ساتویں شہادت

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
51
تپ سے وفات کا ہونا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔وصیت کا کرنا وہ بھی صاف ہے کیونکہ آپ
نے اپنی وفات سے پہلے وصیت کر دی تھی۔تیسرے مارچ میں وصیت کا ہونا وہ بھی
ایک بالکل واضح ہے کیونکہ آپ نے مارچ ہی میں وصیت کی اور مارچ ہی میں وہ شائع
ہوئی۔پانچواں امر بھی صاف ہے کہ اس وصیت کا مجھ سے بھی کچھ تعلق تھا چنانچہ ایسا ہی
ظاہر ہوا۔لیکن چوتھی بات کہ بدر میں دیکھ لیں۔تشریح طلب ہے کیونکہ آپ کی وصیت
جہاں الفضل ، الحکم، نور میں شائع ہوئی وہاں بدر میں شائع نہیں ہوئی کیونکہ وہ اس وقت
بند تھا ، پس اس کے کیا معنی ہوئے کہ بدر میں دیکھ لیں۔سواس امر کے سمجھنے کے لئے یاد
رکھنا چاہئے کہ رویا اور کشوف کبھی بالکل اصل شکل میں پورے ہوتے ہیں اور کبھی وہ
تعبیر طلب ہوتے ہیں اور کبھی ان کا ایک حصہ تو اصل رنگ میں ظاہر ہوتا ہے اور ایک
حصہ تعبیر طلب ہوتا ہے سو یہ خواب بھی اسی طرح کی ہے اور جہاں اس رویا میں سے
چارا مور بالکل صاف اور واضح طور پر پورے ہوئے ایک امرتعبیر طلب بھی تھا لیکن رویا
کی صداقت پر باقی چار امور نے مہر کر دی تھی۔اور اس چوتھے امر کی تعبیر یہ تھی کہ بدر
اصل میں پندرھویں رات کے چاند کو کہتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے رویا میں ایک قسم کا
اخفاء رکھنے کے لئے مارچ کی چودھویں تاریخ کا نام چودھویں کی مشابہت کی وجہ سے
بدر رکھا اور یہ بتایا کہ یہ واقعہ چودہ تاریخ کو ہوگا۔چنانچہ وصیت با قاعدہ طور پر جو شائع
ہوئی۔یعنی اسکے امین نواب محمد علی خان صاحب نے پڑھ کر سنائی تو چودہ ۱۴ تاریخ کو
ہی سنائی اور اسی تاریخ کو خلافت کا فیصلہ ہوا۔مسئلہ خلافت کے متعلق ساتویں آسمانی شہادت: اس بات کو قریباً تین چار سال کا

برکات خلافت
52
عرصہ ہوا یا کچھ کم کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی
ہمارے گھر کی طرف جارہی ہے کہ راستہ میں کسی نے مجھے حضرت خلیفہ مسیح کی وفات
کی خبر دی تو میں نے گاڑی والے کو کہا کہ جلدی دوڑاؤ تا میں جلدی پہنچوں۔یہ رویا
بھی میں نے حضرت کی وفات سے پہلے ہی بہت سے دوستوں کو سنائی تھی (جن میں
سے چند کے نام یاد ہیں ، نواب محمد علی خان صاحب ،مولوی سید سرور شاہ صاحب ، شیخ
یعقوب علی صاحب ، حافظ روشن علی صاحب اور غالباً ماسٹر محمد شریف صاحب بی اے
پلیڈر چیف کورٹ لاہور ) کہ مجھے ایک ضروری امر کے لئے حضرت کی بیماری میں
لاہور جانے کی ضرورت ہوئی اور چونکہ حضرت کی حالت نازک تھی میں نے جانا
مناسب نہ سمجھا اور دوستوں سے مشورہ کیا کہ میں کیا کروں؟ اور ان کو بتایا کہ میں
جانے سے اس لئے ڈرتا ہوں کہ میں نے رویا میں گاڑی میں سواری کی حالت میں
حضرت کی وفات دیکھی ہے۔پس ایسا نہ ہو کہ یہ واقعہ ابھی ہو جائے پس میں نے یہ
تجویز کی کہ ایک خاص آدمی بھیج کر اس ضرورت کو رفع کیا۔لیکن منشائے الہی کو کون
روک سکتا ہے؟ چونکہ حضرت نواب صاحب کے مکان پر رہتے تھے میں بھی وہیں رہتا
تھا اور وہیں سے جمعہ کے لئے قادیان آتا تھا۔جس دن حضور فوت ہوئے میں حسب
معمول جمعہ پڑھانے قادیان آیا اور جیسا کہ میری عادت تھی نماز کے بعد بازار کے
راستہ سے واپس جانے کے لئے تیار ہوا کہ اتنے میں نواب صاحب کی طرف سے
پیغام آیا کہ وہ احمدیہ محلہ میں میرے منتظر ہیں اور مجھے بلاتے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھ
سے کچھ بات کرنی ہے۔میں وہاں گیا تو ان کی گاڑی تیار تھی اس میں وہ بھی بیٹھ گئے

آج 10 میں سے 10 باقی