اتحاد کی کوشش

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
22
گزارنے کے لئے جاتا ہوں۔اس کے بعد میں ان سے ملنے کے لئے ان کے گھر
گیا۔میرے ساتھ نواب صاحب بھی تھے۔جب ہم ان کے پاس جا کر بیٹھے تو کچھ
ادھر ادھر کی باتیں ہوئیں۔ترجمہ قرآن کے متعلق کچھ گفتگو ہوئی۔پھر ڈاکٹر صاحب
نے اصل مطلب کی طرف کلام کی رو پھیرنے کے لئے کہا کہ میاں صاحب آپ کے
خط پر خود آپ کے پاس آئے ہیں۔ابھی یہ بات انہوں نے کہی ہی تھی کہ مولوی
صاحب نے ایک ایسی حرکت کی جس سے ہم نے سمجھا کہ یہ ہمیں ٹالنا چاہتے
ہیں۔ممکن ہے کہ ان کا مطلب یہ نہ ہو۔اس وقت انہیں کم از کم یہ تو خیال کرنا چاہئے
تھا کہ ہم گوا سے نہیں مانتے لیکن جماعت کے ایک حصہ نے اس کو امام تسلیم کیا ہے۔ایک آدمی جس کا نام بگا ہے وہ کوٹھی کے باہر ان
کو نظر آیا انہوں نے فوراً اس کو آواز دی
کہ آمیاں بگا تو لاہور سے کب آیا کیا حال ہے اور اس سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر
دیں۔یہ دیکھ کر ہم اٹھ کر چلے آئے۔میں نے ان کی اس حرکت سے یہ نتیجہ نکالا کہ شاید
وہ اس معاملہ کے متعلق گفتگو کرنی ہی نہیں چاہتے۔واللہ اعلم۔ان کی یہ منشاء تھی یا
نہ لیکن میرے دوسرے ساتھیوں کا بھی ایسا ہی خیال تھا اس لئے ہم چلے آئے۔اتحاد کی کوشش: ان باتوں کے علاوہ میں نے قوم کے اتحاد اور اتفاق کے قائم رکھنے
کے لئے اور بھی تجویزیں کیں۔جب حضرت خلیفہ امسیح کی حالت بہت نازک ہوگئی
اور مجھے معلوم ہوا کہ بعض لوگ مجھے فتنہ گر کہتے ہیں۔تو میں نے ارادہ کر لیا کہ میں
قادیان سے چلا جاؤں اور جب اس بات کا فیصلہ ہو جائے تو پھر آجاؤں گا۔میں نواب
صاحب کی کوٹھی سے جہاں حضرت خلیفہ اسیح بستر علالت پر پڑے تھے گھر آیا اپنی

برکات خلافت
23
23
بیٹھک کے دروازے کھول کر نماز پڑھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے میرے
مولی ! اگر میں
فتنہ کا باعث ہوں۔تو مجھے اس دنیا سے
اٹھا لیجئے یا مجھے توفیق دیجئے کہ میں
قادیان سے کچھ دنوں کے لئے چلا جاؤں۔دعا کرنے کے بعد پھر میں نواب صاحب
کی کوٹھی پر آیا۔مگر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہی ڈالا کہ ہم ذمہ دار ہوں گے تم یہاں
سے مت جاؤ۔میں ایک دفعہ قسم کھا چکا ہوں اور پھر اسی ذات کی قسم کھا تا ہوں جس کے
قبضہ میں میری جان ہے اور جو اس گھر ( مسجد ) کا مالک ہے اور میں اسی کی قسم کھا کر کہتا
ہوں جو آسمان اور زمین کا حاکم ہے اور جس کی جھوٹی قسم لعنت کا باعث ہوتی ہے اور
جس کی لعنت سے کوئی جھوٹا بچ نہیں سکتا کہ میں نے کسی آدمی کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے خلیفہ
بنانے کے لئے کوشش کرو۔اور نہ ہی کبھی خدا تعالیٰ کو میں نے یہ کہا کہ مجھے خلیفہ
بنائیو۔پس جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس کام کے لئے خود اپنے فضل سے چن لیا ہے تو میں
کس طرح اسے نا پسند کرتا؟ کیا اگر تمہارا کوئی دوست تمہیں کوئی نعمت دے اور تم اس کو
لے کر نالی میں پھینک دو۔تو تمہارا دوست خوش ہوگا ؟ اور تمہاری یہ حرکت درست
ہوگی؟ ہر گز نہیں۔تو اگر خدا تعالیٰ نعمت دے تو کون ہے جو اس کو ہٹا سکے۔جب دنیا کے
دوستوں کی نعمتوں کو کوئی رد نہیں کرتا بلکہ بڑی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو میں
خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اس نعمت کو کس طرح رد کر دوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو رد
کرنے والوں کے بڑے خطرناک انجام ہوتے رہے ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے ساتھ ان کی قوم کے لوگ طور پر گئے۔خدا تعالیٰ نے ان کو فرمایا تھا کہ آؤ ہم تم سے
کلام کریں۔وہاں جب زلزلہ آیا تو وہ ڈر گئے اور کہنے لگے کہ ہم خدا کی باتوں کو نہیں سننا

برکات خلافت
24
چاہتے اور واپس چلے آئے۔خدا تعالیٰ نے ان کو اس نعمت کی ناقدری میں یہ سزادی کہ
فرمایا: اب تم سے کوئی شرعی نبی بر پا نہیں کیا جائے گا۔بلکہ تمہارے بھائیوں میں سے کیا
جائے گا۔تو خدا تعالیٰ کی نعمت کو رد کرنے والوں کی نسبت جب میں یہ دیکھ چکا ہوں تو
پھر خدا کی نعمت کو میں کس طرح رڈ کر دیتا۔مجھے یقین تھا کہ وہ خدا جس نے مجھے اس
کام کے لئے چنا ہے وہ خود میرے پاؤں کو مضبوط کر دے گا۔اور مجھے استقامت اور
استقلال بخشے گا۔پس اگر مجھے خلیفہ ماننے والے بھی سب کے سب نہ ماننے والے ہو
جاتے اور کوئی بھی مجھے نہ مانتا اور ساری دنیا میری دشمن اور جان کی پیاسی ہو جاتی جو کہ
زیادہ سے زیادہ یہی کرتی کہ میری جان نکال لیتی تو بھی میں آخری دم تک اس بات پر
قائم رہتا۔اور کبھی خدا تعالیٰ کی نعمت کے رڈ کرنے کا خیال بھی میرے دل میں نہ آتا
کیونکہ یہ غلطی بڑے بڑے خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے۔امام حسن کا واقعہ: امام حسن رضی اللہ عنہ سے یہی غلطی ہوئی تھی جس کا بہت خطر ناک
نتیجہ نکلا۔گو یہ غلطی ان سے ایک خاص اعتقاد کی بناء پر ہوئی اور وہ یہ کہ بیٹا باپ کے بعد
خلیفہ نہیں ہوسکتا۔جیسا کہ حضرت عمر کا اعتقاد تھا اور میرا بھی یہی اعتقاد ہے اور یہی وجہ
تھی کہ حضرت عمرؓ نے اپنے بعد انتخاب خلیفہ کے متعلق فرمایا کہ میرے بیٹے سے اس
میں مشورہ لیا جائے لیکن اس کو خلیفہ بنے کا حق نہ ہوگا۔حضرت علی نے اپنے بیٹے امام
حسن کو اپنے بعد خلیفہ مقرر کیا۔ان کی نیت نیک تھی کیونکہ اور کوئی ایسا انسان نہ تھا جسے
خلیفہ بنایا جا سکتا اور جو خلافت کا اہل ہوتا۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت حسن بھی حضرت
عمر کا سا ہی خیال رکھتے تھے۔یعنی یہ کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ نہیں ہونا چاہیئے اسلئے

برکات خلافت
25
25
انہوں نے بعد میں معاویہ سے صلح کر لی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے بعد امام حسین اور
ان کا سب خاندان شہید ہو گیا۔ایک دفعہ انہوں نے خدا کی نعمت کو چھوڑا۔خدا تعالیٰ
نے کہا اچھا اگر تم اس نعمت کو قبول نہیں کرتے تو پھر تم میں سے کسی کو یہ نہ دی جائے گی۔چنانچہ پھر کوئی سید کبھی بادشاہ نہیں ہوا سوائے چھوٹی چھوٹی حکومتوں کے سیدوں کو حقیقی
بادشاہت اور خلافت کبھی نہیں ملی۔امام حسن نے خدا کی دی ہوئی نعمت واپس کر دی۔جس کا نتیجہ بہت
تلخ نکلا۔تو خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت کو ر ڈ کرنا کوئی معمولی بات نہیں
ہے۔اس شخص کو خدا کی معرفت سے کوئی حصہ نہیں ملا۔اور وہ خدا کی حکمتوں کے سمجھنے کی اہلیت
ہی نہیں رکھتا جو مجھے کہتا ہے کہ آپ خلافت کو چھوڑ دیں۔اس نادان کو کیا معلوم ہے کہ
اس کے چھوڑنے کا کیا نتیجہ ہوگا۔پس حضرت عثمان کی طرح میں نے بھی کہا کہ جو قبا
مجھے خدا تعالیٰ نے پہنائی ہے وہ میں کبھی نہیں اتاروں گا خواہ ساری دنیا اس کے چھینے
کے درپے ہو جائے۔پس میں اب آگے ہی آگے بڑھوں گا خواہ کوئی میرے ساتھ
آئے یا نہ آئے۔مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ابتلاء آئیں گے مگر انجام اچھا ہو گا۔پس
کوئی میرا مقابلہ کر کے دیکھ لے خواہ وہ کوئی ہو انشاء اللہ میں کامیاب رہوں گا اور مجھے
کسی کے مقابلہ کی خدا کے فضل سے کچھ بھی پرواہ نہیں ہے۔بعض باتیں ایسی ہیں جو کہ میں خود ہی سناسکتا ہوں کسی کو کیا معلوم ہے کہ مجھ پر کتنا بڑا
بوجھ رکھا گیا ہے بعض دن تو مجھ پر ایسے آتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ شام تک میں زندہ
نہیں رہوں گا۔اس وقت میں یہی خیال کرتا ہوں کہ جتنی دیر زندہ ہوں اتنی دیر کام کئے

آج 10 میں سے 10 باقی