عذر و اطلاع
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
☆
اب
عذر و اطلاع
براہین احمدیہ حصہ سوم
ا کی دفعہ کہ جو حصہ سوم کے نکلنے میں حد حد ۔ سے زیادہ توقف ہو گئی ۔ غالباً اس توقف سے اکثر خریدار اور
ناظرین بہت ہی حیران ہوں گے اور کچھ تعجب نہیں کہ بعض لوگ طرح طرح کے شکوک و شبہات بھی کرتے
ہوں ۔ مگر واضح رہے کہ یہ توقف ہماری طرف سے ظہور میں نہیں آئی بلکہ اتفاق یہ ہو گیا کہ جب مئی ۱۸۸۱ء
کے مہینہ میں کچھ سرمایہ جمع ہونے کے بعد مطبع سفیر ہند امرتسر میں اجزاء کتاب کے چھپنے کے لئے دیئے گئے اور
امید تھی کہ غایت کار دو ماہ میں حصہ سوم چھپ کر شائع ہو جائے گا۔ لیکن تقدیری اتفاقوں سے جن میں انسان
ضعیف البنیان کی کچھ پیش نہیں جاسکتی۔ مہتمم صاحب مطبع سفیر ہند طرح طرح کی ناگہانی آفات اور مجبوریوں
میں مبتلا ہو گئے ۔ جن مجبوریوں کی وجہ سے ایک مدت دراز تک مطبع بند رہا۔ چونکہ یہ توقف ان کے اختیار سے
باہر تھی۔ اس لئے ان کی قائمی جمعیت تک برداشت سے انتظار کرنا مقتضاء انسا نیت تھا۔ والحمد للہ کہ بعد ایک
مدت کے ان کے موانع کچھ رو بہ خفت ہو گئے اور اب کچھ تھوڑے عرصہ سے حصہ سوم کا چھپنا شروع ہو گیا۔ لیکن
چونکہ اس حصہ کے چھپنے میں بوجہ موانع مذکورہ بالا ایک زمانہ دراز گزر گیا ۔ اس لئے ہم نے بڑے افسوس کے
ساتھ اس بات کو قرین مصلحت سمجھا کہ اس حصہ کے مکمل طور پر چھپنے کا انتظار نہ کیا جائے اور جس قد راب تک
چھپ چکا ہے وہی خریداروں کی خدمت میں بھیجا جاوے تا ان کی تسلی و تشفی کا موجب ہو اور جو کچھ اس حصہ میں
سے باقی رہ گیا ہے۔ وہ انشاء اللہ القدیر چہارم حصہ کے ساتھ جو ایک بڑا حصہ ہے چھپوا دیا جائے گا۔
شاید ہم بعض دوستوں کی نظر میں اس وجہ سے قابل اعتراض ٹھہریں کہ ایسے مطبع میں جس میں ہر دفعہ لمبی
لمبی توقف پڑتی ہے کیوں کتاب کا چھپوانا تجویز کیا گیا۔ سواس اعتراض کا جواب ابھی عرض کیا گیا ہے کہ یہ
مہتمم مطبع کی طرف سے لاچاری تو قف ہے نہ اختیاری۔ اور وہ ہمارے نزدیک ان مجبوریوں کی حالت
میں قابل رحم ہیں نہ قابل الزام ۔ ماسوائے اس کے مطبع سفیر ہند کے مہتمم صاحب میں ایک عمدہ خوبی یہ ہے
کہ وہ نہایت صحت اور صفائی اور محنت اور کوشش سے کام کرتے ہیں اور اپنی خدمت کو عرقریزی اور جانفشانی
سے انجام دیتے ہیں ۔ یہ پادری صاحب ہیں ۔ مگر باوجود اختلاف مذہب کے خدا نے ان کی فطرت میں یہ
ڈالا ہوا ہے کہ اپنے کام منصبی میں اخلاص اور دیانت کا کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑتے۔ ان کو اس بات کا
ایک سودا ہے کہ کام کی عمدگی اور خوبی اور صحت میں کوئی کسر نہ رہ جائے ۔ انہیں وجوہ کی نظر سے باوجود اس
طبع اوّل کا ذکر ہے۔
