قومیت میں دقّت
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
88
88
غریب سے غریب احمدی کو بھی دے گا تو لڑکی کا دین تو ضائع نہیں ہوگا۔پھر حضرت مسیح
موعودؓ کا حکم اور زبردست حکم ہے کہ کوئی احمدی غیر احمدی کو اپنی لڑکی نہ دے۔اس کی
تعمیل کرنا بھی ہر ایک احمدی کا فرض ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اس پہلی تجویز پر
عمل کیا جائے۔لیکن جماعت کو بہت بڑے ایثار کی ضرورت ہے۔احمدیوں کو چاہئے
کہ جب کوئی دین دار اور متقی لڑکا دیکھ لیں تو اگر وہ کسی قدر غریب بھی ہو تو بھی اسے لڑکی
دے دیں۔کیا رشتہ دار اپنے سے نسبتاً غریب رشتہ داروں کو لڑکیاں نہیں دے دیا کرتے ؟
دیتے ہیں۔تو میں کہتا ہوں کہ احمدیوں کا احمدیوں سے زیادہ قریبی اور کون رشتہ دار ہو
سکتا ہے؟ یہ سب رشتوں اور قربوں سے بڑھ کر قرب ہے۔پس تم پرانی رسموں کو ترک
کر دو اور اس بات کی کوشش کرو کہ اگر تمہیں کوئی نیک اور سعید آدمی مل جائے تو قربانی کر
کے بھی اس کولڑ کی دے دیا کرو۔قومیت کی وقت : شادیوں کے معاملہ میں ایک بڑی روک قومیت کی ہے۔میں کفو کا
قائل ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس کے متعلق زور دیا کرتے تھے۔مگر ہر
ایک چیز کی حد ہوتی ہے اور اسی حد کے اندر رہنا ہی مفید ہوتا ہے۔کفو کے یہ معنی ہیں کہ
اپنی حیثیت اپنے رنگ اپنی طرز کا آدمی ہو اور شریف اور متقی ہو۔مثلاً ایک شخص بڑا مال دار
ہو اور وہ ایک غریب اور فاقہ کش کولڑ کی دے دے تو یہ رشتہ دین کے لحاظ سے تو درست اور
جائز ہوگا۔مگر وہ لڑکی جس نے مال دار گھر میں پرورش پائی ہے۔جب اس کے گھر جائے
گی تو ان میں رنجش اور ناراضگی پیدا ہو جائے گی۔کیونکہ اس کو اخراجات کی اپنی عادت
کے مطابق سخت تکلیف ہوگی اس لئے ضروری ہے کہ ہر ایک لڑکی والا اپنی حیثیت کے
برکات خلافت
89
قریب قریب لڑکے کو دیکھ لے تا کہ بعد میں میاں بیوی میں لڑائی ہی نہ ہوتی رہے یا کم
سے کم لڑکی اپنے آپ کو مظلوم اور دکھیانہ خیال کرتی رہے۔لیکن اس احتیاط کے اس
قدر پیچھے بھی نہیں پڑنا چاہئے کہ ہر شخص یہی چاہے کہ میری لڑکی کسی امیر الامراء کے
ہاں ہی جائے کیونکہ اس طرح غرباء کی شادیاں تو پھر ناممکن ہو جائیں ہر شخص اپنی
حیثیت کو دیکھ لیا کرے اور اگر تھوڑا سا فرق بھی ہو تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے
کیونکہ فساداسی رشتہ میں ہوتا ہے جس میں بہت بین فرق ہو۔مثلاً ایک امیر کی لڑکی کسی
ایسے لڑکے سے بیاہ دی جائے جسے اس قدر بھی مقدرت نہ ہو کہ اسے دو وقت پیٹ بھر
کر کھانا کھلا سکے پس یہ بھی ہر گز نہیں ہونا چاہئے کہ ایک شخص مثلاً آپ تو غریب حیثیت
کا ہے لیکن اپنی لڑکی کے رشتہ کے لئے اس کی یہی کوشش رہے کہ کوئی بڑا عہدہ دار ملے
تو اس سے نکاح کروں۔جیسا یہ خود ہے ویسے ہی کسی نیک آدمی سے لڑکی کا بیاہ
کر دے۔ہماری جماعت میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔ایک شخص نے
حضرت خلیفہ المسیح الاول کو کہا کہ میری لڑکی یا بہن یاد نہیں کہ کیا رشتہ تھا) کے لئے کوئی
رشتہ تلاش کروا دیں۔آپ نے جب چند نام بتائے تو اس نے کہا کہ نہیں میری لڑکی
اس قابل نہیں۔اس کے لئے تو تحصیلدار یا اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر چاہئے یا کوئی اور ایسا
