حضرت کی وفات اور میری خلافت کے متعلق آٹھویں آسمانی شہادت

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
53
53
اور میں بھی اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن بھی ہمارے ساتھ تھے۔گاڑی آپ کی کوٹھی کی طرف روانہ ہوئی اور جس وقت اس سڑک پر چڑھ گئی جو مدرسہ
تعلیم الاسلام کی گراؤنڈ میں تیار کی گئی ہے تو آپ کا ایک ملازم دوڑتا ہوا آیا کہ حضور
فوت ہو گئے اس وقت میں بے اختیار ہو کر آگے بڑھا اور گاڑی والے کو کہا کہ گاڑی
دوڑاؤ اور جلد پہنچاؤ۔اسی وقت نواب صاحب کو وہ رؤیا یاد آگئی اور آپ نے کہا کہ وہ
رو یا پوری ہوگئی۔یہ رویا ہستی باری کا ایک ایسا زبردست ثبوت ہے کہ سوائے کسی ایسے انسان کے جو
شقاوت کی وجہ سے صداقت نہ ماننے سے بالکل انکار کر دے۔ایک حق پسند کے لئے
نهایت رشد اور ہدایت کا موجب ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے
فیصلہ سے بچنے کی لاکھ کوشش کرے تقدیر پوری ہو کر ہی رہتی ہے میں نے جس خوف
سے لا ہور کا سفر ملتوی کرنے کا ارادہ کیا تھا وہ امر قادیان میں ہی پورا ہوا۔حضرت کی وفات اور میری خلافت کے متعلق آٹھویں آسمانی شہادت: قریباً
تین چار سال کا عرصہ ہوا جو میں نے دیکھا کہ میں اور حافظ روشن علی صاحب ایک جگہ
بیٹھے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھے گورنمنٹ برطانیہ نے افواج کا کمانڈر ان چیف
مقرر فرمایا ہے اور میں سر او مور کرے سابق کمانڈر ان چیف افواج ہند کے بعد مقرر ہوا
ہوں اور ان کی طرف سے حافظ صاحب مجھے عہدہ کا چارج دے رہے ہیں۔چارج
لیتے لیتے ایک امر پر میں نے کہا کہ فلاں چیز میں تو نقص ہے میں چارج میں کیونکر لے
لوں؟ میں نے یہ بات کہی ہی تھی کہ نیچے کی چھت پھٹی ( ہم چھت پر تھے ) اور حضرت

برکات خلافت
54
خلیفہ المسیح خلیفہ اول اس میں سے برآمد ہوئے اور میں خیال کرتا ہوں کہ آپ سراومور
کرے کمانڈر ان چیف افواج ہند ہیں آپ نے فرمایا کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں
بلکہ لارڈ کچز سے مجھے یہ چیز اسی طرح ملی تھی۔اس رؤیا پر مجھے ہمیشہ تعجب ہوا کرتا تھا کہ اس سے کیا مراد ہے؟ اور میں اپنے دوستوں کو
سنا کر حیرت کا اظہار کیا کرتا تھا کہ اس خواب سے کیا مراد ہو سکتی ہے؟ مگر خدا تعالیٰ کی
قدرت ہے کہ واقعات کے ظہور پر معلوم ہوا کہ یہ رویا ایک نہایت ہی زبر دست
شہادت تھی اس بات پر کہ حضرت خلیفہ مسیح کی وفات کے بعد جو فیصلہ ہوا ہے وہ اللہ
تعالیٰ کے منشاء اور اسکی رضا کے ماتحت ہوا ہے۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کی
وفات پر میری طبیعت اس طرف گئی کہ یہ رویا تو ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی اور اس
میں بتایا گیا تھا کہ مولوی صاحب کے بعد خلافت کا کام میرے سپر د ہوگا اور یہی وجہ تھی
کہ حضرت خلیفہ المسیح مجھے بہ لباس سراومور کرے کے دکھائے گئے اور افواج کی کمانڈ
سے مراد جماعت کی سرداری تھی۔کیونکہ انبیاء کی جماعتیں بھی ایک فوج ہوتی ہیں جن
کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین کو غلبہ دیتا ہے۔اس رؤیا کی بناء پر یہ بھی امید ہے کہ انشاء
اللہ تعالی تبلیغ کا کام جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے ہوگا اور غیر مبائعین احمدیوں کے
ذریعہ نہ ہوگا۔إِلَّا مَا شَاءَ اللہ برکت مبائعین کے کام میں ہی ہوگی۔اس رؤیا کا جب غور سے مطالعہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی زبردست شہادت معلوم ہوتی
ہے کہ جس قد ر غور کریں اسی قدر عظمت الہی کا اظہار ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس
رویا میں حضرت مسیح موعود کولا رڈ کچز کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے اور حضرت خلیفہ اول

برکات خلافت
55
55
کو سراومور کرے کے نام سے۔اور جب ہم ان دونوں افسروں کے عہدہ کو دیکھتے ہیں
تو جس سال حضرت مسیح موعود نے وفات پائی تھی اسی سال لارڈ کچھ ہندوستان سے
رخصت ہوئے تھے اور سر اومور کرے کمانڈر مقرر ہوئے مگر یہ بات تو پچھلی تھی۔عجیب
بات یہ ہے کہ جس سال اور جس مہینہ میں سراومور کرے ہندوستان سے روانہ ہوئے
ہیں اسی سال اور اسی مہینہ یعنی مارچ ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفتہ المسیح فوت ہوئے اور
مجھے اللہ تعالیٰ نے اس کام پر مقررفرمایا۔کیا کوئی سعید الفطرت انسان کہ سکتا ہے کہ یہ
رڈ یا شیطانی ہوسکتی تھی یا کوئی انسان اس طرح دو تین سال
قبل از وقوع ایک بات اپنے
دل سے بنا کر بتا سکتا ہے؟ کیا یہ ممکن تھا؟ کہ میں دو سال پہلے یہ سب واقعات اپنے
دل سے گھڑ کر لوگوں کو سنا دیتا اور پھر وہ صیح بھی ہو جاتے۔یہ کون تھا جس نے مجھے یہ بتا
دیا کہ حضرت مولوی صاحب مارچ میں فوت ہوں گے۔۱۹۱۴ء میں ہوں گے اور آپ
کے بعد آپ کا جانشین میں ہوں گا۔کیا خدا تعالیٰ کے سوا کوئی اور بھی ایسا کر سکتا ہے؟
نہیں اور ہر گز نہیں۔اس رویا میں یہ جو دکھایا گیا کہ چارج میں ایک نقص ہے اور میں اسکے لینے سے انکار کرتا
ہوں تو وہ ان چند آدمیوں کی طرف اشارہ تھا کہ جنہوں نے اس وقت فساد کھڑا کیا اور
اللہ تعالیٰ نے اس رویا کے ذریعہ سے حضرت مولوی صاحب پر سے یہ اعتراض دور کیا
ہے جو بعض لوگ آپ پر کرتے ہیں کہ اگر حضرت مولوی صاحب اپنے زمانہ میں ان
لوگوں کے اندرونہ سے لوگوں کو علی الاعلان آگاہ کر دیتے اور اشارات پر ہی بات نہ
رکھتے یا جماعت سے خارج کر دیتے تو آج یہ فتنہ نہ ہوتا۔اور مولوی صاحب کی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی