مسئلہ خلافت پر نویں آسمانی شہادت

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
56
99
سے قبل از وقت پر جواب دے دیا کہ یہ قتص میرے زمانہ کا نہیں بلکہ پہلے کا ہی ہے اور
یہ لوگ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہی بگڑ چکے تھے ان کے بگڑنے میں میرے کسی
سلوک کا دخل نہیں مجھ سے پہلے ہی ایسے تھے۔شاید کوئی شخص اعتراض کرے کہ یہ تعبیر تو اب بنائی جاتی ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ تعبیر کا
علم واقعہ کے بعد ہی ہوتا ہے یہ خواب صاف ہے اور اس میں
کوئی بیچ نہیں۔ہر ایک
شخص اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ جو تعبیر میں نے کی ہے اس کے سوا کوئی درست تعبیر نہیں
ہو سکتی۔یہ خواب میں نے حافظ روشن علی صاحب کو قبل از وقت سنادی تھی اور دوستوں کو
بھی سنائی ہے لیکن ان کے نام یاد نہیں۔مسئلہ خلافت پر نویں آسمانی شہادت : جس طرح خلافت کے جھگڑے حضرت
خلیفتہ المسیح کی وفات آپ کی وصیت میری جانشینی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت
مجھے اطلاع دی تھی اسی طرح مجھے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ میرے مقابلہ پر کون ہوگا جو سخت
فتنہ برپا کرے گا لیکن ناکام رہے گا۔اس بات کو قریباً سات سال ہو گئے۔حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ۱۹۰۲ء کے اکتوبر
یا نومبر میں میں نے رؤیا دیکھی کہ میں بورڈنگ کے ایک کمرہ میں ہوں یار یو یو آف
یچز کے دفتر میں وہاں ایک بڑے صندوق پر مولوی محمد علی صاحب بیٹھے ہیں اور میں
ذرا فاصلہ پر کھڑا ہوں اتنے میں ایک دروازہ سے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر داخل
ہوئے اور ہم دونوں کو دیکھ کر کہا کہ میاں صاحب آپ لمبے ہیں یا مولوی صاحب؟
مولوی صاحب نے کہا کہ میں لمبا ہوں۔میں نے کہا کہ میں لمبا ہوں شیخ صاحب نے

برکات خلافت
57
کہا آؤ دونوں
کو نا ہیں۔مولوی صاحب صندوق پر سے
اترنا چاہتے ہیں لیکن جس طرح
بچے اونچی چار پائی پر سے مشکل سے اترتے ہیں اس طرح بڑی مشکل سے اترتے ہیں
اور جب شیخ صاحب نے مجھے اور ان کو پاس پاس کھڑا کیا تو وہ بے اختیار کہ اٹھے کہ
ہیں میں تو سمجھتا تھا کہ مولوی صاحب اونچے ہیں لیکن اونچے تو آپ نکلے۔میں نے کہا
ہاں میں ہی اونچا ہوں۔اس پر انہوں نے کہا کہ اچھا میں مولوی صاحب کو اٹھا کر آپ
کے کندھوں کے برابر کرتا ہوں دیکھیں ان کے پیر کہاں آتے ہیں اور یہ کہہ کر انہوں
نے مولوی صاحب کو اٹھا کر میرے کندھوں کے برابر کرنا چاہا۔جتنا وہ اونچا کرتے
جاتے اسی قدر میں اونچا ہوتا جاتا آخر بڑی دقت سے انہوں نے ان کے کندھے
میرے کندھوں کے برابر کئے تو ان کی لاتیں میرے گھٹنوں تک بھی نہ پہنچ سکیں۔جس
پر وہ سخت حیران ہوئے یہ خواب اس وقت کی ہے جب ان جھگڑوں کا وہم و گمان بھی نہ
ہوسکتا تھا۔سات سال کے بعد کے واقعات بتانا انسان کا کام نہیں میں نے یہ رویا اسی
وقت سید سرور شاہ صاحب سید ولی اللہ شاہ صاحب کو جو اس وقت بیروت (شام) میں
ہیں اور سید حبیب اللہ شاہ صاحب کو جو میڈیکل کالج کی آخری کلاس میں پڑھتے ہیں سنا
دی تھی اور ان سے گواہی لی جاسکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں
کہ ان
کو یہ رویا یا د ہوگی۔ممکن
ہے کہ اور دوستوں کو بھی سنائی ہو لیکن اور کسی کا نام یاد نہیں ہم اس وقت اس روڈ یا پر حیران
ہوا کرتے تھے کہ یہ قدوں
کا نا پنا کیا معنی رکھتا ہے نہ خلافت کا سوال تھا نہ خلیفہ کی بیعت کا
حضرت مسیح موعود زندہ تھے کون سمجھ سکتا تھا کہ کبھی واقعات بدل کر اور کی اور صورت اختیار
کرلیں گے مگر خدا کی باتیں پورے ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔مولوی محمد علی صاحب کے