ہی معزز عہدہ دار ہو۔حالانکہ یہ شخص خود بالکل معمولی حیثیت کا تھا اس طریق کو اختیار
کرنے سے غرباء کے لئے سخت
ابتلاء کا خوف ہے غیر احمدی تو احمدی کو تب ہی لڑکی دیتا
ہے جب اسے خاص طور سے اپنے سے زیادہ آسودہ پاتا ہے کیونکہ اگر دنیاوی فائدہ نہ
ہو تو اسے کیا ضرورت ہے کہ اپنی لڑکی کسی احمدی کو دے؟ الا ماشاء اللہ۔پس غرباء کو
برکات خلافت
90
90
غیروں سے رشتہ ملنا تو محال ہے۔اب رہے اپنے ، وہ ایسے اعلیٰ درجہ کے خیالات رکھیں
گے تو جماعت کا ایک حصہ سخت مصیبت میں پڑ جائے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ اگر کسی کو
کوئی اچھا رشتہ ملے تو وہ اس سے انکار کر دے اور کہہ دے کہ میں تو کوئی غریب آدمی ہی
تلاش کر کے اسے لڑکی دوں گا۔اگر خدا تعالیٰ کسی پر فضل فرماتا ہے تو وہ اس فضل کو رد نہ
کرے۔لیکن میں اسے برا سمجھتا ہوں کہ لڑکیوں کو اس امید میں بٹھا رکھو کہ کسی مالدار
آدمی سے ہی ان
کا بیاہ کریں گے اگر کوئی آسودہ آدمی جو دین دار بھی ہو خواہش کرتا ہے
تو بے شک اس سے رشتہ کر دو۔لیکن اگر کوئی ایسا موقع نہیں ملا اور ایک تمہاری حیثیت
جیسی حیثیت والا یا اس کے قریب قریب کی حیثیت کا آدمی بھی درخواست کرتا ہے اور
اس میں کوئی دینی نقص نہیں تو اسے اس خیال سے ردمت کرو کہ یہ مالدار نہیں۔اگر کسی
کی اپنی تنخواہ سوروپیہ ماہوار ہو اور وہ کسی بڑے مالدار اور دولت مند کو تلاش کرے جو کہ
بہت زیادہ دولتمند ہو تو یہ بات کبھی فتنہ کا موجب بھی ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے تلاش
کرنے والوں کو اکثر اوقات ایسے رشتے جب احمدیوں میں سے نہیں ملتے تو وہ اپنی
لڑکی غیر احمد یوں کو دے دیتے ہیں۔اس غلط اور بیہودہ طریق تلاش کو چھوڑ کر ہر ایک
احمدی کو اپنی حیثیت کا آدمی تلاش کرنا چاہئے تا کہ نہ لڑکی کو تکلیف ہو اور نہ غیروں کے
گھر وہ جائے۔پچھلے زمانہ میں شریف لوگ اس طرح بھی کیا کرتے تھے کہ کسی غریب
آدمی کو نیک بخت اور متقی دیکھ کر اپنی لڑکی دے دیا کرتے تھے اور ان دونوں کے
اخراجات کے لئے خود کوئی سامان کر دیتے تھے۔آج کل بھی اگر کوئی ایسا ہی کر سکے تو
بہت عمدہ بات ہے۔اور اگر نہیں کر سکتا تو اپنی حیثیت کے مطابق تلاش کرے۔جیسا
برکات خلافت
91
کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے میں دنیوی حیثیت کو بھی کفو کے ماتحت ہی خیال کرتا
ہوں۔اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اس کی بھی ایک حد تک ضرورت تسلیم کرتا
ہوں۔دوسرا سوال کفو کے ماتحت قومیت کا آتا ہے۔اور قوم کی پابندی بھی ایک حد تک
ضروری ہے اور فطرتا اس کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔مثلاً اگر ایک اعلیٰ خاندان کا شخص
اپنی لڑکی ایک ایسے شخص کو دے دے جو چوہڑے سے مسلمان ہوا ہو تو وہ لڑکی اپنے
خاوند کو حقیر سمجھے گی۔اور اس وجہ سے ان میں ہمیشہ جنگ رہے گی اور جو نکاح کی غرض
ہے فوت ہو جائے گی یا اور کوئی ایسا نقص ہو جس کی وجہ سے بیوی خاوند کو یا خاوند بیوی کو
حقیر خیال کرے تو ایسے جوڑ کا نتیجہ ہمیشہ خراب نکلے گا۔اس لئے اس بات کا ہمیشہ خیال
رکھنا چاہئے کہ کسی خاوند اور بیوی کے اخلاق و عادات تعلیم و تربیت اور تمدنی درجہ میں
