سیاست میں کھو کر چھوٹی قوم بڑی میں جذب ہو جاتی ہے

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
72
گے تو گورنمنٹ انہی کے مطالبات پورے کرے گی جو زیادہ ہوں گے۔لیکن تم اپنے
حال پر غور کرو دوسروں کے مقابلہ میں تمہارا جتھا ہی کیا ہے کہ تم کچھ منواسکو؟ ہماری اپنی
حالت تو یہ ہے کہ کوئی دشمن ہمیں تنگ کرتا ہے تکلیفیں دیتا ہے، دکھ پہنچاتا ہے تو ہم کو
کہ
گورنمنٹ کے سپاہی ہی اس سے بچاتے ہیں۔تو سیاست کی وجہ سے ہمیشہ وہی قوم
کامیاب ہوتی ہے جس کا جتھا ہوتا ہے۔اگر ایک سکول کے لڑکے سٹرائک کریں اور
سٹرائک کرنے والوں کی تعداد سٹرائک نہ کرنے والوں سے کم ہو تو سٹرائک کامیاب
نہیں ہوسکتی کیونکہ ایسی صورت میں افسر سٹرائک کرنے والے طلباء کو خارج کر دیں
گے۔لیکن اگر استقلال سے اکثر حصہ یا سب کے سب طلباء سٹرائک کریں گے تب ان
کو کامیابی کی امید ہو سکے گی ورنہ سخت نا کام ہوں گے۔لیکن تم بتاؤ کہ تمہارے ساتھ
کون سا جتھا اور کون سی جماعت ہے۔سیاست میں پڑ کر چھوٹی قوم بڑی میں جذب ہو جاتی ہے، نیا ایک تجربہ شدہ بات
ہے کہ جو چھوٹی جماعتیں سیاست کی طرف اپنا رخ کرتی ہیں انہیں اپنا جتھا بنانے کی
ضرورت پڑتی ہے کیونکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں بغیر جتھے کے کوئی قوم سیاسی امور میں
کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے وہ دوسروں سے ملنا جلنا شروع کر دیتی ہیں۔چونکہ وہ خود
چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے بجائے اس کے کہ اوروں کو اپنے ساتھ ملائیں خودان میں
جذب ہو کر اپنی ہستی فنا کر لیتی ہیں۔دیکھو آج جو ہماری جماعت کو نقصان پہنچا ہے وہ
بھی اسی سیاست کی وجہ سے پہنچا ہے پہلے پہل تو ہماری جماعت کے چندلوگ سیاست
کی طرف متوجہ ہوئے لیکن چونکہ سیاست ہمیشہ جتھا چاہتی ہے اسلئے ان کو دوسری

برکات خلافت
73
جماعتوں میں شامل ہونا پڑا اور ابتداء میں تو وہ یہ کہتے رہے کہ اس میل جول کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ ہم دوسروں
کو اپنی طرف کھینچ لائیں گے لیکن رفتہ رفتہ خودان میں جذب ہونے
لگے۔اول وہ انجمن حمایت اسلام کے ممبر بنے پھر اور زیادہ جو سیاست کی چاٹ لگی تو
مسلم لیگ میں شامل ہو گئے پھر جب دیکھا کہ مذہبی اختلاف کی وجہ سے ان لوگوں میں
ہم کامیاب نہیں ہو سکتے تو آہستہ آہستہ بڑی جماعت کو خوش کرنے اور خود عزت حاصل
کرنے کے لئے اپنے عقائد کو قربان کرنا شروع کیا۔جانتے ہو یہ ضرورت ان کو کیوں
پیش آئی ؟ اس لئے کہ جتھا بنا ئیں مگر دین لیتے لیتے ان کی دنیا بھی گئی۔جتھا بنانے کی
مثال آریوں میں ہی دیکھ لو۔ابتداء میں تو یہ فرقہ زیادہ تر مذہبی معاملات میں دخل دیتا
تھا لیکن جب نئی تعلیم کی روشنی نے انہیں سیاست کے سبزہ زار میدانوں کی طرف
ہدایت کی اور وہ اس طرف جھک گئے تو اب مذہب ان میں مل گیا۔آج یہ بحث ہورہی
ہے کہ آیا آریہ مذہب کوئی مذہب ہے یا صرف ایک سیاسی جماعت ہے اور اس وقت
کی ان کی حالت یہی ظاہر کرتی ہے کہ وہ صرف ایک سیاسی جماعت ہے اور مذہب
سے ان
کو کچھ سروکار نہیں ان کی سب خصوصیتیں اب مٹ گئی ہیں اور یا تو یہ حال تھا کہ
آریہ ہندو کہنے پر چڑتے تھے اور صاف کہا کرتے تھے کہ ہند و ہم نہیں ہم آر یہ ہیں اور
اس نام کو نا پسند کرتے تھے لیکن سیاست میں پڑ کر آج وہ اپنے دوسرے بھائیوں کو (جو
ہندو کہلاتے تھے اور پرانے خیال کے تھے ساتھ ملانے اور سیاست میں کامیابی حاصل
کرنے کے لئے ) جتھا بنانے کی غرض سے بڑی خوشی سے اپنے آپ کو ہندو کہتے ہیں
اور اگر ان سے پوچھو کہ آپ آر یہ ہیں یا ہندو تو بڑی سختی سے جواب دیتے ہیں کہ آریہ کیا

برکات خلافت
74
اور ہندو کیا سب ہندو ہیں اور انہی ہندوؤں کو جنہیں وہ پہلے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے
تھے آج ساتھ شامل کر رہے ہیں اور باہیں پھیلا پھیلا کر ان سے مل رہے ہیں تا کہ اپنا
جتھا قائم کریں۔لیکن ان کا جتھا بنانے کے لئے دوسروں سے ملنے کا نتیجہ وہی نکل رہا
ہے جو حضرت مسیح موعود نے بذریعہ پیشگوئی بیان فرما دیا ہوا ہے۔یعنی دن بدن مٹتے
جاتے ہیں اور اپنا نام ونشان گم کرتے جاتے ہیں اور وہ دن آتے جاتے ہیں جب آریہ
مذہب مٹ جائے گا کیونکہ یہ قوم سیاست میں پڑ چکی ہے اور سیاست کا کوئی مذہب
نہیں اس لئے ان کی سیاست رہ جائے گی۔لیکن مذہب مٹ جائے گا۔غرض کہ جتھے
کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی۔لیکن جب دوسروں کو ملا کر جتھا بنایا جائے گا تو اپنی
خصوصیات چھوڑنی پڑیں گی۔اور جب کوئی قوم اپنی خصوصیات چھوڑ دے گی تو وہ تباہ
اور برباد ہو جائے گی۔۱۹۰۷ ء میں جب پنجاب میں سخت شورش کے آثار پیدا ہوئے تھے اور بعض شریروں
نے گورنمنٹ کے خلاف جوش پھیلا دیا تھا اس وقت دیکھا گیا کہ بعض بڑے بڑے
وکلاء نے مسلمانوں کی دعوت کی اور ایک جگہ مل کر سب نے کھانا کھایا اور سب چھوت
چھات کے خیالات کو ترک کر دیا یہ کیوں ہوا۔جتھے کو وسیع کرنے کے لئے چنانچہ جو
لوگ سیاست میں زیادہ پڑے ہوئے ہیں ان سے پوچھ کر دیکھو ان کا یہی مذہب ہے
کہ ہم اول ہندوستانی ہیں اور پھر ہندو یا مسلمان ہیں۔لیکن کیا اسلام اس بات کی
اجازت دے سکتا ہے ہرگز نہیں۔اسلام تو یہی بتا تا ہے کہ تم اول مسلمان ہو اور پھر کچھ
اور ہو بلکہ پھر کچھ بھی نہیں ہو۔

برکات خلافت
75
شائد کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ بعض لوگ سیاست میں بھی مشغول ہوتے ہیں اور
پھر دین میں بھی مشغول ہوتے ہیں بلکہ دین کی خدمت میں اپنا بہت سا وقت صرف
کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاست میں مشغول ہو کر پھر بھی انسان دین
کے کام کر سکتا ہے لیکن جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں یہ تو ممکن ہے کہ بعض لوگ سیاست
کے ساتھ دین سے بھی تعلق رکھیں۔لیکن یہ ضرور ہے کہ چونکہ سیاست جتھا چاہتی ہے
اور جو لوگ سیاست میں پڑتے ہیں وہ یا تو دین کو عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے
لئے استعمال کرتے ہیں اور اس طرح دین کی اصل غرض فوت ہو جاتی ہے اور اس عمل
سے بجائے دین کی ترقی ہونے کے اسے سخت صدمہ پہنچ جاتا ہے اور یا یہ لوگ کثیر
جماعت کی خاطر اپنے عقائد میں تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح
دوستی کے پردہ میں دشمنی کرتے ہیں اور غریب لوگ ان کی وجاہت اور انکے علم کے
دھو کے میں ان کے شائع کردہ گندے اور بیہودہ عقائد کو ہی اصل اور سچے عقیدے
خیال کر لیتے ہیں اور اس طرح دین کا مغز ضائع ہو جاتا ہے۔پس گو بعض ایسے لوگ بھی
ہوں جو سیاست کے ساتھ دین کی طرف بھی توجہ رکھیں لیکن اس وقت چونکہ صداقت
کمزور ہے ایسے لوگ دین کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔وو
احسان کا بدلہ ہونا چاہئے : پھر ہم کہتے ہیں کہ احسان بھی تو دنیا میں کوئی چیز ہے
حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ ”وہ تلخی اور مرارت جو سکھوں کے عہد میں ہم نے
اٹھائی تھی۔گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ آ کر ہم سب بھول گئے پھر آپ نے لکھا ہے
کہ جب سکھ ظلم کرتے تھے تو وہ کون تھا جو ہمیں ان سے بچانے کے لئے آیا۔کیا اس

برکات خلافت
76
76
وقت ہماری مدد کے لئے ترک آئے تھے نہیں انگریز ہی آئے۔اس وقت لوگ اپنے
مذہب کو چھپاتے تھے لیکن پھر بھی ڈرتے تھے۔لیکن آج ہم علی الاعلان اپنے مذہب کا
اظہار کرتے ہیں مذہبی تکالیف جو کہ پیشتر تھیں ان کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں
ہے مسجدوں میں نماز پڑھنا تو الگ رہا گھروں میں بھی خدا کا نام لینا ایک جرم سمجھا جاتا
تھا۔لیکن گورنمنٹ انگلشیہ نے تو ایسی آزادی دے رکھی ہے کہ بعض جگہ اپنے مسلمان
ملازموں کو دفاتر اور اسٹیشنوں کے احاطوں میں سرکاری زمین میں مساجد بنانے کی
اجازت دے دی۔گوافسوس ہے کہ مسلمانوں نے اپنی بے وقوفی سے اس انعام کو ضائع
کر دیا۔اور مساجد کی زمین کے وقف ہونے کے بے موقع سوال کو اٹھا کر آئندہ کے
لئے گورنمنٹ کو مجبور کر دیا کہ وہ اس آزادی سے ان کو محروم کر دے اور اپنے دفاتر اور
اسٹیشنوں کو مذہبی جھگڑوں کی آماجگاہ ہونے سے محفوظ رکھے۔اگر مسلمان بے فائدہ
شور نہ کرتے تو آئندہ ان آسانیوں میں اور ترقی ہونے کی امید تھی اور وہ دن دور نہ تھا
کہ ہر دفتر کے مسلمان بڑی آسانی سے نماز باجماعت کے ثواب عظیم کو حاصل کر
سکتے۔غرض کہ گورنمنٹ برطانیہ کے ہم پر بڑے احسان ہیں اور ہم بڑے آرام اور
اطمینان سے زندگی بسر کرتے اور اپنے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ہمارا سب سے بڑا
مقصد دین کو پھیلانا ہے اور اس مقصد کے پورا کرنے کی ہمیں ہر طرح سے آزادی ہے۔ملک کے جس گوشہ میں چاہیں تبلیغ کر سکتے ہیں اور اگر دوسرے ممالک میں تبلیغ کے لئے
جائیں تو وہاں بھی برٹش گورنمنٹ ہماری مدد کرتی ہے۔ان فوائد کے مقابلہ میں اگر یہ
مان بھی لیا جائے ( گو میرا یہ خیال نہیں ) کہ گورنمنٹ نے ہمارے کچھ حقوق دبائے

برکات خلافت
77
ہوئے ہیں تو پھر بھی یہ سمجھ لینا چاہئے کہ چھوٹی چیز میں بڑی چیزوں پر قربان ہوا کرتی
ہیں۔جبکہ ہمیں اس قدر بڑے بڑے حقوق اور آرام اس گورنمنٹ کے ذریعہ حاصل
ہوئے ہیں تو اگر بعض حقوق جو ہمارے خیال کے مطابق ہمیں حاصل ہونے چاہئیں
تھے لیکن ابھی تک حاصل نہیں ہوئے تو بھی کوئی حرج کی بات نہ تھی۔انگریزوں کے
آنے سے پہلے ہندوستان میں مسلمانوں پر اکثر جگہ سخت ظلم ہورہا تھا۔انہوں نے آکر
انہیں اس گری ہوئی حالت سے ابھارا۔اب اگر انہوں نے کچھ فوائد حاصل کر بھی لئے
تو مسلمانوں کو یہ خیال کر لینا چاہئے کہ ان کا سب کچھ جاتا رہا تھا انگریزوں نے آکر
کچھ واپس دلا دیا۔اگر کسی کا روپیہ گم ہو جائے اور کوئی شخص اسے ڈھونڈھ دے تو وہ تو
خود اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ روپیہ اسے انعام کے طور پر دے دیتا ہے۔مسلمانوں کی آزادی بھی گم شدہ تھی انگریزوں نے آکر انہیں واپس دی۔اب اگر
انہوں نے کچھ حقوق اپنے لئے رکھ لئے یا کچھ عہدے انگریزوں سے خاص بھی کر
دیئے تو احسان
کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ یہ اس بات پر شور مچا کر ان کا مقابلہ کریں
بلکہ شرافت چاہتی ہے کہ ان کے احسان کو یاد کر کے ان کا ہاتھ بٹائیں۔اور اگر بعض
حقوق انہوں نے ان
کو نہیں بھی دیئے تو اس پر صبر کریں بلکہ اللہ تعالیٰ کا شکر کریں کہ اس
کے فضل سے انگریزوں کی معرفت ان کا بہت کچھ کھویا ہوا واپس ملا۔ان کا دین بھی جا
چکا تھا اور دنیا بھی۔دونوں قسم کی آزادیاں اور دونوں قسم کے حقوق ضائع ہو چکے تھے۔انگریزوں نے دین میں تو ان کو کامل طور سے آزاد کر دیا اور دنیا میں بھی ان کو بہت کچھ
آزادی دی۔پس ان کو تو چاہئے تھا کہ ان کے ممنون ہوتے نہ کہ نکتہ چین بنتے۔جولوگ

آج 10 میں سے 10 باقی