صلح کیوں کر ہو

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
29
29
اور میں نے اپنے قیاس پر ہی اس بات کو نہیں چلایا بلکہ یقینی امور پر سمجھا ہے۔اور وہ
ایسی باتیں ہیں کہ جن کی وجہ سے میں اس سے ہٹ نہیں سکتا۔اور وہ زمین کی گواہی نہیں
ہے بلکہ آسمان کی گواہی ہے۔وہ آدمیوں کی گواہی نہیں بلکہ خدا کی گواہی ہے۔پس میں
اس بات کو کس طرح چھوڑ سکتا ہوں۔ساری دنیا بھی اگر مجھے کہے کہ یہ بات غلط ہے تو
میں کہوں گا کہ تم جھوٹے ہو اور جو کچھ خدا تعالیٰ کہتا ہے وہی سچ ہے کیونکہ خدا ہی سب
بچوں سے سچا ہے۔صلح کیونکر ہو؟ : بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپس میں صلح ہو جانی چاہئے۔کیا ان لوگوں کا
جو یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ نہیں ہونا چاہیئے وہ اس کو چھوڑ دیں گے۔یا ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ
خلیفہ ہونا چاہیئے ہم اسے چھوڑ دیں گے۔اگر نہیں چھوڑیں گے تو دو نہایت متضاد
خیالات کے لوگوں کا اکٹھا کام کرنا اور ہر ایک کا یہ خیال کرنا کہ دوسرے فریق کے
خیالات سلسلہ کے لئے سخت نقصان دہ ہیں اور زیادہ اختلاف کا باعث ہوگا یا امن
کا ؟ میں تو صلح کے لئے تیار ہوں اور میں اس باپ کا بیٹا ہوں جس کو صلح کا شہزادہ کہا گیا
ہے۔لیکن وہ صلح جو دین کی تباہی کا باعث ہوتی ہو وہ میں کبھی قبول نہیں کر سکتا۔مگر وہ صلح
جس میں راستی کو نہ چھوڑنا پڑے اس کے کرنے کے لئے مجھ سے زیادہ اور کوئی تیار نہیں
ہے مجھے حضرت مسیح کی وہ تمثیل بہت ہی پسند ہے جو کہ لوقا باب ۱۵ میں لکھی ہے کہ کسی
شخص کے دو بیٹے تھے۔ان میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا کہ اے باپ مال کا جو
حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے۔اس نے اپنا مال متاع انہیں بانٹ دیا اور بہت دن نہ
گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپنا سب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ ہوا۔اور وہاں اپنا مال

برکات خلافت
30
30
بدچلنی میں اڑا دیا۔اور جب سب خرچ کر چکا تو اس ملک میں سخت کال پڑا اور و محتاج
ہونے لگا۔پھر اس ملک کے ایک باشندہ کے ہاں جا پڑا۔اس نے اسکو اپنے کھیتوں
میں سور چرانے بھیجا۔اور اسے آرزو تھی کہ جو پھلیاں سور کھاتے تھے انہیں سے اپنا پیٹ
بھرے۔مگر کوئی اسے نہ دیتا تھا۔پھر اس نے ہوش میں آکر کہا کہ میرے باپ کے کتنے
ہی مزدوروں کو روٹی افراط سے ملتی ہے۔اور میں یہاں بھوکا مر رہا ہوں۔میں اٹھ کر
اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اس سے کہوں گا۔کہ اے باپ میں آسمان کا اور تیری
نظر میں گنہگار ہوا۔اب اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں مجھے اپنے مزدوروں
جیسا کرلے۔پس وہ اٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔وہ ابھی دور ہی تھا کہ اسے دیکھ کر
اس کے باپ کو ترس آیا۔اور دوڑ کر اس کو گلے لگالیا اور بو سے لئے بیٹے نے اس سے کہا
کہ اے باپ میں آسمان کا اور تیری نظر میں گنہگار ہوا۔اب اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا
بیٹا کہلاؤں۔باپ نے اپنے نوکروں سے کہا کہ اچھے سے اچھا جامہ جلد نکال کر اسے
پہناؤ۔اور اس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ۔اور پلے ہوئے بچھڑے
کو لا کر ذبح کرو تا کہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا اب زندہ ہوا۔کھویا
ہوا تھا۔اب ملا ہے پس وہ خوشی منانے لگے۔لیکن اس کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا۔جب وہ
آکر گھر کے نزدیک پہنچا تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی۔اور ایک نوکر کو بلا کر
دریافت کرنے لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔اس نے اس سے کہا تیرا بھائی آ گیا ہے اور
تیرے باپ نے پلا ہوا کچھڑ ا ذبح کرایا ہے۔اس لئے کہ اسے بھلا چنگا پایا۔وہ غصے ہوا
اور اندر جانا نہ چاہا۔مگر اس کا باپ باہر جا کے اسے منانے لگا۔اس نے اپنے باپ سے

آج 10 میں سے 10 باقی