خلافت کے جھگڑے کے متعلق آسمانی شہادت
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
40
نے مجھے خود بھی آگاہ کرنا پسند فرمایا۔اور یہ اس کا ایک ایسا احسان ہے جس کا شکر میں
جس قدر بھی بجالا ؤں تھوڑا ہے۔اور میں چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے لئے جو صداقت
کے قبول کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ان شہادتوں کو بیان کر دوں جو اللہ تعالیٰ نے ان
تمام فتن کے متعلق جو حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد ظاہر ہوئے میرے لئے
ظاہر فرمائیں جن سے میرے دل کو تسلی اور تسکین ہوئی کہ جو راہ میں اختیار کر رہا ہوں
وہی درست ہے اور بعض آئندہ کی خبریں ایسی بتائیں جن کے پورا ہونے سے میرا
ایمان تازہ ہوا۔خلافت کے جھگڑا کے متعلق آسمانی شہادت : خلافت کے متعلق جس قدر جھگڑے
ہیں ان کی بنیاد اسی مسئلہ پر ہے کہ مسیح موعود کا خلیفہ ہونا چاہیئے یا نہیں۔اگر یہ فیصلہ ہو
جائے تو اصول مباحث سب طے ہو جاتے ہیں اور صرف ذاتیات کا پردہ رہ جاتا ہے۔پس سب سے پہلے میں اسی کے متعلق ایک آسمانی شہادت پیش کرتا ہوں جس کے بعد
میں نہیں خیال کرتا کہ کوئی سعید انسان خلافت کا انکار کرے۔۸ مارچ ۱۹۰۷ ء کی بات ہے کہ رات کے وقت رویا میں مجھے ایک کاپی الہاموں کی
دکھائی گئی اس کی نسبت کسی نے کہا کہ یہ حضرت صاحب کے الہاموں کی کاپی ہے
اور اس میں موٹا لکھا ہوا ہے: عَسَى أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَّ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ یعنی کچھ بعید
نہیں کہ تم ایک بات کو نا پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے خیر کا موجب ہو۔اس کے بعد نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے برخلاف لوگوں
نے ہنگامہ کیا ہے اور میں ہنگامہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کے ساتھ باتیں کرتا
برکات خلافت
41
ہوں۔باتیں کرتے کرتے اس سے بھاگ کر الگ ہو گیا ہوں اور یہ کہا کہ اگر میں
تمہارے ساتھ ملوں گا تو مجھ سے شہزادہ خفا ہو جائے گا۔اتنے میں ایک شخص سفید رنگ آیا ہے اور اس نے مجھے کہا کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے
والوں کے تین درجے ہیں۔ایک وہ جو صرف نماز پڑھ لیں۔یہ لوگ بھی اچھے ہیں
دوسرے وہ جو مسجد کی انجمن میں داخل ہو جائیں۔تیسرا متولی۔اس کے ساتھ ایک اور خواب بھی دیکھی لیکن اس کے یہاں بیان کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں۔ان دونوں رویا پر اگر کوئی شخص غور کرے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود
کی وفات سے بھی ایک سال اور چند ماہ پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس فتنہ خلافت کے
متعلق خبر دے دی تھی اور یہ وہ زمانہ تھا کہ جب خلافت کا سوال ہی کسی کے ذہن میں
نہیں آسکتا تھا اور انجمن کا کاروبار بھی ابھی نہیں چلا تھا۔بہت تھوڑی مدت اس کے قیام
کو ہوئی تھی اور کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ ایک دن یہ نوزائیدہ انجمن مسیح موعود
کی جانشین ہونے کا دعوی کرے گی بلکہ یہ وہ زمانہ تھا کہ احمدیوں کے دماغ میں وہم
کے طور پر بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ حضرت صاحب فوت ہوں گے بلکہ ہر ایک شخص
با وجود اشاعت وصیت کے غالبا یہ خیال کرتا تھا کہ یہ واقعہ ہماری وفات کے بعد ہی
ہوگا اور اس میں شک ہی کیا ہے کہ عاشق اپنے معشوق کی موت کا وہم بھی نہیں کر سکتا
اور یہی حال جماعت احمدیہ کا تھا۔پس ایسے وقت میں خلافت کے جھگڑے کا اس
وضاحت سے بتا دینا اور اس خبر کا حرف بہ حرف پورا ہونا ایک ایسا ز بر دست نشان ہے
برکات خلافت
42
کہ جس کے بعد متقی انسان
کبھی بھی خلافت کا انکار نہیں کر سکتا کیا کوئی انسان ایسا کر سکتا
ہے؟ کہ ایک واقعہ سے دو سال پہلے اس کی خبر دے اور ایسے حالات میں دے کہ جب
کوئی سامان موجود نہ ہو اور وہ خبر دو سال بعد بالکل حرف بہ حرف پوری ہو اور خبر بھی
ایسی ہو جو ایک قوم کے ساتھ تعلق رکھتی ہو۔دیکھو ان دونوں رویا سے کس طرح ثابت ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ ہو گا جو بظاہر خطرناک
معلوم ہوگا لیکن درحقیقت نہایت نیک نتائج کا پیدا کرنے والا ہوگا چنانچہ خلافت کا
جھگڑا جو ۱۹۰۹ء میں برپا ہوا گونہایت خطرناک معلوم ہوتا تھا مگر اس کا یہ عظیم الشان
فائدہ ہوا کہ آئندہ کے لئے جماعت کو خلافت کی حقیقت معلوم ہوگئی اور حضرت خلیفہ
المسیح کو اس بات کا علم ہو گیا کہ کچھ لوگ خلافت کے منکر ہیں اور آپ اپنی زندگی میں
برابر اس امر پر زور دیتے رہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور خلافت جماعت کے قیام کے
لئے ضروری ہے اور ان نصائح سے گو بانیانِ فساد کو فائدہ نہ ہوا ہولیکن اس وقت
سینکڑوں ایسے آدمی ہیں جن کو ان وعظوں سے فائدہ ہوا۔اور وہ اس وقت ٹھوکر سے
اس لئے بچ گئے کہ انہوں نے مختلف فیہا مسائل کے متعلق بہت کچھ خلیفہ اول سے سنا
ہوا تھا۔پھر دوسری رؤیا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے خلاف کچھ لوگوں
نے بغاوت کی ہے۔اب
مسجد کی تعبیر جماعت لکھی ہے۔پس اس رویا سے معلوم ہوا کہ
ایک جماعت کا ایک متولی ہوگا۔(متوتی اور خلیفہ بالکل ہم معنی الفاظ ہیں ) اور اسکے
خلاف کچھ لوگ بغاوت کریں گے اور ان میں سے کوئی مجھے بھی ورغلانے کی کوشش