اس رؤیا کے گواہ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
43
کرے گا مگر میں ان کے پھندے میں نہیں آؤں گا اور انکو صاف کہہ دوں گا کہ اگر میں
تمہارے ساتھ ملوں گا تو شہزادہ مجھ سے ناراض ہو جائے گا اور جب ہم حضرت مسیح
موعود کے الہامات دیکھتے ہیں تو آپ کا نام شہزادہ بھی رکھا گیا ہے۔پس اس کے معنے
یہ ہوئے کہ جو لوگ ان باغیوں کے ساتھ شامل ہوں گے ان سے حضرت مسیح موعود
ناراض ہوں گے ( یعنی ان کا یہ فعل مسیح موعود کی تعلیم کے خلاف ہوگا ) یہ تو اس فتنہ کی
کیفیت ہے جو ہونے والا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ یہ فتنہ کون کرے گا۔اور وہ اس
طرح کہ اس امر سے کہ متولی کے خلاف بغاوت کرنے والوں سے شہزادہ ناراض ہو
جائے گا یہ بتایا گیا ہے کہ متولی حق پر ہے۔اور باغی ناحق پر۔اور پھر یہ بتا کر کہ مسجد کے
ساتھ تعلق رکھنے والے دوسرے دوگرو ہوں یعنی عام نمازیوں اور انجمن والوں میں سے
عام نمازی اچھے ہیں بتا دیا کہ یہ فتنہ عام جماعت کی طرف سے نہ ہوگا۔اب ایک ہی
گروہ رہ گیا یعنی انجمن پس وہی باغی ہوئی۔لیکن میری علیحدگی سے یہ بتا دیا کہ میں
باوجود ممبرانجمن ہونے کے ان فتنہ پردازوں سے الگ رہوں گا۔یہ رویا ایسی کھلی اور صاف ہے کہ جس قدر غور کرو اس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور خلافت
کی صداقت کا ثبوت ایسے کھلے طور پر ملتا ہے کہ کوئی شقی ہی انکار کرے تو کرے۔اس رؤیا کے گواہ: شاید کوئی شخص کہہ دے کہ ہم نے مانا کہ یہ رویا نہایت واضح ہے
لیکن اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ میں آپ نے کوئی ایسی رؤیا دیکھی بھی ہے یا نہیں
اور جب تک اس بات کا ثبوت نہ ملے تو اس رؤیا کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہوسکتی۔اور
اس کا کہنا بالکل بجا ہو گا اس لئے میں اپنی صداقت کے لئے گواہ کے طور پر خود حضرت
برکات خلافت
44
مسیح موعود کو پیش کرتا ہوں۔شاید بعض لوگوں کو تعجب ہو کہ حضرت مسیح موعود تو فوت ہو
چکے ہیں آپ کیونکر اس دنیا میں واپس آکر میری صداقت کی گواہی دے سکتے ہیں تو
میں ان
کو بتا تا ہوں کہ گو حضرت مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں۔لیکن پھر بھی وہ اس بات
کی شہادت دے دیں گے کہ واقعہ میں ۸ مارچ کو میں نے یہ رویا دیکھی تھی اور وہ اس
طرح کہ جس رات کو میں نے یہ رویا دیکھی اسی صبح کو حضرت والد ماجد کو سنایا آپ سن کر
نہایت متفکر ہوئے اور فرمایا کہ مسجد سے مراد تو جماعت ہوتی ہے شاید میری جماعت
کے کچھ لوگ میری مخالفت کریں یہ رویا مجھے لکھوا دے۔چنانچہ میں لکھواتا گیا اور آپ
اپنی الہاموں کی کاپی میں لکھتے گئے پہلے تاریخ لکھی پھر یہ لکھا کہ محمود کی رؤیا پھر تینوں
رو یا لکھیں۔ان تینوں رویا کے ارد گرد اس سے پہلی اور پچھلی تاریخوں کے الہام حضرت
صاحب کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے موجود ہیں۔( کاپی لوگوں کو دکھائی گئی ) اور یہ
کاپی اب تک میرے پاس ہے اور ہر ایک طالب حق کو دکھائی جاسکتی ہے جو لوگ
حضرت مسیح موعود کے دستخط پہچانتے ہیں وہ گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ سب کا پی حضرت
صاحب کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے اور کئی سال کے الہام اس میں درج ہیں اور یہ
میری رویا بھی آپ ہی کے ہاتھ کی لکھی ہوئی اس میں موجود ہے۔یہ ایک ایسی شہادت
ہے کہ کوئی احمدی اس کا انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ایسے کھلے کھلے نشان کا جو شخص انکار کرے
گا اسے ہر ایک صداقت کا انکار کرنا پڑے گا۔اس رؤیا کے معلوم کر لینے کے بعد ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ کیوں مجھے خلافت
کے مسئلہ میں اس قدر یقین اور تسلی ہے اور کیوں میں ہر ایک مقابلہ کی پرواہ نہ کر کے فتنہ