بقیہ تقریر حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
بقیہ تقریر حضرت خلیفه لمسیح الثانی
جو ۲۷ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ پر بعد از نماز ظہر و عصر ہوئی)
60
60
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَ
رَسُوْلُهُ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيْمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مَلِكِ يَوْمِ
الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْن اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين، آمين
اللہ تعالیٰ کا کیا ہی احسان ہے مسلمانوں پر اور کیا ہی فضل ہے اپنے بندوں پر کہ ایک
مسلمان دنیا میں کسی کے آگے کسی معاملہ میں شرمندہ نہیں ہوسکتا۔دنیا میں ناجائز
تعصب، ضد اور ہٹ ایسی چیزیں ہیں جو کہ بہت بری، ناپسندیدہ اور مکروہ ہیں مگر
مسلمان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے بلند مرتبہ پر کھڑا کیا ہے کہ دنیا کا اور کوئی انسان اس
منصب تک نہیں پہنچ سکتا۔میں مضمون تو اور بیان کرنے لگا تھا۔لیکن سورۃ فاتحہ کے
پڑھنے سے ایک بات یاد آگئی ہے وہ بیان کئے دیتا ہوں۔اور وہ یہ کہ انسان کسی بات
کے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت ٹھوکریں کھاتا ہے کیونکہ اس کی عقل محدود ہوتی ہے
دیکھو ایک وہ زمانہ تھا جبکہ خیال کیا جاتا تھا کہ آسمان مختلف دھاتوں کے بنے ہوئے
ہیں۔پھر فلسفیوں نے کہا کہ نہیں آسمان منتہا ئے نظر ہے اور کوئی مادی چیز نہیں اور خبر
نہیں کہ کل کیا اور پرسوں کیا ثابت ہو۔یہی حال تمام علوم کا ہے۔جو علوم آج سے سو
برکات خلافت
61
سال پہلے تھے وہ آج نہیں ہیں اور ہی ہیں۔پہلے کہا جاتا تھا کہ ایک سورج ہے اور باقی
سارے ستارے اس سے متعلق ہیں لیکن آج کل معلوم ہوا ہے کہ کئی ستارے ایسے ہیں
جو اتنی دور اور اتنے بڑے ہیں کہ اب جا کر ان کی روشنی ہم تک پہنچی ہے اور وہ سورج
سے کئی گنا بڑے ہیں۔کسی زمانہ میں خیال کیا جاتا تھا اور یہ مشہور مقولہ ہے کہ قطب
نما کی سوئی ہمیشہ شمال کی طرف رہتی ہے۔مگر تجربہ نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ
مختلف عرصوں کے بعد اس کی سوئی مغرب کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے اور ایک حد
تک پہنچ کر پھر واپس لوٹنی شروع ہوتی ہے۔غرض علوم میں بھی اتنی تبدیلی ہوتی جاتی
ہے کہ آج کچھ ہے تو کل کچھ اور ہو جاتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ انسان
کو اللہ تعالیٰ
نے عقل اور فہم دیئے ہیں لیکن ایسی عقل نہیں دی جس کا فیصلہ کبھی نہ بدلے۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دعا سکھائی ہے کہ چونکہ انسان ہر بات میں بہت ٹھوکر میں
کھاتا ہے لہذا چاہئے کہ وہ یہ دعا نہ مانگا کرے کہ یہ چیز ہمیں مل جائے یا یہ کام ہو
جائے۔بلکہ یہ دعا کیا کرے کہ الہی جو بات آپ کے نزدیک ہمارے لئے مناسب
ہے وہ ہو جائے اور جو چیز آپ کے نزدیک ہمارے لئے بہتر ہے وہ مل جائے۔چونکہ
اللہ تعالیٰ کو غلطی نہیں لگ سکتی اس لئے وہ جو فیصلہ کرتا ہے وہی درست اور صحیح ہوتا ہے اور
یہ ہر ایک انسان کے لئے دنیا کے ہر ایک معاملہ میں فیصلہ کرنے کا آسان اور نہایت
عمدہ طریق ہے۔ہمارے لئے بھی یہی آسان طریق تھا۔خلافت کا مسئلہ جس کسی کی
سمجھ میں نہ آیا تھا اسے چاہئے تھا کہ دعائیں کرتا ، استخارہ کرنا شروع کر دیتا اور خدا تعالیٰ
کے حضور کہتا کہ اے میرے اللہ ! اگر خلافت کا مسئلہ درست ہے تو مجھے سمجھادیجئے۔اور