یہ اعلان ایڈیشن طبع دوم ۱۹۰۰ ء میں موجود نہیں ہے طبع اول ۱۸۸۴ ء وطبع سوم ۱۹۰۵ء میں موجود ہے ۔ (شمس)
بات کے کہ دوسرے مطالع کی نسبت ہم کو اس مطبع میں بہت زیادہ حق الطبع دینا پڑتا ہے۔ تب بھی انہیں کا
مطبع پسند کیا گیا اور آئندہ امید قوی ہے کہ انکی طرف سے حصہ چہارم کے چھپنے میں کوئی توقف نہ ہو۔
صرف اس قدر توقف ہو گی کہ جب تک کافی سرمایہ اس حصہ کیلئے جمع ہو جائے ۔ سومناسب ہے کہ ہمارے
مہربان خریدار اب کی طرح اس حصہ کے انتظار میں مضطرب اور متردد نہ ہوں جب ہی کہ وہ حصہ چھپے گا ۔
خواہ جلدی اور خواہ دیر سے جیسا خدا چاہے گا ۔ فی الفور تمام خریداروں کی خدمت میں بھیجا جائے گا۔ اور
اس جگہ ان تمام صاحبوں کی توجہ اور اعانت کا شکر کرتا ہوں جنہوں نے خالصاً للہ حصہ سوم کے چھپنے کیلئے مدد
دی۔ اور یہ عاجز خاکسار اب کی دفعہ ان عالی ہمت صاحبوں کے اسماء مبارکہ لکھنے سے اور نیز دوسرے
خریداروں کے اندراج نام سے بوجہ عدم گنجائش اور بباعث بعض مجبوریوں کے مقصر ہے۔ لیکن بعد ا سکے
اگر خدا چاہے گا اور نیت درست ہوگی تو کسی آئندہ حصہ میں یہ تفصیل تمام درج کئے جائیں گے۔
اور نیز اس جگہ یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس حصہ سوم میں تمام وہ تمہیدی امور لکھے گئے ہیں جن
کا غور سے پڑھنا اور یاد رکھنا کتاب کے آئندہ مطالب سمجھنے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ اور اسکے
پڑھنے سے یہ بھی واضح ہوگا کہ خدا نے دین حق اسلام میں وہ عزت اور عظمت اور برکت اور
صداقت رکھی ہے جس کا مقابلہ کسی زمانہ میں کسی غیر قوم سے کبھی نہیں ہو سکا اور نہ اب ہوسکتا
ہے۔ اور اس امر کو مدلل طور پر بیان کر کے تمام مخالفین پر اتمام حجت کیا گیا ہے اور ہر یک طالب حق
کیلئے ثبوت کامل پانے کا دروازہ کھول دیا گیا ہے تا حق کے طالب اپنے مطلب اور مراد کو پہنچ جاویں
اور تا تمام مخالف سچائی کے کامل نوروں کو دیکھ کر شرمندہ اور لا جواب ہوں اور تا وہ لوگ بھی نادم اور
منفعل ہوں جنہوں نے یورپ کی جھوٹی روشنی کو اپنا دیوتا بنا رکھا ہے اور آسمانی برکتوں کے قائلوں کو
جاہل اور وحشی اور نا تربیت یافتہ سمجھتے ہیں اور سماوی نشانوں کے ماننے والوں کا نام احمق اور سادہ
لوح اور نادان رکھتے ہیں ۔ جن کا یہ گمان ہے کہ یورپ کے علم کی نئی روشنی اسلام کی روحانی برکتوں کو
مٹا دے گی اور مخلوق کا مکر خالق کے نوروں پر غالب آ جائے گا۔ سواب ہر ایک منصف دیکھے گا کہ
کون غالب آیا اور کون لا جواب اور عاجز رہا اور کون صادق اور دانشمند ہے اور کون کا ذب اور
نادان ! والله المستعان و عليه التكلان ۔
خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ ۔