ایک ضروری بات
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
31
جواب میں کہا کہ دیکھ اتنے برس سے میں تیری خدمت کرتا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی
نہیں کی۔مگر مجھے تو نے کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی
منا تا۔لیکن جب تیرا یہ بیٹا آیا جس نے تیرا مال متاع کسبیوں میں اڑا دیا۔تو اس کے
لئے تو نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا۔اس نے اس سے کہا بیٹا تو تو ہمیشہ میرے پاس ہے
اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے۔لیکن خوشی منانی اور شادمان ہونا مناسب تھا۔کیونکہ
تیرا یہ بھائی مردہ تھا۔اب زندہ ہوا۔کھویا ہوا تھا اب ملا ہے۔“
آیت: ۱۱ تا ۳۲ مطبوعہ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی ۱۹۲۲ء انار کلی لاہور )
سو میں بہت وسعت حوصلہ رکھتا ہوں۔اگر کوئی پچھتاتا ہوا آئے تو میں اس کی آمد پر
بنسبت ان کے بہت خوش ہوں گا جنہوں نے پہلے دن بیعت کر لی تھی کیونکہ وہ گمراہ
نہیں ہوئے اور یہ گمراہ ہو گیا تھا۔وہ کھوئے نہیں گئے اور یہ کھویا گیا تھا لیکن پھر مل گیا
ہے۔باپ اپنے بیٹوں
کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔مگر اس باپ سے بیٹے کے دیکھنے کی
خوشی پوچھو۔جس کا بیٹا بیمار ہو کر تندرست ہو گیا ہو۔میں نفاق کی صلح ہرگز پسند نہیں کرتا۔ہاں جو صاف دل ہو کر اور اپنی غلطی کو چھوڑ کر صلح کے لئے آگے بڑھے میں اس سے
زیادہ اسکی طرف بڑھوں گا۔ایک ضروری بات: میں اب ایک اور بات بتا تا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جو منافقت کی صلح
کرنی چاہتے ہیں وہ یادرکھیں
کہ یہ بھی نہیں ہو سکے گی کیونکہ پچھلے دنوں میں جو کچھ ہوا
ہے وہ منشاء الہی کے مطابق ہوا ہے۔ہم میں شامل ہونے والے تو آئیں گے اور آتے
ہی رہیں گے اور ان کو وہی رتبہ اور درجہ دیا جائے گا جو انکا پہلے تھا مگر جو ہونا تھا وہ ہو گیا
برکات خلافت
32
32
اس کو روکنا کسی انسان کی طاقت اور قدرت میں نہیں ہے۔یہ جوفتنہ پڑا ہے اس کے
متعلق حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ نے قبل از وقت خبر دے دی تھی۔کمزور دل کے
لوگ کہتے ہیں کہ اب کیا ہوگا احمد یہ سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ سے
سلسلہ ٹوٹتا نہیں بلکہ بنتا ہے مبارک ہے وہ انسان جو اس نکتہ کو سمجھے۔اللہ تعالیٰ کے
پیارے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ انہیں ایک زخم لگاتا ہے تو ان کی
جماعت اور بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔کیا تم نے کبھی باغبان کو دیکھا نہیں جب وہ کسی
درخت کی شاخیں کاتا ہے تو اور زیادہ شاخیں اس کی نکل آتی ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے
جو اس سلسلہ احمدیہ کے درخت کی کچھ شاخیں کاٹی ہیں تو اس لئے نہیں کہ یہ درخت سوکھ
جائے بلکہ اس لئے کہ اور زیادہ بڑھے۔سو یہ مت سمجھو کہ اس فتنہ کی وجہ سے لوگ سمجھیں
گے کہ یہ سلسلہ جھوٹا ہے کیونکہ یہ تو اس کی صداقت کو ظاہر کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود
کی پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں۔اگر کوئی نبی بیمار ہو جائے اور اس کے مخالفین خوش ہوں
کہ یہ اب فوت ہو جائے گا لیکن وہ انہیں اپنا الہام نکال کر دکھا دے کہ میرا بیمار ہونا تو
میری صداقت کی دلیل ہے کیونکہ مجھے پہلے بتایا گیا تھا کہ تو بیمار ہو گا تو اس بیماری سے
اس نبی کی صداقت پر کوئی دھبہ نہیں لگتا بلکہ اس کی صداقت اور ثابت ہوتی ہے۔اسی
طرح جب اس فتنہ کے لئے پہلے خبر میں دی گئی تھیں تو یہ ہماری ترقی میں کوئی روک نہیں
ہوسکتا بلکہ اور زیادہ ترقی کے لئے اس فتنہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ہمیں دلائل و براہین
کی تلوار میں دے دی ہیں تا کہ نہ ماننے والوں کو دلائل کے ساتھ قتل کرتے پھریں۔فتنہ کا ہونا ضروری تھا: (۱) دیکھو حضرت مسیح موعود نے کے دسمبر ۱۸۹۲ء کو اپنا ایک رؤیا
برکات خلافت
33
بیان
فرمایا کہ " کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن گیا ہوں۔یعنی خواب
میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں۔اور خواب کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے
کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا ہے سو اس وقت میں سمجھتا
ہوں کہ میں علی مرتضیٰ ہوں اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری
خلافت کا مزاحم ہو رہا ہے۔یعنی وہ گروہ میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس
میں فتنہ انداز ہے۔تب میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس ہیں اور شفقت
اور تو ڈر سے مجھے فرماتے ہیں کہ " يَا عَلِيٌّ دَعْهُمْ وَ أَنْصَارَهُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ یعنی اے
علی ان سے اور ان کے مددگاروں اور انکی کھیتی سے کنارہ کر۔اور انکو چھوڑ دے اوران
سے منہ پھیر لے اور میں نے پایا کہ اس فتنہ کے وقت صبر کے لئے آنحضرت سے مجھے
کوفر ماتے ہیں اور اعراض کے لئے تاکید کرتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ تو ہی حق پر ہے
مگر ان لوگوں سے ترک خطاب بہتر ہے۔“ ( تذکرہ صفحہ ۲۰۹)
الله
اس رویا میں حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا کہ لوگ تمہاری خلافت کا انکار کریں گے اور
فتنہ ڈالیں گے لیکن صبر کرنا ہوگا۔آپ نے اس رویا کے معنی یہ بھی کئے ہیں کہ لوگ
میرا انکار کریں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کی باتوں کے کئی معنے ہوتے ہیں جیسا کہ حضرت
مسیح موعود نے اپنے الہام شَاتَانِ تُذْبَحَانِ کے پہلے اور معنے گئے تھے اور پھر
اسے سید عبد اللطیف صاحب شہید اور مولوی عبد الرحمن صاحب پر چسپاں فرمایا اور
دونوں ہی معنی درست تھے۔تو اس رؤیا کے ایک معنے تو یہ بھی ہیں کہ لوگ حضرت مسیح
موعود کا انکار کریں گے۔لیکن اس کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے بعد جو
برکات خلافت
=4
34
خلافت ہوگی اس کا انکار ایک جماعت کرے گی اور فتنہ ڈالے گی۔پس اگر کوئی
جماعت خلافت کی منکر نہ ہوتی تو یہ رویا کس طرح پوری ہوتی۔(۲) لوگ کہتے ہیں کہ خلافت کا انکار کرنے والے بڑے آدمی ہیں۔ہم بھی کہتے
ہیں کہ یہ ٹھیک ہے لیکن حضرت مسیح موعود بڑے لوگوں کی نسبت ہی لکھتے ہیں کہ ”پس جو
شخص در حقیقت اپنی جان اور مال اور آبرو کو اس راہ میں بیچتا نہیں میں سچ سچ کہتا ہوں
کہ وہ خدا کے نزدیک بیعت میں داخل نہیں۔بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک ظاہری
بیعت کرنے والے بہت ایسے ہیں کہ نیک ظنی کا مادہ بھی ہنوز ان میں کامل نہیں۔اور
ایک کمزور بچہ کی طرح ہر ایک ابتلاء کے وقت ٹھو کر کھاتے ہیں۔اور بعض بد قسمت ایسے
ہیں کہ شریر لوگوں کی باتوں سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔اور بدگمانی کی طرف ایسے
دوڑتے ہیں جیسے کتا مردار کی طرف۔پس میں کیونکر کہوں کہ وہ حقیقی طور پر بیعت میں
داخل ہیں مجھے وقتاً فوقتاً ایسے آدمیوں کا علم بھی دیا جاتا ہے مگر اذن نہیں دیا جا تا کہ انکو
مطلع کروں کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے
جائیں گے۔پس مقام خوف ہے“
براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۴)
اگر یہ بات جو روز ازل سے مقدر ہو چکی تھی اور جس کی خبر حضرت مسیح موعود کو وقتاً
فوقتا دی جاتی تھی اس وقت اس طرح پوری نہ ہوتی کہ جو بڑے تھے وہ چھوٹے نہ کئے
جاتے اور وہ جماعت جس کو دبایا جاتا تھا اس کو بڑھایا نہ جاتا تو کس طرح اس کی
صداقت ثابت ہوتی۔
برکات خلافت
35
55
(۳) پھر اگر جماعت احمدیہ کے دو گروہ نہ ہوتے تو حضرت مسیح موعود کا یہ الہام کس
طرح پورا ہوتا کہ ” خدا دو مسلمان فریق میں سے ایک کا ہوگا۔پس یہ پھوٹ کا ثمرہ
ہے۔‘ ( ۱۷ اپریل ۱۹۰۷ء تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۱۵ ) یعنی جماعت کے دو گروہ
ہو جائیں گے۔اور ان میں سے خدا ایک کے ہی ساتھ ہوگا۔اگر کوئی کہے کہ اس سے
مراد احمدی اور غیر احمدی ہیں اور اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ وہ اس اختلاف میں احمدیوں
کے ساتھ ہوگا تو ہم کہتے ہیں کہ اگر اس سے احمدی اور غیر احمدی مراد ہیں تو الہام اس
طرح ہونا چاہیئے تھا کہ اللہ ایک کا ہے نہ کہ ایک کا ہوگا کیونکہ حضرت صاحب کا
الہام ہے ” إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ وَ مَعَ كُلِّ مَنْ اَحَبَّكَ“۔( ترجمہ ) میں تیرے
ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔اور ان تمام کے ساتھ جو تجھ سے محبت رکھتے ہیں یا
رکھیں گے۔( ۹ جون ۱۹۰۵ء تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴ ۵۵) یعنی اللہ تعالیٰ اس وقت
احمدیوں کے ساتھ ہے۔مگر اس الہام کا لفظ ” ہوگا ثابت کرتا ہے کہ اللہ کسی آئندہ
زمانہ میں ایک کا ہوگا۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس الہام میں احمدی جماعت کے دو
گروہوں کی طرف اشارہ ہے۔پس اگر موجودہ فتنہ نہ ہوتا تو یہ الہام کس طرح پورا
ہوتا ؟
(۴) پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود کے صحبت یافتہ اور آپ کے بڑے
پیارے دوستوں میں سے ہیں ہم کہتے ہیں ٹھیک ہے۔ایک وقت آپ ایسے ہی تھے۔لیکن کیا آپ کو حضرت مسیح موعود کا وہ الہام یاد نہیں ہے جو کہ شیخ رحمت اللہ صاحب کے
دعا کے عرض کرنے پر صبح کو حضرت مسیح موعود نے سنایا تھا کہ میں نے آپ کے لئے دعا
برکات خلافت
36
کی تھی۔اور مجھے یہ الہام ہوا ہے شَرُّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔(ترجمہ) شرارت ان
لوگوں کی جن پر انعام کیا تو نے۔(۲۶ مئی ۱۹۰۵ء تذکره صفحه ۵۵۰ ایڈیشن چہارم) آج
اگر اس فتنہ میں بعض وہ لوگ شامل نہ ہوتے جن پر حضرت صاحب انعام فرماتے تھے تو
وہ الہام کیونکر پورا ہوتا خصوصاً وہ شخص کہ جس کو مخاطب کر کے آپ نے اپنا یہ الہام
سنایا۔(۵) ایک ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ء کا الہام ہے ۱۳،مارچ کو ہی حضرت خلیفتہ المسح الاول فوت
