وہ صد ہا ثقہ اور راست گو لوگوں کی زبان سے
خوشبو بد بو کی خبریں جب سنتے ہیں تو یقین کر لیتے ہیں اور ذرہ شک نہیں کرتے اور خوب جانتے ہیں ۲۱۱
کہ اس قدر لوگ جھوٹ نہیں بولتے ضرور سچے ہیں اور بلاشبہ ہماری ہی قوت شامہ ندارد ہے کہ جو ہم
ان مشمومات کے دریافت کرنے سے محروم ہیں۔ علی ھذا القیاس باطنی استعدادوں میں بھی بنی آدم
مختلف ہیں بعض ادنی ہیں اور حجب نفسانی میں محجوب ہیں اور بعض قدیم سے ایسے نفوس عالیہ اور
صافیہ ہوتے چلے آئے ہیں کہ جو خدا سے الہام پاتے رہے ہیں اور ادنی فطرت کے لوگ کہ جو
محجوب النفس ہیں ان کا نفوسِ عالیہ لطیفہ کے خصائص ذاتیہ سے انکار کرنا ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی
اندھا یا ضعیف البصر صاحب بصارت قویہ کے مرئیات سے انکار کرے یا جیسا ایک آخشم آدمی
جس کی قوت بویائی ابتدا پیدائش سے ہی باطل ہو۔ صاحب قوت شامہ کے مشمومات سے منکر ہو۔
اور پھر منکر کے ملزم کرنے کے لئے بھی جو ظاہری طور پر تدابیر ہیں وہی باطنی
طور پر بھی تدابیر موجود ہیں مثلاً جس کی قوت شامہ کا مفقود ہونا بعلت مولودی ہے اگر
وہ خوشبو بد بو کے وجود سے منکر ہو بیٹھے اور جس قدر لوگ صاحب قوت شامہ ہیں سب کو
دروغگو یا وہمی قرار دے تو اس کو یوں سمجھا سکتے ہیں کہ اس کو یہ کہا جائے کہ وہ بہت سی
چیزوں مثلاً پار چات میں سے بعض پر عطر مل کر اور بعض کو خالی رکھ کر صاحب قوت شامہ

۲۱۲ کے ثبوت کو مستلزم ہے کہ جو کلام خدا کا کلام ہو اس کا انسانی کلام سے اپنے ظاہری
بقیه حاشیه ن
نمبر
کا امتحان کرلے تا تکرار تجربہ سے اس کو اس بات پر یقین ہو جائے کہ قوت شامہ کا وجود بھی واقعی
اور حقیقی ہے اور ایسے لوگ فی الحقیقت پائے جاتے ہیں کہ جو معطر اور غیر معطر میں فرق کر لیتے
ہیں ۔ ایسا ہی تکرار تجربہ سے الہام کا وجود طالب حق پر ثابت ہو جاتا ہے کیونکہ جب صاحب الہام
پر وہ اُمور غیبیہ اور دقائق مخفیہ منکشف ہوتے ہیں کہ جو مجرد عقل سے منکشف نہیں ہو سکتے اور
کتاب الهامی ان عجائبات پر مشتمل ہوتی ہے جن پر کوئی دوسری کتاب مشتمل نہیں ہوتی تو طالب
حق اسی دلیل سے سمجھ لیتا ہے کہ الہام الہی ایک متحقق الوجود صداقت ہے۔ اور اگر نفوس صافیہ میں
سے ہو تو خود ٹھیک ٹھیک راہ راست پر چلنے سے کسی قدر بہ حیثیت نورانیت قلب اپنے کے الہام الہی
کو اولیاء اللہ کی طرح پا بھی لیتا ہے جس سے وحی رسالت پر بطور حق الیقین اس کو علم حاصل
ہو جاتا ہے چنانچہ طالب حق کے لئے کہ جو اسلام کے قبول کرنے پر دلی سچائی اور روحانی صدق
اور خالص اطاعت سے رغبت ظاہر کرے ہم ہی اس طور پر تسلی کر دینے کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔
وان كان احد في شك من قولى فليرجع الينا بصدق القدم والله على ما نقول
قدير وهو في كل امر نصير -
اور یہ خیال کرنا کہ جو جو دقائق فکر اور نظر کے استعمال سے لوگوں پر گھلتے ہیں پر کھلتے ہیں وہی الہام
ہیں۔ بجز ان کے اور کوئی شے الہام نہیں۔ یہ بھی ایک ایسا وہم ہے جس کا موجب صرف کور باطنی
اور بے خبری ہے۔ اگر انسانی خیالات ہی خدا کا الہام ہوتے تو انسان بھی خدا کی طرح بذریعہ اپنے
فکر اور نظر کے امور غیبیہ کو معلوم کر سکتا لیکن ظاہر ہے کہ گو انسان کیسا ہی دانا ہو مگر وہ فکر کر کے کوئی
امر غیب بتلا نہیں سکتا اور کوئی نشان طاقت الوہیت کا ظاہر نہیں کر سکتا اور خدا کی قدرت خاصہ کی
کوئی علامت اس کے کلام میں پیدا نہیں ہوتی ۔ بلکہ اگر وہ فکر کرتا کرتا مر بھی جائے ۔ تب بھی ان
پوشیدہ باتوں کو معلوم نہیں کر سکتا کہ جو اس کی عقل اور نظر اور حواس سے وراء الوراء ہیں اور نہ اس
کا کلام ایسا عالی ہوتا ہے کہ جس کے مقابلہ سے انسانی قوتیں عاجز ہوں ۔ پس اس وجہ سے
عاقل کو یقین کرنے کے لئے وجوہ کافی ہیں کہ جو کچھ انسان اپنی فکر اور نظر سے بھلے یا برے

آج 10 میں سے 10 باقی