شادی ضروری ہے

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
85
کی ضرورت ہوئی۔اسی شخص کی جس نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ رجسٹر بنایا جائے ایک لڑکی
تھی۔حضرت مسیح موعود نے اس دوست کو اس شخص کا نام بتایا کہ اس کے ہاں تحریک کرو
لیکن اس نے نہایت غیر معقول عذر کر کے رشتہ سے انکار کر دیا اور لڑ کی کہیں غیر احمد یوں
میں بیاہ دی۔جب حضرت صاحب کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ آج سے
میں شادیوں کے معاملہ میں دخل نہیں دوں گا۔اور اس طرح یہ تجویز رہ گئی۔لیکن اگر اس
وقت یہ بات چل جاتی تو آج احمدیوں
کو وہ تکلیف نہ ہوتی جواب ہورہی ہے۔شادی ضروری ہے: ہر ایک قوم کے دنیا میں قائم رہنے اور ترقی کرنے کے لئے شادیوں
کا ہونا ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے کہ شادی کی جائے پھر آنحضرت ﷺ بھی
فرماتے ہیں کہ ہر ایک مومن کو شادی میں رہنا چاہئے جو بغیر شادی کے مرتا ہے وہ بطال
ہے۔لیکن احمدیوں کے لئے اس ضروری مرحلہ کے طے کرنے کے لئے بہت سی وقتیں
ہیں اور وہ اس لئے ہیں کہ غیر احمدی تو ناراض ہیں اس لئے وہ انہیں اپنی لڑکیاں نہیں دیتے۔پھر
ایک گاؤں میں رہنے والے لوگ ایک دوسرے کو خواہ وہ غریب ہی ہوں اپنی لڑکیاں دے
دیا کرتے ہیں کہ لڑکی اپنے گھر میں ہی رہے گی لیکن احمدی ایک جگہ نہیں بلکہ کسی کسی گاؤں
میں ہیں اور وہ بھی بہت تھوڑے اس لئے اگر احمدی احمد یوں کو ہی اپنی لڑکیاں دیں تو انہیں
دور دراز دینی پڑتی ہیں اور دور رہنے والوں کے حالات اور عادات کو انہیں بہت تجس سے
دیکھنا ہوتا ہے۔لڑکے والے یہ دیکھتے ہیں کہ لڑکی ایسی ہوایسی ہوتب شادی کی جائے اور
لڑکی والے کہتے ہیں کہ جب لڑکی دور بھیجنی ہے تو پہلے تو لڑکا بھی کوئی اچھی حیثیت کا ہونا
چاہئے اس لئے اس دیر میں اور مشکل سے شادیاں ہوتی ہیں۔پھر اگرلڑکی کو کوئی دیر تک

برکات خلافت
86
98
بٹھائے رکھے تو بدکاری کا خوف دامن گیر ہوتا ہے کیونکہ زمانہ بہت نازک ہے۔پھر
دوسرے لوگ اگر اس کی پرواہ نہ کریں تو نہ کریں ہمیں تو اس کا بہت خیال ہے کیونکہ ہم
نے تو دنیا کی بدیاں دور کرنی ہیں۔غرض کہ شادی کے معاملہ میں احمدیوں کو بہت سی
تکالیف ہیں اور بعض کمزور طبائع کے لوگ ان تکالیف کی وجہ سے اپنی لڑکیوں کی شادی
غیر احمدیوں کے ہاں ہی کر دیتے ہیں۔مجھے اس بات کا بڑا فکر رہتا ہے کیونکہ غیر احمد یوں
کولڑ کی دینے سے بڑا نقصان پہنچتا ہے اور علاوہ اس کے کہ وہ نکاح جائز ہی نہیں۔لڑکیاں چونکہ طبعاً کمزور ہوتی ہیں اور ان کی تربیت اعلیٰ پیمانہ پر نہیں ہوئی ہوتی اس لئے
وہ جس گھرانے میں بیا ہی جاتی ہیں اسی کے خیالات و اعتقادات کو اختیار کر لیتی ہیں اور
اس طرح اپنے دین کو برباد کر لیتی ہیں اور اگر وہ پختہ رہیں تو میاں بیوی میں ہمیشہ جنگ
رہتی ہے کیونکہ اختلاف عقائد اس محبت کو تباہ کر دیتا ہے جو میاں اور بیوی میں ہونی
چاہئے۔اور اس طرح ان کے دل کا آرام اور چین جاتا رہتا ہے۔بعض لوگ حضرت مسیح
موعودؓ کے حکم کو پورا کرنے کے لئے یوں کر لیتے ہیں کہ جس لڑکے سے اپنی لڑکی کا نکاح
منظور ہوتا ہے اس کی نسبت مشہور کر دیتے ہیں کہ وہ تو احمدی ہی ہے یا یہ کہ وہ احمدی تو ہو
چکا ہے لیکن بیعت کرنی باقی ہے۔بس قادیان جا کر بیعت کر لے گا۔بعض اسے کہ کہلا
کر بیعت کا خط بھی لکھوا دیتے ہیں یا وہ قادیان آکر بیعت بھی کر لیتا ہے یا بعض لڑکے
شادی کی غرض سے لڑکی والوں کو اس طرح دھوکہ دے دیتے ہیں کہ لو ہم نے بیعت کا خط
لکھ دیا ہے اب آپ اپنی لڑکی دے دیں لیکن ایسے نکاح بھی کبھی سکھ کا باعث نہیں ہوتے
کیونکہ ان میں نیت درست نہیں ہوتی۔اور جو شخص نکاح کی خاطر سلسلہ میں داخل ہوتا

برکات خلافت
87
80
ہے نہ تو خدا تعالیٰ کو اس کی ضرورت ہے اور نہ وہ اپنی بیعت پر قائم ہی رہتا ہے اور نہ اپنے
چال چلن کی اصلاح کرتا ہے اور اگر بیعت پر قائم بھی رہے تو احمدیوں کے لئے ابتلاء کا
موجب ہوتا ہے ایسے واقعات کئی ہوئے ہیں مگر ان
کا نتیجہ ہمیشہ خراب ہی ہوتا ہے کبھی
دین کے لحاظ سے کبھی دنیا کے لحاظ سے۔الا ماشاء اللہ۔اکثر نکاح کے بعد خاوند اپنی
بیویوں کو دکھ دینے شروع کر دیتے ہیں اور اپنے عقائد کے چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں اور
ایسا بھی ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے یا قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے بھی روکتے ہیں۔چند
سال ہوئے میں نے ایک شخص کی نسبت سنا کہ اس نے اپنی لڑکی کسی ایسے شخص سے بیاہ
دی جو اس رشتہ کی خاطر بیعت میں داخل ہوا تھا۔جب لڑکی اپنے سسرال میں گئی تو
انہوں نے اسے طرح طرح سے تنگ کرنا شروع کر دیا۔اگر وہ نماز پڑھتی تو کہتے کہ یہ
ٹونے کرتی ہے اور اگر قرآن پڑھتی تو کہتے کہ ہم پر جادو کرتی ہے۔وہ بیچاری نہ نماز
پڑھ سکے اور نہ قرآن۔وہ شخص روتا پھرے کہ اب میں کیا کروں؟ مگر کوئی اسے کیا مدد
دے سکتا تھا اپنے عمل کی سزا تھی جو اسے پہنچ رہی تھی۔ایک اور نے لکھا کہ میں نے اپنی
لڑکی کا نکاح ایک غیر احمدی سے کیا تھا اب وہ کہتا ہے کہ نہ میں اسے چھوڑتا ہوں اور نہ
رکھتا ہوں یوں ہی تنگ کروں گا اور تمہیں دکھ پہنچاؤں گا۔غرض کہ غیر احمدیوں کو لڑکی
دینے والے کبھی سکھ اور آرام نہیں پاسکتے بلکہ اس طرح وہ اپنی لڑکی کے دین کو خراب کر
دیتے ہیں جس کا وبال ضرور انہیں پر ہوگا۔اور خود دکھ اور تکلیف میں جلتے رہتے ہیں
پس جو شخص بھی دین دار ہو کر اپنی لڑکی دنیا دار کو دیتا ہے وہ کبھی آرام میں نہیں رہ سکتا۔اور نہ ہی اس کی لڑکی آرام میں رہ سکتی ہے۔اس کے مقابلہ میں اگر کوئی اپنی لڑکی کسی

آج 10 میں سے 10 باقی