نسب کے متعلق آنحضرت ؐ کا فیصلہ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
95
95
بعد جب وہ چلے تو معلوم ہوا کہ دونوں لنگڑے ہیں اور میں نے سمجھا کہ اس نسبت کی
وجہ سے یہ ا کٹھے بیٹھ گئے تھے۔تو ہر ایک مرد و عورت کے جوڑے میں کسی نسبت اور تعلق
کا ہونا ضروری ہے کند ہم جنس باہم جنس پرواز تعلق تب ہی ہوسکتا ہے کہ مرد وعورت
کی آپس میں نسبت ہو۔اگر شریف کو وضیع سے جوڑ دیا جائے تو اس کا بہت بڑا نقصان
ہوگا۔اگر کسی بیچاری احمدی لڑکی کا ایسی جگہ رشتہ کر دیا جائے کہ اس کا خاوند دین سے
محض ناواقف ہو نماز نہ پڑھتا ہو دوسرے شرعی احکام کی اسے خبر نہ ہو تو اس کے لئے کتنی
مشکل ہوگی۔کیا وہ بیچاری اپنی زندگی آرام سے بسر کر سکے گی ہرگز نہیں۔حدیث میں
آیا ہے کہ اگر خاوند اپنی بیوی کو صحبت کے لئے بلائے اور وہ نہ آئے تو ساری رات اس
پر لعنت برستی رہتی ہے۔ادھر خاوند کی اس قدر فرمانبرداری کا حکم ہے ادھر اس قدر
اختلاف ہو تو ایسی عورت مصیبت میں پڑے گی یا نہ پڑے گی اور ایسے گھر میں امن کس
طرح رہ سکتا ہے۔نسب کے متعلق آنحضرت ﷺ کا فیصلہ : آنحضرت ﷺ کی طرز کلام بھی کیسی
پیاری ہے کہ ہر ایک جو فطرت صحیحہ رکھتا ہے سن کر آپ پر قربان ہو جاتا ہے۔اہل عرب
میں حسب نسب کا بڑا رواج تھا اس لئے صحابہ نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا۔یا رسول
اللہ سب سے شریف کون ہے اس سے ان کا یہ منشاء تھا کہ آپ چند قبیلوں کے نام لے
دیں گے اور انہیں اچھا سمجھا جائے گا آپ نے فرمایا سب سے شریف وہی ہے جوسب
سے زیادہ نیک اور متقی ہو۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ہمارے سوال کا یہ مطلب نہ
تھا۔فرمایا تو پھر سب سے شریف یوسف تھا کیونکہ یوسف نبی تھا اس کا باپ نبی تھا اس
برکات خلافت
96
96
کے باپ کا باپ نبی تھا۔سبحان
اللہ کیا ہی لطیف طرز سے آپ ﷺ نے صحابہ کے سوال
کا جواب دیا کہ ان کی بات کا جواب بھی آگیا اور ان کی دل شکنی بھی نہ ہوئی انہوں نے
کہا یا رسول اللہ ہمارا یہ مطلب بھی نہیں تھا۔فرمایا اچھا تو تم لوگ قبائل عرب کے متعلق
سوال کرتے ہو۔ان میں سے جو جاہلیت میں شریف سمجھے جاتے تھے اسلام میں بھی
وہی شریف ہیں مگر شرط یہ ہے کہ دین سے اچھی طرح واقف ہوں۔حدیث کے الفاظ
یہ ہیں: " عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ - قَالُوْا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ
فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوْسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيْلِ اللَّهِ - قَالُوْالَيْسَ عَنْ هَذَا
نَسْأَلُكَ ـ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُوْنِي النَّاسُ مَعَادِنُ خِيَارُهُمْ فِي
الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُ هُمْ فِى الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا۔“ (بخاری کتاب الانبیاء باب قول
الله تعالى لقد كان في يوسف و اخوته ايت للسائلين )
یعنی حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ حضور لوگوں
میں سے شریف کون ہے فرمایا جو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ زیادہ کرتا ہے وہ زیادہ شریف ہے
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اس کے متعلق ہمارا سوال نہیں۔فرمایا پھر یوسف سب
سے شریف ہے کہ وہ خود نبی تھا اس کا باپ نبی اس کا دادا نبی خلیل اللہ تھا۔انہوں نے
عرض کیا یا رسول
اللہ ہمارا اس کے متعلق بھی سوال نہیں۔آپ نے فرمایا تو کیا عرب
کے قبائل واقوام کے متعلق تمہارا سوال ہے اچھا تو سنولوگ مختلف قبائل میں تقسیم ہیں
(یا یہ کہ لوگ کانوں کی طرح ہیں ) ان میں سے جو لوگ جاہلیت میں اچھے اور شریف
برکات خلافت
97
40
سمجھے جاتے تھے وہی اسلام میں شریف سمجھے جائیں گے بشرطیکہ دین کے مغز سے اچھی
طرح واقف ہوں۔اس سوال و جواب میں رسول اللہ ﷺ نے تین دفعہ صحابہ کے سوال کا جواب دیا ہے
لیکن غور سے دیکھ تو تینوں جواب اصل میں ایک ہی ہیں اور گو آپ صحابہ کی خواہش پر
اپنے جواب کو بدلتے رہے ہیں۔مگر مطلب سب جوابوں کا ایک ہی رہا ہے۔پہلے
جواب میں آپ نے فرمایا کہ متقی ہی سب سے زیادہ شریف ہے دوسرے میں یوسف کو
شریف قرار دیا اور وجہ یہ بتائی کہ وہ نبی تھے اور ایک نبی کے بیٹے اور ایک کے پوتے
تھے۔گویا چونکہ وہ خود متقی تھے متقی کے بیٹے اور متقی کے پوتے تھے اس لئے وہ بڑے
شریف تھے۔اس جواب میں بھی شرافت کو تقوی کے ساتھ وابستہ فرمایا ہے تیسرے
جواب میں پھر اسی بات کو مدنظر رکھا ہے اور فرمایا کہ جو جاہلیت میں شریف سمجھے جاتے
تھے وہی اسلام میں شریف سمجھے جائیں گے بشرطیکہ دین میں تفقہ پیدا کر لیں اور تفقہ
ایک ایسی چیز ہے جو نہایت اعلیٰ پایہ رکھتی ہے۔دین سیکھنا اور چیز ہے اور فقاہت فی
الدین بالکل اور شئے ہے فقاہت فی الدین سے یہ مراد ہے کہ اس کے مغز اور لب سے
واقف ہو جائے۔پس یہ شرط لگا کر آپ نے پھر اسی طرف اشارہ فرمایا کہ شریف وہی
ہے جو دین دار ہو اور متقی ہو اور دین کے مغز سے واقف ہو۔غرض تینوں جوابوں نے
نہایت احسن پیرایہ میں اصل مطلب مسلمانوں پر روشن کر دیا تا کہ وہ صرف نسبی
شرافت پر ہی نہ بھولے رہیں تقرب الی اللہ کے حصول کے لئے بھی کوشاں رہیں۔ان
جوابات سے ہمیں معلوم ہو گیا کہ جو شخص نیک نہیں وہ خواہ کسی قوم کا ہو شریف نہیں کہلا