کوئی ایسا تین فرق نہ ہو جو ہمیشہ ان میں لڑائی کا باعث رہے اور قوموں کا اختلاف بھی
دراصل انہی اختلافات کے باعث شروع ہوا ہے۔لیکن ایسی قو میں جو شریف ہیں اور
شرافت کے کاروبار کرتی ہیں ان کو لڑکی دے دی جائے تو کوئی حرج نہیں۔دیکھو حضرت
مسیح موعود نے اپنی لڑکی کہاں دی ہے۔مغلوں میں نہیں دی۔پھر ہم بھائیوں میں سے
ایک کی شادی بھی مغلوں میں نہیں ہوئی۔حتی کہ میں نے دوسری شادی کی ہے وہ بھی مغل
نہیں ہیں۔پس میں کہتا ہوں کہ شرافت کا لحاظ رکھو۔کسی قوم میں جب دین داری اور
شرافت ہوتو وہی اعلیٰ خاندان ہے۔اور اگر کوئی سید بھی ہے اور دین سے بے بہرہ ہے تو
بھی وہ شریف نہیں ہے۔قرآن شریف نے ذاتوں کے متعلق کیا ہی خوب بیان فرمایا ہے
کہ " يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّ أَنْثَىٰ وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوباً وَّ قَبَائِلَ
برکات خلافت
280
92
92
لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ۔“ ( الحجرات :۱۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک عورت اور مرد سے پیدا کیا ہے۔(اگر اس سے حضرت آدم اور حوا مان لئے جائیں تو یہ معنے ہوئے کہ ) پھر تم کو ایک
دوسرے پر فضیلت ہی کیا ہے جبکہ تم ایک ہی عورت اور مرد کی پیدائش سے ہو۔پس تم کو
ایک دوسرے پر کوئی فضیلت نہیں ہے یا یہ معنے ہوئے کہ تم سارے کے سارے عورت
کے پیٹ سے ہی پیدا ہوئے ہو جس طرح ایک پیدا ہوا ہے اسی طرح دوسرا ہوا ہے اور
اسی طرح جس طرح ایک مرد کے نطفہ سے پیدا ہوا ہے اسی طرح دوسرا بھی ہوا ہے۔تو
پھر تمہیں ایک دوسرے پر فضیلت کس طرح ہوسکتی ہے۔اس حصہ آیت میں خدا تعالیٰ
نے ناواجب فضیلت کا رڈ کیا ہے کہ تم تو ایک ہی ہو۔پھر ایک دوسرے پر فضیلت
کیسی۔پھر فرمایا وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوباً وَ قَبَائِلَ اور ہم نے تم کو مختلف قوموں اور قبیلوں
میں تقسیم کیا ہے اس حصہ آیت میں یہ فرمایا ہے کہ تو میں اور قبائل بھی کوئی شے ہیں آگے
چل کر فرمایا کہ لِتَعَارَفُوا یعنی ان قوموں اور قبائل کی تقسیم کی غرض یہ نہیں کہ تم ایک
دوسرے پر فخر کر و یا دوسروں کو حقیر خیال کرو بلکہ اس کی غرض تو صرف اتنی ہے کہ آپس
میں ایک دوسرے کی شناخت اور تعارف ہو سکے۔جیسے گورنمنٹ اپنی فوجوں اور محکموں
میں تقسیم کر دیتی ہے۔جو چیز کثرت سے ہو اس کے افراد کو شناخت کرنے کے لئے کوئی
تدبیر ہونی چاہئے اور اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے قوموں کا رواج شروع ہوا
ہے۔اور اللہ تعالیٰ بھی اسی حکمت کی طرف لوگوں
کو متوجہ فرماتا ہے کہ شعوب و قبائل کی
اصل غرض اسی قدر ہے۔دیکھو گورنمنٹ کی فوج چونکہ وسیع ہوتی ہے اس لئے وہ پہلے
برکات خلافت
93
93
الگ الگ ڈویژن مقرر کرتی ہے پھر ڈویژنوں میں خصوصیت پیدا کرنے کے لئے ان
کے نام لکھ دیتی ہے۔پھر رجمنٹیں پھر پلٹنیں پھر کمپنیاں بناتی ہے اور یہ سب تقسیم کام
میں سہولت اور تعارف کے لئے کی جاتی ہے۔مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ فلاں آدمی
گورنمنٹ کی فوج کا سپاہی ہے تو اس سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ یہ کہاں رہتا ہے کس جگہ اس
کی فوج ہے وغیرہ وغیرہ۔لیکن اگر یہ کہا جائے کہ یہ فلاں کمپنی فلاں پلٹن اور فلاں
چھاؤنی کا سپاہی ہے تو فوراً اس کا پتہ لگ جاتا ہے۔اسی طرح قوموں کے نام ہیں۔پھر
فرمایا کہ یہ بات بھی نہیں کہ سب لوگ ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں بعض لوگ زیادہ
شریف بعض کم بعض اور کم ہوتے ہیں اور یہ فرق بھی ضرور ہے مگر شریف کون ہوتا ہے؟
اس کے لئے فرما یا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں اکرم وہی
ہے جو اتقی ہو یعنی زیادہ نیک اور مقتی ہو۔جس قدر کوئی شخص زیادہ خوف خدا کرتا ہے
اسی قدر وہ زیادہ بزرگ اور نیک ہے اور اسی قدر زیادہ شریف ہے۔اس سے ہمیں یہ
پتہ لگ گیا کہ کچھ لوگ شریف ہوتے ہیں اور کچھ شریف نہیں ہوتے۔اور شریف وہ
ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک متقی اور پر ہیز گار ہوتے ہیں تو شریف اور وضیع کی شادی
کرنا درست نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ
مُشْرِكَةً وَ الزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ وَ حُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ
( النور : ۴)۔که زانی مرد زانی عورت یا مشرکہ سے نکاح کرے۔اور زانی عورت زانی مرد یا مشرک
سے نکاح کرے یہ مومنوں کے لئے حرام کیا گیا ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرتے۔تو واقعی
برکات خلافت
94
ایک شریف اور وضیع کا گزارہ ہونا مشکل ہوتا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح فرمایا کرتے
تھے کہ ایک شخص اپنی عورت کو چھوڑ کر کچی کے پاس جایا کرتا تھا۔اس عورت نے ایک
دن ایک کچی کو بلا کر پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنے گھر کی عورتوں کو چھوڑ کر تمہارے
پاس آتے ہیں۔اس نے کہا ہم ناز و نخرے کرتی ہیں۔پاس بیٹھتا ہے تو لاتیں مارتی ہیں
اور طرح طرح کے مخول اور مذاق ہوتے ہیں اس طرح خبیث مردوں کو مزہ آتا ہے اور
وہ اور زیادہ ہماری طرف میلان ظاہر کرتے ہیں۔جب اسے یہ معلوم ہو گیا تو ایک دن
جب اس کا خاوند گھر آیا اس کے گھر میں داخل ہوتے ہی اس کی بیوی نے گالیاں دینی
شروع کیں اور جب وہ ذرا قریب آیا تو ہاتھ سے بھی اس کی خبر لی۔وہ اول تو حیران سا
رہ گیا کہ یہ آج کیا معاملہ ہے میری بیوی تو نہایت مطیع و فرمانبردار تھی آگے بات نہ کر
سکتی تھی یہ تغیر کیا ہو گیا مگر پھر سمجھ گیا اور کہنے لگا کہ اب میں سمجھ گیا اس کی بیوی نے اسے
بہت ملامت کی کہ تم اس گند کو پسند کرتے ہو اور فرمانبردار بیوی کی طرف راغب نہیں
ہوتے۔غرض کہ یہ پختہ بات ہے کہ خبیث آدمی کو خبیث عورت پسند آتی ہے اور خبیث
عورت خبیث مرد کو پسند کرتی ہے۔اسی طرح طیب عورت اور مرد طیب کو ہی پسند کرتے
ہیں اور اسی کے مطابق ان کا تعلق ہوتا ہے تب جا کر انکا گزارہ ہوسکتا ہے۔کیونکہ کوئی
دو چیزوں کا آپس میں اس وقت تک تعلق قائم نہیں رہ سکتا جب تک کہ ان کی آپس میں
کچھ نسبت نہ ہو۔حضرت محی الدین صاحب ابن عربی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے
ایک جگہ کو ا اور کبوتر ا کٹھے بیٹھے دیکھے مجھے تعجب ہوا کہ ان کی آپس میں کیا نسبت ہے کہ
اکٹھے بیٹھے ہیں۔میں اس بات کو معلوم کرنے کے لئے وہیں بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر کے