کامیابی کا گر
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
82
88
ہیں۔اور تم دین اسلام کی خدمت میں لگے رہو۔کامیابی کا گر : قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے تمہاری کامیابی کا ایک گر بتایا
ہے اور
وه یه كمْ وَلَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعاً مِّنَ الْمَثَانِي وَ الْقُرْآنَ الْعَظِيمَ - لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا
مَتَّعْنَا بِةٍ أَزْوَاجاً مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ
( الحجر : ۸۸، ۸۹) آنحضرت میل کی حیثیت کے مطابق تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اے
ہمارے رسول ! ہم نے تم کو سات آیتوں والی ایک سورۃ دی ہے جو کہ بار بار پڑھی جاتی
ہے (اسی کی یہ دوسری صفت بیان
فرمائی ہے کہ) یہ قرآن عظیم کا حصہ ہے۔یا اس کے یہ
معنی ہیں کہ سورہ فاتحہ اور قرآن عظیم دیا ہے۔اللہ تعالی آنحضرت ﷺ کو فرماتا ہے کہ یہ نعمت
چونکہ تمہیں ملی ہے اور تو بخیل نہیں ہے بلکہ بڑا سنی ہے اس لئے تیرا دل چاہتا ہے کہ اوروں کو
بھی یہی ملے مگر وہ احمق اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اس کے لینے کی کوشش نہیں
کرتے اور تجھے ان کی اس بات پر افسوس آتا ہے اور تو ان کی طرف حسرت سے دیکھتا ہے
کہ یہ کیوں اس سے حصہ نہیں لیتے مگر تجھے چاہئے کہ ان کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھ اور جو
پاک جماعت ہم نے تجھے دی ہے اس کی تربیت میں لگ جاؤ۔ان کفار کی خبر ہم خود لیں
گے۔چنانچہ ایک دوسری جگہ آنحضرت ﷺ کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے:
" لَعَلَّكَ بَاسِعٌ نَّفْسَكَ إِلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنینَ۔“ (الشعراء:۴۰) یعنی کیا تو اس غم میں کہ یہ
لوگ مسلمان نہیں ہوتے اپنے آپ کو ہلاک کرے گا۔آنحضرت ﷺ کو جونعمت دی گئی تھی
وہ تمام دنیا کو دینا چاہتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ تمام دنیا اسے قبول کرے۔اللہ تعالی
انہیں فرماتا ہے کہ اگر لوگ گمراہ ہیں تو تم کیوں غمگین ہوتے ہو تمہارے پاس جو کچھ ہے وہ
برکات خلافت
83
مومنوں کو پہنچاؤ۔ان کفار کے لئے بھی ایک وقت آجائے گا جبکہ انہیں اپنے کئے کا پھل
مل جائے گا۔یہ تو آنحضرت ﷺ کی شان کے مطابق اس کے معنی ہوئے ہیں۔ہماری
نسبت سے یہ معنے ہیں کہ اے مسلمانو! ہم نے تم پر بڑے بڑے انعام نازل کئے ہیں اگر
تم دنیا میں کسی کے پاس مال و دولت دیکھ تو یہ نہ کہو کہ وہ حاصل کر لیں۔ان کو دیکھ کر تمہاری
آنکھیں کھلی کی کھلی نہ رہ جائیں بلکہ تم پر جو کچھ تمہارے خدا نے نازل کیا ہے یہ بہت بڑا
انعام ہے اور اس کو خدا کا فضل سمجھو اور جو کچھ دنیا داروں کو ملا ہے اس کی طرف نظر نہ کرو۔پس تم لوگ بھی دنیا کو دنیا داروں کے لئے چھوڑ دو۔خدا تعالیٰ نے تمہیں اپنے دربار میں
بلایا ہے اس لئے تمہیں کسی اور جگہ نہ جانا چاہئے۔ہاں دنیا میں اتنا کماؤ جو تمہارے لئے
ضروری ہو کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔باقی جہاں تک ہو سکے اپنے وقت کو دین کی
خدمت میں صرف کرو اور ایسے لوگوں سے الگ رہو جن سے مل کر تمہاری خصوصیات ملتی
ہوں اور نہ ایسے کاموں میں پڑو جن کے لئے تمہیں اپنے عقائد میں تبدیلی پیدا کرنی
پڑے۔یہ جو کچھ میں نے بیان کیا ہے صرف جماعت احمدیہ کی ضروریات کے مطابق اور
صرف دینی نقطۂ خیال سے ہے۔باقی رہا یہ کہ دوسرے لوگوں کو کون سا رویہ اختیار کرنا
چاہئے یا جبکہ سیاست میں مشغول ہونے میں کچھ حرج نہ ہو تو کس حد تک اور کن قواعد کے
ماتحت ہم سیاسی معاملات میں حصہ لے سکتے ہیں۔یہ ایک الگ مضمون ہے اس وقت اس
کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں اس وقت صرف اسی قدر کہنا کافی ہے کہ اسلام کی موجودہ
ضروریات چاہتی ہیں کہ ہماری جماعت سیاسی معاملات سے ایسی الگ رہے کہ جس حد
تک گورنمنٹ اپنی رعایا کو سیاسی معاملات میں دلچپسی رکھنے کی اجازت بھی دیتی ہے وہ