دوسرا اعتراض اور اس کا جواب

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
12
عربی علم سے ناواقفیت کی وجہ سے لوگوں کو غلطی لگی ہے۔خلیفہ اس کو کہتے ہیں (۱) جو کسی
کا قائم مقام ہو (۲) خلیفہ اس کو کہتے ہیں جس کا کوئی قائم مقام ہو(۳) خلیفہ وہ جو
احکام و اوامر کو جاری کرتا اور ان
کی تعمیل کراتا ہے۔پھر خلیفے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک
تو اصل کے مرنے کے بعد ہوتے ہیں۔اور ایک اس کی موجودگی میں بھی ہوتے
ہیں۔مثلاً وائسرائے شہنشاہ کا خلیفہ ہوتا ہے۔اب اگر کوئی وائسرائے کو کہے کہ چونکہ
اسے دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے یہ شہنشاہ کا خلیفہ نہیں ہوسکتا۔تو یہ اس کی بہت
بڑی غلطی ہے کیونکہ وہ جس بادشاہ کا نائب ہے اسکے پاس صرف حکومت ہی ہے اس
لئے وائسرائے حکومت میں ہی اس کا خلیفہ ہے نہ کہ دین میں۔تو یہ ایک موٹی بات
ہے جس کو بعض لوگ نہیں سمجھے یا نہیں سمجھنا چاہتے۔دوسرا اعتراض اور اس کا جواب: پھر یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود حضرت مسیح
اسرائیلی کے مثیل تھے اس لئے ان کے خلفاء بھی ایسے ہی ہونے چاہئیں جیسے کہ مسیح
اسرائیلی کے ہوئے لیکن چونکہ حضرت مسیح اسرائیلی کے بعد خلافت کا سلسلہ ثابت نہیں
ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود کے بعد بھی کوئی خلیفہ نہیں ہونا چاہئے۔اول تو یہ بات
ہی بہت عجیب ہے۔ہم تو یہ مانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے صلیب پر وفات نہیں پائی۔اور صلیب کے واقعہ کے بعد اسی سال تک زندہ رہے ہیں۔لیکن انجیل جس سے ان
کے بعد کی خلافت کا سلسلہ نہیں نکلتا وہ تو ان کی صلیب کے واقعہ تک کے حالات زندگی
کی تاریخ ہے۔پس اس سے خلافت کا کس طرح پتہ لگ سکتا ہے۔یہ تو ویسی ہی بات
ہے کہ کوئی شخص حضرت مسیح موعود کی کتاب براہین احمدیہ پیش کر کے کہے کہ اس میں تو

برکات خلافت
13
خلافت کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی کسی خلیفہ کا اس سے پتہ چلتا ہے اس لئے آپ کے بعد
کوئی خلیفہ بھی نہیں ہوا۔پس لوگ حضرت مسیح کا خلیفہ انجیل سے کس طرح پالیں۔جبکہ
وہ اس کی صرف ۳۳ سال کی زندگی کے حالات ہیں۔حالانکہ حدیثوں سے معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت مسیح نے ایک سو بیس سال کی عمر پائی ہے۔تو جب ۳۳ سال انجیلی
زندگی کے بعد بھی حضرت مسیح زندہ رہے ہیں تو ان کے خلفاء کا پتہ انجیل سے کس طرح
لگے اگر کوئی کہے کہ حضرت مسیح کے ایک سو بیس برس کی عمر میں مرنے کے بعد بھی تو کسی
خلیفہ کا پتہ نہیں لگتا۔اسکے لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر تم حضرت
مسیح کی تمہیں سالہ زندگی
کے بعد کے حالات ہمیں لا دو تو ہم ان کے خلیفے بھی نکال دیں گے۔اور جب حضرت
مسیح کی پچھلی زندگی کی کوئی تاریخ ہی موجود نہیں ہے تو ان کے خلفاء کے متعلق بحث
کرنا ہی فضول اور لغو ہے۔اور اگر یہ کہا جائے کہ صلیب پر لٹکنا اور ملک سے چلا جانا بھی
موت ہی ہے۔اور حضرت مسیح موعود نے بھی الوصیت میں لکھا ہے کہ ایسا ہی حضرت
عیسی کے ساتھ معاملہ ہوا یعنی ان کے بعد بھی خلیفہ ہوا۔اس لئے کوئی خلیفہ
دکھاؤ۔اچھا ہم اس کو مان لیتے ہیں لیکن اس اعتراض سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ ان
لوگوں نے انجیل پر بھی غور نہیں کیا۔انجیل میں بعینہ وہی نقشہ درج ہے جو الوصیت میں
حضرت مسیح موعود نے کھینچا ہے اور جس طرح الوصیت میں خلیفہ اور انجمن کا ذکر ہے
اسی طرح انجیل میں ہے۔حضرت مسیح" جب صلیب کے بعد اپنے حواریوں کے پاس
آئے اور کشمیر جانے کا ارادہ کیا۔تو اس کا ذکر یوحنا باب ۲۱ میں اس طرح پر ہے کہ اور
جب کھانا کھا چکے تو یسوع نے شمعون پطرس سے کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو

برکات خلافت
14
ان سے زیادہ مجھ سے محبت رکھتا ہے اس نے اس ( مسیح) سے کہا۔ہاں خداوند تو تو جانتا
ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے کہا۔تو میرے برے چرا۔اس
نے دوبارہ اس سے پھر کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے۔وہ
بولا ہاں۔خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھ کو عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے کہا۔تو
میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر۔اس نے تیسری بار اس سے کہا۔کہ اے شمعون یوحنا کے
بیٹے ! کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔چونکہ اس نے تیسری بار اس سے کہا کیا تو مجھے عزیز رکھتا
ہے۔اس سبب سے پطرس نے دلگیر ہو کر اس سے کہا !اے خدا وند تو تو سب کچھ جانتا
ہے تجھے معلوم ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔یسوع نے اس سے کہا۔کہ تو میری
بھیڑیں چرا۔“ ( آیت : ۱۵، ۱۶، ۱۷) تو حضرت مسیح نے اپنے بعد پطرس کو خلیفہ مقرر
کیا۔ایک جگہ لوقا باب 9 میں اس طرح حضرت مسیح کے متعلق لکھا ہے۔” پھر اس نے
ان بارہ (حواریوں ) کو بلا کر انہیں سب بدروحوں پر اور بیماریوں کو دور کرنے کے لئے
قدرت اور اختیار بخشا اور انہیں خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا
کرنے کے لئے بھیج دیا۔‘ ( آیت: ۲۱)۔پس وہ روانہ ہو کر گاؤں گاؤں خوشخبری
سناتے اور ہر جگہ شفا دیتے پھرتے ( آیت: ۶)۔ان آیات سے ثابت ہے کہ حضرت
مسیح نے اپنے حواریوں کے سپرد تبلیغ کا کام کیا ہے لیکن انہوں نے اپنی جماعت کو کسی
جماعت کے سپرد نہیں کیا بلکہ صرف پطرس کو ہی کہا ہے کہ تو میرے برے
چرا تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر ” تو میری بھیڑیں چرا“ ہاں اپنے سلسلہ میں
داخل کرنے کا حکم دیتے وقت سارے حواریوں کو ” خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے

برکات خلافت
15
اور بیماروں کو اچھا کرنے کے لئے بھیجا ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود نے الوصیت
میں تحریر فرمایا ہے۔اور جہاں آپ نے خلیفہ کا ذکر کیا ہے وہاں تو یہ لکھا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے۔اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ
اس سنت کو وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ
دیتا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی ( مجادلہ: ۲۲) اور غلبہ
سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر
پوری ہو جائے اور اسکا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ
ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے۔اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس کی
تخم ریزی انہیں کے ہاتھ سے کر دیتا ہے لیکن اس کی پوری تکمیل ان کے ہاتھ سے نہیں
کرتا بلکہ ایسے وقت میں انکو وفات دے کر جو بظاہر ایک نا کامی کا خوف اپنے ساتھ
رکھتا ہے مخالفوں کو نسی اور ٹھٹھے اور طعن اور تشفیع کا موقع دے دیتا ہے۔اور جب وہ ہنسی
ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک دوسرا ہاتھ اپنی قدرت کا دکھاتا ہے اور ایسے اسباب پیدا
کر دیتا ہے جنکے ذریعہ سے وہ مقاصد جو کسی قدر نا تمام رہ گئے تھے اپنے کمال کو پہنچتے
ہیں۔غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔(۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی
قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے (۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد
مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ
اب کام بگڑ گیا۔اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود
جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں۔اور کئی بد
قسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر

برکات خلافت
16
دست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جو اخیر تک
صبر کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے۔جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے
وقت میں ہوا۔جبکہ آنحضرت ﷺ کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے
بادیہ نشین نادان مرتد ہو گئے۔اور صحابہ ” بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔تب
خدا تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا
نمونہ دکھایا۔اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام لیا۔اور اس وعدہ کو پورا کیا۔جو
فرمایا تھا وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ
أمناً ( النور :۵۶) یعنی خوف کے بعد پھر ہم ان کے پیر جمادیں گے۔ایسا ہی حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا جبکہ حضرت موسی مصر اور کنعان کی راہ میں پہلے اس
سے جو بنی اسرائیل کو وعدہ کے موافق منزل مقصود تک پہنچادیں فوت ہو گئے۔اور بنی
اسرائیل میں انکے مرنے سے ایک بڑا ماتم برپا ہوا۔جیسا کہ توریت میں لکھا ہے کہ بنی
اسرائیل اس بے وقت موت کے صدمہ سے اور حضرت موسٹی کی ناگہانی جدائی سے
چالیس دن تک روتے رہے۔ایسا ہی حضرت عیسی کے ساتھ معاملہ ہوا۔اور صلیب
کے واقعہ کے وقت تمام حواری تتر بتر ہو گئے۔اور ایک ان میں سے مرتد بھی ہو گیا۔“ (
الوصیت صفحہ ۶ ، ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۴، ۳۰۵)
پس حضرت مسیح موعود نے گرتی ہوئی جماعت کو سنبھالنے کے لئے وہی طریق بتایا ہے۔جو آنحضرت ﷺ حضرت موسی اور حضرت عیسی کے بعد عمل میں آیا۔یعنی خلفاء
ہوئے۔لیکن جہاں حضرت مسیح موعود نے تبلیغ کا حکم فرمایا ہے۔وہاں یہ لکھا ہے۔اور چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں۔میرے نام پر میرے بعد

برکات خلافت
17
لوگوں سے بیعت لیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق
آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں
توحید کی طرف کھینچے۔اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا
مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو مگر نرمی اور
اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔“ ( الوصیت صفحه ۸ ۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه
(۳۰۷،۳۰۶
تو حضرت مسیح موعود نے جو کچھ اپنی جماعت کے متعلق فرمایا ہے۔ویسا ہی حضرت مسیح
نے بھی لکھا ہے۔البتہ مسیح ناصری نے پطرس کا نام لے کر اس کے سپرد اپنی بھیڑوں
(مریدوں ) کو کیا تھا۔لیکن چونکہ مسیح محمدی کا ایمان اس سے زیادہ تھا۔اس لئے اس
نے کسی کا نام نہیں لیا۔اور اللہ تعالیٰ کے سپر داس معاملہ کو کر دیا کہ وہ جس کو چاہے گا کھڑا
کر دے گا ادھر ایک جماعت کو حکم دے دیا۔کہ یہ میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے
بیعت لیں۔ہم کہتے ہیں کہ یہ سب احمدیوں کا فرض ہے۔کہ وہ ایسا کریں۔تو جس
طرح حضرت عیسی نے اپنی جماعت کو پطرس کے حوالہ کیا۔اسی طرح مسیح موعود نے
اپنی جماعت کو ایک آدمی کے ماتحت رہنے کا حکم دیا اور جس طرح حضرت عیسی نے
اپنے حواریوں کو تبلیغ کا حکم دیا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود نے اپنی جماعت کے
لوگوں کو اپنے نام پر بیعت لینے کا حکم دیا۔اس کے بعد میں کچھ واقعات بیان کرتا ہوں۔جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ غور سے سنیں
اور جو نہیں بیٹھے ہوئے انہیں پہنچا دیں۔جب حضرت
خلیفہ امسیح الاول سخت بیمار ہو گئے

