سیاست
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
62
29
اگر نہیں تو مجھے جو سیدھی راہ ہے وہ دکھایئے اور صراط مستقیم سے دور ہونے سے بچا لیجئے
مگر افسوس کہ کئی لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔میں نے بہت سے دوستوں کو یہ
تدبیر بتائی اور انہوں نے اس پر عمل کیا تو انہیں خواب یا الہام کے ذریعہ سے ہدایت ہو
گئی ورنہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو کسی اور ذریعہ سے تسلی اور تشفی عطا فرما دی۔اب بھی
اگر کوئی شک اور تردد میں ہے تو ایسا ہی کرے خدا تعالیٰ اس کو ضرور ہدایت دے دے
گا۔پہلی تقریر میں میں نے ایک بات بیان کی ہے اور چودہ باتیں اور ہیں جو میں نے بیان
کرنی ہیں۔ان میں سے چار تو ایسی ہی ہیں کہ جتنا پہلی پر وقت لگا ہے اتنا ہی ان پر لگایا
جائے۔لیکن نہ مجھے اتنی طاقت ہے اور نہ ہی وقت ہے۔پھر ایک نہایت ضروری اور
اہم بات ہے جو کل بیان کرنی ہے۔کھانسی سے اللہ کا فضل ہے کہ نسبتا آرام رہا ہے
تاہم میرے سینہ میں درد ہو گیا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ کسی قد را ختصار سے باقی
باتیں بیان کر دوں۔اللہ تعالیٰ نے پھر کبھی توفیق دی تو مفصل بیان کر دوں گا۔سیاست
دوسرا امر جو میں نے بیان کرنا ہے وہ سیاست ہے۔ہماری جماعت کو اس سے بڑا
دھو کہ لگا ہے اور یہ مسئلہ بھی بڑے ابتلاء کا باعث ہوا ہے اور یہ بات کہ ہمیں سیاست
میں کس قدر حصہ لینا چاہئے۔آیا سیاست اچھی ہے یا بری اور اگر بری ہے تو کہاں
تک؟ اچھی ہے تو کس حد تک؟ سخت اختلاف کا باعث ہو گئی ہے میں جب اس کشمکش کو
مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود کی تعلیم پر غور کرتا ہوں اور ان لوگوں سے جو آپ کے
برکات خلافت
63
ساتھ رہنے والے تھے پوچھتا ہوں تو وہ یہ اظہار نہیں دے سکتے کہ حضرت صاحب نے
ان
کو کبھی سیاست کی طرف مائل کیا ہو یا کبھی ان کی توجہ کو اس طرف پھیرا ہو۔مگر اس
صورت میں ایک اعتراض پیدا ہوتا ہے اور یہ اعتراض صرف نو تعلیم یافتہ نو جوانوں کی
طرف سے ہی نہیں بلکہ پرانے لوگوں کی طرف سے بھی پڑتا ہے کہ
سیاست سے کیوں جماعت احمدیہ کو روکا جاتا ہے؟
ایک نادان اور کم عقل انسان کہہ سکتا ہے کہ چونکہ یہ لغو چیز ہے اس لئے اس سے روکا
جاتا ہے مگر تاریخ کا مطالعہ کرنے والا اور گزشتہ قوموں کے حالات کا جاننے والا کبھی یہ
نہیں کہہ سکتا کیونکہ دنیا کی حکومتوں اور سلطنتوں کا مدار ہی سیاست پر ہے۔پھر قرآن
شریف میں اللہ تعالیٰ نے سیاست کے کچھ قواعد بیان فرمائے ہیں۔یہ اچھی چیز تھی تب
ہی تو قرآن کریم نے اس طرف توجہ فرمائی ورنہ کیوں فرماتا۔ادھر ہم دنیا میں دیکھتے
ہیں کہ سڑا ئیکوں سے نفع حاصل ہوتا ہے اور حقوق مل جاتے ہیں۔پھر یہ بھی کہ جائز
کمیٹیشن کو گورنمنٹ بھی نا پسند نہیں کرتی تو پھر کیا وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ کو سیاست
سے روکا جاتا ہے اور حضرت مسیح موعود نے کیوں روکا ہے۔میرا عقیدہ فقط یہ نہیں ہے کہ سیاست سے کوئی فائدہ نہیں۔ہاں میرے عقیدہ اور
دوسروں کے عقیدہ میں یہ فرق ہے کہ وہ اور فوائد سمجھتے ہیں اور میں اور۔چونکہ اس کی
وجہ سے جماعت میں ابتلاء آنے کا ڈر ہے اس لئے میں اصل بات بتا نا چاہتا ہوں اس
کا فیصلہ ہو جائے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو یہ فیصلہ ہمیشہ کے لئے ہو جائے۔قرآن
شریف ہمیں فیصلہ کی ایک آسان راہ بتا تا ہے کہ اگر ہم کسی بات کا فیصلہ کرنے لگیں تو
برکات خلافت
64
ہمیں اس کے فوائد اور اس کے نقصانات پر غور کرنا چاہئے۔جوئے اور شراب کی نسبت
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے: يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْحَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيْهِمَا
إِثْمٌ كَبِيرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا۔(البقرہ:۲۲۰) شراب کے
متعلق لوگ تم سے سوال کرتے ہیں اور تم سے پوچھتے ہیں کہ یہ جائز ہے یا حرام۔اور
جوئے کے متعلق بھی پوچھتے ہیں۔فرمایا ان کو اس کا یہ جواب دے دو ( اسلام کیا ہی
پاک مذہب ہے کہ کسی کی نیکی اور اچھی صفت کو ضائع نہیں کرتا۔کیا ہی عمدہ اور پاک
جواب دیا) کہ ان میں کچھ بدیاں ہیں اور کچھ فوائد بھی۔لیکن بدیاں فوائد کی نسبت
زیادہ ہیں۔یہ کیا ہی لطیف جواب دیا ہے۔ان کے سوال پر انہیں منع نہیں کیا گیا کہ تم
شراب نہ پیو۔اور جو نہ کھیلو۔بلکہ یہ فرما دیا ہے کہ ان میں منافع تھوڑے ہیں اور نقصان
زیادہ۔اب تم آپ ہی سمجھ لو کہ تمہیں کیا کرنا چاہیئے۔تو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے یہ
قاعدہ کلیہ بیان فرما دیا کہ ہر ایک چیز میں دو باتیں ہوتی ہیں۔یعنی نفع اور نقصان۔پس
اگر کسی چیز میں نفع زیادہ ہو اور نقصان تھوڑا۔تو اس کو کر لیا کرو۔اور اگر کسی چیز میں
نقصان زیادہ ہو اور نفع تھوڑا تو اس کو اختیار نہ کیا کرو۔دنیا کا تمام کارخانہ اسی قاعدہ پر
چل رہا ہے۔ہر ایک انسان جس چیز میں نفع زیادہ دیکھتا ہے اس کو اختیار کر لیتا ہے اور
جس میں نقصان زیادہ دیکھتا ہے اس کو چھوڑ دیتا ہے۔اسی قاعدہ کے مطابق تم سیاست
کو دیکھو۔سیاست بالذات کوئی بری چیز نہیں ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ ایک ہی چیز ایک
وقت میں حلال ہوتی ہے تو وہی دوسرے وقت میں حرام ہو جاتی ہے۔مثلاً نماز ایک
ایسی چیز ہے جس سے کہ قرب الہی حاصل ہوتا ہے مگر ایک وقت یہی نماز پڑھنے والا
برکات خلافت
65
شیطان ہو جاتا ہے یعنی سورج کے چڑھنے یا ڈوبنے کے وقت نماز پڑھنے والا بجائے
قرب الہی حاصل کرنے کے شیطان بن جاتا ہے۔اسی طرح روزہ کے متعلق خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ روزہ رکھنے والے کا میں (اللہ ) ہی اجر ہوں مگر آنحضرت ﷺ فرماتے
ہیں کہ عید کے دن جو لوگ روزہ رکھتے ہیں وہ شیطان ہیں۔پس گو روزہ رکھنا ایک
نہایت اعلیٰ عبادت تھی لیکن رسول کریم ﷺ نے عید کے دن روزہ رکھنے کو شیطانی
فعل قرار دیا جس سے معلوم ہوا کہ ایک چیز ایک وقت میں اچھی ہوتی ہے تو دوسرے
وقت وہی بری ہو جاتی ہے۔مثلاً ایک شخص کی پیٹھ میں درد ہورہا ہو اور وہ کسی کو کہے کہ
میری پیٹھ پر مکیاں مارو۔میں تمہیں انعام دوں گا تو اس طرح مکیاں مارنے پر اس شخص
کو انعام ملے گا۔لیکن اگر کوئی مجلس میں بیٹھا باتیں کر رہا ہو اور اس کا نوکر پیچھے سے آکر
اس کی پیٹھ پر مکیاں مارنی شروع کر دے تو جانتے ہو کہ اس سے کیا سلوک کیا جائے گا۔اس کو سزادی جائے گی کیونکہ موقع کے مطابق ہر ایک بات ہوتی ہے۔ہرسخن وقتے و ہر نکتہ مقامی دارد۔تو بعض اوقات ایک بات خراب ہوتی ہے اور بعض وقت وہی اچھی ہو جاتی ہے۔سیاست سے جو مسیح موعود نے منع کیا ہے تو اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ اس کا موقع اور محل
نہیں ہے اور خواہ گورنمنٹ اس کی اجازت بھی دیتی ہے تاہم یہ ناجائز ہے۔حضرت مسیح
موعود فرماتے ہیں کہ گورنمنٹ ایک حد تک سیاسی امور کی طرف توجہ رکھنے کی اجازت
دیتی ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس کام کا انجام خراب ہوگا اس لئے میں اپنی جماعت کو
اس کی اجازت نہیں دیتا۔ایک دفعہ صوبہ کے ایک بڑے افسر سے حضرت صاحب ملنے
برکات خلافت
66
99
کے لئے تشریف لے گئے۔یوں تو آپ کسی کے پاس نہ جایا کرتے تھے لیکن انہیں اپنا
مہمان سمجھ کر چلے گئے۔ان دنوں گورنمنٹ کا یہ خیال تھا کہ مسلم لیگ سے گورنمنٹ کو
فائدہ پہنچے گا۔ان افسر صاحب نے حضرت صاحب سے پوچھا کہ آپ کا مسلم لیگ
کے متعلق کیا خیال ہے۔آپ نے فرمایا میں اسے نہیں جانتا۔خواجہ صاحب چونکہ اس
کے ممبر تھے انہوں نے اس کے حالات عجیب پیرایہ میں آپ کو بتائے فرمایا میں پسند
نہیں کرتا کہ لوگ سیاست میں دخل دیں۔صاحب بہادر نے کہا مرزا صاحب ! مسلم
لیگ کوئی بری چیز نہیں بلکہ بہت مفید ہے۔آپ نے فرمایا۔بری کیوں نہیں۔ایک دن
یہ بھی بڑھتے بڑھتے بڑھ جائے گی۔صاحب بہادر نے کہا مرزا صاحب ! شائد آپ
نے کانگرس کا خیال کیا ہوگا۔لیگ کا حال کانگرس کی طرح نہیں کیونکہ کسی کام کی جیسی
بنیاد رکھی جاتی ہے ویسا ہی اس کا نتیجہ نکلتا ہے۔کانگرس کی بنیاد چونکہ خراب رکھی گئی تھی
اس لئے وہ مضر ثابت ہوئی لیکن مسلم لیگ کے تو ایسے قواعد بنائے گئے ہیں کہ اس میں
باغیانہ عنصر پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔حضرت صاحب نے فرمایا۔آج آپ کا یہ خیال ہے
تھوڑے دنوں کے بعد لیگ بھی وہی کام کرے گی جو آج کانگرس کر رہی ہے۔چنانچہ
واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اب مسلم لیگ بھی اس سیلف گورنمنٹ کے حصول کی
طرف جھک رہی ہے جس کا کانگرس مدت سے مطالبہ کر رہی تھی گود کھاوے کے لئے
لفظوں میں کچھ فرق رکھا ہو۔غرض کہ گوصوبہ کے ایک بڑے اور ذمہ دار حاکم نے اس
بات پر زور بھی دیا کہ مسلم لیگ سے نقصان نہیں ہو گا لیکن حضرت صاحب نے یہی
جواب دیا کہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔آخر ایسا ہی ہوا۔پس خوب یاد رکھو کہ حضرت
برکات خلافت
67
20
صاحب نے جو اپنی جماعت کو جائز حد تک بھی سیاست میں حصہ لینے سے روک دیا ہے تو وہ
اس لئے نہیں کہ سیاست بالذات بری ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت اس میں حصہ
لینا بجائے فوائد کے نقصان کا باعث ہے چنانچہ میں اس امر کی مزید تشریح کرتا ہوں۔حدیث میں آتا ہے سَتَكُوْنُ آثَرَةٌ وَأُمُوْرٌ تُنْكِرُوْ نَهَا قَالُوْا يَا رَسُوْلَ
اللَّهِ فَمَا تَأمُرُنَا قَالَ تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ وَتَسْأَلُوْنَ
الله الَّذِى لَكُمْ ( بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوۃ فی الاسلام) یعنی
ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے کہ ایسے حاکم ہو جائیں گے کہ جو اپنے لئے بھلائی چاہیں
گے اور تمہارے آرام کی فکر نہ رکھیں گے اور ایسے امور ظاہر ہوں گے جو تم کو برے معلوم
ہوں گے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ایسے وقت میں ہمیں کیا حکم ہے یعنی ہم اس
وقت کیا کریں۔کیا حکام کا مقابلہ کریں اور ان کو سیدھا کریں فرمایا جو حکام کے حقوق
تمہارے ذمہ ہیں ان کو تم ادا کر دو۔اور جو تمہارے حقوق ان کے ذمہ ہیں انہیں خود
طلب نہ کرو۔بلکہ اللہ تعالیٰ پر ڈال دو کہ وہ خود ان کا ذمہ دار ہو۔اس کے مقابلہ میں
حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ عِرْضِهِ وَمَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ جواپنی
عزت اور مال کے بچانے کے لئے کوشش کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔پس
ایک طرف تو مال و عزت کی حفاظت میں مارے جانے والے کو آپ شہید فرماتے ہیں
اور دوسری طرف ارشاد ہوتا ہے کہ حکام جو کچھ بھی ظلم کریں صبر کرنا۔اور ان کے ظلم کے
مقابلہ میں خود ہاتھ نہ اٹھانا۔اپنے حقوق کا مطالبہ بھی ان سے نہ کرنا بلکہ اسے بھی اللہ پر
ہی چھوڑنا۔ان دونوں حکموں کو ملا کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں حکم مختلف اوقات کے
بخاری کتاب المظالم باب من قُتِلَ دون ماله ( مفهومًا)