مسئلہ دین کے متعلق دوسری شہادت

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
45
کے وقت خلافت کا ممد و معاون رہا ہوں۔میں اس شک کو بھی دور کر دینا چاہتا ہوں کہ کیوں اس رؤیا کو شیطانی نہ خیال کیا جائے
اور وہ اس طرح کہ اول تو اس رویا کو حضرت مسیح موعود نے قدر کی نگاہوں سے دیکھا
اور لکھ لیا۔اور اپنے الہاموں کی کاپی میں لکھا پھر یہ رویا دو سال بعد حرف بہ حرف پوری
ہوئی اور جو رؤیا اس شان کے ساتھ پوری ہو وہ شیطانی نہیں ہوسکتی کیونکہ پھر شیطان
اور رحمن کے کلام میں کیا فرق رہ جائے گا؟ اور کیوں نہ لوگ ہر ایک الہام کو شیطانی کہہ
دیں گے۔مسئلہ خلافت کے متعلق دوسری آسمانی شہادت : ۱۹۰۹ء کی بات ہے ابھی مجھے
خلافت کے متعلق کسی جھگڑے کا علم نہ تھا صرف ایک صاحب نے مجھ سے حضرت
خلیفہ اسی خلیفہ اول کی خلافت کے قریباً پندرھویں دن کہا تھا کہ میاں صاحب اب
خلیفہ کے اختیارات کے متعلق کچھ غور کرنا چاہئے جس کے جواب میں میں نے ان
سے کہا کہ یہ وقت وہ تھا کہ سلسلہ خلافت قائم نہ ہوا تھا جبکہ ہم نے بیعت کر لی تو اب
خادم مخدوم کے اختیارات کیا مقرر کریں گے۔جس کی بیعت کی اس کے اختیارات ہم
کیونکر مقرر کر سکتے ہیں اس واقعہ کے بعد کبھی مجھ سے اس معاملہ کے متعلق کسی نے گفتگو
نہ کی تھی اور میرے ذہن سے یہ واقعہ اتر چکا تھا کہ جنوری ۱۹۰۹ء میں میں نے یہ رویا
دیکھی کہ ایک مکان ہے بڑا عالیشان سب تیار ہے لیکن اس کی چھت ابھی پڑنی باقی ہے
کڑیاں پڑ چکی ہیں ان پر اینٹیں رکھ کر مٹی ڈال کر کوٹنی باقی ہے۔ان کڑیوں پر کچھ
پھونس پڑا ہے اور اسکے پاس میر محمد الحق صاحب کھڑے ہیں اور ان کے پاس میاں

برکات خلافت
46
بشیر احمد اور نثار احمد مرحوم ( جو پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی کا صاحبزادہ تھا) کھڑے
ہیں۔میر محمد الحق صاحب کے ہاتھ میں ایک ڈبیہ دیا سلائیوں کی ہے اور وہ اس پھونس
کو آگ لگانی چاہتے ہیں۔میں انہیں منع کرتا ہوں کہ ابھی آگ نہ لگائیں نہیں تو
کڑیوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ایک دن اس پھونس کو جلایا تو جائے گا ہی لیکن ابھی
وقت نہیں۔بڑے زور سے منع کر کے اور اپنی تسلی کر کے میں وہاں سے لوٹا ہوں لیکن
تھوڑی دور جا کر میں نے پیچھے سے کچھ آہٹ سنی اور منہ پھیر کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر محمد
الحق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی ڈبیہ سے جلدی جلدی رگڑتے ہیں وہ
نہیں جلتیں پھر اور نکال کر ایسا ہی کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد اس پھونس کو آگ لگا
دیں۔میں اس بات
کو دیکھ کر واپس بھا گا کہ ان کو روکوں لیکن میرے پہنچتے پہنچتے انہوں
نے آگ لگا دی تھی میں اس آگ میں کود پڑا اور اسے میں نے بجھا دیا۔لیکن تین
کڑیوں کے سرے جل گئے یہ خواب میں نے اسی دن دو پہر کے وقت مولوی سید سرور
شاہ صاحب کو سنائی جو سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ یہ خواب تو پوری ہوگئی ہے اور
انہوں نے مجھے بتایا کہ میرمحمد طلق صاحب نے چند سوالات لکھ کر حضرت خلیفہ اسی کو
دیئے ہیں جن سے ایک شور پڑ گیا ہے۔اس کے بعد میں نے حضرت خلیفہ اسیح کو یہ
رؤیا لکھ کر دی اور آپ نے وہ رقعہ پڑھ کر فرمایا کہ خواب پوری ہوگئی ہے اور ایک کاغذ پر
مفصل واقعہ لکھ کر مجھے دیا کہ پڑھ لو جب میں نے پڑھ لیا تو لے کر پھاڑ دیا۔اس رویا
کے گواہ مولوی سید سرور شاہ صاحب ہیں ان سے دریافت کیا جاسکتا ہے۔چنانچہ یہ رویا
حرف بہ حرف پوری ہوئی اور ان سوالات کے جواب میں بعض آدمیوں کا نفاق ظاہر ہو

آج 10 میں سے 10 باقی