برکات خلافت
18
تو میں نے اپنے اختلاف پر غور کیا اور بہت غور کیا۔جب میں نے یہ دیکھا کہ جماعت
کا ایک حصہ عقائد میں ہم سے خلاف ہے تو میں نے کہا کہ یہ لوگ ہماری بات تو نہیں
مانیں گے آؤ ہم ہی ان کی مان لیتے ہیں۔میں نے بہت غور کر کے ایک شخص کی نسبت
خیال کیا کہ اگر کوئی جھگڑا پیدا ہوا تو پہلے میں اسکی بیعت کرلوں گا پھر میرے ساتھ جو
ہوں گے وہ بھی کر لیں گے اور اس طرح جماعت میں اتحاد اور اتفاق قائم رہ سکے گا۔حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات کے دن پچھلے پہر وہ شخص مجھے ملا اور میرے ساتھ سیر کو
چل پڑا۔اور اس نے مجھے کہا کہ ابھی خلیفہ کی بحث نہ کی جائے۔جب باہر سے سب
لوگ آجائیں گے تو اس مسئلہ کو طے کر لیا جائے گا۔میں نے کہا دو دن تک لوگ
آجائیں گے اس وقت اس بات کا فیصلہ ہو جائے۔اس نے کہانہیں سات آٹھ ماہ تک
یونہی کام چلے پھر دیکھا جائے گا اتنی جلدی اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔میں نے کہا کہ
اگر اس معاملہ میں میری رائے پوچھتے ہو تو میں تو یہی کہوں گا کہ خلافت کا مسئلہ نہایت
ضروری ہے اور جس قدر بھی جلدی ممکن ہو سکے اس کا تصفیہ ہو جانا چاہئے۔میں نے کہا
کہ کیا آپ کوئی ایسا خاص کام بتا سکتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں اگر آپ
خلیفہ نہ ہوتے تو وہ رک جاتا اور جس کی وجہ سے فوراً ان کو خلیفہ بنانے کی حاجت پڑی۔اگر اس وقت کوئی ایسا خاص کام نہ ہوتے ہوئے پھر بھی ان کی ضرورت تھی تو اب بھی ہر
وقت ایک خلیفہ کی ضرورت ہے۔خلیفہ کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جماعت میں جب کوئی
نقص پیدا ہو جائے تو وہ اسے دور کر دے نہ کہ وہ مشین ہوتی ہے جو ہر وقت کام ہی کرتی
رہتی ہے۔آپ کو کیا معلوم ہے کہ آج ہی جماعت میں کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے تو پھر

برکات خلافت
19
کون اس کا فیصلہ کرے گا۔میں نے کہا کہ ہماری طرف سے خلافت کے متعلق کوئی
جھگڑا نہیں پیدا ہو سکتا آپ کوئی آدمی پیش کریں میں اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار
ہوں۔کچھ اور لوگوں کو بھی مجھ سے محبت ہے وہ بھی اس کی بیعت کر لیں گے اور کچھ لوگ
آپ سے تعلق رکھنے والے ہیں وہ بھی بیعت کر لیں گے اس طرح یہ معاملہ طے ہو
جائے گا۔پھر میں نے کہا کہ یہ بحث نہیں ہونی چاہئے کہ خلیفہ ہو یا نہ ہو بلکہ اس بات پر
بحث ہو سکتی ہے کہ کون خلیفہ ہو۔اس وقت پھر میں نے یہ کہا کہ آپ اپنے میں سے کوئی
آدمی پیش کریں میں اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں مگر میں یہ
کبھی بھی نہیں مان
سکتا کہ کوئی خلیفہ نہ ہو۔اگر تمام لوگ اس خیال کو چھوڑ دیں اور اس خیال کے صرف چند
آدمی رہ جائیں تب بھی ہم کسی نہ کسی کی بیعت کرلیں گے اور ایک کو خلیفہ بنا ئیں گے۔مگر ہم یہ کبھی نہ مانیں گے کہ خلیفہ نہ ہو۔دوسرا آدمی خواہ کوئی ہو۔غیر احمد یوں کو کافر
کہے یا نہ کہے۔ان کے پیچھے نماز جائز سمجھے یا نہ سمجھے۔ان سے تعلقات رکھے یا نہ
رکھے۔ایک خلیفہ چاہئے تا کہ جماعت کا اتحاد قائم رہے اور ہم اس کی بیعت کرنے
کے لئے تیار ہیں۔یہ گفتگو بیچ میں ہی رہی اور کوئی فیصلہ نہ ہوا۔اور تجویز ہوئی کہ اس پر
مزید غور کے بعد پھر گفتگو ہوا اور دوسرے دوست بھی شامل کئے جائیں۔دوسرے دن
پانچ سات آدمی مشورہ کے لئے آئے اور اس بات پر بڑی بحث ہوئی کہ خلافت جائز
ہے یا نہیں۔بڑی بحث مباحثہ کے بعد جب وقت تنگ ہو گیا تو میں نے کہا اب صرف
ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ خلیفہ کی ضرورت سمجھتے ہیں وہ اپنا ایک خلیفہ بنا کر
اس کی بیعت کر لیں۔ہم ایسے لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے مشورہ پوچھتے ہیں۔آپ

آج 10 میں سے 10 باقی