نماز با جماعت

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
102
کے گھر ہوتی جاتی ہیں ہم کہتے ہیں کہ اگر احمدی لڑکوں کی شادیاں غیر احمدیوں کے
ہاں کی جائیں تو احمدی لڑکیاں کہاں جائیں۔کیا تم یہ پسند کرتے ہو؟ کہ وہ غیر احمد یوں
کے ہاں جا کر ابتلاؤں میں پھنسیں۔پس جماعت وہی قائم رہ سکتی ہے جو اپنے تمام
افراد کا خیال رکھے۔آج کل تم اس بات کا خیال کر کے غیروں کی لڑکیاں نہ لو اور اپنوں
کو بتلاؤں سے بچاؤ تا کہ تمہاری جماعت مضبوط ہو۔نماز با جماعت
اس کے بعد ایک اور نقص ہے جس کی طرف میں آپ لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔بعض نقص گو چھوٹے نظر آتے ہیں مگر بعد میں وہی بہت بڑھ جاتے ہیں۔اور بڑے
نقصان کا موجب ہو جاتے ہیں۔ہماری جماعت میں ایک نقص ہے اور میں جانتا ہوں
کہ وہ بہت حد تک مجبوری کی وجہ سے ہے۔مگر میں کہتا ہوں کہ ہر ایک احمدی کو خوب
ہوشیار رہنا چاہئے۔اگر اس نقص کے دور کرنے کی طرف ہماری جماعت نے توجہ اور
غور نہ کیا تو تھوڑی مدت میں یہ ایک خطر ناک صورت اختیار کر لے گا اور سخت تباہی کا
موجب ہو جائے گا۔وہ نقص نماز با جماعت میں سستی کا ہے بے شک نماز با جماعت
پڑھنے میں احمدیوں کو ایک دقت ہے اور وہ یہ کہ غیر احمدیوں کے پیچھے تو وہ نماز پڑھ نہیں
سکتے اور بعض جگہ احمد ی صرف ایک ہی ہوتا ہے اس لئے اسے نماز باجماعت ادا کر نے
کا موقع نہیں ملتا اور چونکہ نماز با جماعت ادا کرنے میں انسان کو وقت کی پابندی کرنی
پڑتی ہے جب نماز با جماعت نہ ملے تو رفتہ رفتہ انسان ستی کرنی شروع کر دیتا ہے اور
خیال کرتا ہے کہ میں نے جماعت کے ساتھ تو نماز پڑھنی ہی نہیں جس وقت چاہوں گا

برکات خلافت
103
پڑھ لوں گا اس طرح وہ وقت کی پابندی نہیں کرتا اور آخر اول وقت نماز پڑھنے کی
عادت جاتی رہتی ہے یا جمع کر کے نماز ادا کرنے کی عادت ہو جاتی ہے اور نماز
باجماعت ادا کرنے سے تو ایسا غافل ہو جاتا ہے کہ اگر کہیں باجماعت نماز پڑھنے کا
موقع مل بھی جائے تو بھی سستی کر دیتا ہے۔گو یہ عادت ایک مجبوری کی وجہ سے اسے
پڑتی ہے لیکن احمدیوں میں ہرگز ہرگز سستی نہ ہونی چاہئے۔جس وقت سستی پیدا ہوئی
اسی وقت سے اس جماعت کی تباہی کا آغاز ہو جائے گا (نعوذ باللہ من ذلک ) پس جس
گاؤں میں کوئی اکیلا احمدی ہے وہ کوشش کرے کہ دوسرا پیدا ہو جائے۔مجھے امید ہے
کہ اگر اس طرح کوشش کرے گا تو خدا تعالیٰ ضرور اس کا ساتھی پیدا کر دے گا۔لیکن اگر
دوسرا ساتھی نہ ہو تو دوسرے گاؤں میں جا کر جہاں کوئی احمدی ہو دوسرے تیسرے دن
نماز باجماعت پڑھو اور ستی کی عادت نہ ڈالو۔اگر تم اس کو بھولے تو یا درکھو کہ پھر تم ترقی
نہیں کر سکو گے۔وہ احمدی جو بڑے بڑے شہروں میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے مکان تک ان کا
جانا مشکل ہوتا ہے ان کے لئے یہ بات نہایت مشکل ہے کہ ہر نماز کے وقت ایک جگہ
جمع ہو سکیں۔لیکن ان کو چاہئے کہ اپنے محلہ کے احمدی مل کر باجماعت نماز پڑھا کریں
اور کبھی کبھی سارے اکٹھے ہو کر بھی پڑھیں سستی ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔یہ ایسی
خطرناک بات ہے کہ اس کے نتائج بہت برے نکلتے ہیں مجھے قرآن شریف سے یہی
معلوم ہوا ہے کہ جس کو نماز باجماعت پڑھنے کا موقع ملے اور وہ نہ پڑھے تو اس کی نماز
ہی نہیں ہوتی۔حضرت ابن عباس کا بھی یہی مذہب ہے۔

برکات خلافت
الله
104
آنحضرت ﷺ نے نماز با جماعت کے متعلق اتنی احتیاط فرمائی ہے کہ جس کا بیان ہی
نہیں ہوسکتا۔ایک دفعہ ایک اندھا آپ کے حضور حاضر ہوا۔اور اس نے عرض کی کہ یا
رسول اللہ مجھے مسجد میں آتے ہوئے سخت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔میرے پاس کوئی
ایسا شخص نہیں جو میرا ہاتھ پکڑ کر مسجد تک پہنچا دے اگر مجھے اجازت ہو تو میں گھر میں ہی
نماز پڑھ لیا کروں۔آپ نے فرمایا بہت اچھا لیکن جب وہ لوٹ کر چلا تو پھر آپ نے
اسے واپس بلا یا اور پوچھا کہ کیا تمہارے گھر تک آذان کی آواز پہنچتی ہے؟ اس نے کہا
حضور پہنچتی ہے۔آپ نے
فرمایا جب آذان پہنچتی ہے تو مسجد میں حاضر ہوا کرو۔رسول
کریم ﷺ نے یہاں تک فرمایا ہے کہ جو لوگ عشاء اور صبح کی نماز با جماعت پڑھنے
کے لئے مسجد میں نہیں آتے۔میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنی جگہ کسی اور کونماز پڑھانے
کے لئے کھڑا کر دوں اور اپنے ساتھ اور آدمیوں کو لے کر ان کے سر پر ایندھن رکھ کر
سارے شہر میں سے ان لوگوں کو معلوم کروں جو نماز میں شامل نہیں ہوئے اور پھر
آدمیوں سمیت ان کے گھر پھونک دوں۔دیکھو ایسا رحیم و کریم انسان ایسا مشفق اور
مہربان انسان فرماتا ہے کہ جو جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے میرا دل چاہتا ہے کہ
میں ان کو اور ان کے گھروں کو جلا کر راکھ کر دوں۔اس حدیث سے نماز باجماعت کی
عظمت کا خوب پتہ لگ جاتا ہے۔عشاء اور صبح کی نماز کی خصوصیت اس لئے فرمائی کہ یہ دونوں وقت سخت ہیں عشاء کے
وقت لوگ نیند سے مجبور ہو کرستی کرتے ہیں اور صبح کے وقت آنکھ کھلنی مشکل ہوتی ہے
جب ان دونوں وقتوں کے متعلق ایسے تشدد کا اظہار فرمایا تو دوسرے وقتوں کی نمازوں

آج 10 میں سے 10 باقی