پہلا اعتراض اور اسکا جواب
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
10
ہوں۔پہلا اعتراض اور اس کا جواب: ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ خلیفہ وہ ہوتا ہے جو
بادشاہ ہو یا ماً مور تم کون ہو۔بادشاہ ہو؟ میں کہتا ہوں نہیں۔مامور ہو؟ میں کہتا
ہوں نہیں۔پھر تم خلیفہ کس طرح ہو سکتے ہو خلیفہ کے لئے بادشاہ یاماً مور ہونا شرط ہے
یہ اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے لفظ پر ذرا بھی تدبر نہیں کیا۔یہ ایسی ہی
بات ہے کہ ایک شخص درزی کی دکان پر جائے اور دیکھے کہ ایک لڑکا اپنے استاد کو کہتا
ہے ” خلیفہ جی“ وہ وہاں سے آکر لوگوں کو کہنا شروع کر دے کہ خلیفہ تو درزی کو کہتے
ہیں۔اور کوئی شخص جو درزی کا کام نہیں کرتا وہ خلیفہ کس طرح ہوسکتا ہے؟ اسی طرح
ایک شخص مدرسہ میں جائے ( پہلے زمانہ میں مانیٹر کو خلیفہ کہتے تھے ) اور لڑکوں کو ایک
لڑکے کو خلیفہ کہتے سنے اور باہر آ کر کہہ دے کہ خلیفہ تو اسے کہتے ہیں جولڑکوں
کا مانیٹر ہوتا
ہے۔اس لئے وہ شخص جولڑکوں کا مانیٹر نہیں وہ خلیفہ نہیں ہوسکتا خلیفہ کے لئے تو لڑکوں کا
ہونا شرط ہے۔اسی طرح ایک شخص دیکھے کہ آدم کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا اور انکے لئے فرشتوں کو حکم
دیا کہ سجدہ کرو۔وہ کہے کہ خلیفہ تو وہی ہوسکتا ہے جس کو سجدہ کرنے کا حکم فرشتوں کو ملے
ورنہ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ایک اور شخص آنحضرت ﷺ کے خلفاء کو دیکھے جن کے پاس سلطنت اور
حکومت تھی۔تو کہے کہ خلیفہ تو اس کو کہتے ہیں جس کے پاس سلطنت ہو اس کے سوا اور
کوئی خلیفہ نہیں ہوسکتا کیونکہ خلیفہ کے لئے سلطنت کا ہونا شرط ہے۔لیکن ایسا کہنے
برکات خلافت
11
والے اتنا نہیں سمجھتے کہ خلیفہ کے لفظ کے معنی کیا ہیں اس کے یہ معنی ہیں کہ جس کا کوئی
خلیفہ کہلائے اس کا کام وہ کرنے والا ہو۔اگر کوئی درزی کا کام کرتا ہے تو وہی کام
کرنے والا اس کا خلیفہ ہے۔اور اگر کوئی طالب علم کسی استاد کی غیر حاضری میں اس کا
کام کرتا ہے تو وہ اس کا خلیفہ ہے۔اسی طرح اگر کوئی کسی نبی کا کام کرتا ہے تو وہ اس نبی کا خلیفہ ہے۔اگر خدا نے نبی کو
بادشاہت اور حکومت دی ہے۔تو خلیفہ کے پاس بھی بادشاہت ہونی چاہئے اور خدا
خلیفہ کوضرور حکومت دے گا۔اور اگر نبی کے پاس ہی حکومت نہ ہو تو خلیفہ کہاں سے
لائے۔آنحضرت ﷺ کو چونکہ خدا تعالیٰ نے دونوں چیزیں یعنی روحانی اور جسمانی
حکومتیں دی تھیں اس لئے ان کے خلیفہ کے پاس بھی دونوں چیزیں تھیں۔لیکن اب
جبکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو حکومت نہیں دی تو اس کا خلیفہ کس سے لڑتا
پھرے کہ مجھے حکومت دو۔ایسا اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے لفظ پر غور
نہیں کیا۔اگر کوئی شخص یہاں بیٹھے ہوئے آدمیوں کی پگڑیوں ،ٹوپیوں اور کپڑوں کو
دیکھ کر یہ لکھ لے کہ آدمی وہی ہوتے ہیں جن کی پگڑیاں، ٹوپیاں اور کپڑے ان کی طرح
ہوتے ہیں اور باہر جا کر کسی شخص کو اُس اپنے مقرر کردہ لباس میں نہ دیکھے تو کہے کہ یہ تو
آدمی ہی نہیں ہوسکتا تو کیا وہ بیوقوف نہیں ہے؟ ضرور ہے۔اسی طرح اگر کوئی چند نبیوں
کے خلیفوں کو دیکھ کر کہے کہ ایسے ہی خلیفے ہو سکتے ہیں۔انکے علاوہ اور کوئی خلیفہ نہیں ہو
سکتا تو کیا اس کی بات کسی عقلمند کے نزدیک ماننے کے قابل ہے؟ ہر گز نہیں۔اس کو
چاہئے کہ خلیفہ کے لفظ کو دیکھے اور اس پر غور کرے۔اس وقت خلیفہ کے لفظ کے متعلق