ایک ایڈیٹر سے آپ کا مکالمہ

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
80
تعالیٰ کی خدمت کے نصیب ہوتے ہوئے اور کیا چاہتے ہو اسی میں لگے رہو اور دنیا کی
ایجی ٹیشن دنیا کے کیڑوں کے حوالے کر دو اور تم شیطان کے مقابلہ پر اسکیٹیشن کرو۔ایک ایڈیٹر سے آپ کا مکالمہ : ایک شادی کے موقع پر ایک دفعہ مجھے لاہور جانا پڑا جو
لوگ شادی میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے ان میں لاہور کے ایک مشہور اخبار
کے ایڈیٹر بھی تھے۔ان دنوں ٹرکی اور آسٹریا کا آپس میں جھگڑا تھا اس لئے آسٹریا کے
مال کو بائیکاٹ کرنے کے لئے اخباروں میں لکھا جارہا تھا۔میں نے اس سے کچھ مدت
پہلے ان ایڈیٹر صاحب کے خلاف ایک سخت مضمون لکھا تھا جو ان کے کسی بیہودہ مضمون
کے جواب میں تھا جب ایڈیٹر صاحب کی اور میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے
پوچھا کہ آپ کی کیا عمر ہے۔میں نے کہا انہیں ۹ سال ہے۔یہ سن کر وہ بڑے متعجب
ہوئے اور کہا کہ آپ کی اتنی ہی عمر ہے۔غالباً انہیں وہ مضمون یاد آ گیا پھر کہا کہ ٹرکی
کے دو صوبے آسٹریا نے دبالئے ہیں اس لئے آپ کے خیال میں آسٹریا سے ہمیں کیا
کرنا چاہئے۔میں نے کہا ہمارے سپر د تو بہت بڑا کام ہے اس لئے ہم اور کسی طرف
کس طرح توجہ کر سکتے ہیں؟ کہنے لگے ہمیں آسٹریا کے مال
کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور
اس کی کوئی چیز نہ خریدنی چاہئے۔میں اس وقت ٹوپی پہنے ہوئے تھا جو کہ اتفاقاً اٹلی کی
بنی ہوئی تھی۔وہ ایڈیٹر صاحب کہنے لگے کہ آسٹریا کی بنی ہوئی ٹوپیاں ہمیں نہیں پہنی
چاہئیں میں نے کہا کہ میں تو اس خیال میں آپ سے متفق نہیں لیکن میری یہ ٹوپی تو ائلی
کی بنی ہوئی ہے۔جس وقت کا یہ ذکر ہے اس وقت میں ٹوپی پہنا کرتا تھا لیکن حضرت
مسیح موعود ٹوپی کو پسند نہیں فرمایا کرتے تھے مجھے خوب یاد ہے کہ ایک دفعہ عید کے دن

برکات خلافت
81
میں نے ٹوپی پہنی تو آپ نے مجھے دیکھ کر فرمایا۔ہیں !تم نے عید کے دن بھی ٹوپی پہنی
ہوئی ہے۔میں نے اسی وقت جا کر ٹوپی اتار دی اور پگڑی باندھ لی (اس کے کچھ عرصہ
بعد میں نے بالکل ٹوپی کا استعمال ترک کر دیا ) ایڈیٹر صاحب نے کہا کہ نہیں ہمیں لڑکی
کی مخالف سلطنتوں کی چیزوں کا ضرور بائیکاٹ کر دینا چاہئے۔میں نے کہا ہم ایک کے
بائیکاٹ سے فارغ ہو لیں گے تو پھر اور کسی کا بھی بائیکاٹ کر لیں گے۔اس نے کہا کہ
آپ کس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔میں نے کہا شیطان کا۔سارے ملکوں پر شیطان کی
حکومت ہے اور یہ ہمارے حقوق دن بدن دبائے جا رہا ہے اور روز بروز ہمیں کمزور کر
رہا ہے۔کیا تمہیں اس کے بائیکاٹ کا فکر نہیں۔ہم تو جب اس کا بائیکاٹ کر لیں گے تو
پھر اوروں کا دیکھا جائے گا۔آج کل اسلام پر سخت مصیبت کے دن آئے ہوئے ہیں۔اور شیطان اس کو کمزور کر رہا ہے۔مگر تمہیں اس کا تو کوئی فکر نہیں۔لیکن آسٹریا کے مال
کا بائیکاٹ کرنے میں لگے ہوئے ہو۔یہ سن کر وہ شرمندہ سا ہو کر چپ ہو گیا۔واقعہ
میں جو دنیا چاہتا ہے وہ سیاست میں دخل دے اور سلطنتوں کے مالوں کا بائیکاٹ کرتا
پھرے۔لیکن جو اسلام سے محبت رکھتا ہے اسے شیطان سے بڑھ کر اور کس کے
بائیکاٹ کا فکر ہوگا۔پس اگر ہمارے بیوی ، بچے ، دوست، آشنا مال و دولت ، آرام و
آسائش بلکہ سب کچھ بھی قربان ہو کر اسلام کو ترقی نصیب ہو تو یہ ہماری عین مراد اور دل
کی خوشی ہے یہ جماعت احمد یہ اسلام کی ضرورت کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے
برابر بھی نہیں ہے۔پھر اگر ہم پہ تھوڑے سے آدمی بھی سیاست میں لگ جائیں تو اور
کون ہوگا جو اسلام کی خدمت کرے گا۔ان لوگوں کو جانے دو جو سیاست میں پڑتے

آج 10 میں سے 10 باقی