سیاسی معاملات میں پڑنے کا پہلا خطرناک نتیجہ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
69
حکومت اور رتبہ مل جاتا ہے تو اس کی طرف دوڑ نے لگ پڑتے ہیں۔جس طرح کہا
جاتا ہے کہ جب ایک دفعہ شیر کے منہ کو آدمی کا لہو لگ جاتا ہے تو پھر وہ ہر وقت انسان
کے شکار کی تاک میں ہی رہتا ہے۔اور پہلے اگر ایک دو آدمیوں سے بھاگ جاتا تھا تو
پھر میں چالیس آدمیوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔اسی طرح سیاست کا خون جس کسی کے
منہ کو لگ جاتا ہے پھر وہ اسے نہیں چھوڑ سکتا اور اس کے اندر ہی اندر گھستا جاتا ہے۔سیاسی معاملات میں پڑنے کا پہلا خطرناک نتیجہ: چونکہ ایک طرف تو سیاست ایک
ایسی چیز ہے جو اور سب کچھ بھلا دیتی ہے حتی کہ جان تک کی بھی ہوش نہیں رہنے دیتی
اور اپنی طرف ہی کھینچتی جاتی ہے۔اور دوسری طرف آج کل اسلام پر جو نازک وقت آیا
ہوا ہے اس سے پہلے اس پر کبھی نہیں آیا اس لئے اس وقت اسلام کو جتنے بھی ہاتھ کام
کے لئے مل جائیں اور جس قدر بھی سپاہی اسلام کی حفاظت کے لئے مل جائیں اتنے
ہی کم ہیں۔اس لئے آج مسلمانوں کے لئے سیاست کی طرف متوجہ ہونا ایک ایسا زہر
ہے جسے کھا کر ان
کا بچنا محال بلکہ ناممکن ہے کیونکہ سیاست بہت بڑی توجہ کو چاہتی ہے
اور جو شخص سیاست میں پڑتا ہے وہ بالکل سیاست ہی میں غرق ہو جاتا ہے۔آج یورپ
میں ایسی جنگ ہو رہی ہے کہ ہر ایک سلطنت کو جس قدر بھی سپاہی مہیا ہو سکتے ہیں اتنے
ہی مہیا کرتی ہے اور عورتوں اور لڑکے لڑکیوں تک کولڑائی میں مدد دینے کے قواعد
سکھائے جارہے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی خطرناک جنگ ہے کہ تھوڑے سپاہیوں سے
کام نہیں چل سکتا۔مگر اسلام کو جو جنگ در پیش ہے وہ اس یورپین جنگ سے بہت بڑھ
کر ہے اور ا کیلے اسلام کو کل دنیا سے مقابلہ ہے اور دشمن ایسا قوی ہے کہ اسلام کے
برکات خلافت
70
ایک ایک سپاہی کے مقابلہ میں ہزاروں سپاہی لاسکتا ہے۔جو مسلمان ہیں وہ خود اسلام
سے بیزار ہورہے ہیں اور صرف نام کے مسلمان ہیں ورنہ اسلام سے وہ ایسے ہی دور
ہیں جیسے کہ غیر مذاہب کے لوگ۔پس اس جنگ میں چند آدمی کا میاب نہیں ہو سکتے
بلکہ ہر ایک مرد ، بچہ اور عورت کو اس میں حصہ لینے کے لئے کھڑا ہو جانا چاہیئے۔اگر کسی
مرکان کو آگ لگ جائے تو اس وقت یہ نہیں کہا جاتا کہ سقہ کو بلاؤ تا کہ وہ پانی لا کر آگ
بجھائے کیونکہ وہ پانی مہیا کرنے پر مقرر ہے اور اس کام کی تنخواہ لیتا ہے اگر وہ آج کام
نہیں آتا تو اسے نوکر کس لئے رکھا ہوا ہے بلکہ ہر ایک شخص دوڑتا اور بھاگتا ہوا جاتا
ہے۔تا کہ آگ پر پانی ڈالے اور اس کو بجھائے اور عورتیں اور بچے بھی اس کام میں
ہاتھ بٹاتے ہیں۔اسی طرح اس وقت اسلام کے گھر کو دشمن نے آگ لگائی ہوئی ہے
اور احمق ہے وہ جو اس انتظار میں بیٹھے کہ سقے اس آگ کو بجھائیں۔اس عظیم الشان
آگ کو جو اسلام کے مکان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے ایک دو آدمی نہیں
بجھا سکتے بلکہ ہر ایک شخص کا جو اپنے دل میں ذرہ بھی ایمان رکھتا ہے کام ہے کہ وہ اس
آگ کو بجھانے میں لگ جائے اور تم میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہے خواہ مرد ہو یا
عورت، جوان ہو یا بوڑھا، بچہ ہو یا نوجوان لڑکی ہو یا لڑکا کہ وہ اس آگ کو بجھانے کے
لئے اٹھ کھڑا ہو۔اگر کوئی ایسے وقت میں بھی غفلت کرتا ہے تو وہ اسلام میں نہیں ہے۔پس ایسے زمانہ میں جبکہ اسلام کی حالت یہاں تک نازک ہوگئی ہے اگر حضرت مسیح موعود
لوگوں کو سیاسی معاملات میں حصہ لینے کی اجازت دے دیتے تو بہت سا حصہ جماعت کا
اس میں لگ جاتا اور اسلام کی خدمت سے الگ ہو جاتا حالانکہ اسلام کو اس مدد کی سخت