برکات خلافت
58
دوستوں نے انہیں میرے مقابلہ پر کھڑا کیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو سخت نا کام کیا۔حتیٰ
کہ انہوں نے اپنی ذلت کا خود اقرار کیا جس قدر بھی ان کے دوستوں نے زور مارا کہ
ان کو اونچا کریں اسی قدر خدا تعالیٰ نے ان کو نیچا کیا اور قریباً ستانوے فی صدی
احمدیوں کو میرے تابع کر دیا اور میرے ذریعہ جماعت کا اتحاد کر کے مجھے بلند کیا۔اب میں آخر میں تمام راستی پسند انسانوں کو کہتا ہوں کہ اگر وہ اب تک خلافت کے مسئلہ
میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تو اب بھی فیصلہ کر لیں کیونکہ یہ کام خدا کی طرف سے ہوا ہے
اور کسی انسان کا اس میں دخل نہیں۔اگر آپ اس صداقت کا انکار کریں گے تو آپ کو
حضرت مسیح موعود کی صداقت کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔پس حق کو قبول کریں اور
جماعت میں تفرقہ نہ ڈالیں۔میں کیا چیز ہوں؟ میں جماعت کا ایک خادم ہوں جس
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو متحد کرنا چاہتا ہے ورنہ کام تو سب اللہ تعالیٰ کا ہے۔مجھے خلافت کا نہ کوئی شوق تھا اور نہ ہے
مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کام پر مقرر کر دیا تو میں
ہو گیا۔میرا اس میں کوئی دخل نہیں۔اور آپ ان باتوں کو سن کر یہ بھی اندازہ کر سکیں گے
کہ جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت خلافت کا جھگڑا ، خلیفہ کی صداقت ، خلیفہ اول کی
وفات کا سن ، مہینہ، آپ کی وصیت، میرا گاڑی میں آپ کی وفات کی خبر سننا، آپ کی
بیماری کا حال سب کچھ بتادیا تھا تو کیا ایک لمحہ کے لئے بھی میرا دل متر ڈ دہو سکتا تھا۔اور
جبکہ بعض دوسری رؤیا نے وقت پر پوری ہو کر بتا دیا کہ منشائے الہی یہی تھا کہ میں ہی
دوسرا خلیفہ ہوں اور میری مخالفت بھی ہو اور کامیابی میرے لئے ہو تو کیا میں خلافت
کے متعلق ان لوگوں کا مشورہ سن سکتا تھا جو مجھے مشورہ دیتے تھے کہ میں اب بھی اس کام

برکات خلافت
59
59
کو ترک کر دوں۔کیا میں منشائے الہی کے خلاف کر سکتا ہوں۔اگر میں ایسا کروں تو میں
خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو رد کرنے والا ہوں گا۔اور اللہ تعالیٰ مجھے اس حرکت سے محفوظ
رکھے۔خدا نے جو چاہا وہ ہو گیا اور جولوگوں نے چاہا وہ نہ ہوا۔مگر مبارک ہے وہ جو خدا
کے فیصلہ کو قبول کرے اور اس قدر آسمانی شہادتوں کے بعد ضد اور ہٹ سے کام نہ لے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

آج 10 میں سے 10 باقی