ہوئے۔۱۳،مارچ کو ہی لاہور سے ٹریکٹ شائع ہوا۔اگر یہ ٹریکٹ شائع نہ ہوتا تو یہ
الہام کہ لاہور میں ایک بے شرم ہے کس طرح پورا ہوتا۔( تذکرہ صفحه ۷۰۴ ایڈیشن
چهارم)
(1) کہتے ہیں پہلے ہمیں نیک کہا جاتا تھا اب کیوں برا بھلا کہا جاتا ہے۔ہم کہتے ہیں
کہ انسان کی حالت بدلتی رہتی ہے۔نیک بد اور بد نیک ہو جاتے ہیں مبارک انسان
وہی ہے جس کا انجام بخیر ہو۔پھر اگر اس فتنہ میں بعض لوگ شامل نہ ہوتے جنکو ہم پہلے
صالح سمجھا کرتے تھے اور جن کے نیک ارادے ہوا کرتے تھے تو حضرت مسیح موعود کا
یہ کشف کہ آپ نے مولوی محمد علی صاحب کو رویا میں کہا۔آپ بھی صالح تھے اور نیک
ارادہ رکھتے تھے۔آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ ( جون ۱۹۰۴ء البدر جلد ۳ نمبر (۲۹) کیونکر
پورا ہوتا۔(۷) پھر اگر کوئی لاہور میں ۱۹۰۹ء میں لاہور کی جماعت کو جمع کر کے ان سے اس بات
کے لئے انگو ٹھ نہ لگواتا اور دستخط نہ کروا تا کہ خلیفہ مسیح کا کوئی دخل نہیں ہے۔اصل
برکات خلافت
37
60
خلیفہ انجمن ہی ہے تو حضرت
مسیح موعود کا یہ رویا کس طرح پورا ہوتا۔کہ چھوٹی مسجد کے
او پر تخت بچھا ہوا ہے اور میں اس پر بیٹھا ہوا ہوں۔اور میرے ساتھ ہی مولوی نورالدین
صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں ایک شخص ( اس کا نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ) دیوانہ
وار ہم پر حملہ کرنے لگا۔میں نے ایک آدمی کو کہا کہ اس کو پکڑ کر مسجد سے نکال دو۔اور
اس کو سیٹرھیوں سے نیچے اتار دیا ہے۔وہ بھاگتا ہوا چلا گیا اور یادر ہے کہ مسجد سے مراد
جماعت ہوتی ہے۔(۸) پھر میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے دوران میں اگر حضرت مسیح موعود کے خاندان پر
حملہ نہ کیا جاتا ( اور حضور کے ) اہل بیعت کے مقابلہ میں بدزبانی کی تلوار نہ کھینچی جاتی تو
یہ الہام کہ اے میرے اہل بیت ! خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے“ ( ۲ مارچ ۱۹۰۷ء
تذکرہ صفحہ ۷۰۰ ایڈیشن چہارم ) کس طرح پورا ہوتا۔اگر کوئی شر کھڑا ہی نہیں ہونا تھا تو
خدا تعالیٰ نے یہ کیوں کہا تھا ؟
(۹) پھر اگر ان کے چال چلن پر حملہ نہ کیا جاتا تو انَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ
الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا۔اے اہل بیت خدا تعالیٰ نے تم سے
ناپا کی دور کرنے کا ارادہ کیا ہے اور تم کو ایسا پاک کرے گا جیسا کہ پاک کرنے کا حق
ہے۔(۲ مارچ ۱۹۰۷ء تذکرہ صفحہ ۷۰ ایڈیشن چہارم) کس طرح سچا ثابت ہوتا؟
(۱۰) اگر بعض لوگ یہ نہ کہتے کہ حضرت ام المؤمنین خلافت کے لئے منصوبے باندھتی
رہی ہیں اور عورتوں میں اس بات کو پھیلاتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی کے لئے
خدا تعالیٰ کی رضا کو چھوڑ دیا ہے تو یہ خواب کیونکر پوری ہوتی جو آپ نے ۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء
برکات خلافت
38
88
کو دیکھی اور فرمایا خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ”میں نے
خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا
اسی سے تو تم پر حسن چڑھا ہے۔( تذکرہ صفحہ ۷۰۷ ایڈیشن چہارم)
(۱۱) ہاں اگر میری عداوت کی وجہ سے میرے ان چھوٹے بھائیوں پر حملے نہ کئے جاتے
جو ابھی تک عملی میدان میں داخل ہی نہیں ہوئے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو
حضرت صاحب کی یہ خواب جو آپ نے ۲۱ ، اگست ۱۹۰۶ء کو سنائی تھی کس طرح پوری
ہوتی فرمایا ”شب گزشتہ کو میں نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں کہ تمام سطح
زمین ان سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ ان کی کثرت ہے۔اس قدر ہیں کہ زمین
کو قریباً ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز بھی کر رہے ہیں جو نیش زنی کا
ارادہ رکھتے ہیں۔مگر نامرادر ہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو کہتا ہوں کہ قرآن
شریف کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے اور وہ آیت یہ
ہے ” وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ۔( تذکرہ صفحہ ۶۶۹ ایڈیشن چہارم)
(۱۲) اگر قادیان کے رہنے والوں پر حملے نہ کئے جاتے تو خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی کیا
ضرورت تھی کہ وَلَا تَسْعَمُ مِنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصُّفَّةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا أَصْحَابُ
الصُّفَةِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ ( تذکرہ صفحه ۴، ۴۱ ایڈیشن چہارم)
(۱۳) اس وقت قادیان کو چھوڑ کر اگر لاہور کو مدینہ ایسی نہ بنایا جانا ہوتا تو حضرت مسیح
موعود کو آج سے تھیں ۳۰ سال پہلے یہ کیوں دکھایا جاتا کہ قادیان کا نام قرآن شریف
کے نصف میں لکھا ہوا ہے اور یہ دکھایا گیا کہ دنیا میں عزت والے تین گاؤں ہیں ایک
جن سے مراد کمینہ دشمن ہیں۔
برکات خلافت
39
99
مکه، دوسرامدینہ، اور تیسرا قادیان۔جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔پھر یہ الہام کیوں
ہوتا؟ کہ خدا قادیان میں نازل ہوگا“ (ے نومبر ۱۹۰۲ البدر جلد نمبر ۲ صفحه ۱۱ ، تذکره صفحه
۷۶،۷۵ ایڈیشن چہارم)۔اگر لاہور کو قادیان کے مقابلہ میں نہ کھڑا کیا جانا ہوتا تو اس
طرح خصوصیت سے قادیان کا کیوں ذکر ہوتا۔(۱۴) اگر خاندان نبوت پر کوئی اعتراض کرنے والا نہ ہوتا تو حضرت مسیح موعود الوصیت
میں یہ کیوں تحریر فرماتے ” میری نسبت اور میرے اہل وعیال کی نسبت خدا نے استثناء
رکھا ہے۔باقی ہر ایک مرد ہو یا عورت ان کو شرائط کی پابندی لازم ہوگی اور شکایت
کرنے والا منافق ہوگا۔پس اس فتنہ کو کوئی روک نہیں سکتا تھا اور کیونکر کوئی روک سکتا جبکہ خدا نے مقدر کر رکھا تھا
اس لئے ایسا ہونا ضروری تھا اور ہوا۔مگر جس طرح کسی کا ہاتھ بیماری کی وجہ سے خراب
ہو جاتا ہے تو وہ مجبوراً اسے کٹا دیتا ہے لیکن اس ہاتھ کٹانے پر وہ خوش نہیں ہوتا ہاں اس
کو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ ہاتھ کٹانے سے باقی جسم تو بچ گیا ہے اسی طرح ہمیں
بھی اس بات کا درد تو ہے کہ ایک حصہ جماعت کا کٹ گیا ہے مگر خوشی بھی ہے کہ باقی
جماعت تو اس کے مضر اثر سے بچ گئی ہے۔اب میں وہ شہادتیں پیش کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے اس معاملہ کے متعلق دی ہیں۔گو دل چاہتا تھا کہ یہ فتنہ نہ اٹھتا مگر ان الہامات اور رؤیا کی صداقت کیونکر ظاہر ہوتی جو
حضرت مسیح موعود کو اس فتنہ کی نسبت قبل از وقت دکھلائی گئی تھیں اور میرے لئے تو ان
تمام فسادات میں یہ الہامات ہی خضر راہ کا کام دینے کے لئے کافی تھے مگر میرے رب
الوصیت صفحہ ۲۹۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۷