خلافت کیا گدی بن گئی ہے

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
26
جاتا ہوں۔جب میں نہ رہوں
گا تو خدا تعالیٰ کسی اور کو اس کام کے لئے کھڑا کر دے گا
مجھے اپنی زندگی تک اس کام کی فکر ہے۔جو میرے سپر دخدا تعالیٰ نے کیا ہے بعد کی مجھے
کوئی فکر نہیں ہے۔یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ نے ہی چلایا ہے اور وہی اس کا انتظام کرتا رہے
گا۔خلافت کیا گدی بن گئی ہے؟ : وہ نادان جو کہتا ہے کہ گدی بن گئی ہے اس کو میں قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ میں تو یہ جائز ہی نہیں سمجھتا کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ ہو۔ہاں اگر خدا
تعالیٰ چاہے مامور کر دے تو یہ الگ بات ہے اور حضرت عمرؓ کی طرح میرا بھی یہی
عقیدہ ہے کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ نہیں ہونا چاہئے۔پھر کہا جاتا ہے کہ وصیت کے قول کو دیکھو چھ سال کا عمل کیا چیز ہوتی ہے۔ہم کہتے ہیں
کہ چھ سال کیا ہوتے ہیں۔ہم مان لیتے ہیں آنحضرت ﷺ کے بعد سے لے کر
حضرت مسیح موعود تک کے بارہ سوسال کے زمانہ کا عمل بھی کوئی چیز نہیں ہوتا۔اور چھ
سال کیا بلکہ اس سارے زمانہ کے عمل کی قربانی کرنے کے لئے ہم تیار ہو جاتے ہیں مگر
ہمیں یہ نمونہ کہیں سے نہیں ملتا کہ کسی نبی کی وفات کے بعد ہی اس کی جماعت نے
گمراہی پر اجماع کیا ہو۔لیکن حضرت مسیح موعود کی وفات کو ایک دن بھی گزرنے نہ پایا
تھا کہ جماعت احمدیہ نے خلافت پر اجماع کیا۔کیا نعوذ باللہ یہ گمراہی پر اجماع تھا؟
ہرگز نہیں۔ہمیں یہ سنایا جاتا ہے کہ کیا ہم منافق ہیں؟ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب کو منافق نہیں کہتے۔ہاں جس کے دل میں صداقت کا نام بھی نہیں اور جو بول اٹھے کہ میں منافق ہوں اسے

برکات خلافت
27
ہم منافق کہتے ہیں۔تو ہم کہتے ہیں کہ بقول ان کے مان لیا کہ اس وقت جماعت کے
بیسویں حصہ نے بیعت کی ہے مگر اس وقت یعنی حضرت مسیح موعود کی وفات کے وقت
تو ساری جماعت نے ایک خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی۔وہ کہہ سکتے ہیں کہ اس
وقت جماعت نے گمراہی پر اجماع کیا تھا۔لیکن یہ نظیر پہلے کہیں سے نہ ملے گی۔حضرت مسیح کی وفات پر حضرت مسیح موعود بہت بڑی دلیل تو فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ
أنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (سوره مائده : ۱۱۸) کی دیا کرتے تھے اور دوسری بڑی بھاری
دلیل صحابہ کے اجماع کو بتلاتے تھے۔مگر آج کہا جاتا ہے کہ مسیح موعود کی وفات
کے بعد چھ سال تک جماعت احمدیہ کا اجماع گمراہی پر رہا ہے۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ ان
لوگوں کے بعد جنہوں نے حضرت
مسیح موعود کو دیکھا اور آپ کی صحبت سے فیض اٹھایا
دوسرے لوگ کسی غلط مسئلہ پر اجماع کر لیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے صحابی ایسا
کریں۔اگر یہ لوگ ہی ایسا کریں تو حضرت مسیح موعود کے دنیا میں آنے کا فائدہ ہی کیا
ہوا۔اس میں شک نہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگ کمزور بھی ہیں۔لیکن کیا آنحضرت ﷺ
کے وقت منافقوں
کا گروہ نہیں تھا اور کیوں بعض اشخاص کو جو کہ آپ کے صحابہ کے گروہ
میں شامل رہتے تھے اب رضی اللہ عنہ نہیں کہا جا تاحتی کہ ان کو صحابی بھی نہیں کہا
جاتا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ منافق تھے۔وہ زبان سے آنحضرت ﷺ کو مانتے تھے لیکن
ان
کا دل نہیں مانتا تھا۔اسی طرح اب ہم کہتے ہیں کہ جو دل سے مسیح موعود کے احکام کو
مانتے رہے اور مانتے ہیں ان کو ہم آپ کے صحابہ میں سے کہیں گے اور جو نہیں مانیں
گے ان کو نہیں کہیں گے۔کیا عبداللہ بن ابی آنحضرت ﷺ کے ساتھ نہیں رہتا تھا اور

برکات خلافت
28
آپ کے صحابہ میں شامل نہیں تھا مگر اس کو صحابہ میں اس لئے شامل نہیں کیا جا تا کہ وہ
منافق تھا۔اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود کے ساتھ رہنے والوں میں سے کوئی ٹھوکر
کھائے۔تو یہ اس کا اپنا قصور ہے نہ کہ اس کا حضرت
مسیح موعود کی صحبت میں رہنا اس
ٹھوکر کے نقصان سے اسے بچا سکتا ہے۔پھر میں کہتا ہوں کہ یہ ہمارا قیاس ہی قیاس نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
کے بعد ساری جماعت کو ٹھو کر نہیں لگی۔بلکہ حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا تھا:
سپردم بتو مایه خویش را
تو دانی حساب
کم و بیش را
مسیح موعود اللہ تعالیٰ کو اپنا سرمایہ پیش کرتے ہیں۔کیوں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی
حفاظت کرے۔اور یہ خدا تعالیٰ نے خود فر مایا کہ تم اپنی جماعت کو میرے سپرد کر دو۔ہم
اس کی حفاظت کریں گے۔اب اگر منکرین خلافت کی بات مان لی جائے تو خدا تعالیٰ
نے مسیح موعود کی جماعت کی اچھی حفاظت کی کہ اس کا پہلا اجماع ضلالت پر کروایا۔مسیح موعود نے جماعت کو خدا کے سپرد کیا تھا۔خدا نے اس جماعت کو نور الدین کے
سپرد کر دیا۔جس کی نسبت (نعوذ باللہ ) کہا جاتا ہے کہ گمراہی تھی کیا خدا تعالیٰ کو یہ
طاقت نہ تھی کہ نورالدین سے جماعت کو چھڑا لیتا؟ اور گمراہ نہ ہونے دیتا۔طاقت تھی
لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس سے ثابت ہوا کہ جماعت کا اجماع غلطی پر نہ تھا بلکہ خدا
تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت تھا۔یہی باتیں نہیں ہیں جنہوں نے مجھے اپنی بات پر قائم رکھا بلکہ ان سے بھی بڑھ کر ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی