اعلٰی خاندان کا میعار
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
98
98
سکتا۔شرافت کے لئے نیکی اور تقویٰ ضروری ہیں۔اعلیٰ خاندان کا معیار: مذکورہ بالا آیہ کریمہ اور حدیث نبی کریم ﷺ میں اعلیٰ خاندان کا
معیار اور شریف کہلانے والے خاندانوں کی وجہ بھی بتا دی گئی ہے۔دیکھوسید مسلمانوں
میں سب سے زیادہ شریف قوم خیال کی جاتی ہے۔اس کی وجہ صاف ہے کہ وہ اتقی
الناس یعنی آنحضرت ﷺ سے تعلق رکھتے ہیں۔ہندوؤں میں برہمنوں کا درجہ کیوں اعلیٰ ہے اور ان کا خاندان کیوں معزز سمجھا جاتا ہے
اس لئے کہ وہ دوسروں کو دین سکھاتے اور خود دین پر عمل کرنے والے تھے اور یہ ان
اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ کے ماتحت ہی اعلیٰ اور معزز خاندان ہوا۔پھر دنیا میں
جو لوگ ادنی درجہ کے کام کرتے ہیں ان کو رذیل سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کا تعلق ادنیٰ
چیزوں سے ہوتا ہے جن کا اثر ان کے اخلاق اور عادات پر بھی پڑتا ہے اسی کے مطابق
لوگوں نے قبیلوں اور خاندانوں کو اعلیٰ اور ادنیٰ قرار دیا ہے۔مثلاً موچی ایک قوم ہے۔ایک زمانہ تھا کہ اس پیشہ کوکوئی اہمیت حاصل نہ تھی اور ان
کا تعلق اپنے پیشہ کے باعث
ادفی لوگوں سے ہوتا تھا بڑے لوگ خود ان کی دکانوں پر نہ جاتے تھے نہ دنیا کے لحاظ
سے یہ قوم بڑے سرمایہ سے کام کرتی تھی بلکہ چھوٹی چھوٹی دکانیں تھیں اس لئے یہ
رذیل قوموں میں خیال کئے جانے لگے۔کیونکہ ادنیٰ درجہ کے لوگوں سے ہر وقت کے
تعلق کا لازمی نتیجہ تھا کہ ان کے اخلاق پر اثر پڑتا۔اب ولایت کے بوٹ بنانے والے
بڑے سرمایوں سے کام کرتے اور شریف سے شریف لوگ ان سے تعلق رکھتے ہیں اس
لئے ان کی حالت بدل گئی ہے اور وہ معزز خیال کئے جاتے ہیں کیونکہ حالات کے تغیر
برکات خلافت
99
99
ود
سے ان کے اخلاق میں جن نقائص کا خوف کیا جاتا تھا وہ خوف اب جاتا رہا ہے اسی
طرح بعض ایسے پیشے ہیں کہ جو خود بداثر ڈالنے والے ہیں۔مثلاً موسیقی ہے یہ پیشہ
بغیر گندے تعلقات کے خود ہی انسان کے دل پر برا اثر ڈالتا ہے اس لئے اس پیشہ سے
تعلق رکھنے والے رذیل خیال کئے جائیں گے۔پس شریف خاندانوں کی بنیاد بھی
اصل میں نیکی تقوی اور اچھے اخلاق کی بناء پر ہی پڑی ہے۔کوئی بڑی قوم کسی نیک
انسان کے تعلق سے بڑی بن گئی۔کوئی کسی بہادر کے تعلق سے، کوئی کسی سخی کے سبب
سے کوئی کسی فاتح کے سبب سے اگر قوموں کی اصل پر غور کیا جائے تو ان کی شرافت کی
بنیاد کسی نہ کسی زمانہ میں ان کے اخلاق حسنہ ہی ہوں گے اور چونکہ تعلقات کا اثر انسان
کے اخلاق پر ضرور پڑتا ہے اس لئے شریف اقوام کا بھی لحاظ رکھنا ایک حد تک ضروری
ہو جاتا ہے۔اور یہ ضروری بات ہے کہ اچھے اور برے عادات اور اخلاق کے معلوم
کرنے کے لئے اقوام کو دیکھا جائے تاکہ بعد میں رنجش پیدا نہ ہو۔اخلاق اسی لئے
دیکھے جاتے ہیں کہ نتیجہ نیک نکلے۔اگر کسی کو اپنے اخلاق اور عادات کے مطابق کوئی
لڑ کا مل جائے خواہ وہ کسی قوم سے ہو تو اس سے رشتہ کر دینا چاہئے۔جو آج وضیع سمجھا
جاتا ہے وہ کل شریف ہوسکتا ہے۔ایک شخص اگر ادنیٰ حیثیت سے مثلاً چوڑھے سے
مسلمان ہو تو میں اسی وقت اس کے ساتھ مل کر کھانا کھالوں گا اور میں اس کا جوٹھا کھا
سکتا ہوں اور وہ میرا جوٹھا کھا سکتا ہے۔کیونکہ جب اس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللهِ کہا تو میرے اور اس میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔اسلام کے لحاظ سے جو
میرے حقوق ہیں وہی اس کے ہیں۔اس میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں ہے۔حضرت عمر
برکات خلافت
100
کے زمانہ میں ایک بادشاہ مسلمان ہو کر آیا تھا۔کعبہ کا طواف کرتے وقت کسی صحابی کے
پاؤں کے نیچے اس کا کپڑا آ کر گر گیا۔اس نے اس کو تھپڑ مارا کسی نے اس سے کہا کہ
حضرت عمرہ تجھ سے اس کا بدلہ لیں گے۔اس نے کہا کیا مجھے غستان کے بادشاہ سے اس
مفلس کے مارنے کا بدلہ لیں گے؟ اور کیا مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے؟ اس نے کہا نہیں
اس کو جو زیادہ شک ہوا تو جا کر حضرت عمرؓ کو کہنے لگا کہ کیا اگر کوئی بڑا آدمی کسی رذیل کو
مارے تو آپ اس کا بدلہ تو نہیں لیں گے؟ انہوں نے کہا اوجلہ تو کسی کو مار تو نہیں بیٹھا اگر
تم نے کسی کو مارا ہے تو خدا کی قسم میں ضرور تم سے اس کا بدلہ لوں گا یہ سن کر رات کو وہ
بھاگ گیا اور اس کی تمام قوم عیسائی ہو گئی۔حضرت عمرؓ نے فرمایا اس کی ہمیں کوئی پرواہ
نہیں ہے۔تو حقوق کے لحاظ سے سب مسلمان برابر ہیں مگر شادی میں صرف اسی بات کا
خیال نہیں رکھنا بلکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ جن دو شخصوں کا پیوند ساری عمر کے لئے ہونے لگا
ہے ان میں آپس میں اخلاق کا کوئی فرق تو نہیں اور بعض اقوام کے اخلاق گرے ہوئے
ہوتے ہیں پس ان سے ضرور علیحدہ رہنا پڑے گا تا کہ ہمیشہ کا جھگڑا نہ پیدا ہو جائے لڑکے
لڑکی کے امن اور آرام کی وجہ سے ایک حد تک کفو کا خیال بھی رکھنا پڑے گا۔لیکن جیسا کہ
میں بتا چکا ہوں ہر ایک چیز کی حد ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ نے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ
آنفكُمْ فرما کر یہ قاعدہ بتادیا ہے کہ اصل شرافت تقوی ہی ہے۔پس تم کبھی اس بات پر
دلیری نہ کرو کہ فلاں قوم کمینی ہے تم بے شک بعض قوموں سے اختلاف اخلاق و عادات کی
وجہ سے رشتہ میں پر ہیز کرو لیکن کسی کو وضیع نہ کہو کیونکہ جو آج شریف ہوتا ہے وہ حالات کے
بدلنے سے وضیع ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور سارے ایک جیسے ہیں۔جس کے اخلاق
برکات خلافت
101
اور عادات اچھے ہیں وہی اعلیٰ ہے پس اگر ایسا ہو کہ مرد کے ایسے خیالات اور عادات
ہیں جولڑکی کے خاندان کے خلاف ہیں تو ان کی شادی نہیں ہونی چاہئے۔مگر ایسی شرط
لگانا کہ مغل ہو اور مغل بھی برلاس ہو وغیرہ وغیرہ۔یہ نہیں ہونا چاہئے تم نیکی اور تقوی کو
شادی کے معاملہ میں اول دیکھو اور پھر کفو کو بھی اس حد تک دیکھو جہاں تک کہ اس کا
اخلاق و عادات سے تعلق ہے اور خوب یاد رکھو کہ اپنا فرض ادا کرنے کے لئے تمہیں
بہت کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے اور گواحمدی کو غیر احمدی کی لڑکی لینی جائز ہے۔لیکن
آج ہماری ضروریات چاہتی ہیں کہ جماعت اس تجویز پر عمل کرے کہ غیر احمد یوں کو نہ
لڑکی دے اور نہ ان کی لڑکی لے۔حضرت مسیح موعودؓ نے جو اعلان اس کے متعلق سب
سے پہلے شائع فرمایا تھا اس میں یہی حکم تھا کہ احمدیوں کی شادی آپس میں ہی ہومگر پھر
یہ اجازت فرما دی کہ غیر احمدی لڑکی سے احمدی شادی کر سکتا ہے مگر اب ضرورت مجبور
کرتی ہے کہ کچھ مدت کے لئے پھر اسی حکم پر عمل کیا جائے یعنی نہ غیر احمد یوں کو لڑ کیاں
دی جائیں اور نہ سوائے کسی اشد ضرورت کے ان کی لڑکیاں لی جائیں۔کیونکہ اس
وقت ہماری جماعت تھوڑی ہے اور یہ دقت پیش آرہی ہے کہ احمدی تو غیروں کی
لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں اور جو احمدی لڑکیاں ہیں وہ غیروں کے ہاں جانہیں
سکتیں پس ان کے لئے رشتہ ملنے میں دقت ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض
کمز ور احمدیوں کو ابتلاء آجاتا ہے اور وہ غیر احمد یوں کو اپنی لڑکیاں دے دیتے ہیں۔مجھے بہت سے لوگ لکھتے ہیں کہ لڑکی جوان ہے آپ کہیں شادی کا انتظام کر دیں۔میں
اس کے لئے جب اپنی جماعت کے لڑکوں پر نظر ڈالتا ہوں تو ان کی شادیاں غیروں